কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৬৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27677 ۔۔۔ ” ایضاء “ عاصم کی روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک (رض) کو پیشاب کرتے دیکھا پھر کھڑے ہوئے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا اور عمامے پر بھی مسح کیا پھر فرض نماز پڑھی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27677- "أيضا" عن عاصم قال: "رأيت أنس بن مالك بال ثم قام فتوضأ ومسح على خفيه وعلى عمامته فصلى صلاة مكتوبة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27678 ۔۔۔ ” ایضاء “ مورق کی روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک (رض) سے سوال کیا گیا کہ یہ شخص موزے اتار لے اور ان پر مسح نہ کرے (بلکہ پاؤں دھوئے) حضرت انس بن مالک (رض) نے فرمایا : یہ محض تکلیف ہے۔ (دینداری نہیں) ۔ (رواہ ابن جریر)
27678- "أيضا" عن مورق "أن أنس بن مالك سئل عن الذي يخلع خفيه لا يمسح عليهما؟ قال: ذاك التكلف". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27679 ۔۔۔ ” ایضاء “ یحییٰ بن ابی اسحاق کی روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک (رض) کو فرماتے سنا ہے کہ ہم موزوں پر مسح کرتے تھے ایک شخص نے کہا : کیا آپ نے یہ حکم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے۔ فرمایا : نہیں لیکن اپنے ان دوستوں سے سنا ہے میں جنہیں متھم نہیں سمجھتا ۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن جریر)
27679- "أيضا" عن يحيى بن أبي إسحاق: سمعت أنس بن مالك يقول: "كنا نمسح على أخفافنا فقال له رجل: أسمعته من النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: لا ولكن ممن لا يتهم من أصحابنا". "ص وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27680 ۔۔۔ ” مسند علی “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا ہے۔ (رواہ الدارقطنی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی 138 ۔
27680- "مسند علي" أمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم بالمسح على الخفين". "قط".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27681 ۔۔۔ ابو العسر دارمی کی روایت ہے کہ میں نے اپنے والد کو پیشاب کرتے دیکھا پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا میں نے والد صاحب سے اس کی وجہ پوچھی : انھوں نے کہا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیشاب کرتے دیکھا پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا ۔ (رواہ ابن عساکر)
27681- عن أبي العسر الدارمي قال: "رأيت أبي بال وتوضأ ومسح على خفيه فقلت له في ذلك: فقال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم بال وتوضأ ومسح على خفيه". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27682 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : موزوں پر صرف ایک بار مسح کیا جائے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27682- عن ابن عباس في "المسح على الخفين قال: مرة واحدة". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27683 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حالت حضر میں ایک دن ایک رات موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا اور مسافر کے لیے تین دن تین رات ۔ (رواہ الخطیب فی المتفق والمتفرق)
27683- "مسند عبد الله بن عمر" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم "أمر بالمسح على الخفين يوما وليلة في الحضر، وللمسافر ثلاثا". "الخطيب في المتفق والمفترق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27684 ۔۔۔ ابراہیم کہتے ہیں جس نے مسح ترک کیا (اعتقادا) اس نے سنت سے روگردانی کی میں تو اسے شیطان سمجھتا ہوں ۔ (رواہ ابن جریر)
27684- عن إبراهيم قال: "من ترك المسح فقد رغب عن السنة ولا أعلمه إلا من الشيطان". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27685 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے وہ فرماتے ہیں : جس شخص نے (اعتقادا) مسح کرنا ترک کیا یقیناً اسے یہ تعلیم شیطان دیتا ہے اور اس نے سنت سے روگردانی کی ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27685- عن إبراهيم قال: "من ترك المسح كان ذلك من الشيطان وقد رغب عن السنة". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27686 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے فرماتے ہیں : جس شخص نے مسح سے روگردانی کی اس نے سنت سے روگردانی کی میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ اس کا ارتکاب شیطان کی طرف سے ہی ہوتا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27686- عن إبراهيم قال: "من رغب عن المسح فقد رغب عن السنة، وإني لأعلم ذلك من الشيطان". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27687 ۔۔۔ حسن (رح) فرماتے ہیں : موزوں پر مسح یہ ہے کہ انگلیوں سے خطوط کھینچے جائیں ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27687- عن الحسن قال: "المسح على الخفين خطوطا بالأصابع". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27688 ۔۔۔ حسن بصری (رح) سے پوچھا گیا : آیا کہ موزوں پر مسح کرنا افضل ہے یا پاؤں دھونا ؟ حسن (رح) نے فرمایا : پاؤں دھونے کا حکم کتاب اللہ میں ہے اور مسح کرنے کا حکم سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہے۔
27688- عن الحسن أنه سئل عن المسح على الخفين أفضل أو غسل القدمين؟ فقال: "الغسل في كتاب الله، والمسح في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27689 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) موزوں پر مسح کرتے اور جرابوں پر بھی مسح کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27689- عن إبراهيم أن ابن مسعود "كان يمسح على خفيه ويمسح على جوربيه". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27690 ۔۔۔ حارث بن سوید وابو وائل حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ مسافر کے لیے مسح کی مدت تین دن ہے اور مقیم کے لیے ایک دن ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27690- عن الحارث بن سويد وأبي وائل عن عبد الله بن مسعود قال: "ثلاثة أيام للمسافر يمسح على الخفين ويوم للمقيم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27691 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) موزوں پر مسح کرنے کے متعلق فرماتے تھے کہ مسافر تین دن تین رات تک مسح کرسکتا ہے اور مقیم ایک دن ایک رات ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27691- عن ابن مسعود أنه "كان يقول في المسح على الخفين: ثلاثة أيام ولياليهن للمسافر، ويوم وليلة للمقيم". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27692 ۔۔۔ دیہاتیوں میں سے قیس نامی شخص کہتا ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے منادی کو پکارتے ہوئے سنا ہے وہ کہہ رہا تھا : اے لوگو ! نوشتہ کتاب گزر چکا موزوں پر تین بار مسح کیا جائے ۔ (رواہ ابن جریر)
27692- عن قيس رجل من الموالي قال: سمعت منادي علي بن أبي طالب ينادي "ياأيها الناس إن الكتاب قد سبق؛ المسح على الخفين ثلاث مرات". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27693 ۔۔۔ ایک شخص سے مروی ہے کہ اس نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو فرماتے سنا جبکہ آپ (رض) منبر پر خطاب کر رہے تھے ، موزوں کا نوشتہ گزر چکا ہے۔ (رواہ ابن جریر)
27693- عن رجل أنه سمع عليا يخطب على المنبر قال: "سبق الكتاب الخفين". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27694 ۔۔۔ ” مسند علی “ عبدالملک بن سلع ہمدانی کہتے ہیں : میں نے عبد خیر کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے اس کے متعلق میں نے ان سے سوال کیا انھوں نے فرمایا : میں نے اس ہستی کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا جو مجھ سے افضل ہے یعنی حضرت علی بن ابی طالب (رض) (رواہ ابو عروبہ الحرانی فی مسند القاضی ابی یوسف)
27694- "مسند علي" حدثنا عبد الملك بن سلع الهمداني قال: "رأيت عبد خير يمسح على الخفين فسألته عن ذلك فقال: رأيت من هو خير مني يمسح على الخفين يعني علي بن أبي طالب". "أبو عروبة الحراني في مسند القاضي أبي يوسف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27695 ۔۔۔ ” ایضاء “ عبد خیر روایت کی ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو دیکھا جبکہ آپ (رض) جیلوں کا جائزہ لے رہے تھے ، آپ (رض) نے پیشاب کیا پھر وضو کیا اور جرابوں پر مسح کیا ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27695- "أيضا" عن عبد خير قال: رأيت عليا وهو يعرض أهل السجون بال، ثم توضأ ومسح على جوربيه."ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27696 ۔۔۔ ” مسند ابن عوف “ زہری، ابو سلمہ عن ابیہ کی سند سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موزوں پر مسح کیا ۔ (رواہ ابن عساکر) ” فائدہ : ۔۔۔ امام اعظم ابوحنیفہ (رح) نے اہل سنت والجماعت کی پہچان بتائی ہے ” انہ یفضل الشخین ویحب الختین ویری مسح الخفین “۔ یعنی وہ شیخین ابوبکر وعمر (رض) کو دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین پر فضیلت دیتا ہوں، دو دامادوں یعنی عثمان وعلی (رض) سے محبت کرتا ہو اور موزوں پر مسح کرنا جائز سمجھتا ہو، بیشمار صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے مسح کا ثبوت ملتا ہے ، چنانچہ حضرت جریر (رض) جو کہ سورت مائدہ کی آیت وضو کے نزول کے بعد اسلام لائے ہیں وہ بھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ کر مسح علی الخفین کرتے تھے لہٰذا روافض کا یہ کہنا کہ مسح علی الخفین آیت وضو سے منسوخ ہے محض باطل ہے ، مسح علی الخفین پر اجماع ہے حتی کہ ابو الحسن کرخی (رح) کہتے ہیں جو شخص مسح علی الخفین کو روا نہ سمجھے مجھے اس کے کافر ہوجانے کا خوف ہے حضرت حسن (رح) فرماتے ہیں مجھے ستر (70) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے حدیثیں سنائی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسح علی الخفین کیا ہے علامہ عینی فرماتے ہیں اسی (80) سے زائد صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین مسح علی الخفین کے راوی ہیں اسی لیے امام ابوحنیفہ (رح) نے فرمایا : میں اس وقت مسح علی الخفین کا قائل ہوا جب اس کا جواز روز روشن کی طرح میرے لیے واضح ہوگیا ۔
27696- "مسند ابن عوف" عن الزهري عن أبي سلمة عن أبيه قال: "مسح النبي صلى الله عليه وسلم على الخفين". "كر".
তাহকীক: