কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৭৭৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
27757 ۔۔۔ سفیان عبدالرحمن بن قاسم عن ابیہ کی سنت سے مروی ہے کہ مسلمانوں کی ایک عورت مستحاضہ ہوگئی اس نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا آپ نے اسے ظہر کے لیے غسل کرنے کا حکم دیا پھر عصر مغرب اور عشاء کے لیے غسل کا حکم دیا اور فجر کے لیے الگ غسل کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ ایام حیض میں نماز چھوڑ دے نیز فرمایا کہ یہ رگ (کا خون) ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27757- حدثنا سفيان عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه "أن امرأة من المسلمين استحيضت فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فأمرها أن تغتسل للظهر غسلا وللعصر والمغرب والعشاء غسلا وللفجر غسلا وتدع الصلاة أيام أوقاتها وقال: "إنما هو عرق". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
27758 ۔۔۔ ” مسند علی “ ابو یوسف ، ابوحنیفہ ، حماد ، سعید بن جبیر (رض) کے سلسلہ سند سے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی روایت ہے کہ آپ (رض) نے فرمایا : مستحاضہ اپنے ایام حیض میں نماز پڑھنا چھوڑے دے اور جب دن گزر جائیں غسل کرے ظہر کی نماز موخر کرے اور عصر کی نماز مقدم کرے اور ایک غسل سے یہ دونوں نماز پڑھ لے پھر مغرب کی نماز موخر کرے اور عشاء کی نماز مقدم کرے پھر ایک غسل سے یہ دونوں نمازیں پڑھ لے پھر فجر کے لیے غسل کرے اور نماز پڑھ لے ۔ (رواہ ابو عروبۃ الحرانی فی مسند القاضی ابی یوسف)
27758- "مسند علي" أبو يوسف أنبأنا أبو حنيفة عن حماد وعن سعيد بن جبير عن ابن عباس "أنه قال في المستحاضة: تدع الصلاة أيام حيضها وتغتسل إذا مضت، وتؤخر من الظهر، وتقدم من العصر، وتغتسل غسلا واحدا، وتصليهما جميعا، وتؤخر المغرب، وتقدم العشاء، ثم تغتسل غسلا واحدا فتصليهما، وتغتسل للفجر فتصليها". "أبو عروبة الحراني في مسند القاضي أبي يوسف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
27759 ۔۔۔ سعید بن جبیر کی روایت ہے کہ اہل کوفہ کی ایک عورت نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کو خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا : میں ایک مستحاضہ عورت ہوں میں سخت آزمائش اور مصیبت میں مبتلا ہوگئی ہوں کیا میں طویل زمانے کے لیے نماز چھوڑ دوں حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے استحاضہ کے متعلق سوال کیا گیا انھوں نے مجھے فتوی دیا کہ میں ہر نماز کے وقت غسل کرو ۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : میں تو اس عورت کے لیے وہی حل پاتا ہوں جو سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے اسے بتایا ہے ہاں البتہ وہ ظہر اور عصر کی نماز ایک غسل میں جمع کرے مغرب اور عشاء ایک غسل سے پڑھ لے اور فجر کے لیے الگ سے غسل کرے ابن عباس (رض) سے کہا گیا اس طرح تو یہ عورت شدید مشکل میں مبتلا ہوجائے گی ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اگر اللہ تبارک وتعالیٰ چاہتے تو اس سے بڑی آزمائش میں اسے مبتلا کردیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27759- عن سعيد بن جبير أن امرأة من أهل الكوفة كتبت إلى ابن عباس بكتاب فيه: إني امرأة مستحاضة أصابني بلاء وضر وإني أدع الصلاة الزمان الطويل، وإن علي بن أبي طالب سئل عن ذلك فتاني أن أغتسل عند كل صلاة فقال ابن عباس: اللهم لا أجد لها إلا ما قال علي غير أنها تجمع بين الظهر والعصر بغسل واحد، والمغرب والعشاء بغسل واحد وتغتسل للفجر، فقيل له: إنه يشق عليها؟ قال: لو شاء الله لابتلاها بأمثل من ذلك". "عب، ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27760 ۔۔۔ عبید بن عمیر کی روایت ہے کہ حضرت عائشہ (رض) کو خبر پہنچی کہ عبداللہ بن عمر (رض) عورتوں کو حکم دیتے ہیں کہ جب عورتیں غسل کریں اپنے سر کھول لیا کریں حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : ابن عمر پر تعجب ہے وہ عورتوں کو سر مونڈھنے کا حکم کیوں نہیں دیتے حالانکہ میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے تھے اور میں اپنے سر پر تین لپ پانی ڈال لیتی تھی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ومسلم والنسائی )
27760- عن عبيد بن عمير قال: "بلغ عائشة أن عبد الله بن عمرو يأمر النساء إذا اغتسلن أن ينقضن رؤسهن فقالت: يا عجبا لابن عمرو هذا يأمر النساء إذا اغتسلن أن ينقضن رؤسهن! أفلا يأمرهن أن يحلقن رؤسهن؟ قد كنت أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم يغتسل من إناء واحد فلا أزيد أن أفرغ على رأسي ثلاث إفراغات". "ش ، م، ن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27761 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت اسماء بنت شکل (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی بولی یا رسول اللہ ! جب ہم میں سے کوئی عورت حیض سے پاک ہوجائے وہ کس طرح غسل کرے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عورت بیری کے پتے اور پانی لے کر پہلے وضو کرکے سر دھوئے بالوں کو رگڑے تاکہ جڑوں تک پانی پہنچ جائے پھر اپنے جسم پر پانی بہائے پھر روئی لے کر (اس میں خوشبو لگائے اور) پاکی حاصل کرے اسماء (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں روئی سے کیسے پاکی حاصل کروں ؟ فرمایا بس اس سے پاکی حاصل کرو حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کہتی ہیں میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اشارے کو سمجھ گئی اور میں نے اسماء سے کہا ۔ (روئی اندام نہانی میں رکھ کر خون کے اثر کو ختم کرو) ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)
27761- عن عائشة قالت: "دخلت أسماء بنت شكل على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله كيف تغتسل إحدانا إذا تطهرت من الحيض؟ قال: "تأخذ سدرها وماءها فتوضأ وتغسل رأسها وتدلكه حتى يبلغ الماء أصول شعرها، ثم تفيض الماء على جسدها، ثم تأخذ فرصتها 2 فتطهر بها"، فقالت: يا رسول الله كيف أتطهر بها؟ قال: "تطهري بها"، فقالت عائشة: فعرفت الذي يكني عنه فقلت لها: تتبعي أثر الدم". "ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27762 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : حیض ختم ہونے پر اپنے بال کھول لو اور غسل کرو۔ روایت کی ہے کہ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27762- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لها في الحيض: "انقضي شعرك واغتسلي". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27763 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ پوچھا کہ جس عورت کو احتلام ہوجائے وہ کیا کرے ؟ میں نے اس عورت سے کہا : تو نے عورتوں کو رسوا کردیا کیا عورت کو بھی احتلام ہوسکتا ہے ؟ اتنے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : تیری ہاتھ خاک آلود ہوں پھر بچے کی مشابہت کیونکر ہوتی ہے ؟ جب عورت کو انزال ہوجائے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے غسل کرنے کا حکم دیا ہے (رواہ عبدالرزاق)
27763- عن عائشة قالت: استفتت امرأة رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المرأة تحتلم؟ فقلت لها، فضحت النساء أو ترى المرأة ذلك؟ فالتفت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "فمن أين يكون الشبه تربت يمينك"؟ وأمر النبي صلى الله عليه وسلم بالغسل إذا أنزلت المرأة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27764 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے فرمایا : انصار کی عورتیں بہت اچھی ہیں دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لیے حیاء ان کے مانع نہیں ہوسکی چنانچہ جب سورت نور نازل ہوئی تو ان عورتوں نے کمر بند پھاڑ کر اوڑھنیاں بنالیں چنانچہ فلاں عورت آئی اور بولی : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ تبارک وتعالیٰ حق گوئی سے نہیں شرماتا ، میں حیض سے کیسے غسل کروں ؟ آپ نے فرمایا : تم میں سے جس عورت کو حیض آئے وہ (خون ختم ہونے پر) بیری کے پتے اور پانی لے کر طہارت حاصل کرے ، پھر اپنے سر پر پانی ڈالے بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچائے پھر اپنے جسم پر پانی بہائے پھر روئی کو خوشبو میں معطر کرکے پانی حاصل کرے وہ عورت بولی : میں کیسے پاکی حاصل کروں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت سے حیاء کرلی اور اس سے ستر کرلیا ، فرمایا : سبحان اللہ اس سے پاکی حاصل کرو میں نے آنکھ سے عورت کی طرف اشارہ کیا اور اس کا آنچل پکڑ کر کہا ، روئی میں خوشبو لگا کر اندام نہانی میں رکھو تاکہ خون کا اثر ختم ہوجائے یعنی بو جاتی رہے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27764- عن عائشة أنها قالت: "نعم النساء نساء الأنصار لم يكن يمنعهن الحياء أن يتفقهن في الدين وأن يسألن عنه، ولما نزلت سورة النور شققن حجز 1 مناطقهن فاتخذنها خمرا، وجاءت فلانة فقالت: يا رسول الله إن الله لا يستحيي من الحق كيف أغتسل من الحيض؟ قال: "لتأخذ إحداكن سدرها وماءها ثم تطهر فتلتمس الطهور ثم لتفض على رأسها ولتلصق ستور رأسها ثم لتفض على جسدها ولتأخذ فرصة ممسكة فلتطهر بها قالت: كيف أتطهر بها؟ فاستحيي منها رسول الله صلى الله عليه وسلم واستتر منها وقال: سبحان الله تطهري بها فلمحت الذي قال، فأخذت بجيب درعها فقلت: تتبعين بها آثار الدم". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27765 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عورت حیض سے غسل کرتی تھی روئی میں خوشبو لگا کر اندام نہانی میں رکھتی تھی تاکہ خون کا اثر (بدبو) زائل ہوجائے ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)
27765- عن عائشة قالت: "كانت المرأة إذا اغتسلت من الحيض تأخذ فرصة مسك فتتبع بها أثر الدم". "ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27766 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص “ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) روایت کی ہے کہ بسرہ نامی ایک عورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے کوئی عورت خواب میں دیکھتی ہے کہ وہ اپنے خاوند کے پاس ہے (یعنی خاوند اس سے جماع کررہا ہے) آپ نے فرمایا : اے بسرہ جب تم تری دیکھو غسل کرلو۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27766- "مسند عبد الله بن عمرو بن العاص" "جاءت امرأة يقال لها بسرة إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله إحدانا ترى أنها مع زوجها في المنام؟ قال: "إذا وجدت بللا فاغتسلي يا بسرة". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27767 ۔۔۔ ” مسند انس “ ام سلیم (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا عورت اگر خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے (اس کا کیا حکم ہے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب عورت ایسی حالت دیکھے اور اسے انزال ہوجائے تو اس پر غسل واجب ہے۔ ام سلیم (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ایسی حالت عورت کو پیش آسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : مرد کا پانی (منی) سخت اور سفید ہوتا ہے جبکہ عورت کا پانی رقیق (باریک) زردی مائل ہوتا ہے ، ان دونوں پانیوں میں سے جو پانی سبقت کرتا ہے اور اچھلتا ہے بچہ اسی کے مشابہ ہوتا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل
27767- "مسند أنس" "أن أم سليم سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل؟ فقال: "إذا رأت ذلك فأنزلت فعليها الغسل" فقالت أم سلمة: يا رسول الله أيكون هذا؟ قال: "ماء الرجل غليظ أبيض، وماء المرأة رقيق أصفر، فأيهما سبق أو علا أشبهه الولد". "ش، حم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27768 ۔۔۔ ” ایضا “ ام سلیم (رض) نے عرض کیا : عورت وہ کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے کہا : تو نے عورتوں کو رسوا کردیا ۔ ام سلیم (رض) نے کہا : اللہ تبارک وتعالیٰ حق گوئی سے نہیں شرماتا ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں پھر اولاد کا والدین کے مشابہ ہونا کیونکر ہوتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27768- "أيضا" قالت أم سليم: "يا رسول الله المرأة ترى ما يرى الرجل في المنام؟ فقالت عائشة: فضحت النساء، قالت: إن الله لا يستحيي من الحق فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "تربت يداك فمن أين يكون الاشتباه". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :
27769 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ انصار کی ایک عورت آئی اور کہنے لگی : اگر عورت خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے (یعنی عورت کو احتلام ہوجائے) تو کیا عورت غسل کرے گی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر عورت سے وہ کچھ خارج ہو جو مرد سے خارج ہوتا ہے (یعنی انزال ہو) تو غسل کرے گی ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے اس عورت سے کہا : تو نے عورتوں کو رسوا کردیا آپ نے فرمایا : اے عائشہ (رض) رک جاؤ چونکہ عورتیں فقہ کے متعلق سوال کرتی ہیں۔ (رواہ الدیلمی وابن النجار)
27769- عن أنس قال: "جاءت امرأة من الأنصار فقالت: المرأة تري في المنام ما يرى الرجل أتغتسل؟ فقال: "إن خرج منها ما يخرج من الرجل فتغتسل"، فقالت لها عائشة: فضحت النساء فقال: "مهلا يا عائشة إن نساء الأنصار يسألن عن الفقه". "الديلمي وابن النجار".
tahqiq

তাহকীক: