কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩০০ টি

হাদীস নং: ১০৭৮১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔ صدق نیت کے بیان میں
10777 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میں نے نہیں پایا اس کے لیے اس جنگ کے بدلے میں کوئی اجر اس دنیا میں یا آخرت میں علاوہ ان دنانیر کے جو اس نے مقرر کئے تھے “۔ (سنن ابی داؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت یعلی)
10781 ما أجد له في غزوته هذه في الدنيا والآخرة إلا دنانيره التي سمى.(د ك عن يعلى بن منية).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔ صدق نیت کے بیان میں
10778 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے عبداللہ بن عمرو “ اگر تم نے صبر کرتے ہوئے احتساب کی نیت سے قتال کیا تو اللہ تعالیٰ تمہیں اسی طرح صبر کرنے والا اور احتساب کی نیت کرنے والا بنا کر اٹھائیں گے، اور اگر تم نے دکھاوے اور تکاثر کی نیت سے قتال کیا تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس دکھاوے تکاثر، تفاخر، بڑھائی ظاہر کرنے کی حالت پر اٹھائیں گے اے عبداللہ بن عمرو ! تم نے جس حال میں بھی قتال کیا یا تمہیں قتل کیا گیا اللہ تعالیٰ اس حال میں تمہیں اٹھائیں گے “۔ (سنن ابی داؤد، مستدرک حاکم، متفق علیہ بروایت حضرت ابن عمرو (رض))
10782 يا عبد اله بن عمرو إن قاتلت صابرا محتسبا بعثك الله صابرا محتسبا ، وإن قاتلت مرائيا مكاثرا بعثك الله مرائيا مكاثرا ، يا عبد الله ابن عمرو عل أي حال قاتلت أو قتلت بعثك الله على تلك الحال.(د ك ق عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔ صدق نیت کے بیان میں
10779 ۔۔۔ فرمایا کہ ” عنقریب تم پر شہر فتح ہوتے چلے جائیں گے اور عنقریب تم زبردست لشکر جرار بن جاؤگے، پھر تمہارے اس معرکے میں مختلف دستے بنائے جائیں گے سو تم میں سے ایک شخص ایک دستے سے ناپسندیدگی کا اظہار کرے گا اور اپنی قوم میں رہے گا پھر باقی قبیلوں سے الگ ہوجائے گا اور خود کو ان کے سامنے پیش کرے گا اور کہے گا کہ کون ہے وہ جس کے لیے میں اس وفد کے بدلے کافی ہوجاؤں ؟ کون ہے وہ جس کے لیے میں اس وفد سے کافی ہوجاؤں ؟ سنو ! یہ وہ شخص ہے جو اپنے خون کے آخری قطرے تک کو کرائے پردے رہاہو “۔ (مسند احمد، سنن ابی داؤد، بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت ابوایوب (رض))
10783 ستفتح عليكم الامصار ، وستكون جنود مجندة ، يقطع عليكم فيها بعثو ، فيكره الرجل منكم البعث ، فيتخلص من قومه ، ثم يتصفح القبائل يعرض نفسه عليهم ، يقول : من أكفه بعث كذا ؟ من أكفه بعث كذا ؟ أذا وذلك الاجير إلى آخر قطرة من دمه.(حم د هق عن أبي يوب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔ صدق نیت کے بیان میں
10780 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بعض قومیں مدینہ میں ہمارے پیچھے ہیں، ہم جس گھاٹی اور جس وادی سے گزرتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوتے ہیں، انھیں کسی عذر نے روک لیا ہے “۔ (بخاری بروایت حضرت انس (رض))
10784 إن أقواما بالمدنية خلفنا ، ما سلكنا شعبا ولا واديا إلا وهم معنا حسبهم العذر.(خ عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔ صدق نیت کے بیان میں
10781 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یقیناً مدینہ میں ایسی قومیں بھی ہیں کہ تم جتنا بھی چلے اور جو کچھ بھی خرچ کیا اور جس وادی سے گزرے وہ اس میں تمہارے ساتھ تھے حالانکہ وہ مدینہ میں ہیں کسی عذر کی وجہ سے نہیں آسکے “۔ (مسند احمد، بخاری ابوداؤد ابن ماجہ بروایت حضرت انس (رض) اور مسلم، ابن ماجہ بروایت حضرت جابر (رض))

فائدہ :۔۔۔ ہمارے پیچھے رہنے سے مرادیہ ہے کہ وہ لوگ مدینہ منورہ ہی میں ٹھہرے رہے ہیں اور ہمارے ساتھ جہاد میں شرکت کے لیے نہیں آسکے “۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
10785 إن بالمدينة أقواما ما سرتم مسيرا ولا أنفقتم من نفقة ولا قطعتم واديا إلا كانوا معكم فيه ، وهم بالمدينة حبسهم العذر.(حم خ د ه عن أنس) (م ه عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔ صدق نیت کے بیان میں
10782 ۔۔۔ فرمایا کہ ” وہ خاتون اس کے حوالے کردو کیونکہ وہ (خاتون) ان جنگوں میں اس کا حصہ ہے “۔ (مستدرک حاکم، بیھقی فی شعب الایمان بروایت یعلی بن منیہ (رض))
10786 أعطها إياه فانها حظه من غزاته.(ك هق عن يعلى بن منية).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10783 ۔۔ فرمایا کہ ” بیشک اللہ تعالیٰ اپنی رضا کی خاطر تلوار لٹکانے والے پر فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں اور وہ (فرشتے) ان کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ لوگ تلوار لٹکائے ہوئے رہتے ہیں ”۔ (خطیب بروایت حضرت علی (رض))
10787 إن الله عزوجل يباهي بالمتقلد سيفه في سبيل الله ملائكته وهم يصلون عليه ما دام متقلده.(الخطيب عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10784 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کی رضا کی خاطر گلے میں تلوار لٹکائی اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ایسا ہار پہنائیں گے جو دنیا کی ابتداء سے لے کر آخری دن تک نہ بنا ہوگا، بیشک اللہ تعالیٰ غازی کی تلوار نیزے اور اسلحہ پر فخر کرتے ہیں، اور جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے پر فخرکریں تو اس کو کبھی عذاب نہ دیں گے “۔ (ابو الشیخ اور المخلص فی فوائدہ بروایت حضرت ابوہریرہ )
10788 من تلقد سيفا في سبيل الله قلده الله وشاحا في الجنة لا تقوم لها الدنيا منذ خلقها اله إلى يوم يفنيها ، وإن الله ليباهي بسيف الغازي ورمحه وسلاحه ، وإذا باهى الله بعد لم يعذبه أبدا.(أبو الشيخ والمخلص في فوائده عن أبي هريرة) وهو واه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৮৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10785 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کی رضا کے لیے اپنے گلے میں تلوار لٹکائی تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے ہار پہنائیں گے، دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ ان دوہاروں کے برابر نہ ہوگا، دنیا کی ابتداء سے لے کر انتہاء تک اور فرشتے اس وقت تک اس کے لیے رحمت کی دعا مانگتے ہیں جب تک وہ تلوار اتار کر رکھ نہ دے، اور بیشک اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کے سامنے غازی کی تلوار نیزہ اور (دیگر) اسلحے پر فخر کرتے ہیں اور جب اللہ اپنے بندوں میں سے کسی پر فخر کریں تو اس کو کبھی بھی عذاب نہ دیں گے “۔ (ابن النجار بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10789 من تقلد سيفا في سبييل الله قلده الله يوم القيامة وشاحين من الجنة لا تقوم لهما الدنيا وما فيها ، من يوم خلقها إلى يوم يفنيها ، وصلت عليه الملائكة حتى يضعه عنه ، وان الله ليباهي ملائكته بسيف الغازي ورمحه وسلاحه ، وإذا باهى الله بعبد من عباده لم يعذبه بعد ذلك أبدا.(ابن النجار عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10786 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کے راستے میں اپنی تلوار سونتی تو تحقیق اس نے اللہ تعالیٰ سے بیعت کرلی “۔ (ابن مردویہ بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10790 من سل سيفه في سبيل الله فقد بايع الله.(ابن مردويه عن أبي هريرة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10787 ۔۔۔ فرمایا کہ ” گلے میں تلوار لٹکا کر نماز ادا کرنا بغیر تلوار لٹکائے نماز ادا کرنے سے سات سو گنا زیادہ فضیلت کا باعث ہے “۔ (خطیب بروایت حضرت علی (رض))
10791 صلاة الرجل متقلدا بسيفه تفضل على صلاته غير متقلد بسبعمائة ضعف.(الخطيب عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10788 ۔۔۔ دریافت فرمایا کہ ” کون ہے وہ شخص جو اس تلوار کو لے اور اس کا حق اداکرے صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کہ اس کا حق کیا ہے ؟ فرمایا کہ ” اس سے کسی مسلمان کو قتل نہ کیا جائے اور اس کو لے کر کافر کے سامنے فرار نہ ہوجائے “۔ (مستدرک حاکم بروایت ہشام بن عروۃ عن ابیہ عن الزبیر (رض))
10792 من يأخذ هذا السيف بحقه ؟ قيل : وما حقه ؟ قال : لا يقتل به مسلما ، ولا يفر به عن كافر.(ك عن هشام بن عروة عن أبيه عن الزبير).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10789 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کون ہے وہ شخص جو اس تلوار کو لے اور اس کا حق ادا کرے ؟ (مسند احمد عبدبن حمید، مسلم، ابوعوانہ، مستدرک حاکم بروایت حضرت انس (رض))
10793 من يأخذ هذا السيف بحقه.(حم وعبد بن حميد م وأبو عوانة ك عن أنس)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
10790 ۔۔۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک صحابی سے فرمایا کہ مجھے اپنی تلوار دکھاؤ، انھوں نے پیش، تلوار پتلی اور کمزور تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اسے بطور تلوار استعمال نہ کرو اس کو نیزہ بناؤ۔ یعنی نیزہ کی طرح استعمال کرو۔ (طبرانی بروایت عتبۃ بن عبد اسلمی (رض))
10794 لا تضرب بهذا ، ولكن اطعن به طعنا.(طب عن عتبة بن عبد السلمي) قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أرني سيفك ، فسله فإذا هو سيف فيه دقة وضعف قال : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ ۔۔۔ مقابلے کے بیان میں
تلوار کی قیمتیں نہ بڑھاؤ کیونکہ ہم کو (اسے رکھنے کا) حکم دیا گیا ہے ، دیلمی عن عبداللہ بن بسر
10795 لا تغالوا في أثمان السيوف ، فانها مأمورة.(الديلمي عن عبد الله بن بسر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگی ٹوپی اور زرہ کا پہننا
10792 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے جنگی ٹوپی تیار کر رکھی تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائیں گے ار جس نے انڈا رکھا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے چہرے کو سفید (چمکتا دمکتا) کردیں گے، اور جس نے زرہ تیار کررکھی تو یہ زرہ قیامت کے دن اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ ہوگی “۔ (خطیب بروایت حسن (رض))
10796 من اتخذ مغفرا لمجاهدته في سبيل الله غفر الله له ، ومن اتخذ بيضة بيض الله وجهه يوم القيامة ، ومن اتخذ درعا كانت له سترا من النار يوم القيامة.(الخطيب عن الحسن) وسنده ضعيف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیح وذکر
10793 ۔۔۔ فرمایا کہ ” غازی کی تسبیح پڑھنے سے ستر ہزار نیکیاں ملتی ہیں اور ایک نیکی دس گنا کے برابر ہے “۔ (دیلمی بروایت حضرت معاذ (رض))
10797 التسبيح من الغازي سبعون ألف حسنة ، والحسنة بعشر أمثالها.(الديلمي عن معاذ).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیح وذکر
10794 ۔۔۔ فرمایا کہ ” خوشخبری ہو اس شخص کے لیے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے کثرت سے اللہ کا ذکر کرے، اس کو ہر کلمہ کے بدلے ستر ہزار نیکیاں ملیں گی، ان میں سے ہر نیکی دس گنا کے برابر ہوگی اور یہ نیکیاں ان نیکیوں کے علاوہ ہوں گی جو اللہ کے ہاں اس شخص کے لیے ہیں اور نفقہ بھی اتنا ہی “۔ (طبرانی بروایت حضرت معاذ (رض))
10798 طوبى لمن أكثر في الجهاد في سبيل الله من ذكر الله ، فان له بكل كلمة سبعين ألف حسنة ، كل حسنة منها بعشرة أضعاف مع الذي له عند الهل من المزيد والنفقة على قدر ذلك.(طب عن معاذ).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৭৯৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز
10795 ۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں کسی شخص کا اکیلے نماز پڑھنا بھی پچیس نمازوں کے برابر ہے، اور ساتھیوں کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز سات سو نمازوں کے برابر ہے، اور جماعت کے ساتھ ادا کی ہوئی نماز انچاس ہزار (49000) نمازوں کے برابر ہے “۔
10799 صلاة الرجل وحده في سبيل الله بخمس وعشرين صلاة وصلاته في رفقة بسبعمائة صلاة ، وصلاته في الجماعة بتسع وأربعين ألف صلاة.

(الديلمي عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৮০০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزہ
10796 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کے راستے میں ایک فرض روزہ رکھا تو اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان اتنا فاصلہ پیدا فرمادیں گے جتنا سات آسمانوں اور زمینوں میں ہے، اور جس نے نفل روزہ اللہ کے راستے میں رکھا تو اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان اتنا فاصلہ پیدا فرمادیں گے جتنا زمین اور آسمان کے درمیان ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت عتبۃ (رض) بن عبدالسلمی (رض))
10800 من صام يوما في سبيل الله فريضة باعد الله تعالى عنه جهنم كما بين السموات والارضين السبع ، ومن صام يوما تطوعا باعد الله عنه جهنم مسيرة ما بين السماء.(طب عن عتبة بن عبد السلمي).
tahqiq

তাহকীক: