কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৪৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27457 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا سر میری طرف جھکا دیتے جب کہ آپ اعتکاف میں ہوتے آپ اپنا سر میری گود میں رکھ دیتے میں سر دھو د دیتی اور کنگھی بھی کردیتی حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27457- عن عائشة "كان النبي صلى الله عليه وسلم يدلي رأسه إلي وأنا حائض وهو مجاور يعني معتكفا فيضعه في حجري فأغسله وأرجله وأنا حائض". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27458 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ جنبی جب کھانا کھانا چاہے یا سونا چاہے یا دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وضو کرلے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27458- عن ابن عمر قال: "الجنب إذا أراد أن يطعم أو ينام أو يعاود فليتوضأ". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27459 ۔۔۔ مسور اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ابن عباس (رض) حضرت میمونہ (رض) کے پاس گئے میمونہ (رض) نے کہا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اے میرے بیٹے ! کیا وجہ ہے میں تمہارا سر بکھرا بکھرا دیکھ رہی ہوں ؟ ابن عباس (رض) نے جواب دیا : عمار مجھے کنگھی کرتی ہے اور اب وہ حالت حیض میں ہے میمونہ (رض) نے کہا : اے بیٹے ! حیض کس کے قابو میں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے کسی عورت کی گود میں سر رکھتے حالانکہ وہ لپیٹی ہوتی اور حالت حیض میں ہوتی آپ کو بھی اس کا علم ہوتا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی گود کا تکیہ بنا لیتے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے پھر وہ اٹھتی حالانکہ وہ حائضۃ ہوتی اور چٹائی بچھاتی آپ اس پر نماز پڑھتے گویا حیض کس کے ہاتھ میں ہے (رواہ عبدالرازق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27459- عن مسور عن أبيه "دخل ابن عباس على ميمونة فقالت: أي بني ما لي أراك شعثا رأسك؟ قال: إن أم عمار مرجلتي حائض؛ قالت: أي بني وأين الحيضة من اليد، كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يضع رأسه في حجر إحدانا وهي مضطجعة حائضا قد علم ذلك، فيتكئ عليها فيتلو القرآن وهو متكئ عليها، ويدخل عليها قاعدة وهي حائض فيتكئ في حجرها فيتلو القرآن وتقوم وهي حائض فتبسط الخمرة في مصلاه فيصلي عليها وأين الحيضة من اليد". "عب، ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27460 ۔۔۔ میمونہ (رض) کی آزاد کردہ باندی ندیہ سے مروی ہے کہ میں حضرت ابن عباس (رض) کے پاس داخل ہوئی مجھے میمونہ (رض) نے ان کے پاس بھیجا تھا چنانچہ ابن عباس (رض) کے گھر میں دو بستر لگے ہوئے تھے میں میمونہ (رض) کی طرف واپس لوٹ آئی میں نے کہا میرے خیال میں ابن عباس اپنے گھر والوں سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں میں میمونہ (رض) نے بنت سرج کندی جو کہ ابن عباس (رض) کی بیوی ہی کو پیغام بھیجا اور صورتحال کی وضاحت چاہی اس نے کہا میرے اور ابن عباس کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں لیکن میں حالت حیض میں ہوں۔ میمونہ (رض) نے ابن عباس (رض) کا پیغام بھیجا اور صورتحال کی وضاحت چاہی۔ اس نے کہا : میرے اور ابن عباس کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں لیکن میں حالت حیض میں ہوں ۔ میمونہ (رض) نے ابن عباس (رض) کو پیغام بھیجا اور کہا : کیا تم بنت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منہ موڑنا چاہتے ہو حالانکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں میں حائضہ کے ساتھ مباشرت کے لیتے تھے البتہ اس کے گھٹنوں اور نصف رانوں تک کپڑا پڑا ہوتا تھا۔ (رواہ عبدالرازق) ۔ فائدہ :۔۔۔ حدیث میں مباشرت سے مراد مجامعت نہیں بلکہ لپٹ لپٹاؤ مراد ہے یہ مطلب حدیث کے آخر سے واضح ہے۔
27460- عن ندبة مولاة ميمونة قالت: "دخلت على ابن عباس وأرسلتني ميمونة إليه فإذا هو في بيته فراشان فرجعت إلى ميمونة فقلت: ما أرى ابن عباس إلا مهاجرا لأهله، فأرسلت ميمونة إلى بنت سرج الكندي امراة ابن عباس تسألها فقالت: ليس بيني وبينه هجر ولكني حائض، فأرسلت ميمونة إلى ابن عباس أترغب عن سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يباشر المرأة من نسائه حائضا تكون عليها الخرقة إلى الركبة وإلى نصف الفخذ". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27461 ۔۔۔ ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اپنے لحاف میں لیٹی ہوئی تھی اسی وقت مجھے حیض آنا شروع ہوا میں کھسک کر آپ سے الگ ہوگئی ۔ فرمایا تمہیں کیا ہوا حیض آگیا ہے ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں فرمایا : اپنے کپڑے مضبوطی سے کس لو میں نے حیض کے کپڑ شدت سے باندھ لیئے۔ میں پھر لوٹ آئی اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ لیٹ گئی۔ (رواہ عبدالرازق)
27461- عن أم سلمة قالت: "كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم في لحافه فحضت فانسللت منه فقال: "ما لك أنفست"؟ قلت: نعم، قال: "فشدي عليك ثيابك" فشددت علي ثياب حيضتي، ثم رجعت فاضطجعت مع النبي صلى الله عليه وسلم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27462 ۔۔۔ ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ مجھے حیض آگیا جب کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ لیٹٰ ہوئی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ اپنے کپڑے درست کرلو۔ پھر انھیں اپنے ساتھ سونے کا حکم دیا ایک ہی بستر پر حالانکہ وہ حائضہ تھیں اور شرمگاہ پر کپڑا ڈال لیا تھا۔ (رواہ عبدالرزاق)
27462- عن أم سلمة قالت: "حضت وأنا راقدة مع النبي صلى الله عليه وسلم فأمرها النبي صلى الله عليه وسلم أن تصلح عليها ثوبها، ثم أمرها أن ترقد معه على فراش واحد وهي حائض على فرجها ثوب شقائق". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27463 ۔۔۔ عبداللہ بن مالک کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانا تناول فرمایا : میرے آگے ستر کرو کہ میں غسل کرلوں ۔ میں نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ جنبی ہیں ؟ فرمایا جی ہاں میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو اس کی خبر دی سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : یہ کہتا ہے کہ آپ نے کھانا کھایا اور آپ حالت جنابت میں تھے ؟ فرمایا جی ہاں جب میں وضو کرلوں اور حالت جنابت میں ہوں تو کھا پی لیتا ہوں اور نماز نہیں پڑھتا (رواہ الدیلمی)
27463- عن عبد الله بن مالك قال: "أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال "استر علي حتى أغتسل"؛ فقلت له: أكنت جنبا يا رسول الله؟ فقال: "نعم" فأخبرت بذلك عمر بن الخطاب، فجاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إن هذا زعم أنك أكلت وأنت جنب قال: "نعم، إذا توضأت وأنا جنب أكلت وشربت ولا أصلي". "الديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27464 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے کہ صحابہ (رض) اس میں حرج نہیں سمجھتے تھے کہ مرد عورت سے پہلے غسل کرلے اور اس کے ساتھ لپٹ کر لیٹے چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اپنی بیوی کے ساتھ لپٹ کر گرمی لیتے تھے (رواہ سعید بن المنصور)
27464- عن إبراهيم قال: "كانوا لا يرون بأسا أن يغتسل الرجل قبل امرأته ثم يباشرها قال: وكانوا يتدفؤن بهن". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27465 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت حذیفہ سے ملے آپ نے حذیفہ (رض) سے مصافحہ کرنا چاہا لیکن حذیفہ (رض) نے اپنا ہاتھ پیچھے ہٹا لیا اور اپنے جنبی ہونے کا عذر بیان کیا آپ نے فرمایا مسلمان نجس نہیں ہوتا۔ پھر اس سے مصافحہ کیا۔ (رواہ سعید بن المنصور )
27465- عن إبراهيم قال: "لقي رسول الله صلى الله عليه وسلم حذيفة فأراد أن يصافحه فكف حذيفة يده وقال إني جنب فقال: "إن المسلم ليس بنجس" وصافحه". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27466 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں : جنبی جب تک وضو نہ کرے جیسا کہ نماز کے لیے کیا جاتا ہے اس وقت تک کوئی چیز نہ کھائے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27466- عن علي قال: "الجنب لا يأكل شيئا حتى يتوضأ وضوءه للصلاة". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27467 ۔۔۔ محمد بن سیرین کہتے ہیں : مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حذیفہ (رض) کو دیکھا حذیفہ (رض) طرح دے گئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں نے تمہیں نہیں دیکھا تھا ؟ عرض کی جی ہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لیکن میں حالت جنابت میں تھا ارشاد فرمایا : مومن نجس نہیں ہوتا (رواہ سعید بن المنصور)
27467- عن محمد بن سيرين قال: "نبئت أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى حذيفة فراغ منه فقال: "ألم أرك"؟ فقال: بلى يا رسول الله ولكن كنت جنبا، فقال: "إن المؤمن لا ينجس". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27468 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی جب غسل جنابت کرے تو اپنی بیوی سے گرمائش لینے میں کوئی حرج نہیں بیوی کے غسل کرنے سے قبل (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27468- عن علي قال: "لا بأس أن يستدفيء الرجل بامرأته إذا اغتسل من الجنابة قبل أن تغتسل هي". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27469 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جب کوئی شخص جنبی ہوا اور وہ سونے یا کھانے کا ارادہ رکھتا ہو اسے وضو ک لینا چاہیے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے (رواہ النسائی)
27469- عن علي قال: "إذا اجنب الرجل فأراد أن ينام أو يطعم فليتوضأ وضوءه للصلاة". "ن"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل مسنون :
27470 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ثمامہ بن اثال نے اسلام قبول کیا ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں غسل کرنے کا حکم دیا اور پھر نماز پڑھنے کا حکم دیا ۔ (رواہ ابونعیم)
27470- عن أبي هريرة أن "ثمامة بن اثال أسلم وأمره النبي صلى الله عليه وسلم أن يغتسل ثم أمره أن يصلي". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل مسنون :
27471 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ فرمایا طہارت کی چھ قسمیں ہیں (1) جنابت سے طہارت (2) حمام سے طہارت (3) غسل میت کے بعد طہارت (4) سینگی لگوانے کے بعد طہارت (5) غسل جمعہ (6) اور غسل عیدین ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27471- عن علي قال: " الطهارات ست: من الجنابة، ومن الحمام، ومن غسل الميت، ومن الحجامة، والغسل للجمعة، والغسل للعيدين". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل مسنون :
27472 ۔۔۔ زاذان کی روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے غسل کے متعلق دریافت کیا سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : اگر چاہو تو ہر دن غسل کرو ، فرمایا : نہیں بلکہ غسل مستحب ہے فرمایا : ہر جمعہ غسل کرو عید الاضحی ، عید الفطر اور عرفہ کے دن بھی غسل کرو۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ومسدد والبیہقی)
27472- عن زاذان "أن رجلا سأل عليا عن الغسل؟ فقال: اغتسل كل يوم إن شئت، قال: لا بل الغسل المستحب؟ قال: اغتسل كل يوم جمعة ويوم الفطر ويوم النحر ويوم عرفة". "ش ومسدد، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27473 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) ، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے پانی کے متعلق سوال کیا گیا : آپ نے فرمایا : سمندر کا پانی پاک ہے اور اس کا مردہ حلال ہے۔ (رواہ الدارقطنی وضعفہ ورواہ ابن مردویہ وابن النجار من طریق عمرو بن دینار عن ابی الطیفل عرن ابی بکر مرفوعا مثلہ)
27473- عن جابر بن عبد الله عن أبي بكر الصديق قال: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ماء البحر؟ فقال: "هو الطهور ماؤه الحل ميتته". "قط وضعفه ورواه ابن مردويه وابن النجار من طريق عمرو بن دينار عن أبي الطفيل عن أبي بكر مرفوعا مثله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27474 ۔۔۔ ابو طفیل عامر بن واثلہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے سمندر کے پانی کے متعلق سوال کیا گیا : آپ (رض) نے فرمایا : اس کا پانی پاک اور مردہ حلال ہے۔ (رواہ الدارقطنی وابن مردوبہ)
27474- عن أبي الطفيل عامر بن واثلة أن "أبا بكر الصديق سئل عن ماء البحر؟ فقال: هو الطهور ماؤه الحل ميتته". "قط وابن مردويه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27475 ۔۔۔ ” مسند عمر “ حبان بن منقذ انصاری کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : دھوپ میں گرم کیے ہوئے پانی سے غسل نہ کرو چونکہ اس سے برص کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ (رواہ ابن حبان فی کتاب الثقات والدارقطنی)
27475- "مسند عمر" عن حبان بن منقذ الأنصاري قال: قال عمر: "لا تغتسلول بالماء المشمس فإنه يورث البرص". "حب في كتاب الثقات، قط".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ۔۔۔ پانی برتن ، تیمم مسیح ، حیض ، نفاس ، استحاضہ اور طہارت معذور کے بیان میں : فصل ۔۔۔ پانی کے بیان میں :
27476 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : سمندر کی پانی سے غسل کرو چونکہ یہ مبارک پانی ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ وابن عبدالحکم فی فتوح مصر والبیہقی)
27476- عن عمر قال: "اغتسلوا من ماء البحر؛ فإنه مبارك". "ش وابن عبد الحكم في فتوح مصر، ق".
তাহকীক: