কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২০৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2047 ۔۔۔ کیا میں تم کو حضرت نوح (علیہ السلام) کی، حالت مرگ میں کی ہوئی اپنے بیٹے کو وصیت نہ سناؤں ؟ انھوں نے فرمایا میں تجھے چار کلمات دیے جا رہا ہوں۔ آسمان و زمین کا قیام انہی کے مدار پر ہے۔ اللہ کے ہاں پہنچنے والے کلمات میں سب سے اول ہیں۔ اور نکلنے والے کلمات میں سے بھی سب سے آخر میں ہیں۔ اگر تمام بنی آدم کے اعمال ان کے ساتھ وزن کیے جائیں تو یہ کلمات ان سے زیادہ وزن دار ہوں گے۔ سو ان پر عمل کر۔ اور ان کو مضبوطی سے تھام لے۔ حتی کہ تو مجھ سے آ ملے وہ کلمات یہ ہیں
سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔
قسم ہے اس ذات والا صفات کی، جس کے ہاتھ میں نوح کی جان ہے ! اگر آسمان و زمین اور جو کچھ ان کے من میں ہے اور جو ان کے نیچے ہے سب کا ان کلمات کے ساتھ وزن کیا جائے تو یہ کلمات ان سے وزن دار نکلیں گے۔ (الحکیم، الدیلمی بروایت معاذ بن انس (رض))
سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔
قسم ہے اس ذات والا صفات کی، جس کے ہاتھ میں نوح کی جان ہے ! اگر آسمان و زمین اور جو کچھ ان کے من میں ہے اور جو ان کے نیچے ہے سب کا ان کلمات کے ساتھ وزن کیا جائے تو یہ کلمات ان سے وزن دار نکلیں گے۔ (الحکیم، الدیلمی بروایت معاذ بن انس (رض))
2047 – "ألا أخبركم عن وصية نوح ابنه حين حضره الموت وقال: إني واهب لك أربع كلمات من قيام السموات والأرض، وهن أول كلمات دخولا على الله، وآخر كلمات خروجا من عنده ولو وزن بهن أعمال بني آدم لوزنتهن فاعمل بهن واستمسك حتى تلقاني أن تقول سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر والذي نفس نوح بيده لو أن السموات والأرض وما فيهن وما تحتهن وزن بهؤلاء الكلمات لوزنتهن". (الحكيم والديلمي عن معاذ بن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2048 ۔۔۔ کیا تمہیں وہ کلمات نہ سکھاؤں، جو نوح (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کو سکھائے تھے ! انھوں نے بیٹے کو فرمایا۔ میں تجھے لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔ کا حکم کرتا ہوں کیونکہ اگر سارے آسمانوں کو ایک پلڑے میں رکھا جائے۔ تب بھی اس کلمہ کا وزن ان سے زیادہ ہوگا۔ اور اگر سب آسمان اس کے مقابلہ میں ایک حلقہ ہوجائیں تو یہ سب کو توڑ کر نکل جائے گا۔ اور میں تجھے سبحان اللہ وبحمدہ کا حکم دیتا ہوں کیونکہ یہ ساری مخلوق کی نماز و تسبیح ہے۔ اسی کی بدولت سب کو رزق مہیا ہوتا ہے۔ (ابن ابی شیبہ بروایت جابر (رض))
2048 – "ألا أعلمكم ما علم نوح ابنه آمرك بقول لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، فإن السموات لو كانت في كفة لرجحت بها، ولو كانت حلقة قصمتها وآمرك بسبحان الله وبحمده فإنها صلاة الخلق، وتسبيح الخلق، وبها يرزق الخلق". (ش عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2049 ۔۔۔ دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے اور میزان عمل میں بھاری اور رحمن کے ہاں محبوب ہیں سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔ (مسند احمد، الصحیح للبخاری (رح)، ابن ابی شیبہ، الصحیح لمسلم، الصحیح للترمذی (رح)، الصحیح لابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض))
2049 – " كلمتان خفيفتان على اللسان ثقيلتان في الميزان حبيبتان إلى الرحمن سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم". (حم ش خ م ت حب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2050 ۔۔ سبحان اللہ نصف میزان ہے۔ الحمد للہ اس کو بھر دیتا ہے۔ لا الہ الا اللہ آسمان و زمین کے درمیانی خلا کو پر کردیتا ہے۔ طہارت نصف ایمان ہے۔ نماز نور ہے۔ زکوۃ برہان ہے۔ صبر روشنی ہے۔ قرآن حجت ہے تیرے حق میں یا تیرے خلاف۔ ہر انسان صبح کو نکلتا ہے اور اپنی جان فروخت کر آتا ہے۔ یا تو اس کو جہنم سے آزاد کرانے والا ہوتا ہے یا شیطان کے ہاتھوں فروخت کرکے اس کو قعر ہلاکت میں دھکیل دیتا ہے۔ عبدالرزاق بروایت ابی سلمۃ بن عبدالرحمن۔
2050 – "سبحان الله نصف الميزان والحمد لله تملأ الميزان، ولا إله إلا الله تملأ ما بين السماء والأرض، والطهور نصف الإيمان والصلاة نور والزكاة برهان والصبر ضياء والقرآن حجة لك أو عليك كل إنسان يغدو فمبتاع نفسه فمعتقها أو بائعها فموبقها". (عبد الرزاق عن أبي سلمة بن عبد الرحمن مرسلا) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو غلام آزاد کرنے والا
2051 ۔۔ جس نے سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ کہا اس کے لیے سو غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا۔ اور جس نے سو مرتبہ " الحمد للہ " کہا اس کے لیے سو گھوڑے مع زین و لگام کے راہ خدا میں دینے کا ثواب ہوگا۔ اور جس نے سو مرتبہ " اللہ اکبر " کہا اس کے لیے سو اونٹ مکہ میں قربان کرنے کا ثواب ہوگا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) شعب الایمان بروایت ابی امامہ (رض))
2051 – "من قال سبحان الله وبحمده، كان له مثل مائة رقبة تعتق إذا قالها مائة مرة ومن قال الحمد لله مائة مرة كان عدل مائة فرس مسرج ملجم في سبيل الله ومن قال الله أكبر مائة مرة كان عدل مائة بدنة تنحر بمكة". (طب هب عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو غلام آزاد کرنے والا
2052 ۔۔ جس نے صبح و شام ہر دو وقت " سبحان اللہ وبحمدہ " سو سو مرتبہ کہا اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں۔ (الصحیح لابن حبان، المستدرک للحاکم بروایت ابوہریرہ (رض))
2052 – "من قال إذا أصبح مائة مرة، وإذا أمسى مائة مرة سبحان الله وبحمده غفرت ذنوبه وإن كانت أكثر من زبد البحر". (حب ك عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو غلام آزاد کرنے والا
2053 ۔۔ اللہ اکبر، سو بار کہو، وہ تیرے لیے سو اونٹ اپنے پالان سمیت جو مکہ کو ہو لیے ہوں، ان سے بھی بہتر ہے۔ الحمد للہ، سو بار کہو، وہ تیرے لیے سو گھوڑے مع زین و لگام کے راہ خدا میں دینے سے بھی بہتر ہے۔ سبحان اللہ سو بار کہو، وہ تیرے لیے بنی اسماعیل کے سو غلام اللہ کے لیے آزاد کرنے سے بھی بہتر ہے۔ اور لا الہ الا اللہ کہو، تجھے کوئی گناہ نہ پہنچ سکے گا، اور کوئی عمل اس سے آگے نہ بڑھ سکے گا۔ (مسند احمد، او الحلیۃ بروایت ام ھانی)
2053 – "قولي الله أكبر مائة مرة فهو خير لك من مائه بدنة مجللة متقبلة وقولي الحمد لله مائة مرة خير لك من مائة فرس مسرجة ملجمة حملتها في سبيل الله وقولي سبحان الله مائة مرة، فهو خير لك من مائة رقبة من بني إسماعيل تعتقيهن لله عز وجل وقولي لا إله إلا الله لا يدركك ذنب ولا يسبقه العمل" . (حم (2) عن أم هانئ) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو غلام آزاد کرنے والا
2054 ۔۔ سبحان اللہ، سو بار کہو، وہ تیرے لیے اللہ کے واسطے سو غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔ الحمد للہ، سو بار کہو، وہ تیرے لیے سو گھوڑے مع زین و لگام کے راہ خدا میں دینے کے برابر ہوگا۔ اور لا الہ الا اللہ کہہ کر اللہ کی وحدانیت کہو، تو شرک کے بعد تجھے کوئی گناہ نہ پہنچ سکے گا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی امامہ)
شرک کے بعد تجھے کوئی گناہ نہ پہنچ سکے گا ۔ یعنی شرک کے سوا ہر گناہ قابل معافی ہوگا نہ کہ قابل ہلاکت۔
شرک کے بعد تجھے کوئی گناہ نہ پہنچ سکے گا ۔ یعنی شرک کے سوا ہر گناہ قابل معافی ہوگا نہ کہ قابل ہلاکت۔
2054 – "قولي سبحان الله مائة مرة تعدل مائة رقبة تعتق الله عز وجل، واحمدي الله عز وجل مائة مرة تعدل مائة فرس ملجم يحمل عليها في سبيل الله وكبري الله مائة مرة تعدل مائة بدنة مقلدة تهدى إلى بيت الله ووحدي الله مائة مرة لا يدركك ذنب بعد الشرك". (طب عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو غلام آزاد کرنے والا
2055 ۔ جس نے سو مرتبہ لا الہ الا الہ کہا، اور سو مرتبہ ، سبحان اللہ، کہا، اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے۔ (الادب للبخاری (رح) بروایت انس (رض))
2055 – " من هلل مائة مرة وسبح مائة مرة خير له من عشر رقاب يعتقها". (خ في الأدب عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سو غلام آزاد کرنے والا
2056 ۔۔ تین کلمات کا کہنے والا یا فرمایا کرنے والا خائب و خاسر نہیں ہوگا۔ ہر فرض نماز کے بعد تینتیس بار " سبحان اللہ " تینتیس بار " الحمد للہ " چونتیس بار " اللہ اکبر " ابن النجار بروایت کعب بن عجرۃ۔
2056 – " ثلاث لا يخيب قائلهن أو فاعلهن، ثلاث وثلاثون تسبيحة دبر الصلاة، وثلاث وثلاثون تحميدة، وأربع وثلاثون تكبيرة". (ابن النجارعن كعب بن عجرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کی بخشش ہوگی
2057 ۔۔۔ جس نے غروب شمس کے وقت ستر بار " سبحان اللہ " کہا اس کے سارے گناہ بخش دیے جائیں گے۔ (الدیلمی بروایت بہز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ)
2057 – "من سبح عند غروب الشمس سبعين تسبيحة غفر له سائر عمله". (الديلمي عن بهز عن أبيه عن جده) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کی بخشش ہوگی
2058 ۔۔ جس نے کہا، اس کے لیے جنت میں ہزار درخت اگا دیے جائیں گے جن کی جڑیں سونے کی اور شاخین موتیوں کی اور خوشے کنواری عورتوں کے پستان کی مانند مکھن سے زیادہ نرم اور شہد سے زیادہ میٹھے ہوں گے۔ جب بھی ان سے کچھ توڑا جائے گا، پھر دوبارہ وہ اپنی اصلی حالت کی طرف لوٹ جائے گا۔ (التاریخ للحاکم الدیلمی بروایت انس (رض))
حدیث موضوع ہے۔ اس کی اصل نہیں۔ دیکھیے المتناھیۃ 1392 ۔
حدیث موضوع ہے۔ اس کی اصل نہیں۔ دیکھیے المتناھیۃ 1392 ۔
2058 – "من قال سبحان الله وبحمده غرس له ألف شجرة في الجنة أصلها من ذهب وفرعها من درو طلعها كثدي الأبكار ألين من الزبد، وأحلى من الشهد كلما أخذ منها شيء عاد كما كان". (ك في التاريخ والديلمي عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کی بخشش ہوگی
2059 ۔۔ جس نے ایک بار اللہ عزوجل کی تسبیح کی۔ یعنی سبحان اللہ کہا۔ یا ایک بار حمد کی یعنی " الحمد للہ " کہا۔ یا ایک بار " لا الہ الا اللہ " کہا۔ یا ایک بار " اللہ اکبر " کہا، اس کے لیے جنت میں ایک درخت اگا دیا جاتا ہے۔ جس کی جڑ میں موتیوں سے جڑا ہوا سرخ یاقوت ہوتا ہے۔ اور خوشے کنواری عورتوں کے پستان کی مانند شہد سے زیادہ میٹھے اور مکھن سے زیادہ نرم ہوتے ہیں۔ الکبیر للطبرانی (رح) بروایت سلمان۔
2059 – "من سبح الله عز وجل تسبيحة واحدة أو حمده تحميدة أو هلله تهليلة أو كبره تكبيرة غرس له بها شجرة في الجنة في أصلها ياقوت أحمر مكللة بالدر طلعها كثدي الأبكار أحلى من العسل وألين من الزبد". (طب عن سلمان) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کی بخشش ہوگی
2060 ۔۔ جس نے سبحان اللہ العظیم کہا، اس کے لیے جنت میں ایک درخت اگ آتا ہے، اور جس نے قرآن پڑھا اور اس کو مضبوطی سے تھاما اور جو اس میں ہے، اس پر عمل کیا، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے والدین کو ایسا تاج پہنائیں گے، جس کی روشنی چاند کو ماند کرنے والی ہوگی۔ (مسند احمد، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت معاذ بن انس (رض))
2060 – " من قال سبحان الله العظيم نبت له غرس في الجنة، ومن قرأ القرآن، فأحكمه وعمل بما فيه ألبس الله والديه يوم القيامة تاجا ضوءه أحسن من ضوء القمر". (حم طب على معاذ بن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کی بخشش ہوگی
2061 ۔۔ سبحان اللہ کہنا اللہ کو ہر عیب سے منزہ قرار دینا ہے۔ (الدیلمی بروایت طلحہ)
2061 – "سبحان الله تنزيه الله من كل سوء". (الديلمي عن طلحة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کی بخشش ہوگی
2062 ۔۔ اے پروردگار تو ہر عیب سے پاک ذات ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت معاذ (رض) عن)
2062 – "سبحانك رب العالمين". (طب عن معاوية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کی بخشش ہوگی
2063 ۔۔ پاک ہے وہ ذات سلطنت و بزرگی والی، پاک ہے وہ ذات عزت وقدرت والی، پاک ہے وہ ذات جو زندہ کبھی اس کو فنا نہیں۔ (الدیلمی بروایت معاذ (رض))
2063 – "سبحان ذي الملك والملكوت سبحان ذي العزة والجبروت سبحان الحي الذي لا يموت". (الديلمي عن معاذ) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2064 ۔۔۔ استغفار نامہ اعمال میں نور بن کر چمکتا رہتا ہے۔ (ابن عساکر ، الفردوس للدیلمی (رح) بروایت معاویۃ بن جندب ۔
2064 – "الاستغفار في الصحيفة يتلألأ نورا". (ابن عساكر فر عن معاوية بن جندب) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2065 ۔۔ جس کی منشا و خواہش ہو کہ اس کا نامہ اعمال اس کے لیے خوشگوار ثابت ہو تو اس کو چاہیے کہ اس میں استغفار کی کثرت کرے۔ (شعب الایمان ، الضیاء بروایت زبیر)
2065 – "من أحب أن تسره صحيفته فليكثر فيها من الاستغفار". (هب والضياء عن الزبير) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب پنجم۔۔۔ استغفار اور تعوذ کے بیان میں یہ باب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول ۔۔۔ استغفار کے بیان میں
2066 ۔۔۔ جس نے ہر فرض نماز کے بعد اللہ سے یوں استغفار کیا استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔
میں اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں، جس کے سوا کوئی پرستش کا مستحق نہیں۔ وہ ہمیشہ سے زندہ ہے۔ اور ہر شے اسی کے دم سے قائم ہے۔ اور میں اسی کی طرف رجوع و توبہ تائب ہوتا ہوں۔ تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔ خواہ جنگ سے بھاگنے کا گناہ کیوں نہ ہو ؟ (المسند لابی یعلی ابن السنی بروایت البراء (رض) ۔
میں اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں، جس کے سوا کوئی پرستش کا مستحق نہیں۔ وہ ہمیشہ سے زندہ ہے۔ اور ہر شے اسی کے دم سے قائم ہے۔ اور میں اسی کی طرف رجوع و توبہ تائب ہوتا ہوں۔ تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔ خواہ جنگ سے بھاگنے کا گناہ کیوں نہ ہو ؟ (المسند لابی یعلی ابن السنی بروایت البراء (رض) ۔
2066 – " من استغفر الله دبر كل صلاة ثلاث مرات فقال استغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه غفر له ذنوبه وإن كان قد فر من الزحف". (ع) وابن السني عن البراء) .
তাহকীক: