কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৬৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہارت معذور :
27697 ۔۔۔ ” مسند علی “ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں میرا ہاتھ کا ایک گٹا ٹوٹ گیا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا (کہ میں وضو کرتے وقت کیا کروں) آپ نے مجھے پٹی پر مسح کرنے کا حکم دیا ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن السنی وابو نعیم معافی الطب وسندہ حسن)
27697- "مسند علي" قال: "انكسر إحدى زندي فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فأمرني أن أمسح على الجبائر". "عب وابن السني وأبو نعيم معا في الطب وسنده حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہارت معذور :
27698 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں : میرے ایک ہاتھ میں زخم آیا میں نے زخم پر پٹی باندھ لی اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر مسئلہ دریافت کیا میں نے عرض کیا : پٹی پر مسح کروں یا پٹی اتار کر دھوؤں ؟ آپ نے فرمایا : بلکہ پٹی پر مسح کرلو ۔ (رواہ ابن السنی)
27698- عن علي قال: "أصابني جرح في يدي فعصبت عليه الجبائر فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فقلت: أمسح عليها أو أنزعها؟ قال: "بل امسح عليها". "ابن السني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہارت معذور :
27699 ۔۔۔ مسور بن مخرمہ کی روایت ہے کہ وہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس آئے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زخمی کردیا گیا تھا مسور نے کہا : نماز کا وقت ہوچکا ہے۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جی ہاں اس شخص کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جو نماز پڑھنا چھوڑ دے ، چنانچہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے نماز پڑھی جبکہ آپ کے زخم سے خون رس رہا تھا ۔ (رواہ مالک وعبدالرزاق وابن سعد وابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل فی الزھد ورستہ فی الایمان والطبرانی فی الاوسط)
27699- عن المسور بن مخرمة "أنه دخل على عمر حين طعن فقال الصلاة فقال عمر: نعم إنه لا حظ في الإسلام لمن ترك الصلاة، فصلى عمر وجرحه ينفث دما". "مالك، عب وابن سعد، ش، حم في الزهد ورسته في الإيمان، طس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہارت معذور :
27700 ۔۔۔ عبداللہ بن دارہ کی روایت ہے کہ حضرت عثمان (رض) کو سلسل بول کی شکایت ہوگئی آپ (رض) نے اس کا علاج جاری رکھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے ۔ (رواہ ابن سعد)
27700- عن عبد الله بن دارة "أن عثمان كان قد سلس بوله فداواه ثم أرسله فكان يتوضأ لكل صلاة". "ابن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہارت معذور :
27701 ۔۔۔ خارجہ بن زید کی روایت ہے کہ حضرت زید (رض) بوڑھے ہوگئے تھے حتی کہ بڑھاپے کی وجہ سے سلسل بول کی شکایت ہوگئی حضرت زید (رض) جہاں تک ہوتا اس کا علاج کرتے جب زیادہ غلبہ ہوجاتا وضو کرتے نماز پڑھ لیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27701- عن خارجة بن زيد قال: "كبر زيد حتى سلس منه البول فكان يداويه ما استطاع فإذا غلبه توضأ وصلى". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہارت معذور :
27702 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں : جب زخم پر پٹی باندھی ہوئی ہو تو پٹی کے اردگرد مسح کرلو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27702- عن ابن عمر قال: "إذا كان الجرح معصوبا فامسح حول العصابة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27703 ۔۔۔ حسن (رح) فرماتے ہیں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے حائضہ عورت کے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اپنے خاوند کو وضو کرائے اور ہاتھ برتن میں داخل کرتی ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس کا حیض اس کے قابو میں نہیں ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27703- عن الحسن قال: "سئل عمر بن الخطاب عن المرأة الحائض تناول الرجل وضوءا فتدخل يدها فيه؟ قال: إن حيضتها ليست في يدها". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27704 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کیا حائضہ کے ساتھ کھانا کھایا جاسکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حائضہ کے ساتھ کھانا کھاؤ ۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ)
27704- عن عمر قال: "سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن مواكلة الحائض فقال: "واكلها". "حل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27705 ۔۔۔ ابراہیم روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اور حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : حائضہ عورت کا خون جب منقطع ہوجائے اور وہ جب تک غسل نہ کرے حائضہ کے حکم میں ہے۔ (رواہ ابن الضیاء فی مسند ابی حنیفۃ والدارقطنی)
27705- عن إبراهيم عن عمر بن الخطاب وابن مسعود "أنهما قالا في الحائض إذا انقطع دمها هي حائض ما لم تغتسل". "ابن الضياء في مسند أبي حنيفة، قط".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27706 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے میرے حبیب جبرائیل (علیہ السلام) نے خبر دی ہے کہ جب ہماری ماں حواء (علیہا السلام) کو حیض کا خون آیا تو انھوں نے اپنے رب تعالیٰ سے فریاد کی : یا اللہ ! مجھے خون آیا ہے اور مجھے اس کا کوئی علم نہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ نے حواء علیہ السلام کو پیغام بھیجا چنانچہ فرشتے نے آواز دی کہ میں (اللہ تبارک وتعالیٰ ) ضرور تجھے اور تیری اولاد کو خون آلود کروں گا اور اسے کفارہ اور گناہوں سے پاکی کا باعث بناؤں گا ۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد والدیلمی)
27706- عن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "أخبرني حبيبي جبريل أن الله بعثه إلى أمنا حواء حين دميت فنادت ربها: جاء مني دم لا أعرفه فناداها لأدمينك وذريتك ولأجعلنه كفارة وطهورا". "قط في الأفراد والديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27707 ۔۔۔ ابو جوزاء روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) عورتوں کو شام کا کھانا ترک کرکے سو جانے سے منع فرماتے تھے حیض کے خون کی وجہ سے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27707- عن أبي الجوزاء قال: "كان عمر ينهى النساء أن ينمن عند العشاء أو عن العشاء مخافة الحيض". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27708 ۔۔۔ محمد بن سیربن کی روایت ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی کوئی بیوی حالت حیض میں کنگھی کردیتی تھی ، اور آپ فرماتے : اس کا حیض اس کے قابو میں تو نہیں ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27708- عن محمد بن سيرين قال: "نبئت أن النبي صلى الله عليه وسلم كانت ترجله الحائض ويقول: "إن حيضتها ليست في يدها". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27709 ۔۔۔ ” مسند عائشہ (رض) “ معاذہ عدویہ کہتی ہیں میں نے حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے پوچھا : کیا وجہ سے حائضہ عورت روزے کی قضا کرتی ہے جبکہ نماز کی قضاء نہیں کرتی ؟ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے جواب دیا : ہمیں بھی حیض کا عارضہ پیش آتا تھا اور ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود ہوتی تھیں ، ہمیں روزے کی قضاء کا حکم دیا گیا اور نماز کی قضاء کا حکم نہیں دیا گیا ۔ رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27709- "مسند عائشة رضي الله عنها" عن معاذة العدوية قالت: "سألت عائشة فقلت: ما بال الحائض تقضي الصوم ولا تقضي الصلاة؟ قالت: كان يصيبنا ذلك مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فنؤمر بقضاء الصوم ولا نؤمر بقضاء الصلاة". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27710 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود ہوتی تھیں آپ نے ہم میں سے کسی عورت کو نماز کی قضا کرنے کا حکم نہیں دیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27710- "أيضا" كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فلم يأمر امرأة منا أن تقضي الصلاة."عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27711 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ جب حائضہ عورت عصر کے بعد پاک ہوجائے تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے اور جب مغرب کے بعد پاک ہو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے ۔ (رواہ الضیاء)
27711- عن ابن عباس قال: "إذا طهرت الحائض بعد العصر صلت الظهر والعصر، وإذا طهرت بعد العشاء صلت المغرب والعشاء". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27712 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ جب ان کے پاس عورتیں آتیں اور حیض کے متعلق سوال کرتیں آپ (رض) فرماتی تھیں ! تمہاری خرابی ہو اس وقت تک نماز مت پڑھو جب تک روئی وغیرہ کی خالص سفیدی نہ دیکھ لو ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27712- عن عائشة "أنها كانت إذا جاءها النساء فسألتها عن الحيضة تقول: ويلكن لا تصلين حتى ترين القصة 1 البيضاء". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27713 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ جب ہم میں سے کوئی عورت حائضہ ہوجاتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے تہبند کس کر باندھ لینے کا حکم دیتے اور پھر اس کے ساتھ مباشرت کرتے تھے ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ : ۔۔۔ احادیث میں جہاں بھی حائضہ کے ساتھ مباشرت کا لفظ آتا ہے اس سے مراد بیوی کے ساتھ لپٹ لپٹا کر لیٹنا اور سونا ہے۔ جماع مراد نہیں ۔
27713- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمر إحدانا إذا كانت حائضا أن تأزر ثم يباشرها". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27714 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ وہ حالت حیض میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک لحاف میں سو جاتی تھیں ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27714- عن عائشة "أنها كانت تنام مع النبي صلى الله عليه وسلم في لحاف وهي حائض". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27715 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے سوال کیا گیا ہے کہ عورت اگر حائضہ ہو تو شوہر کا اس کے ساتھ مباشرت کرنا کہاں تک حلال ہے ؟ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے فرمایا : جونہی حیض آئے تو مرد کو بیوی سے الگ ہوجانا چاہیے اور جب حیض سکون پکڑ لے تو عورت اور اپنے درمیان تہبند کو حائل رکھے ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یعنی ابتداء میں حیض جوش سے جاری ہوتا ہے جب حیض کا خوف سکون پکڑے تو عورت کو تہبند باندھ کر خاوند کے پاس لپٹنا چاہیے ۔ البتہ اس میں قدرے تفصیل ہے جو شخص اپنے نفس کو قابو میں رکھ سکتا ہو وہ حائضہ عورت کے ساتھ لپٹ سکتا ہے اور جس شخص کو اپنے نفس پر قابو رکھنے کا یقین نہ ہو اور حرام کے ارتکاب کا خوف ہو وہ علیحدہ رہے عورت کے قریب بھی نہ جائے ۔
27715- عن عائشة أنها "سئلت ما يحل للرجل من امرأته وهي حائض؟ قالت: ليعتزل الرجل امرأته عن فور 2 المحيض، فإذا سكن فوره فليجعل بينه وبينها إزارا". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ حیض نفاس اور استحاضہ کے بیان میں : حیض :
27716 ۔۔۔ علقمہ بن ابی علقمہ کی روایت ہے کہ میری والدہ نے مجھے خبر دی ہے کہ عورتوں نے حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے پوچھا کہ اگر حائضہ زردی مائل خون دیکھے غسل کرکے نماز پڑھ سکتی ہے ؟ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے فرمایا : نہیں حتی کہ خالص سفیدی نہ دیکھ لے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27716- عن علقمة بن أبي علقمة قال:" أخبرتني أمي أن نسوة سألت عائشة عن الحائض تغتسل إذا رأت الصفرة وتصلي؟ فقالت عائشة: لا حتى ترى القصة البيضاء". "عب".
তাহকীক: