কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১০৬৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10637 ۔۔۔ ایک شخص مسلمان ہوا اور قتال کرنے لگا اور قتل ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس نے عمل تو کم کیا لیکن اس کو اجر بہت زیادہ دیا گیا “۔ (بخاری، مسلم بروایت حضرت براء (رض))
10641 عمل هذا قليلا وأجر كثيرا.(خ م عن البراء) أن رجلا أسلم ، ثم قاتل فقتل ، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10638 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے سو درجے تیار کر رکھے ہیں، ہر درجے کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین اور آسمان کے درمیان، لہٰذا اگر میرے پاس کوئی ایسی چیز ہوتی جس سے میں قوت حاصل کرتا اور مسلمانوں کو قوت فراہم کرتا اور یا مسلمانوں کے پاس کچھ ہوتا جس سے وہ قوت حاصل کرتے تو کوئی سریہ میں ایسا نہ بھیجتا جس کے ساتھ میں خود نہ جاتا لیکن نہ تو یہ میرے لیے ممکن ہے اور نہ ہی مسلمانوں کے لئے، اور اگر میں نکلتا تو کوئی ایسا نہ رہتا جس میں میرے ساتھ جائے بغیر کوئی خیر اور بھلائی رہتی، اور یہ بات میرے لیے بھی سخت ہے اور ان کے لیے بھی، لہٰذا مجھے تو یہ بات پسند ہے کہ میں جہاد کروں اور مجھے قتل کیا جائے اور پھر مجھے زندہ کیا جائے، پھر میں جہاد کرو اور مجھے قتل کیا جائے پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر قتل کیا جاؤں “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابو مالک الاشعری (رض))
10642 إن الله أعد للمجاهدين في سبيله مائة درجة ، ما بين كل درجتين كما بين السماء والارض ، فلو كان عندي ما أتقوى به وأوقي المسلمين أو بأيديهم ما يتقوون به ما انطلقت سرية إلا كنت صاحبها ، ولكن ليس ذلك بيدي ولا بأيديهم ، ولو خرجت ما بقي أحد فيه خير إلا انطلق معي ، وذلك يشق علي وعليهم ، فلوددت أن أغزو فأقتل ، ثم حيا ، ثم أغزوا فأقتل ، ثم أحيا فاقتل. (طب عن أبي مالك الاشعري)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10639 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو پکار کا جواب دیتے ہوئے میرے راستے میں نکلا، میری رضا کی خاطر جہاد کرتے ہوئے اور میرے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے اور میرے رسولوں پر ایمان رکھتے ہوئے، تو اس کی ذمہ داری اللہ عزوجل پر ہے یا تو اس کو لشکر میں وفات دے دے جس طرح چاہے اور پھر اسے جنت میں داخل کرے، اور یا وہ اللہ کی ضمانت میں ہوگا، اگرچہ اس کی غیر حاضر گھر والوں سے طویل ہوجائے یہاں تک کہ وہ مال غنیمت اور اجر وثواب لے کر اپنے گھر والوں میں واپس آجائے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابومالک الاشعری (رض))
10643 إن الله تعالى قال : من انتدب خارجا في سبيلي غازيا ابتغاء وجهي وتصديق وعدي ، وإيمانا برسلي فهو ضامن على الله عزوجل إما يتوفاه في الجيش بأي حتف شاء فيدخله الجنة ، وإما يصبح من ضمان الله ، وإن طالت غيبته حتى يرده إلى أهله مع ما نال من أجر وغنيمة.(طب عن أبي مالك الاشعري).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10640 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو کفار کا جواب دیتے ہوئے اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کے راستے میں نکلا، اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہوئے تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے، سویا تو اللہ تعالیٰ اس کو لشکر میں ہی وفات دے دے جیسے چاہے اور پھر اس کو جنت میں داخل کردے یا وہ اللہ کی ضمانت میں ہوجائے اگرچہ اس کی عدم موجودگی طویل ہوجائے پھر وہ صحیح سلامت اجر وثواب اور مال غنیمت لے کر اپنے گھروالوں کے پاس آئے، اور جو اللہ کے راستے میں نکلا اور مرگیا یا قتل کیا گیا تو وہ شہید ہے یا اس کو اس کا گھوڑا یا اس کا اونٹ گرادے جس سے اس کی گردن ٹوٹ جائے، یا اس کو کوئی چیز ڈس لے یا وہ اپنے بستر پر کسی بھی طرح مرجائے تو وہ شہید ہے اور جنت اس کے لیے ہے “۔ (متفق علیہ بروایت حضرت ابو مالک الاشعری (رض))
10644 من انتدب خارجا في سبيل الله ابتغاء وجهه ، وتصديق وعده وايمانا برسالاته على الله ضامن ، فاما أن يتوفى في الجيش بأي حتف شاء فيدخله الجنت ، وإما أن يصبح في ضمان الله وإن طالت غيبته ، ثم يرده إلى أهله سالما مع ما نال من أجر أو غنيمة ، ومن خرج في سبيل الله فمات أو قتل فهو شهيد ، أو وقصته فرسه أو بعيره أو لدغته هامة أو منات على فراشه بأي حتف شاء الله ، فانه شهيد ، وله الجنة.
(ق عن أبي مالك الاشعري).
(ق عن أبي مالك الاشعري).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10641 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جنت کے سودرجے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے مجاہدین کے لیے تیار کر رکھے ہیں “۔ (بروایت حضرت ابو الدرداء (رض))
10645 الجنة مائة درجة أعدها الله للمجاهدين.(كر عن أبي الدرداء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10642 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جنت میں سودرجے ہیں ہر دودرجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے یا اس سے بھی زیادہ، یہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے ہے “۔ (مسند عبد بن حمید بروایت حضرت ابو سعید (رض)
10646 مائة درجة في الجنة ما بين كل درجتين كما بين السماء والارض أو أبعد للمجاهدين في سبيل الله.(عبد بن حميد عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10643 ۔۔۔ فرمایا کہ ” لوگوں میں سے درجہ نبوت سے قریب ترین لوگ مجاہدین اور اہل علم ہیں، کیونکہ مجاہدین ان تعلیمات کی خاطر جہاد کرتے ہیں جو رسول لے کر آئے، اور رہے اہل علم تو وہ اس لیے کہ وہ انبیاء کرام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعلیمات کی طرف لوگوں کی راہنمائی کرتے ہیں “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابن عباس (رض))
10647 أقرب الناس من درجة النبوة أهل الجهاد وأهل العلم لان أهل الجهاد يجاهدون على ما جاءت به الرسل ، وأما أهل العلم فدلوا الناس على ما جاءت به الانبياء.(الديلمي عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10644 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کچھ شک نہیں کہ اللہ کے راستے میں مجاہدین کا کیا ہے، فرمایا کہ اونگھتے ہوئے اس کا کوڑا (چابک) گرجائے اور وہ (گھوڑے) سے اتر کر اس کو اٹھالے “۔ (ابن ابی عاصم فی الصحابہ اور ابو نعیم بروایت حضرت ثابت بن ابی عاصم (رض) )
فائدہ :۔۔۔ اس روایت میں لفظ ” ڈر “ سے مراد خوف زدہ ہونے نہیں بلکہ صرف چونکنا مراد ہے، یعنی اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے سرحد پر پہرہ دیتے ہوئے مسلمان مجاہد اگر ذرا سا اونگھ جائے اور اس حال میں اس کا چابک اس سے چھوٹ کر گرجائے اور وہ اس کی وجہ سے ذرا سا چونک جائے، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
فائدہ :۔۔۔ اس روایت میں لفظ ” ڈر “ سے مراد خوف زدہ ہونے نہیں بلکہ صرف چونکنا مراد ہے، یعنی اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے سرحد پر پہرہ دیتے ہوئے مسلمان مجاہد اگر ذرا سا اونگھ جائے اور اس حال میں اس کا چابک اس سے چھوٹ کر گرجائے اور وہ اس کی وجہ سے ذرا سا چونک جائے، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
10648 إن إدنى روعات المجاهدين في سبيل الله عدل صيام سنة وقيامها ، قيل : وما أدنى روعات المجاهدين ؟ قال : يسقط سوطه ، وهو ناعس فينزل فيأخذه.
(ابن أبي عاصم في الصحابة وأبو نعيم عن صابت ابن أبي عاصم).
(ابن أبي عاصم في الصحابة وأبو نعيم عن صابت ابن أبي عاصم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10645 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ہر امت کے لیے رہبانیت ہوتی ہے اور میری امت کی رہبانیت اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے “۔ (بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت انس (رض))
10649 إن لكل أمة رهبانية ، ورهبانية هذه الامة الجهادد في سبيل الله.(هب عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10646 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو دن کو روزہ رکھے رات کو کھڑا نماز پڑھتا رہے یہاں تک کہ واپس آجائے جب واپس آئے “۔ (مسند احمد، طبرانی بروایت حضرت نعمان بن بشیر (رض))
10650 مثل المجاهد في سبيل الله مثل الصائم نهاره ، القائم ليله حتى يرجع متى يرجع.(حم طب عن النعمان بن بشير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10647 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو روزہ رکھنے والا ہو رات کو پھر کھڑا ہو کر اللہ کی آیات (نماز میں) پڑھتا رہے دن کو بھی اور رات کو بھی اس ستون کی طرح “۔ (حلیہ ابو نعیم بروایت حضرت ابوہریرہ (رض))
10651 مثل المجاهد في سبيل الله كالصائم القائم بآيات الله آناء الليل وآناء النهار مثل هذه الاسطوانة.(حل عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10648 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو روزہ رکھنے والا ہو، کھڑا ہونے والا ہو، اللہ کی آیات کے ساتھ قنوت پڑھنے والا ہو، اور روزے اور صدقے سے ڈھیلا نہ پڑے، (یہ مثال اس وقت تک ہے جب تک) مجاہد اپنے گھر والوں کے پاس نہ آجائے “۔ (ابن حبان بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10652 مثل المجاهد في سبيل الله كمثل الصائم القائم القانت بآيات الله لا يفتر من صوم ولا صدقة حتى يرجع المجاهد إلى أهله.(حب عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10649 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا میں تمہیں مقام و مرتبے کے اعتبار سے سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ شخص جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے ہو یہاں تک کہ قتل کیا جائے یا جان سے جائے، کیا میں تمہیں اس کے بارے میں نہ بتاؤں جو اس سے ملا ہوا ہے ؟ وہ شخص جو ایک گھاٹی میں الگ تھلگ نماز ادا کرتا رہتا ہے اور زکوۃ ادا کرتا ہے اور گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوہریرہ (رض))
10653 ألا أخبركم بخير الناس منزلة ؟ رجل آخذ بعنان فرسه في سبيل الله حتى يقتل أو يموت ، ألا أخبركم بالذي يلى ؟ رجل معتزل في شعب يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة.
ويشهد أن لا إله إلا الله.(ك عن أبي هريرة).
ويشهد أن لا إله إلا الله.(ك عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10650 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا میں تمہیں مقام و مرتبے کے اعتبار سے سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ شخص جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے اللہ کے راستے میں ہو یہاں تک کہ جان سے جائے یا قتل کیا جائے، کیا میں تمہیں اس کے بارے میں نہ بتاؤں جو اس کے بعد ہے ؟ کیا میں تمہیں بدترین آدمی کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ نہ دے “۔ (مسند احمد، ترمذی، نسائی، ابن حبان، طبرانی، بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت ابن عباس (رض))
10654 ألا أخبركم بخير الناس منزله ؟ رجل ممسك بعنان فرسه في سبيل الله حتى يموت أو يقتل ، ألا أخبركم بالذي يتلوه ؟ رجل معتزل في غنيمة له ، يؤدي حق الله فيها ، ألا أخبركم بشر الناس ؟ رجل يسأل بالله ولا يعطي.(ط حم ت حسن غريب ن حب طب هب عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10651 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا میں تمہیں تمام مخلوقات میں سے سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ شخص جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے ہے جب بھی معرکے کا موقع ہوتا ہے اس پر سیدھا ہوجاتا ہے، کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جو اس کے بعد ہے ؟ وہ شخص جو چند بکریوں کے ساتھ رہتا ہے نماز ادا کرتا ہے زکوۃ دیتا ہے کیا میں تمہیں بدترین مخلوق کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور نہ دے “۔ (مسند احمد بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10655 ألا أخبركم بخير البرية ؟ رجل آخذ بعنان فرسه في سبيل الله كلما كانت هيعة استوى عليه ، ألا أخبركم بالذي يليه ؟ رجل في ثلة من غنم يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ، ألا أخبركم بشر البرية ؟ الذي يسأل بالله ولا يعطي.(حم عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10652 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا میں تمہیں لوگوں میں سے سب سے بہترین آدمی کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، جی ضرور، فرمایا وہ شخص جو اللہ کے راستے میں ہے اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے ہے اس انتظار میں ہے کہ وہ حملہ کرے یا اس پر حملہ کیا جائے، کیا میں تمہیں اس کے بعد سب سے بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں، عرض کیا، جی ہاں ضرور، فرمایا وہ شخص جو چند بکریاں لیے نماز ادا کرتا ہے اور زکوۃ دیتا ہے جانتا ہے کہ اس کے مال میں اللہ کا کیا حق ہے، اور لوگوں کے شر سے الگ تھلگ ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ام مبشر (رض))
10656 ألا أخبركم بخير الناس رجلا ؟ قالوا : بلى ، قال : رجل آخذ بعنان فرسه في سبيل الله ، ينتظر أن يغير أو يغار عليه ، ألا أخبركم بخير الناس رجلا بعده ؟ قالوا : بلى ، قال : رجل في غنيمة يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ، يعلم ما حق الله في ماله ، قد اعتزل شرور الناس.(طب عن أم مبشر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10653 ۔۔۔ فرمایا کہ ” لوگوں میں سے سب سے بہتر مرتبے کا وہ شخص ہے جو گھوڑے کی کمر پر بیٹھا ہوا ہے دشمن کو ڈراتا ہے اور دشمن اس کو ڈراتا ہے “۔ بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت ام مبشر (رض))
10657 خير الناس منزلة رجل على متن فرسه يخيف العدو ويخيفونه.(هب عن أم مبشر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10654 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اسلام تین کمرے ہیں، نیچے والا، اوپر والا، اور ایک اور کمرہ، رہا نیچے والا تو وہ اسلام ہے اس میں تمام مسلمان داخل ہیں لہٰذا تو ان کے بارے میں نہ پوچھ کہتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں، رہا اوپر والا سو ان کے اعمال ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں، بعض مسلمان بعض دیگر مسلمانوں سے بڑھ کر ہیں، اور وہ جو سب سے اوپر والا کمرہ ہے تو وہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے ہے یہاں تک وہی پہنچ سکتا ہے جو ان میں سب سے افضل ہے (طبرانی بروایت حضرت فضالۃ بن عبید (رض)
10658 الاسلام ثلاثة أبيات : سفلى وعليا وغفرة ، فأما السفلى فالاسلام دخل فيها عامة المسلمين ، فلا تسأل أحدا منهم إلا قال : أنا مسلم ، وأما العليا فتفاضل أعمالهم ، بعض المسلمين أفضل من بعض ،وأما الغرفة العليا فالجهاد في سبيل الله لا ينالها إلا أفضلهم.(طب عن فضالة بن عبيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10655 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہوا اپنے گھر سے نکلا، اور مجاہدین کہاں ہیں ؟ اور اپنی سواری سے گرپڑا اور مرگیا تو اب اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، اور جو اپنی جگہ پر ہی قتل کیا گیا سو اس نے واپسی کا ٹھکانا واجب کرلیا “۔ (مسند احمد، ابن سعد، طبرانی، مستدرک حاکم متفق علیہ ابونعیم بروایت محمد بن عبداللہ بن عتیک عن ابیہ)
10659 من خرج من بيته مجاهدا في سبيل الله ، وأين المجاهدون ؟ فخر عن دابته فمات فقد وقع أجره على الله ، ومن قتل قعصا فقد استوجب المآب.(حم وابن سعد طب ك ق وبأو نعيم عن محمد بن عبد الله بن عتيك عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10656 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے نکلا پھر اسے کوئی آفت پہنچی یا کسی جانور نے ڈس لیا اور وہ مرگیا تو وہ شہید ہے، اور جو اپنی موت پر مرا تو اس کا اجر اللہ پر ہے اور جو اپنی جگہ پر ہی مارا گیا تو اس نے ٹھکانا واجب کرلیا (العسکر فی الامثال
10660 من خرج مجاهدا في سبيل الله فأصابه جائحة أو لسعة دابة فمات ، فهو شهيد ، ومن مات حتف أنفه فقد وقع أجره على الله ، ومن قتل قعصا فقد استوجب المآب.(العسكري في الامثال عنه).
তাহকীক: