কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৪৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27497 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک پانی کے متعلق سوال کیا گیا جو بیابان میں واقع تھا اور اس پر چوپائے اور درندے بار بار وارد ہوتے تھے ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب پانی دو قلوں (مٹکوں) تک پہنچ جائے نجاست کا متحمل نہیں ہوتا ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27497- عن ابن عمر قال: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الماء يكون بأرض الفلاة وما ينوبه من الدواب والسباع؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا بلغ الماء قلتين لم يحمل الخبث". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27498 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) ۔ روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لیلۃ الجن کے موقع پر فرمایا : کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے عرض کیا : میرے پاس پانی نہیں البتہ برتن میں تھوڑی سی نبیذ ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کھجوریں پاک ہیں اور پانی بھی پاک ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27498- عن ابن مسعود "أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ليلة الجن: "عندك طهور"؟ قال: لا إلا شيء من نبيذ في إداوة فقال: "تمرة طيبة وماء طهور". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27499 ۔۔۔ ” مسند علی “ کمیل کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو بارش کے پانی میں گھسے دیکھا پھر آپ (رض) مسجد میں داخل ہوئے نماز پڑھی اور پاؤں نہیں دھوئے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27499- "مسند علي" عن كميل قال: "رأيت عليا يخوض المطر ثم دخل المسجد صلى ولم يغسل رجليه". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27500 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ آپ (رض) فرماتے ہیں : جب چوہا کنویں میں گرجائے پھر (پھول کر) پھٹ جائے (تو چوہا کنویں سے نکالنے کے بعد) کنویں سے نو (9) ڈول نکال لیے جائیں اور اگر چوہا جوں کا توں ہو اور پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے نہ ہوا ہو تو کنویں سے ایک یا دو ڈول پانی نکال لیا جائے ۔ اگر پانی بدبودار ہوجائے جو اس سے کہیں زیادہ ہو تو کنویں سے اتنی مقدار میں پانی نکالا جائے جو بدبو کو ختم کر دے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27500- عن علي قال: "إذا سقطت الفأرة في البئر فتقطعت نزع منها سبعة أدلاء، فإن كانت الفأرة كهيئتها لم تقطع نزع منها دلو ودلوان؛ فإن كانت منتنة أعظم من ذلك فلينزع من البئر ما يذهب الريح". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27501 ۔۔۔ معاذ بن علاء (عمرو بن علاء کے بھائی) عن ابیہ عن جدہ کی سند سے روایت نقل کرتے ہیں کہ میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ جمعہ کے لیے گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیدل چل رہے تھے راستہ میں آپ کے اور مسجد کے درمیان حوض حائل تھا جو پانی اور گارے سے اٹا پڑا تھا، آپ (رض) نے جوتے اور شلوار اتاری اور حوض میں گھس گئے جب حوض پار کرلیا تو آپ (رض) نے شلوار اور جوتے پہن لیے پھر لوگوں کو نماز پڑھائی اور پاؤں نہیں دھوئے ۔ (رواہ البیہقی)
27501- عن معاذ بن العلاء وهو أخو عمرو بن العلاء عن أبيه عن جده قال: "أقبلت مع علي بن أبي طالب إلى الجمعة وهو ماش فحال بينه وبين المسجد حوض من ماء وطين، فخلع نعليه وسراويله فخاض؛ فلما جاوز لبس سراويله ونعليه؛ ثم صلى بالناس ولم يغسل رجليه". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات پانی :
27502 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نبیذ سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے ۔ (رواہ الدارقطنی)
27502- عن علي أنه "كان لا يرى بأسا بالوضوء بالنبيذ". "قط"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27503 ۔۔۔ ” مسند ابوہریرہ “ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ان سے عورت کے بچے ہوئے پانی کے متعلق دریافت کیا گیا کہ کیا اس سے پانی حاصل کی جاسکتی ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : ہم (میاں بیوی) لگن کے اردگرد جھگڑتے تھے اور پھر دونوں اس سے غسل کرلیتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27503- "مسند أبي هريرة" "سئل أبو هريرة عن سؤر طهور المرأة تطهر منه فقال: إن كنا لننفر حول قصعتنا نغتسل منها كلانا". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27504 ۔۔۔ ” مسند حضرت عبداللہ بن عباس (رض) “ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک بیوی نے لگن میں پانی لے کر غسل کیا پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تاکہ اسی لگن سے غسل یا وضو کریں بیوی نے عرض کیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حالت جنابت میں تھی (اور اسی لگن سے غسل کیا ہے) آپ نے فرمایا : پانی میں جنابت سرایت نہیں کرتی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27504 (من مسند عبد الله بن عباس) أغتسل بعض أزواج النبي صلى الله عليه وسلم في جفنة فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم ليغتسل منها أو ليتوضأ فقالت : يا رسول الله إني كنت جنبا فقال : إن الماء لا يجنب (ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27505 ۔۔۔ ” ایضاء “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک زوجہ مطہرہ نے غسل جنابت کیا اتنے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا چاہا ، بیوی نے عرض کیا : اس پانی سے میں نے غسل کیا ہے۔ آپ نے فرمایا : پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27505 (أيضا) أن امرأة من نساء النبي صلى الله عليه وسلم أستحمت من جنابة فجاء النبي صلى الله عليه وسلم فتوضأ من فضلها ، فقالت : إني أغتسلت منه فقال : إن الماء لا ينجسه شئ (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27506 ۔۔۔ ” ایضا “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت میمونہ (رض) کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرلیتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27506 (أيضا) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يغتسل بفضل ميمونة (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27507 ۔۔۔ سلیمان تیمی کہتے ہیں : مجھے ابو حاجب نے بنی غفار کے ایک شخص سے جو کہ اصحاب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے ہے مروی حدیث سنائی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے سے منع فرمایا : (رواہ سعید بن المنصور)
27507 عن سليمان التيمي قال : حدثني أبو حاجب عن رجل من بني غفار من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قال : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يتوضأ الرجل بفضل طهور المرأة صلى الله عليه وآله. قال : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يتوضأ الرجل بفضل طهور المرأة (ص).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27508 ۔۔۔ جابر بن یزید جعفی ، جویرہ (رض) زوجہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک قرابتدار سے روایت نقل کرتے ہیں کہ جویریہ (رض) نے فرمایا : میرے وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو نہ کیا جائے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27508 عن جابر بن يزيد الجعفي عن ذي قرابة لجويرية زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت : لا يتوضأ بفضل وضوئي (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27509 ۔۔۔ ” مسند عائشہ “ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے اپنا ہاتھ پانی میں رکھتے اللہ کا نام لیتے وضو کرتے اور پورا وضو کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابن ابی شیبۃ ضعیف)
27509 (مسند عائشة) كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا توضأ فوضع يده في الماء سمى فيتوضأ ويسبغ الوضوء (ش ضعيف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27510 ۔۔۔ ایضاً حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرق سے غسل کرتے تھے جو کہ بڑا پیالہ ہوتا ہے۔ اور میں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک برتن سے غسل کرتے تھے۔ رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبہ و سعید ابن منصور۔
27510 (أيضا) كان النبي صلى الله عليه وسلم يغتسل من الفرق وهو القدح وكنت أغتسل أنا وهو من إناء واحد (عب ، ش ، ص).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27511:
” ایضاء “ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے جبکہ ہم حالت جنابت میں ہوتے تھے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک سے جوئیں نکالتی تھیں جبکہ آپ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہونے اور میں حالت حیض میں ہوتی ، جب میں حیض میں ہوتی آپ مجھے تہبند باندھنے کا حکم دیتے پھر میرے ساتھ مباشرت (صرف لیٹ کر سونا مراد ہے) کرتے ۔۔ (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ)
” ایضاء “ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے جبکہ ہم حالت جنابت میں ہوتے تھے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک سے جوئیں نکالتی تھیں جبکہ آپ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہونے اور میں حالت حیض میں ہوتی ، جب میں حیض میں ہوتی آپ مجھے تہبند باندھنے کا حکم دیتے پھر میرے ساتھ مباشرت (صرف لیٹ کر سونا مراد ہے) کرتے ۔۔ (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ)
27511 (أيضا) كنت أغتسل أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء واحد ونحن جنبان وكنت أفلي رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو معتكف في المسجد وأنا حائض ، وكان يأمرني إذا كنت حائضا أن أتزر ، ثم يباشرني (عب ، ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27512 ۔۔۔ ” ایضا “ میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے تھے اور ہم اکٹھے برتن میں ہاتھ رکھتے تھے ۔۔ (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ)
27512 (أيضا) كنت أغتسل أنا والنبي صلى الله عليه وسلم من إناء واحد نضع أيدينا معا (عب ، ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27513 ۔۔۔ ” ایضا ٗ ‘ میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکٹھے غسل کرتے تھے ایک ہی برتن سے البتہ آپ غسل میں پہل کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27513 (أيضا) كنت أغتسل أنا والنبي صلى الله عليه وسلم من إناء واحد ولكنه كان يبدأ (ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27514 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ ہم اور عورتیں اکٹھے وضو کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27514 (مسند عبد الله بن عمر) كنا نتوضأ نحن والنساء معا (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27515 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ہم اور عورتیں ایک ہی برتن سے وضو کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27515 كنا نغتسل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم نحن ونساؤنا من إناء واحد (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৫১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستعمل پانی کا بیان :
27516 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) روایت کی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ایک ہی برتن سے مردوں اور عورتوں کو وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27516 عن أبن عمر قال : رأيت الرجال والنساء يتوضؤن على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء واحد صلى الله عليه وآله.
তাহকীক: