কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৫৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کا بیان :
27537 ۔۔۔ ” مسند ثعلب “ ثعلب (رض) روایت کی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نصرانیوں کے کھانے سے منع کر رہے تھے ۔ اور فرمایا : تمہارے دل میں وہ کھانا شک نہ ڈالے جس میں نصرانیت کی مشابہت ہو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل والترمذی وقال حسن) فائدہ : ۔۔۔ یہ حدیث امام ترمذی نے کتاب ایسرباب ماجاء فی طعام المشرکین کے ذیل میں روایت کی ہے، جب کہ یہی حدیث مسند احمد (2265) میں آئی ہے اور ھلب طائی کی سند سے ہے دیکھئے تہذیب التہذیب 2611 اس سے معلوم ہوا کہ ثعلب کی بجائے یہ نام ھلب ہے دیکھئے الطبقات الکبری ، ابن سعد 2956 ۔
27537 (مسند ثعلب) رأيت النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن طعام النصارى فقال : لا يتخلجن في صدرك طعام ضارعت فيه النصرانية (ش ، حم ، د ، ت سن).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کا بیان :
27538 ۔۔۔ ” مسند ابی ثعلبہ “ ابو ثعلبہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم دشمن کی سرزمین میں جہاد کرتے ہیں اور ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پیش آتی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جہاں تک ہو سکے انسے اجتناب کرو اور اگر ان کے علاوہ تمہیں اور برتن دستیاب نہ ہو سکیں تو انھیں اچھی طرح دھو کر ان میں کھا پی لو۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27538 (مسند أبي ثعلبة) قلت يارسول الله إنا نغزو أرض العدو فنحتاج إلى آنيتهم فقال : أستغنوا عنها ما أستطعتم فإن لم تجدوا غيرها فأغسلوها وكلوا منها وأشربوا (ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کا بیان :
27539 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں : مجوسیوں کے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہمیں تو ان کے ذبیحوں سے روکا گیا ہے۔ (رواہ البیہقی)
27539 عن علي قال : لا بأس بطعام المجوس إنما نهي عن ذبائحهم (ق).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات انجاس :
27540 ۔۔۔ ” مسند انس “ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نے اپنے کپڑے پر تھوکا اور پھر دو حصوں کو پکڑ کر ایک دوسرے سے رگڑ لیا ۔ (رواہ الخطیب فی المتفق والمتفرق وابن عساکر)
27540- "مسند أنس" "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم بزق في ثوبه فرد بعضه على بعض". "خط في المتفق والمفترق، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات انجاس :
27541 ۔۔۔ ” مسند خلاد انصاری “ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اون کا ایک جبہ ہدیہ میں دیا اور موزے بھی دیئے آپ نے دونوں چیزیں پہن لیں حتی کہ وہ پھٹ بھی گئیں لیکن آپ نے ان کے متعلق سوال نہیں کیا آیا کہ وہ پاک بھی ہیں یا نہیں ۔ (رواہ الطبرانی)
27541- "من مسند خلاد الأنصاري" "أهديت لرسول الله صلى الله عليه وسلم جبة صوف وخفين فلبسهما حتى تخرقا ولم يسأل عنهما ذكيا هما أم لا". "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات انجاس :
27542 ۔۔۔ دحیہ ابو سعید (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک لڑکے کے پاس سے گزرے وہ بکری کی کھال اتار رہا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لڑکے سے فرمایا : ہٹ جاؤ تاکہ میں تمہیں کھال اتارنے کا طریقہ بتاؤں چونکہ میں نے دیکھا کہ تم اچھی طرح سے کھال نہیں اتار سکتے ہو ۔ چنانچہ آپ (رض) نے گوشت اور کھال کے درمیان ہاتھ داخل کیا ، ہاتھ زور سے دبایا حتی کہ بغل تک ہاتھ کھال میں چھپ گیا پھر فرمایا اے لڑکے اس طرح کھال اتارو پھر آپ آگے بڑھ گئے لوگوں کو نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا ۔ (ذکر بن عساکر سند الی عبداللہ بن جراد)
27542- عن دحية عن أبي سعيد قال: "مر النبي صلى الله عليه وسلم بغلام يسلخ شاة فقال له: "تنح حتى أريك فإني لا أراك تحسن تسلخ"، فأدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم يده بين الجلد واللحم فدحس 1 بها حتى توارت إلى الإبط فقال: "هكذا يا غلام فاسلخ"، ثم انطلق فصلى بالناس ولم يتوضأ" يعني لم يمس ماء."ذكر ابن عساكر بسنده إلى عبد الله بن جراد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات انجاس :
27543 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اونٹنی پر سوار ہو کر چلنے لگتے دودھ منگواتے اور نوش فرماتے اس اثناء میں ایک دو قطرے آپ کے کپڑوں پر گرجاتے آپ پانی منگا کر دھو لیتے اور فرماتے یہ دودھ گوبر اور خون کے درمیان سے نکلتا ہے ، یہ مسلمانوں کا طعام ہے اور اہل جنت کا مشروب ہے۔ فائدہ : ۔۔۔ مصنف نے اس حدیث کے راوی کا نام ذکر نہیں کیا اور نہ ہی کوئی حوالہ دیا ہے ، البتہ امام سیوطی (رح) نے در منثور میں اس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے۔ (اخرجہ عبدالرزاق فی المصنف وابن ابی حاتم عن ابن سیرین) کہ ابن عباس (رض) نے دودھ پیا ۔ الخ مرفوع نہیں ہے۔
27543-أن النبي صلى الله عليه وسلم "كان إذا ضرب راحلته دعا بلبن فشرب فقطرت على ثوبه قطرة فدعا بماء فغسله، وقال: "هو يخرج من بين فرث ودم وهم طعام المسلمين وشراب أهل الجنة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات انجاس :
27544 ۔۔۔ ابراہیم روایت کی ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین مسجد کی طرف جاتے ہوئے پانی میں گھس جاتے اور پھر نماز پڑھ لیتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27544 عن أبراهيم قال : كانوا يخوضون الماء والطين إلى المسجد فيصلون صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات انجاس :
27545 ۔۔۔ ” مسند ابی “ حسن روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : اگر ہم لوگوں کو ان یمنی چادروں سے روک دیں چونکہ ان چادروں کو پیشاب میں رنگا جاتا ہے۔ حضرت ابی بن کعب (رض) نے کہا : بخدا ! یہ حکم آپ کے اختیار میں نہیں ہے۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے پوچھا وہ کیوں ؟ ابی (رض) نے کہا : چونکہ ہم یہ چادریں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں پہنتے تھے جبکہ قرآن نازل ہو رہا ہوتا تھا اور اسی چادر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کفن بھی دیا گیا ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تم نے سچ کہا۔ (رواہ عبدالرزاق)
27545 (مسند أبي) عن الحسن قال : قال عمر : لو نهينا عن هذه العصب (2) فإنه يصبغ بالبول فقال أبي بن كعب : والله ماذلك لك قال : لم ؟ قال : لانا لبسناها على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم والقرآن ينزل وكفن فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال عمر : صدقت (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27546 ۔۔۔ عبدالرحمن بن ابزی روایت کی ہے کہ ایک دیہاتی سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے امیر المومنین ! ہم ایک ایک اور دو دو مہینوں تک پانی نہیں پاتے ہم کیا کریں ؟ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : رہی بات میری سو میں اس وقت تک نماز نہیں پڑھوں گا جب تک پانی نہ پالوں ۔ حضرت عمار بن یاسر (رض) نے کہا : کیا آپ کو یاد نہیں جب میں اور آپ فلاں جگہ اونٹ چروا رہے تھے آپ جانتے ہیں کہ مجھے جنابت لاحق ہوگئی تھی ؟ فرمایا : جی ہاں ؟ عمار (رض) نے کہا : میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگیا تھا ۔ بعد میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا آپ ہنس پڑے اور فرمایا : تمہیں اتنی بات کافی تھی آپ نے زمین پر ہاتھ مارا پھر جھاڑ کر چہرے اور بازوؤں کا مسح کرلیا اور نصف بازوؤں تک مسح کیا ۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : اے عمار ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو، عمار (رض) نے کہا : اے امیر المؤمنین یہ میرا حق بنتا تھا گر میں چاہتا آپ کو نہ بھی یاد کراتا اور حیاء کرجاتا ۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : بخدا ایسا ہرگز نہیں لیکن ان لوگوں کا انحصار تجھ پر ہے اور تو ہی اس کا ذمہ دار ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27546 عن عبد الرحمن بن أبزي قال : جاء رجل من أهل البادية إلى عمر بن الخطاب فقال : يا أمير المؤمنين إنما نمكث الشهر والشهرين لا نجد الماء ؟ قال عمر : أما أنا فلم أكن لاصلي حتى أجد الماء فقال عمار بن ياسر : أما تذكر إذ أنا وأنت بأرض كذا نرعى الابل فتعلم أني أجنبت ؟ قال : نعم فتمعكت في التراب فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فضحك وقال : إن كان يكفيك من ذلك الصعيد أن تقول : هكذا وضرب بيده الارض ، ثم نفخهما ، ثم مسح بها على وجهه وذراعيه إلى قريب من نصف الذراع فقال عمر : أتق الله يا عمار فقال عمار : فيما علي لك من حق يا أمير المؤمنين إن شئت لاأذكره ما حييت ؟ فقال عمر : كلا والله ولكن أولئك من أمرك ما توليت (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27547 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو پیشاب کرتے دیکھا پھر آپ (رض) دیوار کے پاس آئے ایک ہاتھ دیوار پر مارا اور مسح کیا پھر فرمایا : تکبیر اور تسبیح کے لیے یہی کافی ہے حتی کہ پانی پالو ۔ (رواہ الضیاء وابن جریر)
27547 عن أبن عباس قال رأيت عمر بن الخطاب بال ثم أتى الحائط فمسح به ثم مسح إحدى يديه بالاخرى ، ثم قال : هكذا للتكبير والتسبيح حتى تلقى الماء (ض وأبن جرير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27548 ۔۔۔ حسن روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) مدینہ کے ایک راستے پر تھے آپ (رض) نے پیشاب کیا پھر دیوار کے پاس آئے اور پیشاب صاف کیا اور فرمایا : میرے لیے تسبیح کرنا حلال ہوگیا ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27548 عن الحسن أن عمر كان في بعض طرق المدينة فبال ، فدنا من جدار فتمسح وقال : حل لي التسبيح صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27549 ۔۔۔ ابو وائل روایت کی ہے کہ میں نے ابو موسیٰ (رض) کو دیکھا کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے سوال کیا کہ ایک شخص اپنی بیوی کے پاس آئے اور اسے پانی دستیاب نہ ہو ؟ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : اگر ہم لوگوں کو رخصت دے دیں تو ممکن ہے کہ مٹی سے تیمم کرنے لگیں ، ابو موسیٰ (رض) نے کہا : کیا آپ نے عمار (رض) کا قول نہیں سنا حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : میں نہیں سمجھتا کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس پر قناعت کرلی ہو ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27549 عن أبي وائل قال : رأيت أبا موسى سأل عبد الله بن مسعود عن الرجل يأتي أهله وليس عنده ماء ؟ فقال عبد الله : لو رخصنا لهم لاوشكوا أن يتيمموا بالصعيد ! فقال أبو موسى : أما سمعت قول عمار ؟ فقال : ما رأيت عمر قنع به صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27550 ۔۔۔ ناجیہ بن کعب روایت کی ہے کہ حضرت عمار (رض) نے کہا : آپ کو یاد نہیں کہ جب میں اور آپ اونٹوں کو چروا رہے تھے مجھے جنابت لاحق ہوگئی تھی میں نے اپنے آپ کو چوپائے کی طرح مٹی میں لوٹ پوٹ کردیا تھا پھر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو خبر کی آپ نے فرمایا : جنابت کی صورت میں تمہیں تیمم ہی کافی تھا ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27550 عن ناجية بن كعب قال : قال عمار ما تذكر إذ أنا وأنت في الابل فأصابتني جنابة ففعلت كما تمعك الدابة فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : يكفيك من ذلك التيمم صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27551 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ آپ (رض) نے فرمایا : جب کسی شخص کو جنابت لاحق ہوجائے وہ آخری وقت تک پانی تلاش کرے ، اگر پانی نہ ملے تیمم کرے اور نماز پڑھے (اس کے بعد) اگر اسے پانی مل جائے غسل کرلے اور نماز نہ لوٹائے ۔ (رواہ خلف العکبری)
27551 عن علي قال : إذا أجنب الرجل فليطلب الماء إلى آخر الوقت فان لم يقدر فليتيمم فيصلي فإن قدر على الماء أغتسل ولم يعد الصلاة (خلف العكبري).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27552 ۔۔۔ ابو البحری کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے تیمم کے بارے میں فرمایا : ایک ضرب چہرے کے لیے اور ایک ضرب ہاتھوں کے لیے کہنیوں تک ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27552 عن أبي البحري أن عليا قال في التيمم : ضربة للوجه وضربة لليدين إلى المرفقين (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27553 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : (پانی نہ ملنے کی صورت میں) ہر نماز کے وقت تیمم کرلیا جائے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ومسدد)
27553 عن علي قال : التيمم عند كل صلاة (ش ومسدد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27554 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں : جب تمہیں جنابت لاحق ہوجائے تو پانی مانگو اور خوب تلاش کرو اگر تمہیں پانی دستیاب نہ ہو تیمم کرلو اور نماز پڑھو جب پانی پر تمہیں دسترس حاصل ہوجائے غسل کرلو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27554 عن علي قال : إذا أجنبت فاسأل عن الماء جهدك ، فإن لم تقدر عليه فتيمم وصل ، فإذا قدرت على الماء فأغتسل (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27555 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : آدمی اس وقت تک اس وقت تک پانی کا انتظار کرے جب تک اس کی نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ (رواہ عبدالرزاق)
27555 عن علي قال : ينتظر الماء ما لم يفته وقت تلك الصلاة (عب)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تیمم کے بیان میں :
27556 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جب آدمی پانی نہ پائے تیمم کو آخری وقت تک موخت کرے (رواہ عبدالرزاق)
27556 عن علي قال : إذا لم يجد الماء فليؤخر التيمم إلى الوقت الآخر (عب).
তাহকীক: