কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১১০২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11017 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اہل فارس میں سے جو مسلمان ہوگیا تو وہ قرشی ہے “۔ (ابن النجار بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
11021 من أسلم من فارس فهو قرشي (ابن النجار عن ابن عمر)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11018 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے کسی قیدی کو گرفتار کرنے پر گواہی قائم کردی تو اس قیدی سے چھینا ہوا مال گرفتار کرنے والے کا ہوگا “۔ بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت ابوقتادۃ (رض))
11022 من أقام البينة على أسير فله سلبه (هق عن أبي قتادة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11019 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس شخص نے کسی کافر کو قتل کیا اور اس مقتول کافر کا مال قتل کرنے والے کا ہوگا “۔ (متفق علیہ، ابو داؤد، ترمذی بروایت حضرت ابو قتادہ (رض) اور مسند احمد، ابوداؤد ، بروایت حضرت انس (رض) اور مسند احمد، ابن ماجہ بروایت حضرت سمرۃ (رض))
11023 من قتل كافرا فله سلبه.(ق د ت عن أبي قتادة) (حم د عن أنس) (حم ه عن سمرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11020 ۔۔۔ فرمایا کہ ” حمیٰ اللہ اور اس کے رسول کے سوا کسی کی (نہیں) ۔ (مسند احمد بخاری، ابو دوؤد، عن صعب بن جثامہ)
حمیٰ دراصل زمین کا وہ حصہ ہے جو لوگ اپنی زمینوں کے آس پاس کے حصے کو روک کر اپنی جائیداد کا ایک طرح سے حصہ قرار دے دیتے تھے لیکن اسے حمیٰ کہتے تھے گویا ان کی جائیداد کا بفرزون ہوتا تھا اسلام نے اس ناجائز قبضے کا سد باب فرمایا کہ اس قسم کی زمین اللہ اور اس کے رسولوں کی ہیں اور کسی کی نہیں۔

11024 لا حمى إلا لله ولرسوله.(حم خ د عن الصعب ابن جثامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11021 ۔۔۔ حمیٰ کا (تصور) اسلام میں نہیں اور نہ ہی مناجشہ ہے۔ (طبرانی کبیر عن عصمہ بن مالک)
فائدہ :۔۔۔ مناجشہ کا مطلب یہ ہے کہ ایک آدمی کوئی چیز خریدنے آئے تو دوسرا محض دام بڑھاتا رہے تاکہ اصل خریدنے والا زیادہ داموں پر خریدنے پر مجبور ہوجائے، جیسا کہ مروجہ نیلامی میں ہوتا ہے۔
فائدہ :۔۔۔ مناجشہ کا مطلب یہ ہے کہ ایک آدمی کوئی چیز خریدنے آئے تو دوسرا محض دام بڑھاتا رہے تاکہ اصل خریدنے والا زیادہ داموں پر خریدنے پر مجبور ہوجائے، جیسا کہ مروجہ نیلامی میں ہوتا ہے۔
11025 لا حمى في الاسلام ولا مناجشة.(طب عن عصمة بن مالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
پیلو کے درخت میں حمیٰ نہیں ہے۔
11026 لا حمى في الاراك.(د حب عن أبيض بن حمال).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11023 ۔۔۔ فرمایا کہ ” پہلے اسلام لاؤ پھر قتال کرو “۔ (بخاری بروایت حضرت براء (رض))
11027 أسلم ثم قاتل.(خ عن البراء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11024 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے مشرکوں کے ساتھ رہائش اختیار کی تو اس کی ذمہ داری ختم ہوگئی “۔ (طبرانی، بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت جریر (رض))
11028 من أقام مع المشركين فقد برئت منه الذمة.(طب هق عن جرير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11025 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے مشرک کی ہم نشینی اختیار کی اور اس کے ساتھ رہا تو وہ اسی کی طرح ہے “۔ (سنن ابی داؤد، بروایت حضرت سمرۃ (رض))
11029 من جامع المشرك وسكن معه فانه مثله.(د عن سمرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11026 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اس کی ذمہ داری ختم ہوگئی جس نے مشرکوں کے ساتھ ان کے علاقوں میں رہائش اختیار کی “۔ (طبرانی بروایت حضرت جریر (رض))
11030 برئت الذمة ممن أقام مع المشركين في ديارهم.(طب عن جرير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11027 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میں ہر اس مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں کے درمیان رہتا ہے عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ کیوں ؟ فرمایا، ان دونوں کی آگ ایک ساتھ نہ ہو “۔ (ابوداؤد، ترمذی، ضیاء عن جریر (رض))
11031 أنا برئ من كل مسلم مقيم بين أظهر المشركين ، قالوا : يا رسول الله ولم قال : لا ترايا نارهما.(د ت والضياء عن جرير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11028 فرمایا کہ ” ہر دو میں سے ایک شخص کو بھیج دو اور اجر دونوں کے درمیان تقسیم ہو (مسند احمد مسلم عن ابی سعید (رض)
11032 لينبعث من كل رجلين أحدهما والاجر بينهما.(حم م عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11029 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اگر تو نے وہ بات کی اس حال میں کہ تو اپنے معاملے کا مالک ہے تو تو مکمل طور پر کامیاب ہوگیا “۔ (ابوداؤد مسلم بروایت حضرت عمر بن حصین (رض))
11033 لو قلتها وأنت تملك أمرك أفلحت كل الفلاح.(د م عن عمران بن حصين).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11030 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کے لیے عماد بنادیتے ہیں تو ان کی اعانت ومدد فرماتے ہیں “۔ (ابن قانع بروایت حضرت صفوان بن اسید (رض))
11034 إن الله تعالى إذا جعل لقوم عمادا أعانهم بالنصرة.(ابن قانع عن صفوان بن صفوان بن أسيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11031 ۔۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اللہ کے بندے اور رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے روم کے سب سے بڑے، ہرقل کی طرف، سلامتی ہو اس پر جس نے حق کی اتباع کی، امابعد، میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں، اسلام قبول کرلو محفوظ ہوجاؤگے، اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارا اجر دو مرتبہ عطا فرمائیں، لہٰذا اگر تم نے منہ موڑ لیا تو اریسین کا گناہ تم پر ہوگا، اور اے اہل کتاب آؤ ایک ایسے کلمے کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے اور وہ یہ کہ ہم اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کریں گے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی کو شریک بنائیں گے اور نہ ہی ایک دوسرے میں سے کسی کو ایک دوسرے کا رب بنائیں گے علاوہ اللہ کے، سو اگر تم منہ موڑتے ہو تو کہہ دو گواہ رہو کہ ہم مسلم ہیں (مسند احمد، متفق علیہ نسائی بروایت حضرت ابو سفیان (رض)
11035 بسم الله الرحمن الرحيم من محمد عبد الله ورسوله إلى هرقل عظيم الروم ، سلام على من ابتع الهدى أما بعد فاني ادعوك بدعاية الاسلام ، أسلم تسلم يؤتك الله أجرك مرتين ، فان توليت فانما عليك اثم الاريسيين ، ويا أهل الكتاب تعاليوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم أن لا نعبد إلا الله ، ولا نشرك به شيئا ، ولا يتخذ بعضنا بعضا أربابا من دون الله فان تولوا فقولوا : اشهدوا بأنا مسلمون.(حم ق ن عن أبي سفيان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد میں کن لوگوں کا قتل جائز نہیں
11032 ۔۔۔ فرمایا کہ ” قیدیوں کے ساتھ نیکی اور بھلائی کا سلوک کرو “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابو عزیز (رض))
11036 استوصوا بالاسارى خيرا.(طب عن أبي عزيز).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11033 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تجھے معلوم ہے کہ میں نے تیری طرف کیوں بھیجا ؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ تو میری اجازت کے بغیر کچھ اٹھالے، کیونکہ یہ خیانت ہے اور جس نے خیانت کی اس کو قیامت کے دن اسی چیز کے ساتھ لایا جائے گا میں نے تمہیں اسی لیے بلایا تھا اب اپنے کام میں مشغول ہوجاؤ۔ (ترمذی حسن غریب، طبرانی بروایت حضرت معاذ (رض))
11037 أتدري لم بعثت إليك ؟ لا تصيبن شيئا بغير إذني ، فانه غلول ، ومن يغلل يأت بما غل يوم القيامة لهذا دعوتك فامض لعملك.(ت حسن غريب طب عن معاذ).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11034 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا تو نے بلال کو تین مرتبہ پکارتے نہیں سنا ؟ تو پھر کس چیز نے تجھے اس کے ساتھ آنے سے روکے رکھا،
تو وہی ہوجا جسے قیامت کے دن لایا جائے گا سو میں ہرگز تجھ سے قبول نہ کروں گا “۔ (طبرانی بروایت حضرت عمر (رض))
تو وہی ہوجا جسے قیامت کے دن لایا جائے گا سو میں ہرگز تجھ سے قبول نہ کروں گا “۔ (طبرانی بروایت حضرت عمر (رض))
11038 أما سمعت بلالا ينادي ثلاثا فما منعك أن تجئ به ؟ كن أنت الذي يجئ به يوم القيامة فلن أقبله منك.(طب عن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11035 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک میں اس کو تجھ سے قیامت کے دن ہرگز قبول نہ کروں گا جب تک تو ہی وہ نہ ہو جو قیامت کے دن پورا پورا ادا کردے گا “۔ (مسند احمد بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
11039 إني لن أقبله منك حتى تكون أنت الذي توافي به يوم القيامة.(حم عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ۔۔۔ مال غنیمت میں خیانت
11036 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تحقیق تو نے مال غنیمت میں خیانت کی “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابن مسعود (رض))
11040 قد غللته.(طب عن ابن مسعود).
তাহকীক: