কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩০০ টি

হাদীস নং: ১১১৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11157 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے جابر ! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ؟ بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد اور چچا کو زندہ کیا اور ان پر پیش کیا، ان دونوں نے دنیا میں واپس جانے کی اجازت مانگی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں نے کتاب میں فیصلہ لکھ رکھا ہے کہ وہ واپس نہیں جاسکتے “۔ (طبرانی بروایت حضرت جابر (رض))
11161 يا جابر ألا أبشرك ببشارة من الله ورسوله ؟ إن الله تعالى أحيا أباك وعمك ، فعرض عليهما ، وسألا ربهما أن يردهما إلى الدنيا ، فقال : إني قضيت في الكتاب أنهم إليها لا يرجعون.(طب عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11158 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے جابر ! بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو زندہ کیا اور ان سے بات کی اور کہا کہ تمنا کرو تمنا کرو، انھوں نے عرض کیا میری تمنا یہ ہے کہ آپ میری روح لوٹا دیں اور مجھے دوبارہ ویسا ہی بنادیں جیسا میں تھا اور مجھے اپنے بنی کے پاس بھیج دیجئے کہ میں ایک مرتبہ پھر آپ کے راستے میں قتال کرسکوں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے یہ فیصلہ کردیا ہے کہ وہ واپس نہیں جاسکتے “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت جابر (رض))
11162 يا جابر إن الله تعالى أحيا أباك وكلمه فقال له : تمن تمن فقال : أتمنى أن ترد روحي وتنشر خلقي كما كان ، وترجعني إلى نبيك فأقاتل في سبيلك مرة أخرى ، فقال : إني قضيت أنهم لا يرجعون (ك عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11159 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے جابر ! میں تمہیں بھلائی کی خوشخبری دیتا ہوں، بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو زندہ کیا اور اپنے سامنے بٹھایا اور فرمایا کہ میرے سامنے تمنا کرو جو تم چاہو گے وہ میں تمہیں دوں گا تو انھوں نے عرض کیا ! اے میرے رب میں آپ کی اس طرح عبادت نہیں کرسکا جس طرح اس کا حق تھا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے دنیا کی طرف واپس بھیج دیجئے میں آپ کے نبی کے ساتھ مل کر آپ کے راستے میں ایک بار پھر قتال کروں گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں یہ پہلے ہی طے کرچکا کہ تو واپس (دنیا) کی طرف نہ جائے گا “۔ (حلیہ ابی نعیم بروایت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض))
11163 يا جابر أبشر بخير إن الله تعالى أحيا أباك فأقعده بين يديه فقال : تمن علي عبدي ما شئت أعطكه ، قال : يا ربما عبدتك حق عبادتك أتمنى عليك أن تردني إلى الدنيا فأقاتل مع نبيك فأقتل فيك مرة ، قال : إنه قد سلف مني أنك إليها لا ترجع.(حل عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11160 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا میں تجھے خوشخبری نہ دوں ؟ کیا تجھے پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تیرے والد کو زندہ کیا اور اپنے سامنے بٹھایا اور فرمایا کہ اے میرے بندے ! تمنا کر میرے سامنے، جو تو چاہے گا میں وہ تجھ کو دوں گا، تو انھوں نے عرض کیا کہ اے میرے رب میں آپ کی ایسی عبادت نہیں کرسکا جیسے مجھے کرنی چاہیے تھی میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے دنیا کی طرف واپس بھیج دیں میں آپ کے نبی کے ساتھ مل کر ایک بار پھر قتال کروں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میری طرف سے یہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے کہ تو اس کی طرف واپس نہ جائے “۔ (مستدرک حاکم بروایت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض))
11164 ألا أبشرك ؟ أشعرت أن الله تعالى أحيا أباك فأقعده بين يديه ؟ فقال : تمن علي عبدي ما شئت أعطكه ، قال : يا رب ما عبدتك حق عبادتك ، أتمنى عليك أن تردني إلى الدنيا فأقتل مع نبيك مرة أخرى ، قال : سبق مني أنك إليها لا ترجع.(ك وتعقب عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11161 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یقیناً تیرے ساتھ تجھے دوزخیوں میں سے سمجھتے ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اہل جنت میں سے ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابو عطیہ (رض))
11165 إن أصحابك يظنون أنك من أهل النار ، وأنا أشهد أنك من أهل الجنة.

(طب عن أبي عطية).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11162 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے میرے رب ! یہ تیرا بندہ ہے جو ہجرت کرتے ہوئے آپ کے راستے میں نکلا اور قتل ہو کر شہید ہوگیا اور میں اس پر گواہ ہوں “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت شداد بن الھاد (رض))
11166 اللهم هذا عبدك خرج مهاجرا في سبيلك ، فقتل شهيدا فأنا عليه شهيد.

(ك عن شداد بن الهاد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11163 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے عمر ! لوگوں کے اعمال کے بارے میں تم سے نہ پوچھا جائے گا، تم سے تو صرف فطرت کے بارے میں پوچھا جائے گا “۔ (ابونعیم، سنن کبیر بیھقی بروایت ابو عطیہ عبدالرحمن بن قیس)
11167 يا عمر إنك لا تسئل عن أعمال الناس ، إنما تسئل عن الفطرة.

(أبو نعيم هب عن أبي عطية عبد الرحمن بن قيس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11164 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے عمر ! تم اس بات کو پسند کرتے ہو اور یقیناً شہداء کے لیے سرداری شرافت اور بادشاہت ہے اور اے عمر ! یہ بھی یقیناً ان میں سے ہے “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت کعب بن عجرۃ (رض))
11168 ها يا عمر إنك تحب الحديث ، وإن للشهداء سادة وأشرافا وملوكا ، وإن هذا يا عمر منهم.(ك عن كعب بن عجرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11165 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کچھ شک نہیں کہ شہیدوں کی روحیں سبز رنگ کے پرندوں کے اندر ہوتی ہیں جیسا چاہتی ہیں “۔ (طبرانی بروایت حضرت کعب بن مالک (رض))
11169 إن أرواح الشهداء في طير خضر تعلق حيث شاءت.(طب عن كعب بن مالك).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11166 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہداء کی ارواح سبزرنگ کے پرندوں کے پوٹوں میں ہوتی ہیں جو عرش کے نیچے لٹکی ہوئی قندیلوں میں رہتے ہیں، جنت میں جہاں چاہتے ہیں اڑتے پھرتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے ؟ تو وہ عرش کرتے ہیں، اے ہمارے رب ! ہمیں ہمارے جسموں میں لوٹا دیجئے تاکہ ہم دوبارہ آپ کے راستے میں شہید ہوں “۔ (ابن زنجویہ عن نعیم بن سالم بروایت حضرت انس (رض))
11170 أرواح الشهداء في حواصل طير خضر معلقة في قناديل تحت العرش تسرح في الجنة حيث تشاء ، فيقول جل جلاله : لكم حاجة ؟ فيقولون : ربنا ردنا إلى أجسادنا حتى نستشهد في سبيلك.

(ابن زنجويه عن نعيم بن سالم عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی تمنا
11167 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہداء کی روحیں سبز رنگ کے پرندوں کے پوٹوں میں رہتی ہیں جو جنت کے باغوں میں چگتے ہیں پھر ان کا ٹھکانا ان قندیلوں میں ہوتا ہے جو عرش کے نیچے لٹکی ہوئی ہیں، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ کیا تم نے اس سے زیادہ عزت دیکھی جتنی میں نے تمہیں دی ؟ تو وہ کہتے ہیں کہ نہیں، مگر یہ کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ ہماری روحوں کو ہمارے جسم میں لوٹادیں یہاں تک کہ ہم پھر آپ کے راستے میں قتال کریں “۔ (ھناد بروایت حضرت ابو سعید (رض))
11171 إن أرواح الشهداء في حواصل طير خضر ترعى من رياض الجنة ، ثم تكون مأواها إلى قناديل معلقة بالعرش ، فيقول الرب عز وجل : تعلمون كرامة أكرم من كرامة أكرمتكم بها ؟ فيقولون : لا ، إلا أنا وددنا أنك رددت أرواحنا إلى أجسادنا حتى نقاتل في سبيلك.

(هناد عن أبي سعيد)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ شہادت حکمی کے بیان میں
11168 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ڈوبنے والا شہید ہے، جلنے والا شہید ہے، اجنبی شہید ہے، ڈسا ہوا شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے اور جو گھر میں دب کر مرا وہ بھی شہید ہے، اور جو گھر کے چھت پر سے گرا اور اس کی ٹانگ یا گردن ٹوٹ گئی اور وہ مرگیا تو وہ بھی شہید ہے اور جس پر چٹان گر پڑی وہ بھی شہید ہے، اور اپنے شوہر پر غیرت کھانے والی ایسی ہے جیسے اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے مجاہد تو اس عورت کے لیے بھی شہید کا اجر ہے، اور جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا وہ بھی شہید ہے، اور جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ بھی شہید ہے، اور جو اپنے بھائی کی حفاطت کی خاطر مارا گیا وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے پڑوسی کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ بھی شہید ہے اور اچھی بات کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا بھی شہید ہے “۔ (ابن عساکر بروایت حضرت عمر (رض))
11172 الغريق شهيد ، والحريق شهيد ، والغريب شهيد ، والملدوغ شهيد ، والمبطون شهيد ، ومن يقع عليه البيت فهو شهيد ، ومن يقع من فوق البيت فتندق رجله أو عنقه فيموت فهو شهيد ، ومن تقع عليه الصخرة فهو شهيد ، والغيري على زوجها كالمجاهد في سبيل الله فلها أجر شهيد ، ومن قتل دون ماله فهو شهيد ، ومن قتل دون نفسه فهو شهيد ، ومن قتل دون أخيه فهو شهيد ، ومن قتل دون جاره فهو شهيد ، والآمر بالمعروف والناهي عن المنكر شهيد.

(ابن عساكر عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ شہادت حکمی کے بیان میں
11169 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میری امت کی فنا نیزے سے ہوگی، اور طاعون تمہارے دشمن جنات کی طرف سے چوکا ہے اور سب میں شہادت ہے “ (مسند احمد طبرانی بروایت حضرت ابوموسیٰ (رض) اور معجم اوسط طبرانی بروایت حضرت ابن عمر (رض)
11173 فناء أمتي بالطعن ، والطاعون وخز أعدائكم من الجن ، وفي كل شهادة.

(حم طب عن أبي موسى) (طس عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ شہادت حکمی کے بیان میں
11170 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اپنے مال کی حفاظت کے لیے لڑ، یہاں تک کہ تو اپنے مال کو بچالے یا تو قتل کردیا جائے، تو تو آخرت کے شہیدوں میں سے ہوگا “۔ (مسند احمد، طبرانی بروایت حضرت مخارق (رض))
11174 قاتل دون مالك حتى تحوز مالك أو تقتل فتكون من شهداء الآخرة.(حم طب عن مخارق).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ شہادت حکمی کے بیان میں
11171 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کی راہ میں قتل ہونا شہادت ہے، طاعون شہادت ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنا شہادت ہے، ڈوبنا شہادت ہے، جلنا اور بہہ جانا اور وہ عورت جس کو ولادت کے بعد خون آتا ہے اس کا بچہ اس کی ناف سے اس کو جنت کی طرف کھینچ رہا ہوتا ہے “۔ (مسند احمد، بروایت حضرت راشد بن حسین (رض))
11175 القتل في سبيل الله شهادة والطاعون شهادة ، والبطن شهادة ، والغرق شهادة ، والحرق والسيل والنفساء يجرها ولدها بسررها إلى الجنة.

(حم عن راشد بن حبيش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11172 ۔۔۔ فرمایا کہ ” نیزہ اور طاعون اور دن کر مرنا اور درندے کا لقمہ بن جانا اور ڈوبنا اور جلنا اور پیٹ کی بیماری میں مرنا اور ذات الجنب کی بیماری میں مرنا شہادت ہے “۔ (ابن قانع بروایت حضرت ربیع الانصاری (رض))
11176 الطعن والطاعون والهدم وأكل السبع والغرق والحرق والبطن وذات الجنب شهادة.(ابن قانع عن ربيع الانصاري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11173 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بہہ جانا بھی شہادت ہے “۔ (ابو الشیخ بروایت حضرت عبادۃ بن الصامت (رض))
11177 السيل شهادة.(أبو الشيخ عن عبادة بن الصامت)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11174 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اپنے جانور کے ہاتھوں پچھاڑ دیا گیا تو وہ شہید ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت عقبۃ بن عامر (رض)
11178 من صرع عن دابته فهو شهيد.(طب عن عقبة ابن عامر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11175 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے عشق کیا اور پھر پاک دامن ہوگیا اور مرگیا تو وہ شہادت کی موت مرا “۔ (خطیب بروایت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض))
11179 من عشق فعف ، ثم مات ، مات شهيدا.(خط عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کی اقسام
11176 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اپنے مال کی خاطر قتل ہوا تو وہ شہید ہے، جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہوا وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے دین کی خاطر قتل ہوا وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے گھر والوں کی خاطر قتل ہوا وہ بھی شہید ہے “۔ (مسند احمد، نسائی، ابوداؤد، ترمذی ابن حبان بروایت حضرت سعید بن زید (رض))
11180 من قتل دون ماله فهو شهيد ، ومن قتل دون دمه فهو شهيد ، ومن قتل دون دينه فهو شهيد ، ومن قتل دون أهله فهو شهيد.(حم حب عن سعيد بن زيد).
tahqiq

তাহকীক: