কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১১১০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ حقیقی اور حکمی شہادت کے بیان میں
اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
11097 ۔۔۔ فرمایا کہ ” پہلی بار جب شہید کا خون نکلتا ہے اسی وقت اس کی مغفرت ہوجاتی ہے اور حوروں سے اس کا نکاح کردیا جاتا ہے اور اپنے گھر والوں میں سے ستر افراد کے حق میں اس کی سفارش قبول کی جاتی ہے اور مورچہ بند جب اپنے مورچہ میں مرجائے تو اس کا اجر قیامت تک اس کے لیے لکھا جاتا رہتا ہے اور اس کو غذا دی جاتی ہے۔۔۔ اور ستر حوروں سے اس کا نکاح کروایا دیا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے کہ ٹھہرو اور سفارش کرو یہاں تک کہ اس کو حساب سے فارغ کردیا جاتا ہے “۔ (معجم اوسط طبرانی حضرت ابوھریرۃ (رض))
11101 الشهيد يغفر له في أول دفعة من دمه ويزوج حوراوين ويشفع في سبعين من أهل بيته ، والمرابط إذا مات في رباطه كتب له أجره إلى يوم القيامة ، وغذي عليه ، وريح برزقه ، ويزوج سبعين حوراء ، وقيل له : قف فاشفع إلى أن يفرغ من الحساب.(طس عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ حقیقی اور حکمی شہادت کے بیان میں
اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
11098 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید قتل کی تکلیف اتنی ہی محسوس کرتا ہے جسے تم میں سے کوئی شخص اپنے پھوڑے کو پھوڑ دے “۔ (نسائی بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11102 الشهيد لا يجد مس القتل إلا كما يجد أحدكم مس القرصة يقرصها.(ن عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ حقیقی اور حکمی شہادت کے بیان میں
اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
11099 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید کو قتل کی تکلیف اتنی ہی ہوتی ہے جتنی تم میں سے کسی کو اپنے دانے کی “۔ (معجم اوسط طبرانی بروایت حضرت ابوقتادہ (رض))
11103 الشهيد لا يجد ألم القتل إلا كما يجد أحدكم مس القرصة (طس عن أبي قتادة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کے فضائل
11100 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید وہ لوگ ہیں جو پہلی صف میں اللہ کی رضا کی خاطر قتال کرتے ہیں اور ادھر ادھر نہیں دیکھتے یہاں تک کہ قتل ہوجاتے ہیں سو وہ یہی لوگ ہیں جو جنت میں اونچے اونچے کمروں میں ملیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی طرف ہنس کر دیکھیں گے اور یقیناً جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کی طرف ہنس کر دیکھیں تو اس کا کوئی حساب نہیں “۔ (معجم اوسط طبرانی، بروایت حضرت نعیم بن ھبار ویقال عمار رضی للہ عنہ )
11104 الشهداء الذين يقاتلون في سبيل الله في الصف الاول ولا يلتفتون بوجوهم حتى يقتلوا فأولئك يلتقون في الغرب العلى من الجنة ، يضحك إليهم ربك ، إن الله إذا ضحك إلى عبده المؤمن فلا حساب عليه.(طس عن نعيم بن هبار ويقال عمار).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کے فضائل
11101 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید تو چار ہیں۔
(1) ۔۔۔ وہ مومن شخص جس کا ایمان بہت اچھا ہو اور اللہ سچائی بیان کرلے یہاں تک قتل ہوجائے سو یہی وہ ہے جس کی طرف لوگ قیامت کے دن ایسے آنکھیں اٹھا کر دیکھیں گے “
(2) ۔۔۔ اور وہ مومن شخص جس کا ایمان اچھا تھا وہ دشمن سے ایسے ایسے ملا جیسے اس کی جلد پر کیکر کا کانٹا چبھو دیا گیا ہو بزدلی سے کہ اچانک ایک تیرنامعلوم سمت سے آیا اور اس کو قتل کردیا تو یہ دوسرے درجے میں ہے۔
(3) ۔۔۔ وہ مومن شخص جس نے اچھے اور برے دونوں اعمال کئے ہیں اور دشمن سے ملا اور اللہ کو سچا جانا یہاں تک کہ یہ قتل ہوگیا تو یہ تیسرے درجے میں ہے۔
(4) ۔۔۔ اور وہ مومن شخص جو اپنے نفس سے آگاہ ہوا، دشمن کا سامنا اور اللہ تعالیٰ کو سچا جانا یہاں تک کہ قتل کردیا گیا تو یہ چوتھے درجے میں ہے “۔ (مسند احمد، ترمذی بروایت حضرت عمر (رض))
(1) ۔۔۔ وہ مومن شخص جس کا ایمان بہت اچھا ہو اور اللہ سچائی بیان کرلے یہاں تک قتل ہوجائے سو یہی وہ ہے جس کی طرف لوگ قیامت کے دن ایسے آنکھیں اٹھا کر دیکھیں گے “
(2) ۔۔۔ اور وہ مومن شخص جس کا ایمان اچھا تھا وہ دشمن سے ایسے ایسے ملا جیسے اس کی جلد پر کیکر کا کانٹا چبھو دیا گیا ہو بزدلی سے کہ اچانک ایک تیرنامعلوم سمت سے آیا اور اس کو قتل کردیا تو یہ دوسرے درجے میں ہے۔
(3) ۔۔۔ وہ مومن شخص جس نے اچھے اور برے دونوں اعمال کئے ہیں اور دشمن سے ملا اور اللہ کو سچا جانا یہاں تک کہ یہ قتل ہوگیا تو یہ تیسرے درجے میں ہے۔
(4) ۔۔۔ اور وہ مومن شخص جو اپنے نفس سے آگاہ ہوا، دشمن کا سامنا اور اللہ تعالیٰ کو سچا جانا یہاں تک کہ قتل کردیا گیا تو یہ چوتھے درجے میں ہے “۔ (مسند احمد، ترمذی بروایت حضرت عمر (رض))
11105 الشهداء أربعة : رجل مؤمن جيد الايمان لقي العدو فصدق الله حتى قتل ، فذلك الذي يرفع الناس إليه أعينهم يوم القيامة هكذا ، ورجل مؤمن جيد الايمان لقي العدو كأنما ضرب جلده بشوك طلح من الجبن ، أتاه سهم غرب ، فقتله فهو في الدرجة الثانية ، ورجل مؤمن خلط عملا صالحا وآخر سيئا لقي العدو فصدق الله حتى قتل ، فذلك في الدرجة الثالثة ، ورجل مؤمن أشرف على نفسه لقي العدو فصدق الله حتى قتل فذاك في الدرجة الرابعة.(حم ت عن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کے فضائل
11102 ۔۔۔ فرمایا کہ ” سب سے افضل شہید وہ ہے جس کا خون بہایا جائے اور گھوڑا ماردیا جائے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابوامامۃ (رض))
11106 أفضل الشهداء من سفك دمه وعقر جواده.(طب عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کے فضائل
11103 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک شہیدوں کی ارواح سبز رنگ کے پرندوں کے اندر جنت کے پھلوں سے لٹکی ہوئی ہیں “۔ (ترمذی بروایت حضرت کعب بن مالک (رض))
11107 إن أرواح الشهداء في طير خضر تعلق من ثمر الجنة.(ت عن كعب بن مالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کے فضائل
11104 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یقیناً سمندر کے شہید اللہ کے ہاں خشکی کے شہداء سے افضل ہیں “۔ (طبرانی بروایت حضرت سعد بن جنادۃ (رض))
11108 إن شهداء البحر أفضل عند الله من شهداء البر.(طب عن سعد بن جنادة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہداء کے فضائل
11105 ۔۔۔ فرمایا کہ ” پہلا قطرہ جو شہید کے خون کا بہتا ہے اس کے ساتھ ہی اس کے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں علاوہ قرض کے “۔ (طبرانی مستدرک حاکم بروایت حضرت سھل بن حنیف (رض))
11109 أول ما يهراق من دم الشهيد يغفر له ذنبه كله إذا الدين.(طب ك عن سهل بن حنيف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11106 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہید کے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں علاوہ قرض کے “۔ (مسند احمد، مسلم بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
11110 يغفر للشهيد كل ذنب إلا الدين.(حم م عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11107 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میں نے جبرائیل (علیہ السلام) سے اس آیت کے بارے میں پوچھا : ” ونفخ فی الصور فصعق من فی السموت ومن فی الارض الامن شاء اللہ “۔ سورة الزمر آیت 69 کہ اس میں یہ کون لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ بجلی کی کڑک سے بےہوش ہونے سے محفوظ رکھے گا تو جبرائیل امین (علیہ السلام) نے فرمایا کہ وہ شہداء جو اللہ کے ثنا خوان ہیں اور اپنی تلواریں لٹکائے عرش کے اردگرد کھڑے ہیں “۔ (مستدرک حاکم فی الافراد ابن مردویہ اور بیھقی فی البعث بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11111 سألت جبريل عن هذه الآية (ونفخ في الصور فصعق من في السموات ومن في الارض إلا من شاء الله) من الذين لم يشأ الله أن يصعقهم قال : هم الشهداء ثنية الله ، متقلدون أسيافهم حول عرشه.
(ك في الافراد وابن مردويه والبيهقي في البعث عن أبي هريرة).
(ك في الافراد وابن مردويه والبيهقي في البعث عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11108 ۔۔۔ فرمایا کہ ” خشکی کے شہید کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں علاوہ قرض اور امانت کے، اور سمندر کے شہید کے تمام گناہ شمول قرض اور امانت معاف ہوجاتے ہیں “۔ (حلیہ ابی نعیم بروایت جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھوپھی کے ۔
11112 شهيد البر يغفر له كل ذنب إلا الدين والامانة ، وشهيد البحر يغفر له كل ذنب والدين و الامانة.(حل عن عمة النبي صلى الله عليه وسلم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11109 ۔۔۔ فرمایا کہ ” سمندر کا شہید بھی خشکی کے شہیدوں کی طرح ہے اور سمندر میں جہاد کرنے والا ایسا ہے جیسے خشکی میں اپنے خون میں لت پت ہونے والا، اور سمندر میں جو دوموجوں کے درمیان ہے وہ ایسے ہے جیسے اللہ کی اطاعت کی خاطر دنیا سے قطع تعلق کرنے والا اور یقیناًاللہ تعالیٰ نے موت کے فرشتے کو روحیں قبض کرنے پر مقرر کیا ہے علاوہ سمندری شہداء کے کیونک ان کی روحوں کو قبض کرنے اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمہ لیا ہے اور خشکی کے شہید کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں علاوہ قرضے کے اور سمندر کے شہید کے قرض سمیت تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں (ابن ماجہ، طبرانی، بروایت حضرت ابوامامہ (رض)
11113 شهيد البحر مثل شهيد البر ، والمائد في البحر كالمتشحط في دمه في ابر ، وما بين الموجتين في البحر كقاطع الدنيا في طاعة الله ، وأن الله عزوجل وكل ملك الموت يقبض الارواح ، إلا شهداء البحر فانه يتولى قبض أرواحهم ويغفر لشهيد البر الذنوب كلها إلا الدين ، ويغفر لشهيد البحر الذنوب كلها والدين.
(ه طب عن أبي أمامة).
(ه طب عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11110 ۔۔۔ فرمایا کہ ” سمندر میں کھانا کھانے والے کو جیسے ہی قے ہوئی تو اس کے لیے ایک شہید کا اجر ہے اور ڈوبنے والے کے لیے دو شہید کا اجر ہے “۔ (ابوداؤد بروایت حضرت ام خزام (رض))
11114 المائد في البحر الذي يصيبه القئ له أجر شهيد ، والغريق له أجر شهيدين.(د عن أم حرام).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11111 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں قتل کرنا تمام خطاؤں کا کفارہ ہوجاتا ہے علاوہ قرض کے “۔ (مسلم بروایت حضرت ابن عمر (رض) اور ترمذی بروایت حضرت انس (رض))
11115 القتل في سبيل الله يكفر كل خطيئة إلا الدين.(م عن ابن عمرو) (ت عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11112 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کی راہ میں قتل کرنا تمام گناہوں کا کفارہ ہوجاتا ہے اور ان میں سب سے سخت (امانت ودیعت ہے) ۔ (طبرانی حلیہ ابی نعیم بروایت حضرت ابن مسعود (رض))
فائدہ :۔۔۔ ودیعت کہتے ہیں اپنی کوئی چیز کسی دوسرے کے پاس حفاظت کے لیے یا کسی اور غرض سے رکھوا دینا، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
فائدہ :۔۔۔ ودیعت کہتے ہیں اپنی کوئی چیز کسی دوسرے کے پاس حفاظت کے لیے یا کسی اور غرض سے رکھوا دینا، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
11116 القتل في سبيل الله يكفر الذنوب كلها إلا الامانة ، والامانة في الصلاة ، والامانة في الصوم ، والامانة في الحديث ، وأشد ذلك الودائع.(طب حل عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11113 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو شخص سچے دل سے اللہ تعالیٰ سے شہادت مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو شہیدوں کے مقام تک پہنچاتے ہیں اگرچہ اس کی وفات اپنے بستر پر ہی ہوئی ہو (مسلم ، اور بخاری، مسلم ابو داؤد، نسائی بروایت حضرت سھل بن حنیف (رض)
11117 من سأل الله الشهادة بصدق بلغه الله منازل الشهداء ، وإن مات على فراشه.(م عن سهل بن حنيف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11114 ۔ فرمایا کہ ” جو شہادت مانگتا ہے اس کو دی جاتی ہے اگرچہ وہ شہید نہ ہو “ (مسند احمد، مسلم بروایت حضرت انس (رض)
11118 من طلب الشهادة أعطيها ولو لم تصبه.(حم م عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11115 ۔ فرمایا کہ ” شہید اپنے گھر والوں میں سے ستر افراد کی شفاعت کرے گا “۔ (ابوداؤد، بروایت حضرت ابو الدرداء (رض)
11119 يشفع الشهيد في سبعين من أهل بيته.(د عن أبي الدرداء)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرض کے علاوہ شہید کا ہر گناہ معاف ہوگا
11116 ۔۔۔ فرمایا کہ ” سب سے افضل شہید وہ ہیں جو پہلی صف میں قتال کرتے ہیں اور اپنے چیزوں سے ادھر ادھر نہیں دیکھتے یہاں تک کہ قتل ہوجاتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو جنت کی اونچے اونچے کمروں میں حیران ہو رہے ہوں گے “۔ تمہارا رب ان کی طرف دیکھ کر ہن سے گا، اور جب تمہارا رب کسی جگہ اپنے کسی بندے کی طرف ہنس کر دیکھے تو اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا “۔ (مسند احمد، طبرانی، بروایت حضرت نعیم بن حماد (رض))
11120 أفضل الشهداء الذين يقاتون في الصف الاول ، فلا يلفتون وجوههم حتى يقتلوا ، أولئك يتلبطون في الغرف العلى من الجنة ، يضحك إليهم ربك ، فإذا ضحك ربك إلى عبد في موطن فلا ساب عليه.(حم طب عن نعيم بن همار).
তাহকীক: