কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১১০৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11057 ۔ فرمایا کہ ” جاؤ یقیناً گھر میں تین قسم کے لوگ ہوں گے ان میں سے ایک غلام ہوگا جس نے نماز پڑھی ہوگی اس کو لے لو اور پٹائی مت کرو کیونکہ ہمیں اہل عبادت کو مارنے سے منع کیا گیا ہے “ (بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت ابی امامۃ (رض)
11061 اذهب فان في البيت ثلاثة منهم غلام قد صلى فخذه ولا تضربه ، فانا قد نهينا عن ضرب أهل الصلاة.(هب عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11058 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مجھے نماز پڑھنے والوں (عبادت گزاروں) کے قتل سے منع کیا گیا ہے “۔ (سنن ابی داؤد، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11062 إني نهيت عن قتل المصلين.(د عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11059 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مجھے نماز پڑھنے والوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت انس (رض))
11063 نهيت عن المصلين.(طب عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11060 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو نقب زنی کرے اور چھپے یا چھپنے کا اشارہ کرے وہ ہم میں سے نہیں “۔ (طبرانی مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11064 ليس منا من انتهب وسلب ، أو أشار بالسلب.(طب ك عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11061 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے نقب زنی کی وہ ہم میں سے نہیں “۔ (مسند احمد ترمذی بروایت حضرت انس (رض) اور مسند احمد ابوداؤد، ابن ماجہ اور ضیاء بروایت حضرت جابر (رض))
11065 من انتهب فليس منا.(حم ت عن أنس) (حم د ه والضياء عن جابر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11062 ۔۔۔ فرمایا کہ ” دشمن کا سامنا ہونے کی تمنا نہ کرو، اور جب سامنا ہوجائے تو صبر کرو “۔ (متفق علیہ بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11066 لا تتمنوا لقاء العدو فإذا لقيتموه فاصبروا.(ق عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11063 ۔۔۔ فرمایا کہ ” نہ غضب ہے نہ نقب زنی “۔ (طبرانی بروایت حضرت عمروبن عوف (رض))
11067 لا غصب ولان نهبة.(طب عن عمرو بن عوف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا “۔
11068 نهى عن المثلة (ك عن عمران) (طب عن ابن عمرو عن المغيرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نقب زنی اور مثلہ کرنے سے منع فرمایا “۔
11069 نهى عن النهبى وعن المثلة.(حم خ عبد الله بن زيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11064 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا “۔ (مسند احمد، بروایت حضرت زید بن خالد (رض))
11070 نهى عن النهبة والمثلة.(حم عن زيد بن خالد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11067 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرمایا “۔ (متفق علیہ ابن ماجہ بروایت حضرت ابن عمر (رض))
11071 نهى عن قتل النساء والصبيان.(ق ه عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11068 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے گھر تنگ کیا یا راہزنی کی یا کسی مومن کو تکلیف دی تو اس کا کوئی جہاد نہیں “۔ (مسند احمد، ابوداؤد بروایت حضرت معاذ بن انس (رض))
11072 من ضيق منزلا أو قطع طريقا أو آذى مؤمنا فلا جهاد له.(حم د عن معاذ بن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11069 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جو بھاگ کھڑا ہوا وہ ہم میں سے نہیں ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت معقل بن یسار (رض) )
فائدہ :۔۔۔ مذکورہ بعض روایات میں مثلہ کا لفظ آیا ہے دشمن کو قتل کرنے کے بعد اس کی ناک کان وغیرہ کاٹ کر چہرہ بگاڑ دینا مثلہ کہلاتا ہے “۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
فائدہ :۔۔۔ مذکورہ بعض روایات میں مثلہ کا لفظ آیا ہے دشمن کو قتل کرنے کے بعد اس کی ناک کان وغیرہ کاٹ کر چہرہ بگاڑ دینا مثلہ کہلاتا ہے “۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
11073 من فر فليس منا.(طب على معقل بن يسار).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11070 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب تم کسی شخص کو پاؤ جس نے مال غنیمت میں خیانت کی ہو تو اس کا مال و متاع جلادو اور اس کی پٹائی لگا دو “۔ (سنن ابی داؤد، مستدرک حاکم، بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت عمر (رض))
11074 إذا وجدتم الرجل قد غل فأحرقوا متاعه واضربوه.(د ك هق عن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11071 ۔۔۔ فرمایا کہ ” چلے جاؤ، اے ابو مسعود ! میں ضرور تجھے پاؤں گا قیامت کے دن، تو آئے گا اور تیری بیٹھ پر صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ ہوگا جو آواز نکال رہا ہوگا جسے تو نے خیانت کرتے ہوئے لیا تھا “۔ (ابوداؤد بروایت حضرت ابو مسعود (رض))
11075 انطلق أبا مسعود لا ألفينك يوم القيامة تجئ وعلى ظهرك بعير من إبل الصدقة له رغاء قد غللته.(د عن أبي مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
فرمایا اپنے ساتھی کے لیے مغفرت طلب کرو اس لیے کہ تمہارے ساتھی نے اللہ کے راستے میں خیانت کی تھی۔ مسنداحمد، ابوداؤد
11076 صلوا على صاحبكم ، إن صاحبكم غل في سبيل الله.(حم د ك حب ه عن زيد بن خالد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11073 ۔۔۔ انبیاء میں سے ایک نبی نے جنگ کی اور اپنی قوم سے کہا کہ وہ شخص میرے پیچھے نہ آئے جس نے کسی عورت سے نکاح کیا ہو اور رخصتی کا ارادہ رکھتی ہو اور اب تک رخصتی نہ کی تھی، اور وہ شخص بھی نہ آئے۔ جس نے بکری یا اس کے بچے خریدے ہوں اور ان کی اولاد کا منتظر ہو، پھر انھوں نے جنگ کی اور شہر کے قریب عصر کی نماز کا وقت آ پہنچایا اس کے قریب قریب تو انھوں نے سورج سے فرمایا کہ تو بھی اللہ کی طرف سے مامور ہے اور میں بھی، اے اللہ اس کو ہمارے لیے روک دیجئے چنانچہ سورج کو روک دیا گیا یہاں تک کہ شہر فتح ہوگیا اور مال غنیمت جمع کیا گیا اور آگ اس کو جلانے آئی مگر نہ جلایا، تو انھوں نے فرمایا کہ یقیناً تم میں سے کسی نے خیانت کی ہے سو تم میں سے ہر قبیلے کا ایک فرد میرے ہاتھ پر بیعت کرے چنانچہ ان کے ہاتھ میں ایک شخص کا ہاتھ پھسل گیا، فرمایا تم میں سے کسی نے خیانت کی ہے لہٰذا تمہارے قبیلے کو میرے ہاتھ پر بیعت کرلی ہوگی، چنانچہ دویاتین آدمیوں کے ہاتھ ان کے دست مبارک میں پھسلے تو انھوں نے فرمایا کہ تم لوگوں نے مال غنیمت میں خیانت کی ہے چنانچہ وہ لوگ ایک سرلائے جو گائے کے سر کی طرح تھا اور سونے کا بنا ہوا تھا اور اس کو مال غنیمت میں رکھا تو آگ آئی اور اس نے سارا مال غنیمت کھا (جلا) لیا، پھر اللہ تعالیٰ نے ہماری کمزوری اور عاجزی کو دیکھتے ہوئے مال غنیمت کو حلال کردیا “۔ (مسند احمد۔ متفق علیہ)
11077 غزا نبي من الانبياء ، فقال لقوم : لا يتبعني منكم رجل ملك بضع امرأة وهو يريد أن يبني بها ولما يبن بها ، ولا أحد بنى بيوتا ولم يرفع سقوفها ، ولا أحد اشترى غنما أو خلفات وهو ينتظر أولادها ، فغزا فدنا من القرية صلاة العصر ، أو قريبا من ذلك فقال للشمس : إنك مأمورة ، وأنا مأمور ، اللهم احبسها علينا ، فحبست حتى فتح الله عليه ، فجمع الغنائم فجاءت النار لتأكلها فلم تطعمها ، فقال : إن فيكم غلولا ، فليبايعني من كل قبيلة رجل فلزقت يد رجل بيده فقال : فيكم الغلول فلتبايعني قبيلتك ، فلزقت يد رجلين أو ثلاثة بيده فقال : فيكم الغلول ، فجاؤوا برأس مثل رأس بقرة من الذهب ، فوضعوها فجاءت النار فأكلتها ، ثم أحل الله لنا الغنائم رأى ضعفنا وعجزنا ، فأحلها لنا.
(حم ق عن أبي هريرة).
(حم ق عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11074 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جسے تم مال غنیمت میں خیانت کرتے ہوئے پکڑو تو اس کا مال و متاع جلا دو “۔ (نسائی بروایت حضرت ابن عمر (رض))
11078 من وجدتموه غل في سبيل الله فأحرقوا متاعه.(ن عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11075 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یہ فلاں فلاں کی قبر ہے جسے میں نے فلاں کی اولاد کی طرف دستہ دے کر بھیجا تھا تو اس نے مال غنیمت میں سے ایک چتکبری چادر اٹھالی چنانچہ اب اسی جیسے آگ سے بنی ہوئی چادر اس کو پہنائی جارہی ہے “۔ (مسند احمد، نسائی بروایت ابو رافع (رض))
11079 هذا قبر فلان بعثته ساعا على آل فلان فغل نمرة فدرع الآن مثلها من نار.
(حم ن عن أبي رافع).
(حم ن عن أبي رافع).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الغلول۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11076 ۔۔۔ فرمایا کہ ” قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، وہ چھوٹی چادر جو جنگ خیبر کے دن اس نے مال غنیمت میں سے تقسیم سے پہلے لی تھی وہ اس پر آگ دھکارہی ہے “۔ (متفق علیہ ابو داؤد، نسائی بروایت حضرت ابوہریرہ (رض))
11080 والذي نفسي بيده إن الشملة التي أصابها يوم خيبر من الغنائم لم تصبها المقاسم لتشتغل عليه نارا.(ق د ن عن أبي هريرة).
তাহকীক: