কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২০৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2086 ۔۔ میری امت کے بہترین افراد وہ ہیں، کہ جب ان سے برائی سرزد ہوجاتی ہے تو استغفار کرلیتے ہیں۔ اور جب ان سے کوئی نیکی کا کام انجام پاجاتا ہے تو خوش ہوتے ہیں اور جب سفر پر گامزن ہوتے ہیں تو خدا کی رخصت قبول کرتے ہوئے نماز میں قصر اور زوں میں افطار کرتے ہیں۔ (الاوسط للطبرانی (رح) بروایت جابر (رض))
2086 – " خير أمتي الذين إذا أساءوا استغفروا، وإذا أحسنوا استبشروا وإذا سافروا قصروا وأفطروا". (طس) عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2087 ۔۔۔ کیا میں تجھے سید الاستغفار نہ بتاؤں ؟ وہ یہ ہے

اللھم انت ربی لا الہ الا انت خلقتنی وانا عبدک وانا علی عھدک ووعدک ما استطعت اعوذبک من شر ما صنعت، ابوء لک بنعمتک علی وابوء بذ نبی فاغفرلی ذنوبی انہ لا یغفر الذنوب الا انت۔

اے اللہ تو ہی میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو نے ہی مجھے پیدا کیا۔ میں تیرا بندہ ہوں۔ اپنی ہمت و وسعت کے بقدر تیرے ساتھ کیے ہوئے عہد و پیمان پر کاربند ہوں۔ اور اپنے کاموں کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ تیری مجھ پر نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اقرار ہوں۔ پس میرے گناہوں کو بخش دے۔ یقیناً تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں۔

جس نے دن کے وقت اس کلمہ کو دل کے یقین کے ساتھ کہا اور پھر شام سے قبل موت نے آلیا تو وہ اہل جنت میں شمار ہوگا۔ (مسند احمد، الصحیح للبخاری (رح) النسائی بروایت شداد بن اوس)

نسائی میں یہ اضافہ ہے کہ اور جس نے اس کلمہ کو رات کے وقت دل کے یقین کے ساتھ کہا اور پھر صبح سے قبل موت نے آلیا تو وہ اہل جنت میں شمار ہوگا۔
2087 – "سيد الاستغفار أن تقول: اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي - وأبوء لك بذنبي، فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، من قالها من النهار موقنا بها فمات من يومه قبل أن يمسي فهو من أهل الجنة" . (حم خ ن) عن شداد بن أوس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2088 ۔۔ واہ کیا ہی خوشی کا مقام ہوگا اس شخص کے لیے جو اپنے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پائے گا۔ (ابن ماجہ بروایت عبداللہ بن بسر الحلیہ بروایت عائشہ (رض) مسند احمد فی الزھد بروایت ابی الدرداء موقوفا)
2088 – " طوبى لمن وجد في صحيفته استغفارا كثيرا". (هـ) عن عبد الله ابن بسر حل عن عائشة (حم) في الزهد عن أبي الدرداء موقوفا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2089 ۔۔ ہر مرض کی دواء ہے، اور گناہوں کی دواء استغفار ہے۔ (الصحیح لمسلم بروایت علی (رض))
2089 – "لكل داء دواء ودواء الذنوب الاستغفار" (م) عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2090 ۔۔ ولی بندہ یا بندی ہر دن اللہ سے ستر بار استغفار نہیں کرتے ، مگر اللہ تعالیٰ اس کے لیے سات سو گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ اور خائب و خاسر ہو وہ بندہ اور بندی جو دن و رات میں سات سو بھی زیادہ گناہ کرتا ہو۔ شعب الایمان بروایت انس (رض)۔
2090 – "ما من عبد ولا أمة استغفر الله في كل يوم سبعين مرة، إلا غفر الله تعالى له سبع مائة ذنب، وقد خاب عبدا وأمة عمل في اليوم والليلة أكثر من سبع مائة ذنب". (هب) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2091 ۔۔ جو بندہ حالت سجدہ میں تین مرتبہ کہتا ہے " اللھم اغفرلی " تو اس کے سر اٹھانے سے قبل ہی اس کی مغفرت کردی جاتی ہے (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت والد ابی مالک الاشجعی)
2091 – " ما من عبد يسجد فيقول رب اغفر لي ثلاث مرات إلا غفر له قبل أن يرفع رأسه" (طب عن والد أبي مالك الأشجعي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2092 ۔۔ کیا میں تمہیں تمہارا مرض اور اس کی دوا نہ بتاؤں ؟ تمہارا مرض گناہ ہیں اور تمہاری دوا استغفار ہے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2092 – "ألا أدلكم على دائكم ودوائكم ألا إن دائكم الذنوب ودواءكم الاستغفار". (الديلمي) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2093 ۔۔۔ زمین میں دو امن نامے ہیں۔ میں امن ہوں۔ اور استغفار امن ہے۔ مجھے تو اٹھا لیا جائے گا۔ لیکن استغفار والا امن باقی رہ جائے گا۔ پس تم پر ہر نئے وقوعہ اور ہر گناہ کے وقت استغفار لازم ہے۔ (الدیلمی بروایت عثمان بن ابی العاص)

در حقیقت یہ حدیث آیت ذیل کی تفسیر ہے و ما کان اللہ لیعذبھم و انت فیھم وما کان اللہ معذبھم وھم یستغفرون۔

جب تک آپ ان میں موجود ہیں اللہ ان کو عذاب میں میں مبتلا نہ کرے گا اور جب تک وہ اپنے گناہوں پر استغفار کرتے رہیں گے تب بھی اللہ ان کو عذاب میں مبتلا نہ کرے گا۔
2093 – " في الأرض أمانان، أنا أمان والاستغفار أمان، أنا مذهوب بي، ويبقى أمان الاستغفار فعليكم بالاستغفار عند كل حدث وذنب". (الديلمي) عن عثمان بن أبي العاص.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2094 ۔۔ بندہ مستقل عذاب الہی سے امن میں ہوتا ہے، جب تک کہ وہ اپنے گناہوں پر استغفار کرتا رہے (ابن عساکر بروایت یعقوب بن محمد بن فضالۃ بن عبید عن ابیہ عن جدہ)
2094 – " لا يزال العبد آمنا من عذاب الله ما استغفر الله". (ابن عساكر) عن يعقوب بن محمد بن فضالة بن عبيد عن أبيه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2095 ۔۔ ادائیگی حقوق اور حفظ امانات میرا اور مجھ سے قبل انبیاء کا قرض رہا ہے۔ اور تم کو وہ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو تم سے قبل کسی امت کو نہیں عطا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے استغفار کو قرب کا ذریعہ بنایا ہے۔ اور تمہاری پانچ نمازوں کو اذان و اقامت کے ساتھ بنایا ہے، تم سے پہلے کسی امت نے ان کو نہیں پڑھا۔ سو اپنی نمازوں پر محافظت کرو۔ اور جو بندہ فرض نماز کے بعد دس بار استغفار کرے گا تو اس کے اپنی جگہ سے کھڑے ہونے سے قبل اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔ خواہ وہ ریت کے ذرات سے اور تہامہ کے پہاڑوں سے بھی زیادہ ہوں۔ (التاریخ للخطیب (رح) بروایت ابن عباس (رض))

فرماتے ہیں یہ روایت بہت ہی منکر ناقابل اعتبار ہے۔ (ابو عمرو القاسم بن عمر بن عبداللہ بن مالک بن ابی ایوب الانصاری)
2095 – "أداء الحقوق وحفظ الأمانات ديني ودين الأنبياء من قبلي وقد أعطيتم ما لم يعط أحد من الأمم إن الله تعالى جعل قربانكم الاستغفار، وجعل صلاتكم الخمس بالأذان والإقامة، ولم تصلها أمة قبلكم، فحافظوا على صلواتكم، وأي عبد صلى الفريضة ثم استغفر الله عشر مرات لم يقم من مقامه حتى تغفر له ذنوبه، ولو كانت مثل رمل عالج وجبال تهامة". (خط) عن ابن عباس وقال منكر جدا تفرد به أبو عمر والقاسم بن عمر بن عبد الله بن مالك بن أيوب (2) الأنصاري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2096 ۔۔۔ جب بندہ اللہ سے یوں استغفار کرتا ہے استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔

میں اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں، جس کے سوا کوئی پرستش کا مستحق نہیں۔ وہ ہمیشہ سے زندہ ہے۔ اور ہر شے اسی کے دم سے قائم ہے۔ اور میں اسی کی طرف رجوع و توبہ تائب ہوتا ہوں۔

تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔ خواہ جنگ سے بھاگنے کا گناہ کیوں نہ ہو ؟ (التاریخ للخطیب (رح)، ابن النجار بروایت دینار، ابن عساکر بروایت انس (رض))
2096 – " إذا قال العبد استغفر الله الذي لا إله إلا هوالحي القيوم وأتوب إليه غفر له وإن كان موليا من الزحف". (خط) وابن النجار عن دينار) (كر) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2097 ۔۔ بندہ سے گناہ سرزد ہوجاتا ہے تو کہتا ہے اے پروردگار ! میری بخشش فرمادے، فرشتے کہتے ہیں اے رب ! بندے کو یہ گناہ زیب نہیں دیتا۔ پروردگار عزوجل فرماتے ہیں لیکن مجھے زیب دیتا ہے کہ میں اس کی بخشش کروں۔ الحکیم بروایت انس (رض)۔
2097 – "إن العبد ليقول يا رب اغفر لي وقد أذنب فتقول الملائكة يا رب إنه ليس لذلك بأهل قال الله تبارك وتعالى: لكني أهل أن أغفر له". (الحكيم عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2098 ۔۔ کوئی بندہ غروب شمس کے وقت جب دن کا اعمال نامہ بند ہوتا ہے، استغفار نہیں کرتا، مگر اس سے پہلے کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں (الدیلمی بروایت ابی الدرداء (رض))
2098 – "ما من عبد ختم صحيفته عند مغيب الشمس بالاستغفار إلا محي ما دونها". (الديلمي) عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2099 ۔۔ جو بندہ غروب شمس کے وقت ستر بار استغفار کرلے، تو اللہ تعالیٰ اس کے سات سو گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ اور انشاء اللہ کوئی بندہ دن و رات میں سات سو سے بھی زیادہ گناہ نہ کرتا ہوگا۔ الدیلمی بروایات ابوہریرہ (رض) ۔
2099 – "من استغفر إذا وجبت الشمس سبعين مرة غفر الله له سبعمائة ذنب ولا يذنب مؤمن إن شاء الله في يومه وليلته سبعمائة ذنب". (الديلمي) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2100 ابلیس نے اپنے رب کو کہا تیری عزت و جلال کی قسم ! اے پروردگار ! میں تیرے بندوں کو جب تک روح ان کے جسموں میں موجود ہے، بہکاتا رہوں گا۔ پروردگار نے فرمایا میری عزت و جلال کی قسم، میں بھی ، جب تک وہ استغفار کرتے رہیں گے، بخشش کرتا رہوں گا (الحلیہ بروایت ابی سعید (رض))
2100 – " قال إبليس لربه: بعزتك وجلالك لا أبرح أغوي بني آدم ما دامت الأرواح فيهم، فقال له ربه وعزتي وجلالي لا أبرح أغفر لهم ما استغفروني". (حل) عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2101 ۔ ماہ رجب میں کثرت کے ساتھ استغفار کرو۔ کیونکہ اس ماہ کی ہر گھڑی میں اللہ کی طرف جہنم سے لوگوں کو آزاد کیا جاتا ہے اور بہت سے اللہ کے شہر ہیں، جن میں وہی داخل ہوسکتے ہیں، جو ماہ رجب میں روزے رکھیں۔ (الدیلمی بروایت علی (رض))

حدیث نہایت ضعیف ہے۔ دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 116 ۔ التنزیہ ج 2/ص 335 ۔ ذیل اللآلی 55 ۔ الفوائد المجموعۃ 1261 ۔
2101 – "أكثروا من الاستغفار في شهر رجب فإن لله في كل ساعة منه عتقاء من النار، وإن لله مدائن لا يدخلها إلا من صام شهر رجب". (الديلمي) عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2102 ۔۔ دل بھی لوہوں کی مانند زنگ آلود ہوجاتے ہیں۔ ان کی جلاء استغفار ہے۔ شعب الایمان بروایت انس (رض)۔
2102 – "إن للقلوب صدأ كصدأ الناس، وجلاؤه الاستغفار". (هب عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2103 ۔۔ ہر زنگ کے لیے کوئی جلاء بخشنے کی چیز ہوتی ہے۔ اور دلوں کی جلا بخش چیز استغفار ہے۔ الدیلمی بروایت انس (رض)۔
2103 – "إن لكل صدأ جلاء، وإن جلاء القلوب الاستغفار". (الديلمي) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2104 ۔۔ جس نے ہر نماز کے بعد اللہ عزوجل سے ستر مرتبہ استغفار کیا، اس کے کیے ہوئے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے۔ اور وہ دنیا سے اس وقت تک نہ جائے گا جب تک کہ اپنی جنتی بیویوں اور اپنے محلات کو نہ دیکھ لے۔ الدیلمی بروایت ابوھریرہ (رض) ۔
2104 – "من استغفر الله عز وجل سبعين مرة في دبر كل صلاة غفر له ما اكتسب من الذنوب، ولم يخرج من الدنيا حتى يرى أزواجه من الحور ومساكنه من القصور". (الديلمي) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2105 ۔۔ جس نے ستر مرتبہ استغفار کیا، اللہ تعالیٰ اس کے سات سو گناہ بخش دیں گے اور خائب و خاسر ہو وہ شخص، جو ایک دن رات میں سات سو سے زیادہ گناہ کرے۔ الحسن بن سفیان الدیلمی بروایت انس (رض)۔
2105 – "من استغفر الله سبعين مرة غفر له سبعمائة ذنب وقد خاب وخسر من عمل في يوم وليلة أكثر من سبعمائة ذنب". (الحسن) بن سفيان والديلمي عن أنس.
tahqiq

তাহকীক: