কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১১০৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11037 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یہ جو مال ہے اس میں سے کچھ لینے والے کے لیے حلال ہے نہ دینے والے کے لیے نہ دھاگہ نہ سوئی “۔ (بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت ثوبان (رض))
11041 إن هذا الفي لا يحل منه خيط ولا مخيط لآخذ ولا معط.(هب عن ثوبان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11038 ۔۔۔ فرمایا کہ ” انبیاء کرام میں سے ایک نبی نے ایک شہر والوں سے قتال کیا، جب شہر فتح ہونے والا تھا تو انھیں ڈر ہوا کہ کہیں سورج غروب نہ ہوجائے، تو انھوں نے سورج سے مخاطب ہو کر کہا کہ اے سورج تو بھی مامور ہے اور ہم بھی مامور ہیں تجھے میری عزت کی قسم دن میں کچھ دیر اور ٹھہرارہ، تو اللہ تعالیٰ نے سورج کو اسی جگہ روک دیا یہاں تک کہ شہر فتح ہوگیا اور وہ لوگ جب مال غنیمت حاصل کیا کرتے تھے تو اس کو ایک جگہ جمع کردیا کرتے تھے تو آگ آتی اور اس کو جلا دیتی، چنانچہ اس بار بھی انھوں نے مال غنیمت جمع کرکے رکھ دیا لیکن آگ اس مال کو جلانے نہ آئی، تو ان لوگوں نے نبی سے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی ! کیا ہوا کہ ہماری قربانی قبول نہیں ہوئی، انھوں نے فرمایا کہ تم میں سے کسی نے خیانت کی ہے، عرض کیا کہ ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کوئی خائن ہے، وہ بارہ قبیلے تھے تو اس نبی نے فرمایا کہ ہر قبیلے کا سردار میرے ہاتھ پر بیعت کرے گا، چنانچہ تمام قبیلوں کے سرداروں نے بیعت کی تو اس نبی کے ہاتھ میں ایک سردار کا ہاتھ پھسل گیا، تو انھوں نے اس سے فرمایا کہ تیرے پاس خیانت ہے، اس نے عرض کیا کہ مجھے اس شخص کے بارے میں کیسے معلوم ہوگا کہ قبیلے میں سے وہ کون ہے ؟ فرمایا کہ تو اپنے قبیلے کو بلا ہم تمام لوگوں کو فرداً فرداً بیعت کریں گے، ایسا ہی کیا تو ان میں سے ایک شخص کا ہاتھ ان کے ہاتھ میں پھسل گیا تو انھوں نے فرمایا کہ تیرے پاس خیانت ہے، اس نے کہا جی ہاں میرے پاس خیانت ہے، دریافت فرمایا کہ وہ کیا چیز ہے ؟ کہا کہ ایک بیل کا سر ہے جو سونے کا بنا ہوا ہے مجھے اچھا لگا تو میں نے لے لیا ؟ پھر وہ اسے لے آیا اور مال غنیمت میں شامل کردیا، تو آگ آئی اور اس مال کو جلادیا “۔ (مصنف عبدالرزاق، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11042 إن نبيا من الانبياء قاتل أهل مدينة حتى إذا كاد أن يفتحها خشي أن تغرب الشمس ، فقال لها : أيتها الشمس إنك مأمورة ، وإنا مأمورون بحرمتي عليك إلا ركدت ساعة من النهار ، فحبسها الله حتى افتتح المدينة ، وكانوا إذا أصابوا الغنائم قربوها من القربان ، فجاءتها النار فاكلتها ، فلما أصابوا وضعوا القربان ، فلم تجئ النار تأكله ، فقالوا يا نبي الله ما لنا لا يقبل قرباننا ؟ قال : فيكم غلول ، قالوا : وكيف لنا أن نعلم من عنده الغلول وهم اثنا عشر سبطا ؟ قال : يبايعني رأس كل سبط منكم ، فببايعه رأس كل سبط ، فلزقت كف النبي صلى الله عليه وسلم بكف رجل منهم ، فقال له : عندك الغلول ، قال : كيف لي أن أعلم أي سبط هو ؟ قال : تدعو سبطك فنبايعهم رجلا رجلا ، ففعل ، فلزقت كفه بكف رجل منهم ، قال : عندك الغلول ، قال : نعم عندي الغلول ، قال : وما هو ؟ قال : رأس ثور من ذهب أعجبني فغللته ، فجاء به فوضعه في الغنائم ، فجاءت النار فأكلته.
(عبد الرزاق في المصنف ك عن أبي هريرة).
(عبد الرزاق في المصنف ك عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11039 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے ناحق کسی کا اونٹ لیا تو وہ قیامت کے دن آئے گا اور اونٹ اس کی گردن پر سوار ہوگا اور آواز نکالتا ہوگا، اور اگر کسی نے ناحق کسی کی گائے لی تھی تو وہ قیامت کے دن آئے گا اور وہ گائے اس گردن پر سوار ہوگی اور آواز نکالتی ہوگی اور اگر کسی ناحق کسی کی بکری لی ہوگی تو اس کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور بکر اس کی گردن پر سوار ہوگی اور آواز نکال رہی ہوگی “۔ (ابن جریر بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11043 من أخذ بعيرا بغير حقه جاء به يوم القيامة على عنقه له رغاء ، ومن أخذ بقرة بغير حقها جاء بها يوم القيامة على عنقه لها خوار ، ومن أخذ شاة بغير حقها جاء بها يوم القيامة على عنقه لها يعار.(ابن جرير عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11040 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب میرے امتی مال غنیمت میں خیانت نہ کریں گے ان کا کوئی دشمن نہ ہوگا “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابوذر (رض))
11044 إذا لم تغل أمتي لم يقل لها عدو أبدا.(الديلمي عن أبي ذر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11041 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اگر میرے امتی مال غنیمت میں خیانت نہ کرے تو اس کا کبھی کوئی دشمن نہ ہوگا “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابوذر (رض))
11045 لو لم تغل أمتي لم يقم لها عدو أبدا.(الديلمي عن أبي ذر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11042 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد بن عبادۃ (رض) کو صدقہ وصول کرنے بھیجا تو فرمایا کہ اے سعد ! اس سے بچو کہ تم قیامت کے دن اس حال میں آؤ کہ اونٹ تمہاری گردن پر سوار ہو اور آواز نکال رہا ہو “۔ (ابن عساکر بروایت حضرت ابن عمر (رض))
11046 إياك يا سعد أن تجئ يوم القيامة ببعير تحمله له رغاء.(ابن عساكر عن ابن عمر) أن النبي صلى الله عليه وسلم بعث سعد بن عبادة مصدقا وقال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11043 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تمہارے ذمہ لازم ہے کہ تم مال غنیمت میں خیانت سے بچو، کوئی شخص کسی عورت پر قبضہ کرلیتا ہے مال تقسیم ہونے سے پہلے اور پھر تقسیم کرنے والے کو واپس کردیتا ہے “۔ (حسن بن سفیان اور ابن مندہ اور ابن السکن اور ابو نعیم فی المعرفہ بروایت حضرت ثابت بن رفیع الانصاری (رض))
11047 إياكم والغلول ، الرجل يغشى المرأة قبل أن تقسم ، ثم يردها إلى المقسم.(كر في تاريخه والحسن بن سفيان وابن منده وابن السكن وأبو نعيم في المعرفة عن ثابت بن رفيع الانصاري).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11044 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ مال غنیمت میں خیانت سے بچو، ایک شخص کسی عورت سے نکاح کرلیتا ہے یا خمس نکالنے سے پہلے کسی جانور پر سوار ہوجاتا ہے “۔ (بخاری فی التاریخ اور بغوی اور باوردی اور ابن مندہ اور ابن السکن اور ابن قانع بروایت حضرت ثابت بن رفیع (رض) )
اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ روایت ابن رویفع الانصاری (رض) سے ہے۔
اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ روایت ابن رویفع الانصاری (رض) سے ہے۔
11048 إياكم والغلول ، الرجل ينكح المرأة ، أو يركب الدابة قبل أن تخمس.
(خ في التاريخ والبغوي والباوردي وابن منده وابن السكن وابن قانع عن ثابت بن رفيع ويقال ابن رويفع الانصاري).
(خ في التاريخ والبغوي والباوردي وابن منده وابن السكن وابن قانع عن ثابت بن رفيع ويقال ابن رويفع الانصاري).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11045 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مال غنیمت میں خیانت سے بچو، کوئی شخص مال فے تقسیم ہونے سے پہلے کسی عورت سے نکاح کرلیتا ہے اور پھر اسے تقسیم کار کے حوالے کردیتا ہے اور پھر ایک کپڑا پہن لیتا ہے اور پرانا کردیتا ہے اور پھر تقسیم کار کو واپس کردیتا ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت رویفع بن ثابت (رض))
11049 إياي والغلول ، الرجل ينكح امرأة قبل أن يقسم الفئ ، ثم يردها إلى المقسم ويلبس الثوب حتى يخلق ثم يرده إلى المقسم.(طب عن رويفع بن ثابت).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11046 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ایک شخص ایک چوپائے پر سوار ہوجاتا ہے یہاں تک کہ واپس کرنے سے پہلے اس جانور کو چلاچلا کر تھکا دیتا ہے یا کوئی کپڑا پہن لیتا ہے اور واپس کرنے سے پہلے پرانا کردیتا ہے “۔ (مصنف ابن ابی شیبہ بروایت اوزاعن بعض الصحابہ)
11050 إياي وربا الغلول أن يركب الرجل الدابة حتى تحسر قبل أن تؤدي إلى المغنم ، أو يلبس الثوب حتى يخلق قبل أن يؤدي إلى المغنم.(ش عن الاوزاعي عن بعض الصحابة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11047 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے لوگو ! اگر کسی کے پاس کوئی چیز ہو تو واپس کردے اور یہ نہ کہے کہ دنیا کی شرمندگی، سنو ! دنیا کی شرمندگی آخرت کی شرمندگی سے زیادہ آسان ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت فضل بن عباس (رض))
11051 أيها الناس من كان عنده شئ فليردده ولا يقل : فضوح الدنيا ، ألا وإن فضوح الدنيا أيسر من فضوح الآخرة.(طب عن الفضل بن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11048 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اگر تم کسی کو پاؤ کہ اس نے مال غنیمت میں خیانت کی ہے تو اس کی پٹائی کرو اور اس کا سامان جلادو (مسند احمد عدنی، دارمی، ابن حبان، ابی یعلی، شاشی، مستدرک حاکم، سعید بن منصور بروایت سالم بن عبداللہ بن عرض جدہ (رض))
11052 من وجدتموه غل فاضربوه وأحرقوا متاعه.(حم والعدني والدارمي حب ع والشاشي ك وتعقب ص وتعب عن سالم بن عبد الله بن عمر عن جده).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11049 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اور مال غنیمت میں خیانت نہ کرو اور جس نے خیانت کی اس کو قیمت کے دن (اس چیز کے ساتھ لایا جائے گا) ۔ (طبرانی بروایت کثیر بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ (رض))
11053 لا إسلال ولا غلول ، ومن يغلل يأت بما غل يوم القيامة.(طب عن كثير بن عبد الله عن أبيه عن جده).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11050 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میں ہرگز تم میں سے کسی ایسے شخص کو نہ پہچانوں گا کہ جو قیامت کے دن آئے گا اور بکری اس کے کندھوں پر سوار ہوگی اور آواز نکال رہی ہوگی اور وہ شخص پکار رہا ہوگا یا محمد یامحمد، تو میں اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کروا سکتا میں نے تو تجھے بتادیا تھا اور میں ہرگز تم میں سے کسی ایسے شخص کو نہ پہچانوں گا جو قیامت کے دن اونٹ اٹھائے ہوئے آئے گا اور وہ آواز نکال رہا ہوگا اور وہ شخص پکار رہا ہوگا یا محمد یامحمد تو میں اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کروسکتا میں نے تجھے بتادیا تھا، اور نہ میں تم میں سے ایسے کسی شخص کو پہچانوں گا جو قیامت کے دن گھوڑا اٹھائے ہوئے آئے گا وہ گھوڑا آواز نکال رہا ہوگا اور وہ شخص پکار رہا ہوگا یامحمد یامحمد تو میں اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کرواسکتا میں نے تو تجھے بتادیا تھا، اور میں ہرگز اس شخص کو بھی نہ پہچانوں گا جو قیامت کے دن چمڑے کا پرانا ٹکڑا اٹھائے ہوئے آئے گا اور پکارے گایامحمد یا محمد تو اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کرواسکتا، میں نے تجھ کو بتادیا تھا “۔ (ابن جریر بروایت حضرت ابن عباس (رض))
11054 لا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل شاة لها ثغاء ينادي يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك ولا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل جملا له رغاء يقولم يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك ، ولا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل فرسا له حمحمة ينادي يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك ولا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل قشعا من آدم ينادي يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك.(ابن جرير عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11051 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میں نے ۔۔۔ کو آگ کی چادر میں لیٹے ہوئے دیکھا وہ کالی چادر مراد ہے جو خیبر کے دن مال غنیمت میں سے خیانت کرکے حاصل کی تھی “۔ (ابن ابی عاصم اور ابو نعیم فی المعرفۃ بروایت خالد بن مغیث (رض))
11055 رأيت قرمان متلفعا في خميلة من النار يريد اسود التي غل يوم خيبر.
(ابن أبي عاصم وأبو نعيم في المعرفة عن خالد بن مغيث).
(ابن أبي عاصم وأبو نعيم في المعرفة عن خالد بن مغيث).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11052 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے سعد ! بچو اس سے کہ قیامت کے دن اونٹ اٹھائے ہوئے آؤ اور وہ آواز نکال رہا ہو “۔ (ابن جریر، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن عمر (رض))
11056 يا سعد إياك أن تجئ يوم القيامة ببعير تحمله له رغاء (ابن جرير ك عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11053 ۔۔۔ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مال غنیمت میں سے ایک رسی کے بارے میں پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تجھے اس رسی کے بدلے آگ سے کون بچائے گا ؟ (ابن عساکر بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
11057 من لك بعقال من نار ؟ (ابن عساكر عن أبي هريرة) أن رجلا سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عقالا من المغنم قال : فذكره وضعف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11054 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے لوگو ! تم میں سے ہمارے لیے اگر کسی نے کچھ کام کیا اور ہم نے اس میں سے سوئی یا اس سے بڑی کوئی چیز چھپالی تو یہ خیانت ہوگی جو قیامت کے دن لائی جائے گی، تم میں سے اگر کسی کو ہم کسی کام پر مقرر کریں توا سے چاہیے کہ کم زیادہ پورا کرے، سو جو اسے دیا جائے لے لے اور جس سے منع کیا جائے باز آجائے “۔ (مسند احمد، مسند ابی یعلی، متفق علیہ، بروایت حضرت عدی بن عمرۃ (رض) )
فائدہ :۔۔۔ مال غنیمت اس کو مال کو کہتے ہیں جو جنگ لڑ کر اور دشمن کو شکست دے کر حاصل کیا جائے اور مال فے اس مال کو کہتے ہیں جو دشمن سے جنگ کئے بغیر ان سے وصول کرلیا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
فائدہ :۔۔۔ مال غنیمت اس کو مال کو کہتے ہیں جو جنگ لڑ کر اور دشمن کو شکست دے کر حاصل کیا جائے اور مال فے اس مال کو کہتے ہیں جو دشمن سے جنگ کئے بغیر ان سے وصول کرلیا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
11058 يا أيها الناس من عمل منكم لنا عملا فكتمنا منه مخيطا فما فوقه كان غلولا يأتي به يوم القيامة ، من استعملناه منكم على عمل فليجئ بقليله وكثيره ، فما أوتي منه أخذه ، وما نهى عنه انتهى.(حم ع ق عن عدي بن عميرة الكندي)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11055 ۔۔۔ فرمایا کہ ” نقب زنی یقیناً حلال نہیں ہے “۔ (ابن ماجہ، ابن حبان، مستدرک حاکم بروایت حضرت ثعلبہ بن الحکم)
11059 إن النهبة لا تحل.(ه حب ك عن ثعلبة بن الحكم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ ان چیزوں کے بیان میں جو جہاد میں منع ہیں
11056 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک نقب زنی مردار سے زیادہ حلال نہیں “۔ (سنن ابی داؤد عن رجل)
11060 إن النهبة ليس بأحل من الميتة.(د عن رجل).
তাহকীক: