কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১০৬২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10617 ۔۔۔ فرمایا کہ ” گرکر مرنے والے کے لیے شہید کا اجر ہے اور ڈوبنے والے کے لیے دو شہیدوں کا اجر ہے “
10621 للمائد أجر شهيد ، وللغريب أجر شهيدين.طب عن أم حرام).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
(فرمایا کہ) کسی بندے کا میزان عدل (قیامت میں) بھاری نہیں ہوگا جتنا کہ اس جانور سے بھاری ہوگا جسے اللہ کے راستے میں استعمال کیا جاتا ہو یا اس پر اللہ کے راستے میں سواری کی جاتی ہو۔ (طبرانی کبیر عن جابر (رض))
10622 ما ثقل ميزان عبد كدابة تنفق له في سبيل الله أو يحمل عليها في سبيل الله.(طب عن معاذ).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10619 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس شخص کے دل میں اللہ کے راستے میں جانے کا شوق پیدا ہوا تو اللہ تعالیٰ اس پر آگ کو حرام کردیں گے “۔ (مسند احمد بروایت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض))
10623 ما خاطل قلب امرئ رهج في سبيل الله إلا حرم الله عليه النار.(حم عن عائشة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10620 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کوئی مسلمان ایسا نہیں ہے جو اپنے گھوڑے کے لیے جو صاف کرے اور پھر اس کی گردن میں لٹکادے مگر یہ کہ اس کو ہر دانے کے بدلے ایک نیکی دی جاتی ہے “۔ (مسند احمد، بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت تمیم (رض))
10624 ما من امرئ مسلم ينقي لفرسه شعيرا ثم يعلقه عليه إلا كتب له بكل حبة حسنة.(حم هب عن تميم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10621 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کوئی غازی ایسا نہیں جو اللہ کے راستے میں ہو اور پھر ان کو مال غنیمت ملے مگر یہ کہ ان کو ان کے آخرت کے اجر کا دو تہائی فوراً دے دیا جاتا ہے، اور ایک تہائی باقی رہتا ہے اور اگر مال غنیمت نہ ملے تو ان کا اجر مکمل کردیا جاتا ہے “۔ (مسند احمد، مسلم ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
10625 ما من غازية تغزو في سبيل الله فيصيبون الغنيمة إلا تعجلوا ثلثي أجرهم من الآخرة ويبقى لهم الثلث ، فان لم يصيبوا غنيمة تم لهم أجرهم.(حم م د ن ه عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10622 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال (اور اللہ ہی زیادہ جانتا ہے کہ کون اس کے راستے میں جہاد کرتا ہے ) اس شخص کی طرح ہے جو روزہ رکھنے والا ہو، ہمیشہ کھڑا رہنے والا ہو، روزے اور صدقے سے ڈھیلا نہیں پڑتا، یہاں تک کہ (مجاہد) واپس نہ لوٹ آئے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرے کہ اگر اس کے راستے میں جان سے گیا تو جنت میں داخل ہوگا یا صحیح سلامت واپس آگیا اور اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس آئے گا “۔ (متفق علیہ، ترمذی، نسائی، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10626 مثل المجاهد في سبيل الله والله أعلم بمن يجاهد في سبيله كمثل الصائم القائم الدائم الذي لا يفتر من صيام ولا صدقة ، حتى يرجع وتوكل الله تعالى للمجاهد في سبيله إن توفاه أن يدخله الجنة أو يرجعه سالما مع أجر أو غنيمة.
(ق ت ن عن أبي هريرة).
(ق ت ن عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10623 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال (اور اللہ ہی زیادہ جانتا ہے کہ کون اس کے راستے میں جہاد کرنے والا ہے) اس روزے دار کی طرح ہے جو کھڑا ہونے والا ہو، ڈرنے والا، رکوع اور سجدہ کرنے والا ہو “۔ (نسائی بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10627 مثل المجاهد في سبيل الله والله أعلم بمن يجاهد في سبيله كمثل الصائم القائم الخاشع الراكع الساجد.(ن عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10624 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں صف میں کسی شخص کا کھڑا ہونا ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت عمران (رض))
10628 مقام الرجل في الصف في سبيل الله أفضل من عبادة ستين سنة.(طب ك عن عمران).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10625 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اگر کسی کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہوگیا تو جنت اس (مسلمان کرنے والے پر واجب ہوگئی) “۔ (طبرانی بروایت حضرت عقبۃ بن عامر (رض))
10629 من أسلم على يديه رجل وجبت له الجنة.(طب عن عقبة بن عامر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10626 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کے راستے میں نیزہ باندھا تو اللہ قیامت کے دن اس کو گناہوں سے آزاد کردیں گے “۔ (عبدان بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10630 من اعتقل رمحا في سبيل الله عقله الله من الذنوب يوم القيامة.(طب عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10627 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے غازی کی غیبت کی گویا کہ اس نے ایک مومن کو قتل کیا “۔ (الشیرازی بروایت حضرت ابن مسعود (رض))
10631 من اغتاب غازيا فكأنما قتل مؤمنا.(الشيرازي عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10628 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اللہ کے راستے میں کچھ مال خرچ کرے تو اس کے لیے سات سو گنا لکھ دیا جاتا ہے “۔ (مسند احمد، ترمذی، نسائی، مستدرک حاکم بروایت حریم بن فاتک)
10632 من أنفق نفقة في سبيل الله كتبت له سبعمائة ضعف.(حم ت ن ك عن خريم بن فاتك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10629 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اگر کسی شخص نے کسی غازی کو تیار کروایا یہاں تک کہ وہ ثابت قدمی سے جہاد میں چلا گیا تو اس (تیار کروانے والے) کے لیے بھی غازی جیسا ہی اجر ہوگا یہاں تک کہ غازی کی موت واقع ہوجائے تو واپس آجائے “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت عمر (رض))
10633 من جهز غازيا حتى يستقل كان له مثل أجره حتى يموت أو يرجع.(ه عن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10630 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے جہاد کے لیے اپنی اونٹنی کے تھنوں کو باندھ دیا اللہ تعالیٰ اس پر آگ کو حرام قرار دے دیں گے “۔ (الضعفاء للعقیلی بروایت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض))
10634 من رابط فواق ناقة حرمه الله على النار.(عق عن عائشة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10631 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے ایک رات بھی اللہ کے راستے میں گزاری تو اس کے لیے ہزار راتوں کے روزے اور قیام کی طرح ہوگی “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت عثمان (رض)
10635 من رابط ليلة في سبيل الله كانت له كألف ليلة ، صيامها وقيامها.(ه عن عثمان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10632 ۔۔۔ فرمایا کہ ” سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ کوئی اس حال میں صبح کرے کہ اس نے عزم کیا ہو کہ کسی پر ظلم نہ کروں گا “۔ (فردوس بروایت حضرت علی (رض))
10636 أفضل الجهاد من أصبح لا يهم بظلم أحد (فر عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10633 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ایسا مت کرو، کیونکہ اللہ کے راستے میں تم سے کسی کے کھڑے ہونے کی جگہ، گھر پر اس کے ستر سال تک نماز پڑھنے سے افضل ہے، کیا تم اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں معاف فرمادے اور جنت میں داخل کرے، اللہ کے راستے میں جہاد کرو جس نے اللہ کے راستے میں اونٹنی کے دودھ دوہنے کے درمیان جتنے وقت برابر بھی جہاد کیا، اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی “۔ (ترمذی، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10637 لا تفعل فان مقام أحدكم في سبيل الله أفضل من صلاته في بيته سبعين عاما ، ألا تحبون أن يغفر الله لكم ويدخلكم الجنة ؟ اغزوا في سبيل الله ، من قاتل في سبيل الله فواق ناقة وجبت له الجنة.
(ت ك عن أبي هريرة).
(ت ك عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10634 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے جابر ! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کے ساتھ کیسے ملاقات کی ؟ اللہ تعالیٰ نے کبھی کسی سے بغیر حجاب کے بات نہیں کی لیکن آپ کے والد کے ساتھ بغیر حجاب کے ملاقات فرمائی اور فرمایا کہ اے عبداللہ ! تمناکرو، جس چیز کی تمناکرو گے میں عطا کروں گا، تمہارے والد نے فرمایا، اے میرے رب ! مجھے زندہ کر دیجئے میں دوسری مرتبہ آپ کے راستے میں قتال کروں گا، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ یہ بات میری طرف سے طے شدہ ہے کہ کوئی ان میں سے واپس نہ جائے گا، تو تمہارے والد نے عرض کیا کہ اے میرے رب پھر جو میرے پیچھے (زندہ) ہیں ان تک میرا حال پہنچا دیجئے “۔ (ترمذی بروایت حضرت جابر (رض))
10638 يا جابر ألا أبشرك بما لقي الله به أباك ؟ ما كلم الله أحدا قط إلا من وراء حجاب ، وكلم أباك كفاحا ، فقال : يا عبد الله تمن على أعطك ، قال : يا رب تحييني ، فأقتل فيك ثانية ، فقال الرب تبارك وتعالى : إنه سبق مني أنهم إليها لا يرجعون ، قال : يا رب فأبلغ من ورائي.(ت عن جابر)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجاہد کا مرتبہ قائم اللیل کے برابر ہے
10635 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب احد میں تمہارے بھائی شہید ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی ارواح کو سبز رنگ کے پرندوں کے پیٹ میں رکھ دیا جو جنت کی نہروں پر آتے جاتے ہیں، اور جنت کے پھل کھاتے ہیں اور عرش کے سائے میں لٹکی ہوئی سونے کی قندیلوں میں رہتے ہیں، جب ان شہیدوں نے اپنا کھانا پینا اور اپنے رہنے کی جگہ نہایت عمدہ پائی تو کہنے لگے کہ کون ہمارے بھائیوں تک یہ بات پہنچائے کہ ہم زندہ ہیں جنت میں اور ہمیں رزق دیا جاتا ہے، تاکہ جہاد میں زاہد نہ بن جائیں اور جنگ کے وقت توکل کرکے نہ بیٹھے رہیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تمہاری یہ بات پہنچاؤں گا “۔ (مسند احمد، ابوداؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن عباس (رض))
10639 لما أصيب إخوانكم بأحد جعل الله أرواحهم في جوف طير خضر ترد أنهار الجنة ، تأكل من ثمارها ، وتأول إلى قناديل من ذهب معلقة في ظل العرش ، فلما وجدوا طيب مأكلهم ومشربهم ومقيلهم ، قالوا : من يبلغ اخواننا عنا أنا أحياء في الجنة نرزق لئلا يزهدوا في الجهاد ولا يتكلوا عند الحرب ، فقال الله تعالى : أنا أبلغهم عنكم.(حم د ك عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10636 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے تیار کررکھا جو میرے راستے میں نکلے اور اسے میرے راستے میں صرف جہاد نے اور مجھ پر ایمان نے اور میرے رسولوں پر تصدیق نے نکالا ہو تو اس کا ذمہ دار میں ہوں کہ اس کو جنت میں داخل کروں، یا اس کو اس کے ٹھکانے تک پہنچادوں جہاں سے وہ نکلا تھا مال غنیمت اور اجر حاصل کرتے ہوئے، اور قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر مسلمانوں پر گراں نہ ہوتا میں کبھی کسی سریے سے بھی پیچھے نہیں رہتا اور ہمیشہ اللہ کے راستے میں نکلتا لیکن مجھے اس میں گنجائش نہیں دکھائی دیتی کہ میں ان (مسلمانوں) کو اس پر مجبور کروں، ان کے پاس بھی گنجائش نہیں کہ وہ میرا اتباع کرتے اور نہ وہ مجھے چھوڑ کر پیچھے رہ کر خوش ہوتے ہیں، اور قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے یقیناً اس بات کو بہت پسند کرتا ہوں کہ میں اللہ کے راستے میں جہاد کروں اور مجھے قتل کیا جائے، پھر میں اللہ کے راستے میں جہاد کروں اور مجھے قتل کیا جائے، پھر میں جہاد کروں اور مجھے قتل کیا جائے، پھر میں جہاد کروں اور مجھے قتل کیا جائے “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10640 أعد الله لمن خرج في سبيله لا يخرجه إلا الجهاد في سبيلي وإيمان ربي ، وتصديق برسلي فهو علي ضامن أن أدخله الجنة ، أو أرجعه إلى مسكنه الذي خرج منه نائلا ما نال من أجر أو غنيمة ، والذي نفسي بيده لو لا أن أشق على المسلمين ما قعدت خلاف سرية تخرج في سبيل الله أبدا ، ولكن لا أجد سعة فاحملهم ، ولا يجدون سعة فيتبعوني ولا تطيب أنفسهم فيتخلفون بعدي ، والذي نفس محمد بيده لوددت أن اغزو في سبيل الله فأقتل ، ثم أغزوا في سبيل الله فأقتل ، ثم اغزوا فأقتل ،ثم أغزو فأقتل.(ه عن أبي هريرة)
তাহকীক: