কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১১২০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11197 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کوئی مسلمان ایسا نہیں جو ظلماً قتل کیا گیا ہو اور وہ شہید نہ ہو (مسند احمد بروایت حضرت ابن عمرو (رض)
11201 ما من مسلم يظلم مظلمة فيقالت إلا قتل شهيدا.(حم عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11198 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس کے مال کا ناحق ارادہ کیا گیا اور اس نے قتال کیا اور وہ قتل ہوگیا تو وہ شہید ہے۔ (ابوداؤد، ترمذی، نسائی، بروایت حضرت ابن عمر (رض))
11202 من أريد ماله بغير حق فقاتل فقتل فهو شهيد.( عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11199 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے عشق کیا اور چھپایا اور پاک دامن ہوگیا اور مرگیا تو وہ شہید ہے “۔ (خطیب بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11203 من عشق فكتم وعف فمات فهو شهيد.(خط عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11200 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جسے اس کے پیٹ نے قتل کیا ہوا سے قبر میں عذاب نہ ہوگا “۔ (مسند احمد، ترمذی نسائی، ابن حبان بروایت خالد بن عرفطہ سلیمان بن صرد)
11204 من قتله بطنه لم يعذب في قبره.(حم ت ن حب عن خالد بن عرفطة وسليمان بن صرد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11201 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو کسی ظلم کو سہتے ہوئے مارا گیا وہ بھی شہید ہے “ (نسائی، ضیاء بروایت حضرت سوید بن مقرن (رض)
11205 من قتل دون مظلمته فهو شهيد.(ن والضياء عن سويد بن مقرن).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11202 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو شخص اپنے گھر بار سے دور وفات پاجائے تو اس کی موت بھی شہادت ہے “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11206 موت الغريب شهادة.(ه عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11203 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کوئی شخص جب اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کسی جگہ مرگیا تو اس کی وفات کی جگہ سے لے کر جائے پیدائش تک ناپی جاتی ہے اور جنت میں بھی اتنی جگہ دی جاتی ہے “۔ (نسائی ابن ماجہ، بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
11207 إن الرجل إذا مات بغير مولده قيس له من مولده إلى منقطع أثره في الجنة.
(ن ه عن ابن عمرو).
(ن ه عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11204 ۔ فرمایا کہ ” ذات الجنب کی بیماری میں مرا ہوا بھی شہید ہے “ (مسند احمد، طبرانی بروایت حضرت عقبۃ بن عامر (رض)
11208 الميت من ذات الجنب شهيد.(حم طب عن عقبة ابن عامر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11205 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا ہی اچھی موت ہے اس شخص کی جو ناحق قتل کیا گیا “۔ (مسند احمد، بروایت حضرت سعد (رض))
11209 نعم الميتة أن يموت الرجل دون حقه (حم عن سعد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11206 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو سچے دل سے شہادت طلب کرے تو اس کو دے دی جاتی ہے اگرچہ وہ شہید نہ ہوا ہو “۔ (مسند احمد، مسلم بروایت حضرت انس (رض))
11210 من طلب الشهادة صادقا أعطيها ولو لم تصبه.(حم م عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11207 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے سچے دل سے شہادت طلب کی تو اللہ تعالیٰ اس کو شہداء کی منزل تک پہنچا دیتے ہیں خواہ وہ اپنے بستر پر ہی کیوں نہ مرا ہو “۔ (مسلم، ابوداؤد نسائی ترمذی، ابن ماجہ بروایت حضرت سھل بن حنیف (رض))
11211 من سأل الشهادة بصدق بلغه الله منازل الشهداء ، وإن مات على فراشه.
(م عن سهل بن حنيف).
(م عن سهل بن حنيف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11208 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے دل کی سچائی کے ساتھ اللہ کی راہ میں قتل ہونے کی دعا مانگی تو اللہ تعالیٰ اس کو شہید کا اجر عطا فرما دیتے ہیں چاہے وہ اپنے بستر پر ہی کیوں نہ مرا ہو “۔ (ترمذی، بروایت حضرت معاذ (رض) اور مستدرک حاکم بروایت حضرت انس (رض))
11212 من سأل الله القتل في سبيل الله صادقا من قلبه أعطاه الله أجر شهيد ، وإن مات على فراشه (ت عن معاذ) (ك عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11209 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا تم جانتے ہو کہ میری امت کے شہید کون ہیں ؟ عرض کیا کہ مسلمان کا قتل ہونا شہادت ہے، فرمایا کہ پھر تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے ؟ مسلمان کا قتل ہونا شہادت ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنا شہادت ہے، ڈوب کر مرنا شہادت ہے، اور وہ عورت جس کا بچہ اس کو قتل کردے تو وہ موت بھی شہادت ہے “۔ ابن سعد بروایت حضرت عبادۃ بن الصامت (رض) )
فائدہ :۔۔۔ بچے کے ہاتھوں قتل ہونے سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی عورت بچے کی ولادت کے وقت ہونے والی تکلیف برداشت نہ کرسکی اور وفات پاگئی تو وہ بھی شہید ہے، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
فائدہ :۔۔۔ بچے کے ہاتھوں قتل ہونے سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی عورت بچے کی ولادت کے وقت ہونے والی تکلیف برداشت نہ کرسکی اور وفات پاگئی تو وہ بھی شہید ہے، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
11213 أتدرون من شهداء أمتي ؟ قالوا : قتل المسلم شهادة ، قال : إن شهداء أمتي إذا قليل ؟ قتل المسلم شهادة ، والبطن شهادة ، والغرق شهادة ، والمرأة يقتلها ولدها جمعا شهادة.(ابن سعد عن عبادة بن الصامت).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11210 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم لوگ اپنے میں سے شہید کس کو سمجھتے ہو ؟ عرض کیا گیا وہ جو اللہ کے راستہ میں قتل کیا گیا ہو فرمایا اس طرح تو میری امت کے شہداء یقیناً کم ہوجائیں گے “۔ اللہ کے راستے میں قتل ہونا بھی شہادت ہے، طاعون کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے، نفاس میں مرنا بھی شہادت ہے، جل کر مرنا بھی شہادت ہے، ڈوب کر مرنا بھی شہادت ہے بہہ کر مرنا بھی شہادت ہے اور پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت سلمان (رض)، حضرت عبادۃ بن الصامت (رض) )
” البتہ حضرت عبادۃ (رض) نے ریلے میں بہہ جانے کے بجائے یہ فرمایا کہ بچے کی ولادت کے دوران اگر کوئی عورت مرجائے تو یہ بھی شہادت ہے “۔
” البتہ حضرت عبادۃ (رض) نے ریلے میں بہہ جانے کے بجائے یہ فرمایا کہ بچے کی ولادت کے دوران اگر کوئی عورت مرجائے تو یہ بھی شہادت ہے “۔
11214 ما تعدون الشهيد فيكم ؟ قالوا : الذي يقتل في سبيل الله ، قال : إن شهداء أمتي إذا لقليل ؟ القتل في سبيل الله شهادة ، والطاعون شهادة والنفساء شهادة ، والحرق شهادة ، والغرق شهادة ، والسيل شهادة ، والبطن شهادة.
(طب عن سلمان) (ط عن عبادة بن الصامت) مثله غير أنه قال بدل السيل : والمرأة يقتلها ولدها جمعا شهادة.
(طب عن سلمان) (ط عن عبادة بن الصامت) مثله غير أنه قال بدل السيل : والمرأة يقتلها ولدها جمعا شهادة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11211 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم اپنے میں سے شہید کس کو سمجھتے ہو ؟ عرض کی گیا کہ جو اللہ کی راہ میں قتل کیا گیا ہو، فرمایا کہ اس طرح تو میری امت کے شہداء یقیناً کم ہوجائیں گے، جو اللہ کے راستے میں قتل کیا گیا ہو وہ بھی شہید ہے اور بلندی سے گرکرمرنے والا بھی شہید ہے، اور نفاس میں وفات پانے والی خاتون بھی شہید ہے اور ڈوب کر مرنے والا بھی ہے اور یہ کہ مرنے والا بھی شہید ہے، اور جل کر مرنے والا بھی شہید ہے اور گھربار سے دور اجنبی بھی شہید ہے “۔ (طبرانی عن عبد الملک بن ہارون عن عشرۃ بن ابیہ عن جدہ)
11215 ما تعدون الشهداء فيكم ؟ قالوا : من قتل في سبيل الله ، قال : إن شهداء أمتي إذا لقليل ؟ من قتل في سبيل الله فهو شهيد ، والمتردي شهيد ، والنفساء شهيدة ، والغريق شهيد ، والسل شهيد ، والحريق شهيد ، والغريب شهيد.
(طب عن عبد الملك بن هارون عن عنترة عن أبيه عن جده).
(طب عن عبد الملك بن هارون عن عنترة عن أبيه عن جده).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
تم اپنے میں شہید کس کو سمجھتے ہو، جواب دیا کہ جو اللہ کی راہ میں شہید ہوجائے فرمایا تب تو میری امت کے شہید کم ہوجائیں گے ، جو اللہ کی راہ میں قتل کیا گیا وہ شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے ، ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے ، حالت نفاس میں مرنے والی عورت شہید ہے۔
11216 ما تعدون فيكم ؟ قالوا : من قتل في سبيل الله ، قال : إن شهداء أمتي لقليل ؟ القتل في سبيل الله شهادة ، والبطن شهادة ، والغرق شهادة ، والطاعون شهادة ، والنفساء شهادة.(حم عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11213 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم لوگ آپس میں شہید کس کو سمجھتے ہو ؟ عرض کیا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں قتل ہوجائے، فرمایا کہ پھر تو میری امت کے شہداء بہت کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل شدہ بھی شہید ہے اور وہ شخص جو اللہ کی راہ میں اپنے بستر پر مرگیا ہو وہ بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے ڈسا ہوا بھی شہید ہے، ڈوب کر مرنے والا بھی شہید ہے دم گھٹنے سے مرنے والا بھی شہید ہے “ اور جس کو درندے نے چیر پھاڑ دیا ہو وہ بھی شہید ہے، اپنی سواری سے گرکر مرنے والا بھی شہید ہے کسی منہدم چیز کے نیچے دب کر مرنے والا بھی شہید ہے اور ذات الجنب کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے، اور وہ خاتون جو نفاس میں ہو اور بچے کی ولادت کی وجہ سے شہید ہوگئی ہو وہ اس کو ناف سے پکڑ کر جنت کی طرف کھینچتا ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11217 ما تعدون الشهداء فيكم ؟ قالوا : من يقتل في سبيل الله ، قال : إن شهداء أمتي إذا لقليل ؟ المقتول في سبيل الله شهيد ، والمرء يموت على فراشه في سبيل الله شيهد ، والمبطون شهيد ، والملدوغ شهيد ، والغريق شهيد ، والشريق شهيد ، ولذي يفترسه السبع شهيد ، والخار عن دابته شهيد ، وصاحب الهدم شهيد ، وصاحب ذات الجنب شهيد ، والنفساء يقتلها ولدها يجرها بسرره إلى الجنة.
(طب عن ابن عباس).
(طب عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11214 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم آپس میں شہید کے بارے کیا کہتے ہو ؟ عرض کیا گیا کہ جو اللہ کے راستے میں قتل ہوجائے، فرمایا اس طرح تو میری امت کے شہداء بہت کم ہوجائیں گے ؟ جو اللہ کے راستے میں قتل کیا گیا ہو وہ بھی شہید ہے اور جو اللہ کی راہ میں مرگیا ہو وہ بھی شہید ہے اور پیٹ کی بیماری میں وفات پانے والا بھی شہید ہے اور طاعون کی بیماری میں وفات پانے والا بھی شہید ہے اور ڈوب کر مرنے والا بھی شہید ہے “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت ابوہریرہ (رض))
11218 ما تقولون في الشهيد فيكم ؟ قالوا : القتل في سبيل الله ، قال : إن شهداء أمتي إذا لقليل ؟ من قتل في سبيل الله فهو شهيد ، ومن مات في سبيل الله فهو شهيد ، والمبطون شهيد ، والمطعون شهيد ، والغريق شهيد.
(ه عن أبي هريرة).
(ه عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11215 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں قتل ہونے والا شہید ہے، اور پیٹ کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے اور ڈوب کر مرنے والا بھی شہید ہے اور طاعون کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے اور نفاس میں جو خاتون بچے کی ولادت کی وجہ سے وہ بچہ اس کو ناف سے جنت کی طرف لے جارہا ہوتا ہے “۔ (مصنف عبدالرزاق بروایت حضرت عبادۃ بن الصامت (رض))
11219 القتل في سبيل الله شهيد ، والمبطون شهيد ، والمطعون شهيد ، والنفساء شهيدة يجرها ولدها بسررها إلى الجنة.(عب عن عبادة بن الصامت).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11216 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں قتل ہونے والا شہید ہے اور پیٹ کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے ڈوب کر مرنے والا بھی شہید ہے اور طاعون کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے، گھر سے دور اجنبی بھی شہید ہے اور نفاس میں بچے کی ولادت کی وجہ سے مرنے والی خاتون بھی شہید ہے اس کا بچہ ناف سے اس کو جنت کی طرف کھینچ رہا ہوتا ہے “۔ (سمویہ بروایت حضرت عبادۃ بن الصامت (رض))
11220 القتيل في سبيل الله شهيد ، والمبطون شهيد ، والغريق شهيد ، والطاعون شهادة ، والغريب شهيد ، والنفساء يجرها ولدها بسررها إلى الجنة.
(سمويه عن عبادة بن الصامت).
(سمويه عن عبادة بن الصامت).
তাহকীক: