কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩০০ টি

হাদীস নং: ১১১৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11137 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید کے خون کا پہلا قطرہ جو گرتا ہے وہ اس کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے اور دوسرا قطرہ اس کو ایمان کا جوڑا پہنا دیتا ہے اور تیسرا قطرہ اس کا نکاح حورعین سے کروا دیتا ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابو امامۃ (رض))
11141 إن أول قطرة تنزل من دم الشهيد يكفر بها ذنوبه والثانية : يكسى من حلل الايمان ، والثالثة : يزوج من حور العين.(طب عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
فرمایا کہ تمہارے لیے قتال کافی ہوجائے۔ ابوداؤد عن سعید بن زید
11142 إن يحسبكم القتل.(د عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11139 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید کی اللہ تعالیٰ کے ہاں چھ خصوصیات ہوتی ہیں “۔

1 ۔۔۔ اس کی تمام خطائیں اس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی معاف ہوجاتی ہیں۔

2 ۔۔۔ وہ قبر کے عذاب سے محفوظ کردیا جاتا ہے۔

3 ۔۔۔ اور اس کو عزت کا لباس پہنایا جاتا ہے۔

4 ۔۔۔ وہ جنت میں اپنا ٹھکانا دیکھ لیتا ہے۔

5 ۔۔۔ وہ بڑی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا۔

6 ۔۔۔ اس کا نکاح حورعین سے کرایا جاتا ہے “۔ (بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت قیس الجذامی (رض) )

فائدہ :۔۔۔ بڑی گھبراہٹ سے مراد قیامت کے دن کی افراتفری ہے واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
11143 إن للقتيل عند الله ست خصال : يغفر له خطيئته في أول دفعة من دمه ، ويجار من عذاب القبر ، ويحلى حلة الكرامة ، ويرى مقعده من الجنة ، ويؤمن من الفزع الا بكر ، ويزوج من الحور العين.

(هب عن قيس الجذامي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11140 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو اللہ کے راستے میں زخمی کیا گیا وہ قیامت کے دن آئے گا اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی طرح ہوگی اور اس کا رنگ زعفران کے رنگ کی طرح ہوگا اس پر شہیدوں کی مہر ہوگی، اور جس نے خلوص سے اللہ تعالیٰ سے شہادت مانگی تو اللہ تعالیٰ اس کو شہید کا اجر دیں گے اگرچہ اس کی وفات اپنے بستر پر ہوئی ہو “۔ (طبرانی بروایت حضرت معاذ (رض))
11144 من جرح في سبيل الله جاء يوم القيامة ريحه كريح المسك ، ولونه لون الزعفران ، عليه طابع الشهداء ، ومن سأل الله الشهادة مخلصا أعطاه الله أجر شهيد وإن مات على فراشه.

(طب عن معاذ).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11141 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے سچے دل سے اللہ کی راہ میں قتل ہونے کی دعا مانگی، پھر مرگیا یا قتل ہوگیا تو اس کے لیے شہید کا اجر ہوگا، اور جو اللہ کے راستے میں زخمی ہوا یا اسے اللہ کی کوئی مصیبت پہنچائی گئی تو وہ قیامت کے دن اس طرح آئے جیسے وہ بہت حسین شکل و صورت میں تھا اس کا رنگ زعفران کے رنگ کی مانند اور اس کی خوشبو مشک کی طرح ہوگی، اور جس کو اللہ کی راہ میں کوئی پھوڑا پھنسی نکلا تو وہ اس پر شہداء کی مہر ہوگا “۔ (ابن زنجویہ، طبرانی بروایت حضرت ابومالک الاشعری (رض))
11145 من سأل الله القتل في سبيله صادقا من نفسه ثم مات أو قتل فله أجر شهيد ، ومن جرح جرحا في سبيل الله ، أو نكب نكبة في سبيل الله فانها تأتي يوم القيامة كاغزر ما كانت ، لونها كالزعفران وريحا كريح المسك ، ومن خرج به خراج في سبيل الله كان عليه طابع الشهداء.

(ابن زنجويه طب عن أبي مالك الاشعري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11142 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو کوئی تم میں سے صبر کرتا ہوا آگے بڑھتا ہوا اللہ کی راہ میں قتل ہوگیا تو وہ جنت میں ہے “۔ (حمیدی، مسند احمد، عدنی، ابی یعلی، ابن حبان، مستدرک حاکم، متفق علیہ ، سنن سعید بن منصور بروایت حضرت عمر (رض))
11146 - من قتل مكم صابرا مقبلا في سبيل الله فهو في الجنة.(الحميدي حم والعدني ع حب ك ق ص عن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11143 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم میں سے جو کوئی صبر کرتا ہوا آگے بڑھتا ہوا اللہ کے راستے میں قتل ہوگیا تو وہ جنت میں ہے “۔ (طبرانی، سعید بن منصور بروایت حضرت سمرۃ (رض))
11147 من قتل منكم صابرا مقبلا في سبيل الله فانه في الجنة.(طب ص عن سمرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11144 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید اللہ اللہ کے امین ہوتے ہیں، قتل ہوجائیں یا اپنے بستروں پر ان کی موت آئے “۔ (الحکیم عن راشد بن سعد (رض))
11148 الشهداء أمناء الله قتلوا أو ماتوا على فراشهم.(الحكيم عن راشد بن سعد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11145 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید زمین پر اللہ کی مخلوق میں اس کے امین ہوتے ہیں قتل ہوجائیں یا اپنے پر ان کی وفات ہوجائے “۔ (بغوی عن ابی عتبۃ الخولانی قال حدثنا اصحاب نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))
11149 إن شهداء الله في الارض أمناء الله من خلقه ، قتلوا أو ماتوا على فرشهم.(البغوي عن أبي عتبة الخولاني حدثنا أصحاب نبينا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11146 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے لوگو ! تم نے صبح کی اور تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی ہر طرح کی نعمتیں ہیں سبز، زرد اور سرخ گھروں میں بھی جو کچھ ہے، سو دشمن سے جب تمہارا سامنا ہو تو قدم بقدم آگے بڑھتے رہو کیونکہ تم میں جو بھی اللہ کے راستے میں نکلتا ہے تو حورعین میں سے دو اس کی طرف بڑھتی ہیں، سو اگر وہ تاخیر کرتا ہے تو وہ اس سے چھپ جاتی ہیں اور جب وہ شہید ہوجاتا ہے تو اس کے خون کے پہلے قطرے سے ہی اس کی تمام خطائیں معاف ہوجاتی ہیں پھر وہ دونوں حوریں اس کے پاس آتی ہیں اور اس کے سر پاس بیٹھتی ہیں اور اس کے چہرے سے غبار جھاڑتی ہیں اور اس سے کہتی ہیں کہ مرحبا تمہارا وقت آپہنچا “۔ (ابن ابی عاصم اور البغوی اور الباوردی اور ابن قانع اور ابن مندہ، طبرانی، عن الزھری عن یزید بن شجرۃ عن جدار (رض))
11150 يا أيها الناس إنكم قد أصبحتم وعليكم من الله نعم فيما بين خضراء وصفراء وحمراء ، وفي البيوت ما فيها ، فإذا لقيتم عدوكم فقدما قدما فانه ليس أحد منكم يحمل في سبيل الله إلا ابتدرت إليه ثنتان من الحور العين فإذا تأخر استترتا منه فإذا استشهد فأول قطرة تقع من دمه يكفر الله عنه بها كل خطيئة له ، ثم يجيئان فيجلسان عند رأسه ويمسحان الغبار عن وجهه ، فيقولان له : مرحبا فقد آن لك ، فيقول : هو مرحبا فقد آن لكما.(ابن أبي عاصم والبغوي والباوردي وابن قانع وابن منده طب عن الزهري عن يزيد بن شجرة عن جدار) وقال ابن منده : غريب ، وقال ابن الجوزي عن النسائي : هذا حديث باطل ، وقال البغوي : ليس هو عندي بصحيح ، وروى عن الزهري عن يزيد بن شجرة مرفوعا ولم يذكر جدارا وأورده منصور عن مجاهد عن يزيد بن شجرة موقوفا من كلام يزيد وهو الصواب ، وكذا قال (قط) في العلل : هكذا هو الصواب والاول ليس بالمحفوظ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11147 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید اپنے خاندان کے ستر افراد کے لیے قیامت کے دن شفاعت کرے گا “۔ (ابوداؤد، طبرانی، متفق علیہ بروایت حضرت ابوالدرداء (رض))
11151 يشفع الشهيد في سبعين من أهل بيته يوم القيامة.(د طب ق عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11148 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید کو چھ خاصیات دی جائیں گی۔

1 ۔۔۔ اس کے خون کا پہلا قطرہ نکلتے ہی اس کے تمام خطاؤں کا کفارہ ہوجائے گا۔

2 ۔۔۔ وہ جنت میں اپنا ٹھکانا دیکھ لے گا “۔

3 ۔۔۔ اس کا نکاح حورعین سے کردیا جائے گا “۔

4 ۔۔۔ وہ بڑی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا۔

5 ۔۔۔ وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا “۔

6 ۔۔۔ اور اس کو ایمان کا جوڑا پہنایا جائے گا “۔ (مسند احمد، ابن سعد عن قیس الجزامی)
11152 يعطى الشهيد ست خصال : عند أول قطرة من دمه يكفر عنه ، كل خطيئة ، ويرى مقعده من الجنة ، ويزوج من حور العين ، ويؤمن من الفزع الاكبر ومن عذاب القرر ، ويحلى حلة الايمان.

(حم وابن سعد عن قيس الجذامي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11149 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید کو تین چیزیں دی جاتی ہیں۔

1 ۔۔۔ اس کے خون کا پہلا قطرہ نکلتے ہی اس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

2 ۔۔۔ اور سب سے پہلے اس کے چہرے سے مٹی جھاڑیں گی وہ حورعین میں سے اس کی بیوی ہوگی۔

3 ۔۔۔ اور جب اس کا پہلو زمین سے لگتا ہے تو وہ جنت میں لگتا ہے ؟ (دارقطنی فی الافراد اور دیلمی اور رافعی بروایت حضرت انس (رض))
11153 يعطى الشهيد ثلاثا : أول دفعة من دمه يغفر له ذنوبه ، وأول من يمسح التراب عن وجهه زوجته من الحور العين ، وإذا وجب جنبه في الارض وقع في الجنة.

(قط في الافراد والديلمي والرافعي عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11150 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید کی چھ خوبیاں ہوتی ہیں۔

1 ۔۔۔ اس کے خون کا پہلا قطرہ نکلتے ہی اس کی بخشش ہوجاتی ہے۔

2 ۔۔۔ وہ بڑی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا “۔

3 ۔۔۔ وہ جنت میں اپنا ٹھکانا نہ دیکھ لیتا ہے۔

4 ۔۔۔ حورعین سے اس کا نکاح کردیا جاتا ہے۔

5 ۔۔۔ وہ عذاب قبر سے محفوظ ہوجاتا ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
11154 للشهيد ست خصال : يغفر له بأول دفعة من دمه ، ويؤمن من الفزع الاكبر ، ويرى مقعده من الجنة ، ويزوج من الحور العين ، ويجار من عذاب القبر.

(طب عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11151 ۔۔۔ فرمایا کہ ” زمین پر گرنے والے قطروں میں سے اللہ کے نزدیک ایک قطرہ سب سے زیادہ پسندیدہ قطرہ وہ ہے جو مسلمان مرد کے خون کا ہو جو اللہ کے راستے میں نکلا تھا یا وہ آنسوجو رات کی تاریکی میں اللہ کے خوف سے نکلا ایسی تنہائی میں جس میں اس کو اللہ کے علاوہ کوئی نہیں دیکھتا “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابوامامۃ (رض))
11155 ما قطر في الارض قطرة أحب إلى الله تعالى من دم رجل مسلم في سبيل الله ، أو قطرة دمع في سواد الليل من خشية الله حيث لا يراه أحد إلا الله عزوجل.

(الديلمي عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11152 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جنت میں جانے والوں میں سے کوئی بھی ایسا نہ ہوگا جو دنیا میں واپس آنے کی خواہش کرے علاوہ شہید کے کیونکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ وہ واپس آئے تاکہ دوبارہ قتل ہو “۔ (ابن حبان بروایت حضرت انس (رض))
11156 ما من أحد يدخل الجنة يسره أن يرج إلى الدنيا إلا الشهيد ، فانه يحب أن يرجع ليقتل مرة أخرى.

(حب عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11153 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جنت میں جانے والوں میں سے کوئی بھی ایسا نہ ہوگا جو دنیا میں واپس آنے کو پسند کرے باوجود اس کے کہ دنیا کی سب چیزیں اس کی ہوجائیں علاوہ شہید کے کہ وہ تمنا کرتا ہے کہ دنیا میں واپس جائے اور دس مرتبہ قتل ہو، اس اعزاز کی وجہ سے جو اس نے شہید کا دیکھا ہے “۔ (ابن زنجویہ، ابن حبان بروایت حضرت انس (رض))
11157 ما من أحد يدخل الجنة يحب أن يرجع إلى الدنيا وله ما على الارض من شئ إلا الشهيد ، فانه يتمنى أن يرجع إلى الدنيا فيقتل عشر مرات ، لما يرى من الكرامة.

(ابن زنجويه حب عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11154 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مسلمانوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کو اس کا باپ اپنے پاس بلالے اور وہ دنیا میں واپس آنے کو پسند کرنے اور دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس کا ہو علاوہ شہداء کے، اور اللہ کے راستے میں قتل ہوجانا مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ دنیا بھر کے گھر بار میرے ہوں “۔ (مسند احمد، نسائی، بغوی بروایت محمد بن ابی عمیرۃ (رض))
11158 ما من الناس نفس مسلمة يقبضها ربها تحب أن ترجع اليكم وأن لها الدنيا وما فيها غير الشهداء ، ولان أقتل في سبيل الله أبح إلي من أن يكون لي أهل الوبر والمدر.(حم ن والبغوي عن محمد بن أبي عميرة) وقال البغوي : ماله غيره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11155 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اہل جنت میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے دنیا میں واپس آنا اچھا لگے خواہ دنیا اس کے لیے دس گناہ ہو علاوہ شہداء کے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ دس مرتبہ دنیا میں واپس آئیں اور شہید ہوں، اس اعزاز کی وجہ سے جو انھوں نے دیکھا ہے “۔ (بیھقی بروایت حضرت انس (رض))
11159 ما من أهل الجنة أحد يسره أن يرجع إلى الدنيا وله عشرة أمثالها إلا الشهيد فانه يود أنه يرد إلى الدنيا عشر مرات فيستشهد لما يرى من الفضل.

(هب عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
11156 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے جابر ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو زندہ کیا ؟ اور کہا جو چاہو اللہ کے سامنے تمنا کرو تو انھوں نے کہا مجھے دنیا کی طرف لوٹا دیجئے میں دوبارہ قتل ہوجاؤں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے فیصلہ کردیا ہے کہ وہ واپس نہیں جاسکتے “۔ (مسند احمد، اور عبد بن حمید، ابویعلی، شاشی، سعید بن منصور بروایت حضرت جابر (رض))
11160 يا جابر أما علمت أن الله تعالى أحيا أباك ؟ فقال له :تمن على الله ما أحببت ، فقال : أرد إلى الدنيا فاقتل مرة أخرى ، فقال : إني قضيت أنهم لا يرجعون.

(حم وعبد بن حميد ع والشاشي طب ص عن جابر).
tahqiq

তাহকীক: