কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২০২৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2027 ۔۔ اللہ کے کو پسندیدہ کلمہ یہ ہے کہ بندہ سبحان ربی وبحمدہ کہے۔ النسائی بروایت ابی ذر (رض) ۔
2027 – "من أحب الكلام إلى الله عز وجل، أن يقول العبد سبحان ربي وبحمده". (ن عن أبي ذر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2028 ۔۔ چار کلمات کہنے میں جنبی کو ممانعت ہے اور نہ کسی حائضہ کو " سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر " (التاریخ للحاکم (رح)۔ ابو الشیخ الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض))
2028 – "أربع ما يمسك عنهن جنب ولا حائض، سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر". (ك في تاريخه وأبو الشيخ والديلمي عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2029 ۔۔ جب بندہ سبحان اللہ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ تو فرماتے ہیں میرے بندے نے سچ کہا کہ میری پاکی اور حمد بیان کی، جس کی تسبیح میرے سوا کسی اور کے لیے زیب نہیں۔ الدیلمی بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
2029 – "إذا قال العبد سبحان الله قال الله: صدق عبدي سبحاني وبحمدي لا ينبغي التسبيح إلا لي". (الديلمي عن أبي الدرداء) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2030 ۔۔ جب تو نے سبحان اللہ کہا تو اللہ کا ذکر کیا پس اللہ نے بھی تیرا ذکر کیا۔ اور جب تو نے الحمد للہ کہا تو اللہ کا شکر ادا کیا پس اللہ تعالیٰ تیری نعمت میں مزید اضافہ فرمائیں گے۔ اور جب تو نے لا الہ الا اللہ کہا تو یہ ایسا کلمہ توحید ہے، کہ جو اس کو بغیر شک و شبہ اور بغیر بڑائی و سرکشی کے کہے، اللہ اس کو جہنم سے آزاد فرما دیتے ہیں۔ (التاریخ للحاکم (رح) بروایت الحکم بن عمیر الثمالی)
2030 – "إذا قلت سبحان الله فقد ذكرت الله فذكرك، وإذا قلت الحمد لله فقد شكرت الله فزادك، وإذا قلت لا إله إلا الله فهي كلمة التوحيد التي من قالها غير شاك ولا مرتاب ولا متكبر ولا جبار، أعتقه الله من النار". (ك في تاريخه عن الحكم بن عمير الثمالي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2031 ۔۔۔ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ۔ یہ باقیات صالحات باقی رہنے والے اعمال ہیں۔ جو گناہوں کو ایسے ہی گراتے ہیں، جیسے درخت پتوں کو۔ نیز یہ جنت کے خزانے سے ہیں۔ (الرامہرمزی فی الامثال بروایت ابی الدرداء (رض) )

اس روایت میں عمر بن راشد یمانی ایک راوی ہے، جس کو " المغنی " میں ضعیف شمار کیا ہے۔
2031 – "أكثروا من قول سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله، فإنهن الباقيات الصالحات وهن يحططن الخطايا كما تحط الشجرة ورقها، وهن من كنوز الجنة" (الرامهرمزي في الأمثال عن أبي الدرداء) وفيه عمر بن راشد اليماني قال: في المغنى ضعفوه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2032 ۔۔ اللہ تعالیٰ نے تم میں اخلاق کو اسی طرح تقسیم فرما دیا ہے، جس طرح تمہارے درمیان رزق کو تقسیم فرما دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مال ہر شخص کو عطا فرماتا ہے، خوا اس سے محبت ہو یا نہیں۔ لیکن ایمان اس کو عطا فرماتا ہے ، جس سے محبت ہو، سو جب وہ کسی سے محبت فرماتا ہے تو اس کو عطا فرماتا ہے، خواہ اس سے محبت ہو یا نہیں۔ لیکن ایمان اس کو عطا فرماتا ہے، جس سے محبت ہو، سو جب وہ کسی سے محبت فرماتا ہے تو اس کو ایمان سے نوازتا ہے۔ باقیات الصالحات بخل جس کو مال خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہو اور نہ ہی اس میں رات کی مشقت برداشت کرنے کی ہمت ہو اور دشمن سے جہاد کرنے سے بھی خوف مانع ہو تو اس کو چاہیے کہ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کثرت سے پڑھا کرے۔ کیونکہ یہ کلمات آگے سے، دائیں بائیں سے اور پیچھے سے حفاظت کریں گے۔ اور یہی باقیات صالحات باقی رہنے والے اعمال ہیں۔ (شعب الایمان بروایت ابن مسعود (رض))
2032 – "إن الله عز وجل قسم بينكم أخلاقكم كما قسم بينكم أرزاقكم، وإن الله يعطي المال من يحب ومن لا يحب ولا يعطي الإيمان إلا من يحب، فإذا أحب عبدا أعطاه الإيمان ومن ضن بالمال أن ينفقه وهاب الليل أن يكابده، وخاف العدوأن يجاهده، فليكثر من سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر، فإنهن مقدمات مجنبات ومعقبات وهن الباقيات الصالحات". (هب عن ابن مسعود رضي الله عنه) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2033 ۔۔ لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر، الحمد للہ، اور سبحان اللہ گناہوں کو ایسے ہی گراتے ہیں، جیسے اس درخت کے پتے۔ اے ابو الدرداء ان کو محفوظ کرلے، اس سے قبل کہ تیرے اور ان کے درمیان کوئی شے حائل ہوجائے۔ کیونکہ یہ باقیات صالحات ہیں۔ نیز یہ جنت کے خزانے سے ہیں۔ ابن عساکر بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
2033 – "إن قول لا إله إلا الله، والله أكبر، والحمد لله وسبحان الله يحط الخطايا كما يحط ورق هذه الشجرة، خذهن يا أبا الدرداء قبل أن يحال بينك وبينهن فإنهن الباقيات الصالحات وهن من كنوز الجنة".(ابن عساكر عن أبي الدرداء) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2034 ۔۔ لا الہ الا اللہ، سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر گناہوں کو ایسے ہی زائل کرتے ہیں، جیسے اس درخت کے پتے گر رہے ہیں۔ (ابن صھری فی امالیہ بروایت ابی سعید (رض))
2034 – "إن قول لا إله إلا الله وسبحان الله والحمد لله والله أكبر يحططن الخطايا، كما تحاط ورق هذه الشجرة". (ابن صهري في أماليه عن أبي سعيد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2035 ۔۔ تجھ پر سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ ۔ لازم ہے۔ کیونکہ یہ گناہوں کو ایسے ہی گراتے ہیں جیسے درخت اپنے پتوں کو گراتا ہے۔ ابن ماجہ بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
2035 – "عليك بسبحان الله، والحمد لله ولا إله إلا الله فإنهن يحططن الخطايا، كما تحط الشجرة ورقها". (هـ عن أبي الدرداء) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2036 ۔۔ بندہ " سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ " کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرا بندہ مسلمان ہوگیا اور میرے آگے سر تسلیم خم ہوگیا ہے۔ (المستدرک للحاکم بروایت ابوہریرہ (رض))
2036 – "من قال سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله، قال الله: أسلم عبدي واستسلم". (ك عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2037 ۔۔ بندہ جب ان کلمات کو کہتا ہے تو ایک فرشتہ ان کو اپنے پر میں رکھ کر آسمان کی طرف نکلتا ہے اور ملائکہ کی کسی جماعت پر سے گزر ہوتا ہے تو وہ ملائکہ ان کلمات پر اور ان کے قائلین پر رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ حتی کہ ان کے آگے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ وہ کلمات یہ ہیں " سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ۔ اور بندہ کا " سبحان اللہ " کہنا، اللہ کو تمام نقائص سے منزہ گرداننا ہے۔ (ابن ابی شیبہ بروایت موسیٰ بن طلحۃ مرسلا)

درست لفظ غالبا تنزیہ اللہ ہے۔
2037 – "كلمات إذا قالهن العبد وضعهن ملك في جناحه ثم يخرج بهن فلا يمر على ملأ من الملائكة إلا صلوا عليهن وعلى قائلهن حتى يضعن بين يدي سبحان الله والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله، وسبحان الله انزاه الله عن السوء". (ش عن موسى بن طلحة مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2038 ۔۔ جنت میں چٹیل میدان ہے۔ لہٰذا اس میں کثرت سے شجر کاری کرو۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اس کی شجر کاری کیا ہے ؟ فرمایا سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔ الکبیر للطبرانی (رح) بروایت سلمان۔
2038 – "إن في الجنة قيعانا فأكثروا غرسها قالوا: يا رسول الله وما غرسها؟ قال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر". (طب عن سلمان) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2039 ۔۔ لیلۃ الاسراء میں ، میری حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے ملاقات ہوئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے محمد ! اپنی امت کو میرا سلام کہنا اور ان کو یہ خبر دینا، کہ جنت کی مٹی عمدہ اور پانی میٹھا ہے۔ وہ چٹیل میدان ہے۔ اس کے درخت " سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ " ہیں۔ الکبیر للطبرانی (رح)، بروایت ابن مسعود (رض)۔
2039 – "رأيت إبراهيم ليلة أسري بي فقال: يا محمد أقرأ أمتك السلام، وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء، وأنها قيعان وغراسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله". (طب عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2040 ۔۔ جس رات مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی، ساتویں آسمان پر ابراہیم (علیہ السلام) سے میری ملاقات ہوئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے محمد ! اپنی امت کو میرا سلام دیجیے گا اور یہ خبر بھی، کہ جنت کا پانی میٹھا ہے۔ اس کا پینا خوشگوار ہے۔ جنت وہ چٹیل میدان ہے۔ اس کے درخت سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ہیں (ابن شاہین فی الترغیب فی الذکر بروایت ابن مسعود (رض))
2040 – "لما كان ليلة أسري بي لقيت إبراهيم في السماء السابعة، فقال: يا محمد أقرأ على أمتك السلام. وأخبرهم أن الجنة عذب ماؤها طيب شرابها، وأن فيها قيعانا، وأن غرس شجرها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر". (ابن شاهين في الترغيب في الذكر عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2041 ۔۔۔ جب اللہ عزوجل نے جنت کو پیدا فرمایا، اس کے درخت وغیرہ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ قرار دیے۔ پھر جنت کو مخاطب ہو کر فرمایا اے جنت مومنین فلاح پا گئے تو مجھ سے کلام کر ! جنت حکم ربی سے گویا ہوئی آپ اللہ ہیں۔ آپ کے سوا کوئی پرستش کا مستحق نہیں۔ آپ ہمیشہ زندہ رہنے والے اور ہر شے کو قائم فرمانے والے ہیں۔ اور یقیناً جو مجھ میں داخل ہوا، سعادت و فیروز مند ہوا۔ اللہ عزوجل نے فرمایا میں اپنی عزت اور مخلوق پر اپنی بڑائی کی قسم اٹھاتا ہوں ! کہ اے جنت تجھ میں زناء پر مصر شخص ہر وقت شراب کا دھت اور چغل خور داخل نہ ہوں گے۔ (الشیرازی فی الالقاب بروایت انس (رض))
2041 – "إن الله عز وجل لما خلق الجنة جعل غرسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله، ثم قال: لها قد أفلح المؤمنون تكلمي يا جنتي قالت: أنت الله لا إله إلا أنت الحي القيوم قد سعد من دخلني قال: الله عز وجل بعزتي حلفت وبعلوي على خلقي لا يدخلك مصر على الزنا ولا مدمن خمر ولا قتات، وهو النمام". (الشيرازي في الألقاب عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2042 ۔۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے رب سے سوال کیا اے پروردگار ! جو تیری حمد بیان کرے، اس کی کیا جزاء ہے ؟ فرمایا حمد شکر کی چابی ہے۔ شکر حمد کو رب العالمین کے عرش تک لے جاتا ہے۔ پھر سوال عرض کیا اور جو تیری تسبیح سبحان اللہ کرے، اس کی کیا جزا ہے ؟ فرمایا تسبیح کی حقیقت اللہ رب العالمین کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ الدیلمی بروایت انس (رض)۔
2042 – "إن إبراهيم سأل ربه فقال: يا رب ما جزاء من حمدك؟ قال: الحمد مفتاح الشكر والشكر يعرج به إلى عرش رب العالمين قال: فما جزاء من سبحك؟ قال: لا يعلم تأويل التسبيح إلا الله رب العالمين". (الديلمي عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2043 ۔۔ میں تمہارے لیے اس سے سہل و آسان اور افضل چیز بتاتا ہوں۔

سبحان اللہ عدد ما خلق فی السماء سبحان اللہ عدد ما خلق فی الارض سبحان اللہ عدد ما ھو خالق واللہ اکبر مثل ذلک الحمد للہ مثل ذالک ولا حول ولا قوۃ الا باللہ مثل ذالک۔

آسمانوں میں جو پیدا کیا، اس کے بقدر اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں۔ زمین میں جو پیدا کیا۔ اس کے بقدر اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور آئندہ اللہ پاک جو پیدا فرمانے والے ہیں اس کے بقدر اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں۔ اور اللہ اکبر بھی اسی کے مثل۔ الحمد للہ بھی اسی کے مثل۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ بھی اسی کے مثل۔ (ابو داؤد )

عائشہ بنت سعد بن ابی وقاص اپنے والد (رض) سے روایت کرتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک عورت کے پاس تشریف لائے تو دیکھا کہ اس کے آگے گٹھلیاں اور کنکریاں رکھی ہیں اور وہ ان پر تسبیح کر رہی ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا۔
2043 – "أخبرك بما هو أيسر عليك من هذا وأفضل سبحان الله عدد ما خلق في السماء، وسبحان الله عدد ما خلق في الأرض، وسبحان الله عدد ما هو خالق والله أكبر مثل ذلك والحمد لله مثل ذلك ولا حول ولا قوة إلا بالله مثل ذلك". (د) عن عائشة بنت سعد بن أبي وقاص عن أبيها) أنه دخل مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على امرأة وبين يديها نوى وحصى تسبح به قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2044 ۔۔ تم ساری رات، دن سمیت ذکر کرو، اور سارا دن، رات سمیت ذکر کرو۔۔۔ کیا میں تجھے اس سے بھی بڑھ کر عمل نہ بتاؤں ؟ وہ یہ ہے کہ تم ان کلمات کا ورد کرو

سبحان اللہ عدد ما خلق، و سبحان اللہ ملا ما خلق، و سبحان اللہ عدد ما فی الارض والسماء، سبحان اللہ ملا ما فی الارض والسماء سبحان اللہ عدد ما احصی کتابہ، سبحان اللہ عدد کل شئی والحمد للہ مثل ذلک۔

مخلوقات کی تعداد بھر اللہ کی پاکی ہو۔ مخلوق بھر اللہ کی پاکی ہو۔ آسمان و زمین میں تمام تعریفیں مخلوقات کی تعداد بھر اللہ ہی کے لیے ہیں۔ تمام تعریفیں مخلوق بھر اللہ ہی کے لیے ہیں۔ آسمان و زمین میں جو کچھ ہے، سب کی تعداد برابر اللہ کی پاکی ہو۔ آسمان و زمین بھر اللہ کی پاکی ہو۔ لوح تقدیر میں جو کچھ ہے سب کے برابر اللہ کی پاکی ہو۔ ہر چیز کے بقدر اللہ کی پاکی ہو۔ ہر چیز بھر اللہ کی پاکی ہو۔ اسی کے بقدر اللہ کی تعریف ہو۔ (الصحیح لابن حبان بروایت ابی امامۃ (رض))
2044 – "ألا أخبرك بأكثر وأفضل من ذكرك الليل مع النهار والنهار مع الليل، أن تقول سبحان الله عدد ما خلق، وسبحان الله ملأ ما خلق وسبحان الله ما في الأرض والسماء وسبحان الله ملأ ما في الأرض والسماء، وسبحان الله عدد ما أحصى كتابه وسبحان الله عدد كل شيء، وسبحان الله ملأ كل شيء، وتقول الحمد لله مثل ذلك". (حب عن أبي أمامة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2045 ۔۔ تم نے جو چار کلمات تین مرتبہ دہرائے، وہ تمہارے تمام ذکر و اذکار سے افضل ہیں

سبحان اللہ عدد خلقہ، سبحان اللہ رضاء نفسہ، سبحان اللہ زنۃ عرشہ، سبحان اللہ مداد کلماتہ، والحمد للہ مثل ذلک۔ اللہ کی مخلوق کی تعداد کے مطابق اس کی پاکی ہو۔ اس قدر اس کی پاکی بیان کرتا ہوں جس سے وہ خوش ہوجائے۔ اس کے عرش کے وزن کے بقدر اس کی پاکی بیان کرتا ہوں۔ اس کے تمام کلمات کے بقدر اس کی پاکی بیان کرتا ہوں۔ اسی قدر اس کی تعریف وثناء کرتا ہوں۔ (مسند احمد بروایت ابن عباس (رض))
2045 – "لقد تكلمت بأربع كلمات أعدتهن ثلاث مرات هي أفضل مما قلت سبحان الله عدد خلقه وسبحان الله رضاء نفسه وسبحان الله زنة عرشه وسبحان الله مداد كلماته والحمد لله مثل ذلك". (حم عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2046 ۔۔۔ کیا تم میں سے کوئی ہر روز جبل احد کے بقدر سونا نہیں کما سکتا ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کون اس کی ہمت رکھ سکتا ہے یا رسول اللہ ! فرمایا تم سب اس کی ہمت رکھتے ہو ! سبحان اللہ احد سے بڑھ کر ہے۔ لا الہ الا اللہ احد سے بڑھ کر ہے۔ اللہ اکبر احد سے بڑھ کر ہے۔ الحمد للہ احد سے بڑھ کر ہے۔ الکبیر للطبرانی (رح) الرافعی ابن النجار بروایت عمران بن حصین (رض) ۔
2046 – "أما يستطيع أحدكم أن يكسب كل يوم مثل أحد ذهبا، قالوا: ومن يستطيع ذلك يا رسول الله قال: كلكم يستطيعه، سبحان الله أعظم من أحد ولا إلة إلا الله أعظم من أحد والله أكبر أعظم من أحد والحمد لله أعظم من أحد". (طب والرافعي وابن النجار عن عمران بن حصين) .
tahqiq

তাহকীক: