কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৭৪৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27477 ۔۔۔ عکرمہ (رض) روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے پوچھا گیا کہ سمندر کے پانی سے وضو کرنا کیسا ہے فرمایا : سبحان اللہ ! کونسا پانی ہے جو سمندر کے پانی سے زیادہ پاک ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27477- عن عكرمة "أن عمر سئل عن الوضوء من ماء البحر؟ فقال: سبحان الله فأي ماء أطهر من ماء البحر". "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27478 ۔۔۔ عبداللہ بن ملیکہ کہتے ہیں : سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) مقام اجیاد میں قضائے حاجت کے لیے گئے پھر آپ (رض) واپس لوٹے وضو کے لیے پانی مانگا لوگوں نے انھیں پانی نہ دیا ، ام مہزول جو کہ زمانہ جاہلیت کے نو (9) مشہور طوائف میں سے ایک طائفہ تھی بولی : اے امیر المؤمنین ! یہ ہے پانی لیکن یہ ایسے مشکیزے میں ہے جسے دباغت نہیں دی گئی ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے خالد بن طحیل سے فرمایا : کیا یہ وہی عورت ہے ؟ کہا : جی ہاں فرمایا : پانی لاؤ اللہ تبارک وتعالیٰ نے پانی کو پاک بنایا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27478- عن عبد الله بن مليكى قال: "تبرز عمر بن الخطاب في أجياد، ثم رجع فاستوهب وضوءا فلم يهبوا له، قالت أم مهزول وهي من البغايا التسع اللواتي كن في الجاهلية: يا أمير المؤمنين هذا ماء ولكنه في علبة والعلبة التي لم تدبغ فقال عمر لخالد بن طحيل: هي؟ قال: نعم قال: هلم فإن الله جعل الماء طهورا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27479 ۔۔۔ ابو ملیکہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) مکہ مکرمہ تشریف لائے آپ (رض) مقام اجیاد میں وضو کیا کرتے تھے چنانچہ ایک دن آپ (رض) رفع حاجت کے لیے گئے اور طحیل بن رباح سے ملاقات ہوگئی جو کہ بلال بن رباح کے بھائی تھے فرمایا : تم کون ہو ؟ جواب دیا میں طحیل بن رباح ہوں فرمایا : بلکہ تم خالد بن رباح ہو ، آپ نے خالد بن رباح کا ہاتھ پکڑا اور آگے بڑھ گئے پھر فرمایا : میرے لیے پانی تلاش کرو تاکہ میں وضو کروں خالد چلے گئے اور پھر واپس آئے کہا : میں نے پانی نہیں پایا البتہ جاہلیت کی طوائف میں سے ایک طائفہ (زانیہ) کے گھر میں پانی ہے۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جاؤ ، میرے لیے وہی پانی لاؤ پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ۔ (رواہ ابن اسنی فی الاخوۃ)
27479- عن أبي مليكة قال: "قدم عمر بن الخطاب مكة فكان يتوضأ بأجياد فذهب يوما إلى حاجته فلقي طحيل بن رباح أخا بلال بن رباح فقال: من أنت؟ قال: أنا طحيل بن رباح قال: بل أنت خالد بن رباح، فأخذ بيده حتى مضى، ثم قال: اطلب لي ماء أتوضأ به، فذهب ثم جاء فقال: لم أجد إلا ماء في بيت بغي من بغايا الجاهلية؛ قال: اذهب فأتني به فإن الماء لا ينجسه شيء". "ابن السني في الأخوة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27480 ۔۔۔ اسلمہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) گرم پانی سے وضوکر لیتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27480- عن أسلم "أن عمر كان يتوضأ بالماء المسخن". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27481 ۔۔۔ اسلمہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) گرم پانی سے وضو اور غسل کرلیتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27481- عن أسلم "أن عمر كان يتوضأ بالحميم ويغتسل به". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27482 ۔۔۔ ابو سلامہ سلمی روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو حوضوں پر آتے دیکھا حوضوں پر مرد اور عورتیں اکٹھے وضو کر رہے تھے، آپ (رض) نے انھیں کوڑے سے مارا پھر حوض کے مالک سے فرمایا : ایک حوض مردوں کے لیے مخصوص کر دو اور ایک حوض عورتوں کے لیے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27482- عن أبي سلامة السلمي قال: "رأيت عمر بن الخطاب أتى حياضا عليها الرجال والنساء يتوضؤن جميعا فضربهم بالدرة، ثم قال لصاحب الحوض: اجعل للرجال حياضا وللنساء حياضا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27483 ۔۔۔ عکرمہ (رض) روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ایک پانی پر آئے آپ (رض) سے کہا گیا ! کتے اور درندے اس سے پیتے ہیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : انھوں نے جو پینا تھا وہ اپنے پیٹوں میں بھر کرلے گئے ہیں۔ (عبدالرزاق)
27483- عن عكرمة "أن عمر بن الخطاب ورد ماء فقيل له: إن الكلاب والسباع تلغ فيه؟ قال: قد ذهبت بما ولغت في بطونها". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27484 ۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) جنات والے پانی پر تشریف لائے آپ سے کہا گیا : اے امیر المؤمنین ابھی ابھی ایک کتا یہاں سے پانی پی گیا ہے آپ (رض) نے فرمایا : اس نے پانی زبان سے پیا ہے تم اس سے پی لو اور وضو کرو۔۔ (عبدالرزاق)
27484- عن عكرمة "أن عمر بن الخطاب ورد حوض مجنة فقيل يا أمير المؤمنين إنما ولغ فيه الكلب آنفا؟ قال: إنما ولغ بلسانه فاشربوا منه وتوضؤا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27485 ۔۔۔ ایوب بن ابی یزید مدنی روایت کی ہے کہ مجھے شہر جار کے شکاریوں میں سے ایک شخص نے حدیث سنائی اور وہ اہل مدینہ میں سے تھا، ان شکاریوں کو مقام جار سے وظیفہ دیا جاتا تھا ۔ اس نے بکھرے ہوئے دانے پائے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے دانے چننا شروع کردیئے ، حتی کہ ایک مد کے برابر دانے جمع کرلیے آپ (رض) نے فرمایا : میں تمہیں اس لاپروائی میں نہ دیکھوں چونکہ یہ دانے ایک مسلمان شخص کے لیے خوراک ہیں حتی کہ رات کی خوراک کے لیے بھی کافی ہیں ، وہ شخص کہتا ہے میں نے عرض کیا : اے امیر المؤمنین اگر آپ سوار ہو کر ہمارے ساتھ جائیں تاکہ دیکھیں کہ ہم کیسے شکار کرتے ہیں چنانچہ عمر (رض) ان کے ساتھ چل پڑے اور شکاریوں نے شکار کرنا شروع کردیا ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : بخدا ! میں نے آج کے دن جو حلال وپاک کمائی دیکھی ہے وہ کبھی نہیں دیکھی ، پھر ہم نے آپ (رض) کے لیے کھانا تیار کیا ، میں نے عرض کیا : امیر المؤمنین ! اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو دودھ پلائیں اگر آپ چاہیں تو آپ کو پانی پلائیں جبکہ دودھ پلانا ہمارے لیے زیادہ آسان ہے چونکہ ہم فلاں فلاں جگہ سے میٹھا پانی لاتے ہیں ، آپ (رض) نے کھانا کھایا پھر جس چیز کی خواہش کی وہ ہم نے پیش کی ہم نے عرض کیا : امیر المؤمنین ! ہم اپنی مشقت کے پیش نظر تھوڑا سا پانی اپنے پاس رکھتے ہیں اور وضو سمندر کے پانی سے کرتے ہیں آپ (رض) نے فرمایا : سبحان اللہ ! بھلا سمندر کے پانی سے زیادہ پاکیزہ پانی اور کون سا ہوسکتا ہے ۔۔ (عبدالرزاق)
27485- عن أيوب بن أبي يزيد المدني قال: حدثني رجل من الصيادين الذين يكونون بالجار 2 وكان من أهل المدينة يرزقون من الجار فوجد حبا منثورا فجعل عمر يلتقطه حتى جمع منه مدا أو قريبا من مد ثم قال: ألا أراك تصنع مثل هذا وهذا قوت رجل مسلم حتى الليل؟ قال فقلت له: يا أمير المؤمنين لو ركبت تنظر كيف نصطاد فركب معهم فجعلوا يصطادون فقال عمر: تالله إن رأيت كاليوم كسبا أطيب أو قال أحل قال: ثم صنعنا له طعاما فقلت: يا أمير المؤمنين إن شئت سقيناك لبنا، وإن شئت ماء فإن اللبن أيسر عندنا من الماء؟ إنا نستعذب من مكان كذا وكذا فطعم، ثم دعا بالذي أراد فقلنا: يا أمير المؤمنين إنا نخرج إلى ههنا فنتزود من الماء لشقتنا ثم نتوضأ من ماء البحر فقال: سبحان الله وأي ماء أطيب من ماء البحر". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27486 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے پانی کے متعلق سوال کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : سمندر کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار (مثلا مچھلی وغیرہ) حلال ہے۔ (رواہ الدارقطنی الحاکم)
27486- عن علي قال: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ماء البحر؟ فقال: "هو الطهور ماؤه الحل ميتته". "قط، ك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27487 ۔۔۔ ” مسند جابر بن عبداللہ (رض) “ حضرت جابر (رض) کہتے ہیں ہم تالابوں کا پانی حاصل کرنا مستحب سمجھتے تھے اور ہم کسی کونے میں جا کر غسل کرلیتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27487- "من مسند جابر بن عبد الله" قال: "كنا نستحب أن نأخذ من ماء الغدر 1 ونغتسل في ناحية". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27488 ۔۔۔ ” ایضا “ جابر (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درندوں کے جھوٹے پانی سے وضو کیا ۔ (رواہ عبدالزراق وھو حسن)
27488- "أيضا" "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ بماء أفضلت السباع". "عب وهو حسن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27489 ۔۔۔ ” ایضا “ جابر (رض) روایت کی ہے کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مشرکین کی سرزمین میں جہاد کرتے تھے اور ہم ان کے برتنوں میں کھاتے اور ان کے مشکیزوں میں پانی پیتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27489- "أيضا" "كنا نغزو مع النبي صلى الله عليه وسلم أرض المشركين فلا نمتنع أن نأكل من آنيتهم ونشرب في أسقيتهم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27490 ۔۔۔ ” مسند ابی سعید “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک تالاب کے پانی سے وضو کیا یا پانی پیا ، اس تالاب میں کتوں کی لاشیں پھینکی جاتی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا گیا ، آپ نے فرمایا : پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27490- "مسند أبي سعيد" "أن النبي صلى الله عليه وسلم توضأ أو شرب من غدير كان يلقى فيه لحوم الكلاب والجيف فذكر له ذلك فقال: "إن الماء لا ينجسه شيء". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27491 ۔۔۔ ” مسند ابی سعید “ ابو سعید (رض) کی روایت ہے کہ عرض کیا گیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا ہم بضاعت کے کنویں (کے پانی) سے وضو کرسکتے ہیں حالانکہ اس کنویں میں حیض کے چھیچڑے کتوں کی لاشیں اور دوسری بدبودار چیزیں پھینکی جاتی ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پانی پاک ہے اسے کوئی چیز نجس نہیں کرتی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ) فائدہ : ۔۔۔ بظاہر حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اتنی زیادہ گندگیاں اور نجاستیں بھی پڑنے کے باوجود پانی ناپاک نہیں ہوتا لیکن یہ دوسرے دلائل کے صریح خلاف ہے۔ لامحالہ حدیث مؤول ہے چنانچہ حدیث کی مختلف توجیہات بیان کی گئی ہیں : 1: ۔۔۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو خیال ہوا کہ یہ کنواں نشیب میں ہے جہاں ممکن ہے یہ چیزیں اس میں پڑتی ہوں اور پانی ناپاک ہو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا وہم دور کیا اور فرمایا پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ۔ 2: ۔۔۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جاہلیت میں اس کنویں سے کوڑی کا کام لیا جاتا تھا تو آپ نے اس وہم کا بھی ازالہ فرمایا۔ 3 ۔۔۔ جبکہ امام طحاوی (رح) کے نزدیک اس کنویں کا پانی جاری پانی تھا ۔ واللہ اعلم ۔ از مترجم۔
27491- "مسند أبي سعيد" "قيل: يا رسول الله أنتوضأ من بئر بضاعة وهي بئر يلقى فيها الحيض ولحوم الكلاب والنتن؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الماء طهور لا ينجسه شيء". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27492 ۔۔۔ عبداللہ بن سرجس (رض) کہتے ہیں مرد اور عورت کا ایک ہی برتن سے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں اور جب تنہا عورت غسل کرے پھر اس کے بچے ہوئے پانی کے قریب بھی مت جاؤ ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27492- عن عبد الله بن سرجس قال: "لا بأس أن يغتسل الرجل والمرأة من إناء واحد فإذا خلت به فلا تقربه". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27493 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے پوچھا گیا کہ وہ حوض جس سے کتے اور گدھے پانی پیتے ہوں اس کا پانی کیسا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : پانی کو کوئی چیز حرام نہیں کرتی ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27493- عن أبي هريرة أنه "سئل عن سؤرة الحوض تردها الكلاب ويشرب فيها الحمار فقال: لا يحرم الماء شيء". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27494 ۔۔۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : پانی پاک ہے ، بھلا وہ پاک کیوں نہیں کرے گا ۔۔ (رواہ عبدالرزاق)
27494- عن ابن عباس قال: "إن الماء يطهر ولا يطهر". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27495 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : دو پانی ایسے ہیں تم ان میں سے چاہو وضو کرو تمہارا کچھ نقصان نہیں ہوگا وہ یہ ہیں سمندر کا پانی اور دریائے فرات کا پانی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27495- عن ابن عباس قال: "بحران لا يضرك من أيهما توضأت: ماء البحر وماء الفرات". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27496 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : عورت کے بچے ہوئے پانی میں کوئی حرج نہیں عورت خواہ حائضہ ہو یا غیر حائضہ ہو۔۔ (رواہ عبدالرزاق)
27496- عن ابن عباس قال:" لا بأس بفضل المرأة حائضا كانت أو غير حائض". "عب".
tahqiq

তাহকীক: