কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩০০ টি

হাদীস নং: ১১০৮১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11077 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے لوگو ! یہ تمہارے مال غنیمت ہیں چنانچہ دھاگہ اور سوئی یا اس سے بڑی کوئی چیز یا اس سے چھوٹی ادا کردو کیونکہ مال غنیمت میں خیانت کرنا خیانت کرنے والے کے لیے قیامت کے دن نہ صرف عار اور شرمندگی کا باعث ہوگی بلکہ عیب اور آگ کا باعث بھی ہوگی “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت عبادۃ (رض))
11081 يا أيها الناس إن هذا من غنائمكم ، أدوا الخيط والمخيط فما فوق ذلك ، فما دون ذلك فان الغلول عار على أهله يوم القيامة وشنار ونار.(ه عن عبادة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11078 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اونٹ یا بکری بطور خیانت لے لیا تو قیامت کے دن وہ اسے (اس جانور کو) اٹھائے ہوئے آئے گا “۔ (مسند احمد، والضیاء بروایت حضرت عبداللہ بن انس (رض))
11082 من غل بعيرا أو شاة أتى به يحمله يوم القيامة.(حم والضياء عن عبد الله بن أنيس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11079 ۔۔۔ فرمایا کہ ” لوٹادوسوئی اور دھاگہ اگر کسی نے سوئی یادھاگہ کی بھی خیانت کی تو قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا کہ وہ لے کر آئے لیکن وہ نہ لاسکے گا “۔ (طبرانی عن المستورد)
11083 ردوا المخيط والخياط ، من غل مخيطا أو خياطا كلف يوم القيامة أن يجئ به وليس بجاء.(طب عن المستورد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11080 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جسے ہم کسی کام پر مقرر کرتے ہیں اس کے لیے کچھ وظیفہ بھی مقرر کرتے ہیں اس کے بعد اگر اس نے کچھ لیا تو وہ خیانت ہے “۔ (سنن ابی داؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت بریدۃ (رض))
11084 من استعملناه على عمل فرزقناه رزقا فما أخذ بعد ذلك فهو غلول.(د ك عن بريدة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11081 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم میں سے جس کو ہم کسی کام پر مقرر کریں اور پھر وہ ہم سے ایک سوئی یا اس سے بھی چھوٹی کوئی چیز چھپالے تو یہ خیانت ہوگی اور یہ چیز قیامت کے دن اس کو لانا ہوگی “۔ (مسلم ابوداؤد، بروایت عدی بن عمیرۃ (رض))
11085 من استعملناه منكم على عمل فكتمنا مخيطا فما فوقه كان ذلك غلولا يأتي به يوم القيامة.(م د عن عدي بن عميرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں خیانت خطرناک گناہ ہے
11082 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے خیانت کرنے والے کو چھپایا تو وہ بھی اسی جیسا ہے “۔ (ابوداؤد بروایت حضرت سمرۃ (رض)
11086 من كنتم على غال فهو مثله.(د عن بن سمرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں خیانت خطرناک گناہ ہے
11083 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اسلام میں نہ چوری ہے اور نہ خیانت “۔ (طبرانی بروایت عمروبن عوف (رض))
11087 لا إسلال ولا غلول.(طب عن عمرو بن عوف).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں خیانت خطرناک گناہ ہے
11084 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مومن مال غنیمت میں خیانت نہیں کرتا “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11088 لا يغل مؤمن.(طب عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں خیانت خطرناک گناہ ہے
11085 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا ہوا اس کا رکن کو جسے ہم مقرر کرتے ہیں اور پھر وہ ہمارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ تمہارے کام میں سے ہے اور یہ مجھے ہدیہ کیا گیا ہے کیا وہ اپنے ماں باپ کے گھر نہیں بیٹھ جاتا کہ دیکھے کوئی اسے ہدیہ دیتا ہے یا نہیں سو قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، تم میں سے جو بھی خیانت کرے گا وہ اس چیز کو قیامت کے دن اپنی گردن پر اٹھا کر لائے گا، اگر وہ اونٹ ہوا تو وہ اس کو گردن پر اٹھا کر لائے گا اور وہ آواز نکال رہا ہوگا اور اگر وہ گائے ہوئی تو اسے بھی لائے گا اور وہ آواز نکال رہی ہوگی اور اگر وہ بکری ہوگی تو اسے بھی اٹھا کر لائے گا اور وہ آواز نکال رہی ہوگی میں نے تو تم تک یہ بات پہنچا دی۔ (مسند احمد، متفق علیہ، ابوداؤد، بروایت حضرت ابو حمید الساعدی (رض))
11089 أما بعد فما بال العالم نستعمله فيأتينا ، فيقول : هذا من عملكم ، وهذا أهدي إلي ، أفلا قعد في بيت أبيه وأمه ؟ فينظر هل يهدى له أم لا ؟ فو الذي نفس محمد بيده لا يغل أحدكم منها شيئا إلا جاء يوم القيامة يحمله في عنقه ، إن كان بعيرا جاء به وله رغاء ، وإن كانت بقرة جاء بها ولها خوار ، وإن كانت شاة جاء بها تيعر فقد بلغت.(حم ق د عن أبي حميد الساعدي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں خیانت خطرناک گناہ ہے
11086 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو ہمارا کارکن تھا اور اس کی بیوی نہ تھی تو اسے چاہیے کہ بیوی حاصل کرلے اور اگر اس کے پاس خادم نہ تھا تو اسے چاہیے کہ خادم حاصل کرلے اگر اس کے پاس گھر نہیں توا سے چاہیے کہ گھر حاصل کرلے، اور اگر کسی نے اس کے علاوہ کوئی چیز حاصل کی تو وہ خائن یا چور ہے “۔ (سنن ابی داؤد بروایت حضرت مستور بن شداد (رض))
11090 من كان لنا عاملا فلم يكن له زوجة فليكتسب زوجة ، فان لم يكن له خادم فليكتسب خادما ، فان لم يكن له مسكن فليكتسب مسكنا من اكتسب غير ذلك فهو غال أو سارق.(د ك عن المستورد بن شداد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں خیانت خطرناک گناہ ہے
11087 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم میں سے جس کو ہم کسی کام پر مقرر کریں تو اس کو چاہیے کہ اس کام کو کرے کم ہو یا زیادہ، اور جو چیز اس کو دی جائے وہ لے لے اور جس چیز سے منع کیا جائے تو وہ باز آجائے “۔ (مسلم، ابوداؤد، بروایت حضرت عدی بن عمیرۃ (رض))
11091 من استعملناه منكم على عمل فليجئ بقليله وكثيره فما أوتى منه أخذ ، وما نهى عنه انتهى.(م د عن عدي بن عميرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ نقب زنی کے بیان میں
11088 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یقیناً وہ (یعنی جہاد) میں نقب زنی کی کوئی گنجائش نہیں ہے “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11092 إنه لا تصلح النهبة.(ك عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ نقب زنی کے بیان میں
11089 ۔۔۔ فرمایا کہ ” نقب زنی حلال نہیں لہٰذا ہانڈیاں الٹ دو “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت ثعلبۃ بن الحکم (رض))
11093 النهب لا يحل فاكفؤا القدور.(ك عن ثعلبة ابن الحكم).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ نقب زنی کے بیان میں
11090 ۔۔۔ فرمایا کہ ” نقب زنی حلال نہیں “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابن عباس (رض) ابوبردۃ (رض))
11094 لا تحل النهبة.(طب عن ابن عباس) (طب عن أبي بردة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ نقب زنی کے بیان میں
11091 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تمہیں کس چیز نے بچوں کے قتل پر ابھارا ؟ کیا آج تم میں سے بہترین لوگ مشرکین کی اولاد میں سے نہیں ہیں ؟ اور قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے کوئی انسان ایسا نہیں جو فطرت پر نہ پیدا ہوتاہو یہاں تک کہ اس سے اس کی زبان “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت اسود بن سریع (رض))
11095 ما حملكم على قتل الذرية ؟ وهل خياركم إلا أولاد المشركين ؟ والذي نفس محمد بيده ما من نفس تولد إلى على الفطرة حتى يعرب عنها لسانها.

(ك عن الاسود بن سريع).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ نقب زنی کے بیان میں
11092 ۔۔۔ فرمایا ” کہ تباہی ہو ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کھیلنے کودنے والوں کو قتل کیا، عرض کیا گیا کہ کھیلنے کودنے والے کون ہیں ؟ فرمایا بچے “۔ (حاکم فی تاریخہ بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11096 ويل لمن قتل اللاهين ، قيل : و ما اللاهون ؟ قال :الولدان.(ك في تاريخه عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ نقب زنی کے بیان میں
11093 ۔۔۔ یہ عورت قتال کرنے والی نہ تھی ان لوگوں میں سے جو قتال کرتے ہیں، حضرت خالد (رض) کو پایا تو فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو حکم دیتے ہیں کہ بچوں کو قتل مت کیجئے “۔ اور ایک روایت میں ہے نہ عورتوں کو اور نہ مردوں کو “۔ (مسند احمد، نسائی، ابن ماجہ، طحاوی، ابن حبان باوردی، ابن قانع، طبرانی، سعید بن منصور بروایت حضرت موقع بن صیفی بروایت حضرت حنظلۃ الکاتب (رض) )

فرمایا کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک جنگ میں شریک تھے کہ ہم ایک مقتول عورت کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا “۔ (مسند احمد، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، طحاوی، بغوی، ابن حبان، مستدرک حاکم بروایت مرقع بن صیفی بن رباح عن جدہ رباح بن الربیع اخی حنظلۃ الکاتب (رض))
11097 ما كانت هذه تقاتل فيمن يقاتل ، أدرك خالدا فقل له : إن رسول الله يأمرك أن لا تقتل ذرية ، في لفظ : امرأة ولا عسيفا.(حم ن ه والطحاوي حب والباوردي وابن قانع طب ص عن المرقع بن صيفي عن حنظلة الكاتب) قال : غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فمررنا على امرأة مقتولة فقال : فذكره.

(حم د ن ه والطحاوي والبغوي حب ك عن المرقع بن صيفي بن رباح عن جده رباح بن الربيع أخي حنظلة الكاتب) قال ابن حجر في أطرافه وهو المحفوظ وادعى (حب) أن الطريقين محفوظان
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ حقیقی اور حکمی شہادت کے بیان میں

اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
11094 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہادت قرض کے علاوہ ہر چیز کا کفارہ ہوجاتی ہے اور ڈوبنا ہر چیز کا کفارہ ہوجاتا ہے۔ (شیرازی فی الالقاب بروایت حضرت ابن عمرو (رض) )

فائدہ :۔۔۔ یعنی اگر شہادت بحری جنگ میں ڈوب کر ہوئی ہے تو وہ ان چیزوں کا کفارہ بھی ہوجاتی ہے جو عام خشکی کی جنگ کی شہادت نہیں ہوسکتی جیسے قرض “۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
11098 الشهادة تكفر كل شئ إلا الدين ، والغرق يكفر ذلك كله.(الشيرازي في الالقاب عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ حقیقی اور حکمی شہادت کے بیان میں

اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
11095 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہداء جنت کے دروازے پر واقع نہر کے کنارے پر سبز قصبوں میں ہوں گے صبح شام ان کو ان کا رزق ملاکرے گا “۔ (مسند احمد، طبرانی، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11099 الشهداء على بارق نهر بباب الجنة في قبة خضراء ،يخرج عليهم رزقهم من الجنة بكرة وعشيا.(حم طب ك عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১০০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ حقیقی اور حکمی شہادت کے بیان میں

اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ شہادت حقیقی کے بیان میں
11096 ۔۔۔ فرمایا کہ ” شہداء اللہ تعالیٰ کے پاس یاقوت کے بنے ہوئے منبروں پر عرش کے سائے میں ہوں گے جس دن اس سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا مشک کے ٹیلوں پر، تو اللہ تعالیٰ ان سے فرمائیں گے کہ کیا میں نے تم کو پورا پورا نہیں دے دیا اور تم کو سچا نہیں کردیا ؟ وہ لوگ کہیں گے جی ہاں اے ہمارے رب، “۔ عقیلی فی الضعفاء بروایت حضرت ابوہریرہ (رض))
11100 الشهداء عند الله على منابر من ياقوت في ظل عرش الله يوم لا ظل إلا ظله ، على كثيب من مسك ، فيقول لهم الرب : ألم أوف لكم وأصدقكم ؟ فيقولون : بلى وربنا.(عق عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক: