কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩০০ টি

হাদীস নং: ১০৬৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10657 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کے راستے میں ایک غزوہ (معرکہ ) بھی لڑا تو اس نے اللہ تعالیٰ کی طاعات ادا کردیں “۔ (دیلمی بروایت حضرت انس (رض))
10661 من غزا غزوة في سبيل الله فقد أدى إلى الله جميع طاعته (الديلمي عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10658 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو دشمن سے ملا (جنگ کی ) اور صبر سے کام لیا یہاں تک کہ قتل کردیا گیا یا غالب آگیا تو اس کو قبر میں تکلیف نہ دی جائے گی “۔ (طبرانی، مستدرک حاکم بروایت ابوایوب (رض))
10662 من لقي العود فصبر حتى يقتل أو يغلب لم يفتن في قبره.(طب ك وتعقب عن أبي أيواب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10659 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو غازی کی حرمت نہیں جانتا تو وہ منافق ہے، اور جو کسی غازی سے بغض رکھتا ہے سو وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے اور جو مجھ سے بغض رکھتا ہے تو وہ اسلام سے بری (آزاد) ہوگیا، اور اگر کسی نے کسی غازی کو تکلیف دی تو اس نے مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کردیں گے اور اس کا ٹھکانا آگ ہوگی “۔ (رافعی بروایت حضرت انس (رض))
10663 من لم يعرف حرمة الغازي فهو منافق ، ومن أبغض غازيا فقد أبغضني ، ومن أبغضني فقد برئ من الاسلام ، ومن آذى غازيا فقد آذاني ، ومن آذاني فقد حرم الله عليه الجنة ومأواه النار.(الرافعي عن أنس) وقال : حديث منكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10660 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو فرعون کے لیے بددعا کی اجازت دی تو فرشتوں نے امین کہا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا، آپ کی دعا قبول کی گئی اور اس کی بھی جس نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا، پھر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجاہدین کو تکلیف دینے سے بچو، کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کی حمایت میں بھی ایسے ہی غصے ہوتے ہیں جیسے اپنے رسولوں کی حمایت میں، اور ان کی دعا بھی ایسے ہی قبول کرتے ہیں جیسے اپنے رسولوں کی “۔ (ابو الفتح ازدی فی الصحابہ اور ابوموسیٰ فی الذیل بروایت جمانۃ باھلی (رض))
10664 إتقوا أذى المجاهدين في سبيل الله ، فان الله يغضب لهم كما يغضب للرسل ، ويستجيب لهم كما يستجيب لهم.(قط في الافراد والديلمي عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل ترین شخص
10661 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے مجاہدین کو تکلیف دینے سے بچو، کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کی حمایت میں بھی ایسے ہی غصے ہوتے ہیں جیسے اپنے رسولوں کی حمایت میں، اور ان کی دعا بھی ایسے ہی قبول فرماتے ہیں جیسے اپنے رسولوں کی دعا قبول فرماتے ہیں “۔ (دارقطنی فی الافراد، دیلمی بروایت حضرت علی (رض))
10665 لما أذن الله تعالى لموسى بالدعاء على فرعون أمنت الملائكة فقال الله تعالى : قد استجيب لك ، ودعاء من جاهد في سبيل الله ، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : اتقوا أذى المجاهدين ، فان الله تعالى يغضب لهم كما يغضب للرسل ، ويستجيب لهم كما يستجيب [ دعاء ] للرسل (أبو الفتح الازدي في الصحابة وأبو موسى في الذيل عن جمانة الباهلي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10662 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جہاد جاری رہے گا جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے اس وقت تک جب تک میری امت کا آخری فرد دجال سے لڑے گا، کسی ظالم کا ظلم اس (جہاد) کو ختم نہ کرسکے گا اور نہ ہی کسی منصف کا انصاف “۔ (دیلمی بروایت حضرت انس (رض))
10666 الجهاد ماض منذ بعثني الله تعالى إلى أن يقاتل آخر أمتي الدجال لا يبطله جور جائر ، ولا عدل عادل.(الديلمي عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10663 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں اس قوم سے جو جنت میں زنجیروں کے ساتھ بندھے ہوئے داخل ہوں گے “۔ (بخاری، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10667 عجب الله من قوم يدخلون الجنة بالسلاسل.(خ عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10664 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یقیناً میں دیکھ رہا ہوں ان لوگوں کو جن کو زنجیروں میں جنت کی طرف لے جایا جارہا ہے “۔ (حاکم فی الکنی بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10668 إني لارى مما يقاد بالسلاسل إلى الجنة.(الحاكم في الكنى عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10665 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا تم مجھ سے پوچھو گے نہیں کہ میں کیوں ہنسا ؟ میں نے اپنی امت میں سے کچھ لوگوں کو دیکھا جنہیں زنجیروں میں باندھ کر زبردستی جنت کی طرف لے جایا رہا ہے صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ کون ہوں گے ؟ فرمایا کہ وہ عجمی قوم کے لوگ ہوں گے جنہیں مجاہدین گرفتار کریں گے اور اسلام میں داخل کرلیں گے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابو الطفیل (رض))
10669 ألا تسألوني مم ضحكت ؟ رأيت ناسا من أمتي يساقون إلى الجنة في السلاسل كرها ، قيل : يا رسول الله من هم ؟ قال : قوم من العجم يسبيهم المجاهدون فيدخلونهم الاسلام.(طب عن أبي الطفيل).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10666 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی ذمہ داری اللہ پر ہے، یا تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت و مغفرت کی طرف قبول کرلے یا وہ اجر وثواب اور مال غنیمت لے کر واپس پہنچ جائے، اور اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس روزے دار کی طرح ہے جو کھڑا عبادت کرتا رہتا ہے اور سست نہیں پڑتا یہاں تک کہ (مجاہد) واپس آجائے “۔ (ابن ماجہ مسند ابی یعلی بروایت حضرت ابو سعید (رض))
10670 المجاهد في سبيل الله مضمون على الله ، إما أن يكفته إلى مغفرته ورحمتهن ، وإما أن يرجع بأجر وغنيمة ، ومثل المجاهد في سبيل الله كمثل الصائم القائم لا يفتر حتى يرجع.(ه ع عن أبى سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10667 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں سونے والا اس روزے دار کی طرح ہے جو کبھی افطار نہیں کرتا اور کھڑا عبادت کرتا ہے اور سست نہیں پڑتا “۔ (ابوالشیخ بروایت حضرت عمروبن حریث (رض))
10671 النائم في سبيل الله كالصائم لا يفطر ، والقائم لا يفتر.(أبو الشيخ عن عمرو بن حريث).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10668 ۔۔۔ فرمایا کہ ” غازی کا آنکھ چھپکانا جب وہ آنکھیں چھپکاتا ہے تو یہ بھی اس کے لیے نیکی ہے اور ایک نیکی سات گنا کے برابر ہے “۔ (ابو نعیم بروایت حضرت جابر (رض))
10672 طرف الغازي إذا طرف بعينه حسنة له ، والحسنة بسبعمائة.(أبو نعيم عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10669 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو شخص ایک دن بھی اللہ کے راستے میں بیمار ہو، یا دن کا کچھ حصہ یا ایک گھنٹہ، تو اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اور اس کے لیے سو غلام آزاد کرنے کے برابر اجر وثواب لکھ دیاجاتا ہے اور غلام بھی ایسے جن میں سے ہر ایک کی قیمت ایک لاکھ ہو “۔ (ابن زنجویہ بروایت رجل من اھل الحجاز مرسلا)
10673 من مرض يوما في سبيل الله أو بعض يوم أو ساعة ،غفرت له ذنوبه ، وكتب له من الاجر عدد عتق مائة ألف رقبة ، قيمة كل رقبة مائة ألف.(ابن زنجويه عن رجل من أهل الحجاز) مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10670 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بنی آدم کے تمام اعمال کو کراماً کاتبین لے کر آتے ہیں علاوہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے مجاہدین کے نیک اعمال کے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو فرشتے پیدا کئے ہیں وہ ان کی چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو گننے سے عاجز ہیں “۔ (ابو الشیخ فی الثواب بروایت حضرت ابن عباس (رض))
10674 جميع أعمال بني آدم تحضرها الملائكة الكرام الكاتبون إلا خيار المجاهدين في سبيل الله فان الملائكة الذين خلقهم الله يعجزون عن علم إحصاء حسنات أدناهم.(أبو الشيخ في الثواب عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10671 ۔۔۔ فرمایا ” ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں تو نہیں پاتا، کیا تو طاقت رکھتا ہے کہ جب مجاہد نکلے تو تو اپنی مسجد میں داخل ہو اور کھڑا عبادت کرنے لگے اور سست نہ پڑے اور روزہ رکھے اور افطار نہ کرے ؟ “ (بخاری بروایت حضرت ابوہریرہ (رض))
10675 لا أجده هل تستطيع إذا خرج المجاهد ، أن تدخل مسجدك فتقوم ولا تفتر ، وتصوم ولا تفطر ؟ (خ عن أبي هريرة) أن رجلا قال : يا رسول الله دلني على عمل يعدل بالجهاد قال : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10672 ۔۔۔ فرمایا کہ ” نیک بات، ہمیشہ روزہ رکھنا اور ہر سال حج کرنا جہاد کے قریب ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ کوئی چیز جہاد کے قریب نہیں ہوسکتی “۔ (بیھقی فی شعب الایمان عن رجل من الصحابہ (رض))
10676 يقرب من الجهاد طيب الكلام وادامة الصيام والحج كل عام ، ولا يقرب منه شئ بعد.(هب عن رجل من الصحابة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10673 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ہمیں کہنے دیجئے اے ابن الخطاب ! جس نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی “۔ (طبرانی بروایت ابی المنذر)
10677 دعنا منك يا ابن الخطاب ، من جاهد في سبيل الله ، وجبت له الجنة.(طب عن أبي المنذر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10674 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے کو لازم پکڑو کیونکہ یہ بھی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اس سے اللہ تعالیٰ ہر طرح کے غموم وجموم ختم کردیں گے، اور دور نزدیک اللہ کے راستے میں جہاد کرو اور دور و نزدیک اللہ تعالیٰ کی حدود قائم کرو اور اللہ کے راستے میں کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے مت ڈرو “۔ (مستدرک حاکم، متفق علیہ بروایت حضرت عبادۃ بن الصامت (رض))
10678 عليكم بالجهاد في سبيل الله ، فانه باب من أبواب الجنة يذهب الله به الهم والغم وجاهدوا في سبيل الله القريب والبعيد ، وأقيموا حدود الله في القريب والبعيد ، ولا تأخذكم في الله لومة لائم.(ك ق عن عبادة بن الصامت).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10675 ۔۔۔ فرمایا کہ ” لوگوں پر ایک زمانہ ایسا بھی آئے جس میں سب سے بہتر آدمی وہ ہوگا جو اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے اللہ کے راستے میں ہو، جب بھی کسی معرکے کا سنے اپنے گھوڑے کی پشت پر سیدھا ہوجائے اور اپنے گمان کے مطابق موت کو تلاش کرنے لگے، اور وہ شخص جو ان گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی میں نماز ادا کرے اور زکوۃ دے اور لوگوں کو صرف بھلائی کی حالت میں ملے “۔ (ابن حبان بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10679 يأتي على الناس زمان يكون خير الناس فيه منزلة رجل آخذ بعنان فرسه في سبيل الله ، كلما سمع بهيعة استوى على متنه ثم يطلب لموت في مظانه ورجل في شعب من هذه الشعاب يقم الصلاة ويؤتي الزكاة ، ويدع الناس إلا من خير.

(حب عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৬৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد قیامت تک جاری رہے گا
10676 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بندوں کے سب کے سب اعمال کی مثال اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کے سامنے ایسی ہے جیسے خطاف (ایک ننھا پرندہ) جو اپنی چونچ میں سمندر سے (ذرا سا) پانی لیتا ہے “۔ (ابو الشیخ بروایت حضرت انس (رض))
10680 ما أعمال العباد كلهم عند المجاهدين في سبيل الله إلا كمثل خطاف أخذ بمنقاره من ماء البحر.(أبو الشيخ عن أنس).
tahqiq

তাহকীক: