কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১১২২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11217 ۔۔۔ فرمایا کہ ” طاعون کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے پیٹ کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے، ڈوب کر مرنے والا شہید ہے جل کر مرنے والا شہید ہے، دب کر مرنے والا شہید ہے اور بچے کی ولادت کی وجہ سے مرنے والی خاتون بھی شہید ہے اور ذات الجنب کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے “۔ (ابن سعد بروایت عریاض بن ساریہ عن ابن عبیدۃ بن الجراح )
11221 المطعون شهيد ، والمبطون شهيد ، والغريق شهيد ، والحريق شهيد ، والهدم شهيد ، والمرأة تموت بجمع شهيدة ، وذات الجنب شهيد.(ابن سعد عن عرباض بن سارية عن أبي عبيدة بن الجراح).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11218 ۔۔۔ فرمایا کہ ” طاعون کی بیماری، پیٹ کی بیماری ڈوب کر مرنے والا اور نفاس میں مرنے والی خاتون سب شہید ہیں “۔ (مسند احمد، دارمی، نسائی، سعید بن منصور، بغوی ، ابن قانع بروایت حضرت صفوان بن امیۃ (رض))
11222 الطاعون والمبطون والغريق والنفساء شهادة.(حم والدارمي ن ص والبغوي وابن اقنع عن صفوان بن أمية).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11219 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو شخص مورچہ بندی کی حالت میں وفات پا گیا تو وہ شہادت کی موت مرا اور قبر کے فتنے سے بچالیا گیا اور صبح و شام اس کا زق جنت میں اس کو پہنچایا جاتا ہے “۔ (حلیہ ابی نعیم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11223 من مات مرابطا مات شهيدا ، ووقي فتنة القبر وغدي وريح عليه برزقه من الجنة.(حل عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11220 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اللہ کے راستے میں قتل ہوا تو وہ شہید ہے اور جس نے اللہ کے راستے میں ڈوب کر جان دی وہ بھی شہید ہے اور جس کو اس کے پیٹ نے قتل کیا وہ بھی شہید ہے اور وہ عورت جس کو اس کے نفاس نے قتل کیا وہ بھی شہید ہے “۔ (مسلم، طبرانی بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
11224 من قتل في سبيل الله فهو شهيد ، ومن غرق في سبيل الله فهو شهيد ، ومن قتله البطن فهو شهيد ، والمرأة يقتلها نفاسها شهيدة.
(م طب عن ابن عمرو).
(م طب عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11221 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ڈوب کر مرنے والا شہید ہے “۔ (ابو الشیخ بروایت حضرت جابر (رض))
11225 الغريق شهيد.(أبو الشيخ عن جابر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11222 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بخار میں مرنے والا شہید ہے “۔ (دیلمی بروایت حضرت انس (رض))
11226 المحموم شهيد.(الديلمي عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11223 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ذات الجنب میں بیماری میں مرا ہوا شہید ہے (مسند احمد، طبرانی بروایت حضرت عقبۃ بن عامر (رض)
11227 الميت من ذات الجنب شهيد.(حم طب عن عقبة ابن عامر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11224 ۔۔۔ فرمایا کہ ” طاعون کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے “ (ابن شاہین عن علی بن الارقم الوادعی عن ابیہ (رض)
11228 المطعون شهيد.(ابن شاهين عن علي بن الارقم الوادعي عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11225 ۔۔۔ فرمایا کہ ” پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے اس کو قبر میں عذاب نہ ہوگا “۔ (طبرانی بروایت حضرت سلیمان بن صرد اور خالد بن عرفطہ (رض))
11229 صاحب البطن شهيد لا يعذب في قبره.(طب عن سليمان بن صدر وخالد بن عرفطة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11226 ۔۔۔ فرمایا کہ ” پیٹ کی بیماری میں مرنے والے کو قبر میں عذاب نہ دیا جائے گا “۔ (طبرانی بروایت حضرت سلیمان بن صرف اور خالد بن عرفطۃ معاً )
11230 لا يعذب في القبر صاحب البطن.(طب عن سليمان ابن صرد وخالد بن عرفطة معا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11227 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اپنے گھر بار سے دور کس شخص کا مرجانا شہادت ہے اور جب کسی کی موت کا وقت آپہنچے اور وہ اپنے دائیں بائیں کسی اپنے کو نہ پائے اپنے گھر والوں اور اولاد کو یاد کرے اور آہیں بھرے تو ہر آہ جو وہ بھرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے بیس لاکھ برائیاں مٹاتے ہیں اور بیس لاکھ نیکیاں اس کے لیے لکھی جاتی ہیں اور جب اس کا سانس نکل جاتا ہے تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جاتی ہے “۔ (طبرانی، رافعی عن وھب بن منبہ بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11231 موت الرجل في الغربة شهادة ، وإذا احتضر فرمى ببصره عن يمينه وعن يساره فلم ير إلا غريبا وذكر أهله وولده وتنفس فله بكل نفس يتنفس به يمحوا الله به ألفي ألف سيئة ، ويكتب له ألفي ألف حسنة ، ويطبع بطابق الشهداء إذا خرجت نفسه.(طب والرافعي عن وهب بن منبه عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11228 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اگر اس نے تجھے قتل کردیا تو جنت میں جائے گا اور اگر تو نے اس کو قتل کردیا تو وہ جہنم میں جائے گا “۔ (طبرانی بروایت فھید بن مطرف الغفاری (رض) )
ایک شخص نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت فرمایا کہ اگر دشمن مجھ پر چڑھائی کرے تو ؟ اس کے جواب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بالا ارشاد فرمایا۔
ایک شخص نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت فرمایا کہ اگر دشمن مجھ پر چڑھائی کرے تو ؟ اس کے جواب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بالا ارشاد فرمایا۔
11232 إن قتلك فأنت في الجنة ، وإن قتلته فهو في النار. (طب عن فهيد بن مطرف الغفاري) ان رجلا قال : يا رسول الله إن عدا علي عاد قال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
11229 ۔۔۔ ایک شخص نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت فرمایا کہ اگر کوئی شخص مجھ سے ملے اس طرح کہ وہ میرا مال ہتھیانا چاہے تو آپ اس سلسلے میں کیا سمجھتے ہیں ؟ تو اس کے جواب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اس کو تین مرتبہ اللہ کا واسطہ دو اگر وہ انکار کرے تو اس کے ساتھ قتال کرو پھر اگر اس نے تجھے قتل کردیا تو تو جنت میں جائے گا اور اگر تو نے اس کو قتل کردیا تو وہ جہنم میں جائے گا۔ (عبد بن حمید بروایت حضرت ابو سعید (رض))
11233 ناشده الله ثلاث مرات فان أبى فقاتله ، فان قتلك دخلت الجنة ، وإن قتلته دخل النار.(عبد بن حميد عن أبي سعيد) أن رجلا قال : يا رسول الله أرأيت من لقيني يريد أن يأخذ مالي ، قال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
11230 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اپنے مال کا حق ادا کردیا اور پھر اس کے ساتھ حد سے تجاوز کیا گیا اور قتال کیا گیا اور اس نے بھی قتال کیا اور قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے “۔ (الحکم وابن النجار بروایت حضرت ابن عمر (رض))
11234 من أعطى حق ماله فتعدي عليه فقاتله فقوتل ثم قتل فهو شهيد.(الحكيم وابن النجار عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
11231 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اپنے مال کی خاطر قتال کیا یہاں تک کہ قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت سعید بن زید (رض))
11235 من قاتل دون ماله حتى يقتل فهو شهيد.(طب عن سعيد بن زيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
11232 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اپنی جان کی خاطر قتال کیا یہاں تک کہ قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے اور جسے اپنے مال کی خاطر قتل کیا گیا تو وہ شہید ہے اور جس نے اپنے گھر والوں کی خاطر قتال کیا یہاں تک کہ قتل کردیا گیا تو وہ بھی شہید ہے، اور جو اللہ کے راستے میں قتل کیا گیا تو وہ بھی شہید ہے “۔ (مصنف عبدالرزاق بروایت حضرت ابن عباس رضی عنہ)
11236 من قاتل دون نفسه حتى يقتل فهو شهيد ، ومن قتل دون ماله فهو شهيد ، ومن قاتل دون أهله حتى يقتل فهو شهيد ، ومن قتل في جنب الله فهو شهيد.
(عب عن ابن عباس).
(عب عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
فرمایا کہ جو اپنے گھر والوں کی خاطر ظلما قتل کیا گیا تو وہ شہید ہے اور جو اپنے مال کی خاطر ظلما قتل کیا گیا تو وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے پڑوسی کی خاطر ظلما شہید کیا گیا تو وہ بھی شہید ہے اور جو اللہ کی ذات میں قتل کیا گیا تو وہ بھی شہید ہے۔
11237 من قتل دون أهله ظلما فهو شهيد ، ومن قتل دون ماله ظلما فهو شهيد ، ومن قتل دون جاره ظلما فهو شهيد ، ومن قتل في ذات الله عزوجل فهو شهيد.
(ابن النجاتر عن ابن عباس).
(ابن النجاتر عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
11233 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اپنے مال کی خاطر کیا جانے والا شہید ہے اور اپنے گھر والوں کی خاطر قتل کیا جانے والا شہید ہے اور اپنی جان کی خاطر قتل کیا جانے والا بھی شہید ہے “ (طبرانی بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11238 المقتول دون ماله شهيد ، والمقتول دون أهله شهيد ،والمقتول دون نفسه شهيد.(طب عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
11235 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اپنے مال کی خاطر قتل کیا گیا تو وہ شہید ہے “۔ (مصنف عبدالرزاق بروایت حضرت ابن عمر (رض)
11239 من قتل على ماله فهو شهيد.(عب عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال کی مدافعت میں جان دینے والا بھی شہید ہے
11236 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اللہ کے راستے میں صدق دل سے شہادت طلب کرے تو اس کو دے دی جاتی ہے خواہ اس کی وفات اپنے بستر پر ہی ہو “۔ (ابو عوانۃ بروایت حضرت انس (رض))
11240 من طلب الشهادة صادقا أعطيها وإن مات على فراشه.
(أبوعوانهة عن أنس).
(أبوعوانهة عن أنس).
তাহকীক: