কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১০৬০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10597 ۔۔۔ فرمایا ” جہاد سے پہلے حج کرنا پچاس جہادوں سے افضل ہے اور حج کے بعد جہاد کرنا پچاس حجوں سے بڑھ کر ہے اور اللہ کے راستے میں ایک گھڑی کا جہاد پچاس حجوں سے بڑھ کر ہے “۔ (حلیہ ابی نعیم بروایت ابن عمر (رض))
10601 حجة قبل غزوة أفضل من خمسين غزوة ، وغزوة بعد حجة أفضل من خمسين حجت ، ولموقف ساعة في سبيل الله أفضل من خمسين حجة.
(حل عن ابن عمر).
(حل عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10598 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والایہ سب اللہ کے وفد ہیں اللہ نے ان کو بلایا تو انھوں نے اطاعت کی اور انھوں نے اللہ سے سوال کیا تو اللہ نے ان کو عطا فرمایا “۔ (ابن ماجہ، لابن حبان بروایت حضرت انس (رض))
10602 الغازي في سبيل الله عزوجل ، والحاج والمعتمر وفد الله دعاهم فأجابوه ، وسأله فأعطاهم.(ه ب عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
اللہ کے راستے کا غبار قیامت کے دن چہرے کی رونق ہے ، حلیۃ ابی درداء عن انس
10603 الغبار في سبيل الله إسفار الوجوه يوم القيامة.(حل عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10600 ۔۔۔ فرمایا جہاد تیری دونوں خواہشوں کے لیے بہتر ہے۔ (مسند فردوس عن ابی درداء (رض))
10604 الغزو خير لوديك (فر عن أبي الدرداء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10601 ۔۔۔ فرمایا ” جہاد دو طرح کے ہیں سو جو شخص اللہ کی رضاء کی خاطر جہاد کرے اور امیر کی اطاعت کرے اور بہترین مال خرچ کرے۔ ساتھی کے ساتھ آسانی کا معاملہ کرے زمین میں فساد سے بچے توبےشک اس کی نیند اور بیداری سب اجر کی مستحق ہیں اور جو شخص فخر اور ریاء جتلانے کے لیے کرے اور امیر کی نافرمانی کرے زمین میں فساد کرے تو بیشک وہ خوشحالی کے ساتھ واپس نہیں آئے گا “۔ (مسند احمد، ابوداؤد، نسائی، مستدرک بیھقی عن معاذ (رض))
10605 الغزو غزوان : فأما من غزا ابتغاء وجه الله تعالى ، وأطاع الامام وأنفق الكريمة ، وياسر الشريك ، واجتنب الفساد في الارض فان نومه ونبهه أجر كله ، وأما من غزا فخرا ورياء وسمعة وعصا الامام وأفسد في الارض فانه لن يرجع بالكفاف.(حم د ن ك هب عن معاذ).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
گھوڑے پر جہاد کرنے میں اس کے پیشاب اور لید کے بدلے ہتھیلی بھر جنت کی مشک ہے ، ابن ابی عاصم فی الجہاد
10606 في الخيل وأبوالها وأرواثها كف من مسك الجنة.(ابن أبي عاصم في الجهاد عن عريب المليكي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10602 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرا جو بندہ جہاد کے لیے اللہ کے راستے میں نکلتا ہے میری رضاء کی خاطر تو میں ضمانت دیتا ہوں کہ میں اسے اگر واپس لایا تو اس کے اجر اور غنیمت کے ساتھ واپس لاؤں گا اور اسے اپنے پاس بلا لیا تو معاف کر کے رحم کرکے جنت میں داخل کردوں گا “۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر (رض))
10607 قال الله تعالى : أيما عبد من عبادي ، يخرج مجاهدا في سبيل الله ابتغاء مرضاتي ضمنت أن أرجعه إن رجعته بما أصاب من أجر أو غنيمة ، وإن قبضته أن أغفر له وأرحمه وأدخله الجنة.(حل عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10604 ۔۔۔ فرمایا ” جہاد سے لوٹنا جہاد کی طرح ہی ہے۔ (مسند احمد، ابوداؤد مستدرک عن ابن عمر (رض))
10608 قفلة كغزوة.(حم د ك عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10605 ۔۔۔ فرمایا ” ایک گھڑی کا اللہ کے راستے میں قتال کی صف میں کھڑا ہونا بہتر ہے سال بھر کے کھڑے ہونے سے “۔ (ابن عدی وابن عساکر ابوہریرہ (رض) )
فائدہ :۔۔۔ یعنی اگر مسلمان اپنے گھر پر ہزاروں سال عبادت کرتا رہے یہ اللہ کے راستے میں قتال کی صف میں ایک گھڑی کے کھڑے ہونے کے برابر نہیں ہوسکتا۔
فائدہ :۔۔۔ یعنی اگر مسلمان اپنے گھر پر ہزاروں سال عبادت کرتا رہے یہ اللہ کے راستے میں قتال کی صف میں ایک گھڑی کے کھڑے ہونے کے برابر نہیں ہوسکتا۔
10609 قيام ساعة في الصف للقتال في سبيل الله خير من قيام ستين سنة.(عد وابن عساكر عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10606 ۔۔۔ فرمایا اس کے سر پر تلواروں کی چمک اسے آزمانے کے لیے کافی ہے۔ (نسائی عن رجل)
فائدہ :۔۔۔ یعنی مومن کے امتحانات کے لیے اتنا کافی ہے کہ موت اس کے سامنے ہو اور تلواریں چل رہی ہوں۔
فائدہ :۔۔۔ یعنی مومن کے امتحانات کے لیے اتنا کافی ہے کہ موت اس کے سامنے ہو اور تلواریں چل رہی ہوں۔
10610 كفى ببارقة السيوف على رأسه فتنة.(ن عن رجل).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10607 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ہر عمل کا تعلق عمل کرنے والے سے مرتے وقت ختم ہوجاتا ہے علاوہ اس کے جو اللہ کے راستے میں کمر باندھے ہوئے ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے عمل کی نشوونما کرتے ہیں اور قیامت تک اس کو اس کا رزق دیا جاتا ہے “۔ (طبرانی، حلیہ بروایت عمر۔۔۔ )
10611 كل عمل منقطع عن صاحبه إذا مات إلا المرابط في سبيل الله فانه ينمى له عمله ويجرى عليه رزقه إلى يوم القيامة.(طب حل عن العرباض).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10608 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ہر وہ زخم جو کسی مسلمان کو اللہ کے راستے میں لگا وہ قیامت کے دن ایسا ہوگا جیسے اس میں نیزہ لگا ہو اور اس میں سے خون بہہ رہا ہو، رنگ تو خون کا ہی ہوگا اور خوشبو مشک کی ہوگی “۔ (متفق علیہ بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10612 كل كلم يكلمه المسلم في سبيل الله يكون يوم القيامة ، كهيئتها إذ طعنت تفجر دما ، واللون لون الدم ، والعرف عرف المسك.(ق عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10609 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ہر مرنے والے کا عمل اس کی موت کے ساتھ یہیں ختم ہونے والا ہے علاوہ اس شخص کے جو اللہ کے راستے میں کمر باندھے ہوئے ہو، کیونکہ اس کا عمل اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تک بڑھاتے رہتے ہیں اور وہ قبر کے فتنوں سے محفوظ رہتا ہے “۔ (ابوداؤد، ترمذی، مستدرک حاکم بروایت فضالۃ بن عبید (رض) اور مسند احمد بروایت حضرت عقبۃ بن عامر (رض))
10613 كل ميت يختم على عمله إلا الذي مات مرابطا في سبيل الله فانه ينمو عمله إلى يوم القيامة ، ويؤمن من فتان القبر.(د ت ك عن فضالة بن عبيد) (حم عن عقبة بن عامر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10610 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں ایک سفر پچاس مرتبہ حج کرنے سے بہتر ہے (ابو الحسن الصیقلی فی الاربعین عن ابی المضاء
10614 لسفرة في سبيل الله خير من خمسين حجة.(أبو الحسين الصيقلي في الاربعين عن أبي المضاء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10611 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام لگا دینا ہر اس چیز سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے اور غروب ہوتا ہے اور یقیناً جنت کی ایک کمان بھی ہر اس چیز سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے “۔ (بخاری بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10615 لغدوة أو روحة في سبيل الله خير مما تطلع عليه الشمس وتغرب ، ولقاب قوس في الجنة خير مما تطلع عليه الشمس وتغرب.(خ عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10612 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ عزوجل کے راستے میں ایک صبح لگا دینا یا ایک شام لگا دینا ہر اس چیز سے بہتر ہے جو دنیا میں ہے، اور تم میں سے کسی کی کمان یا کسی کے قد کے برابر جگہ جنت میں سے دینا اور ہر اس چیز سے بہتر ہے جو دنیا میں ہے اور اگر اہل جنت میں سے کوئی عورت زمین کی طرف جھانک کر دیکھ لے تو جنت اور دنیا کے درمیان کی جگہ اس کی خوشبو سے بھرجائے اور اس کی روشنی سے روشن ہوجائے، اور یقیناً اس کے سر پر موجود اوڑھنی بھی دنیا اور ہر اس چیز سے بہتر ہے جو دنیا میں ہے “۔ (مسند احمد، متفق علیہ، ترمذی بروایت حضرت انس (رض))
10616 لغدوة في سبيل الله عزوجل أو روحة خير من الدنيا وما فيها ، ولقاب قوس أحدكم أو موضع قده في الجنة خير من الدنيا وما فيها ، ولو اطلعت امرأة من نساء أهل الجنه إلى الارض لملات ما بينهما ريحا ولاضاءت ما بينهما ، ولنصيفها على رأسها خير من الدنيا وما فهيا.
(حم ق ت عن أنس).
(حم ق ت عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10613 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں ایک غزوہ مجھے چالیس مرتبہ حج کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے “۔ (عبد الجبار الخولانی فی تاریخ داریا عن مکحول مرسلاً )
10617 لغزوة في سبيل الله أحب إلي من أربعين حجة.(عبد الجبار الخولاني في تاريخ داريا عن مكحول) مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10614 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں ایک ساعت بھی کسی شخص کا کھڑے ہوجانا ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے “۔ (الضعفاء للعقیلی بروایت حضرت عمران ابن حصین (رض))
10618 لقيام رجل في الصف في سبيل الله ساعة أفضل من عبادة ستين سنة.(عق خط عن عمران بن حصين).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10615 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ہر نبی کے لیے رھبانیت ہوتی ہے اور اسی امت کی رھبانیت اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے “۔ (مسند احمد بروایت حضرت انس (رض))
10619 لكل نبي رهبانية ، ورهبانية هذه الامة الجهاد في سبيل الله.(حم عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سمندری راستہ سے جہاد کرنے والوں کی فضیلت
10616 ۔۔۔ فرمایا کہ ” غازی کو اس کا اجر ملے گا، اور غازی کو تیار کر کے بھیجنے والے کو اپنا بھی اور غازی کا بھی (دونوں کا ) اجر ملے گا “۔ ابو داؤد، بروایت حضرت ابن عمر (رض))
10620 للغازي أجره ، وللجاعل أجره ، وأجر الغازي.(د عن ابن عمرو).
তাহকীক: