কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৭৪৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27437 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سونے کا ارادہ کرتے اور آپ حالت جنابت میں ہوتے تو وضو کرلیتے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27437- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن ينام وهو جنب توضأ وضوءه للصلاة". "ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27438 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حالت جنابت میں سونے کا ارادہ کرتے تو وضو کرلیتے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتے تھے اور اگر کھانے کا ارادہ کرتے تو ہاتھ دھو لیتے پھر کھانا کھاتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور، وابن ابی شیبۃ)
27438- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن ينام وهو جنب توضأ وضوءه للصلاة، وإذا أراد أن يأكل غسل يديه ثم أكل". "ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27439 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت جنابت میں کھانے یا سفر کرنے کا ارادہ کرتے وضو کرلیتے تھے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتے ۔ (رواہ سعید بن المنصور، وابن ابی شیبۃ)
27439- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا كان جنبا فأراد أن يأكل أو ينام توضأ وضوءه للصلاة". "ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27440 ۔۔۔ غضیف بن حارث روایت کی ہے کہ میں حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : مجھے بتائیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے پہلے حصہ میں غسل جنابت کرتے تھے یا آخری حصہ میں ؟ حضرت عائشہ (رض) نے جواب دیا : بسا اوقات پہلے حصہ غسل کرتے بسا اوقات پچھلے حصہ میں (رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)
27440- عن غضيف بن الحارث قال: أتيت عائشة فقلت: أرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في أول الليل كان يغتسل من الجنابة أم في آخره؟ فقالت: ربما اغتسل في أول الليل وربما اغتسل في آخره. "ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27441 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حالت جنابت میں سونے کا ارادہ کرتے تو وضو کرلیتے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتے تھے اور پھر سوتے اور جب کھانے کا ارادہ کرتے استنجاء کرتے کلی کرتے اور پھر کھانا کھاتے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27441- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم "كان إذا أراد أن ينام وهو جنب توضأ وضوءه للصلاة قبل أن ينام، وإذا أراد أن يطعم غسل فرجه ومضمض ثم طعم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27442 ۔۔۔ حضرت عائشۃ (رض) کی روایت ہے کہ اگر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب اپنے اہل خانہ کے پاس آنے کی حاجت ہوتی تو اپنی حاجت پوری کرتے اور پھر اس طرح سو جاتے گویا آپ نے پانی کو چھوا تک نہیں۔ (رواہ سعید بن المنصور عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ وابن جریر)
27442- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إن كانت له حاجة إلى أهله قضاها، ثم نام كهيئته لا يمس ماء". "ص، عب، ش وابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27443 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرتے اور پھر میرے پاس لیٹ کر گرمی حاصل کرتے حالانکہ میں نے ابھی تک غسل نہیں کیا ہوتا تھا ۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)
27443- عن عائشة قالت: "كان النبي صلى الله عليه وسلم يغتسل من الجنابة ثم يستدفئ بي قبل أن أغتسل". "ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
1044 2 ۔۔۔ حضٖرت عائشہ (رض) کہتی ہیں : میں ایک برتن سے پانی پیتی ۔ حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برتن مجھ سے لے لیتے اور اسی جگہ منہ رکھتے جہاں منہ رکھ کر میں نے پیا ہوتا اور آپ پانی پی لیتے۔ میں ہڈی سے گوشت نوچ رہی ہوتی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے لیتے اور اسی جگہ منہ لگا لیتے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا اور آپ گوشت نوچ کر کھانا شروع کرتے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27444- عن عائشة قالت: "كنت أشرب في الإناء وأنا حائض فيأخذه النبي صلى الله عليه وسلم فيضع فاه على موضع في، فيشرب وكنت آخذ العرق فأنتهش منه، ثم يأخذه مني فيضع فاه على موضع في فينهش منه". "عب، ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27445 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری گود میں سر رکھ دیتے پھر قرآن پڑھنے لگنے حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی۔ (رواہ عبدالرزاق)
27445- عن عائشة قالت: "كان النبي صلى الله عليه وسلم يضع رأسه في حجري وأنا حائض ثم يقرأ القرآن". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27446 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے کسی عورت کی گود میں سر رکھ لیتے حالانکہ وہ حائضہ ہوتی اور آپ قرآن مجید کی تلاوت شروع کردیتے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27446- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يضع رأسه في حجر إحدانا وهي حائض فيتلو القرآن". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27447 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : مجھے مسجد سے چٹائی پکڑاؤ میں نے عرض کیا میں حالت حیض میں ہوں ؟ آپ نے فرمایا : تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے (رواہ عبدالرزاق) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الالحاظ 729 وذخیرۃ الحفاظ 1496 ۔
27447- عن عائشة "أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لها: "ناوليني الخمرة 1 من المسجد قلت: أنا حائض، قال: إن حيضتك ليست في يدك". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27448 ۔۔۔ قاسم بن محمد کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے پوچھ کہ ایک آدمی اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے اور پہنے ہوئے (یا اوڑھے ہوئے) کپڑے میں اسے پسینہ آجاتا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) نے جواب دیا : جب ایسی صورت پیش آتی تھی عورت ایک کپڑا تیار کھتی تھی وہ اس سے پسینہ صاف کرتی مرد بھی پسینہ صاف کرتا پھر اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتی تھی اور اسی میں نماز پڑھ لیتی تھی۔ (رواہ عبدالرازق)
27448- عن القاسم بن محمد قال: سألت عائشة عن الرجل يصيب المرأة في الثوب فيعرق فيه فقالت: قد كانت المرأة إذا كان ذلك تعد خرقة فتمسح به ويمسح به الرجل ولم تر به بأسا فتصلي فيه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27449 ۔۔۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : جنابت کپڑے اور زمین کا لاحق نہیں ہوتی اور نہ جنبی شخص کو چھونے سے دوسرا شخص جنبی ہوتا ہے اور پانی کو بھی جنابت لاحق نہیں ہوتی (رواہ عبدالرزاق وابن جریر)
27449- عن ابن عباس قال: ليس على الثوب جنابة ولا على الأرض جنابة، ولا على الرجل يمسه الرجل الجنب جنابة ولا على الماء جنابة. "عب وابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27450 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے پوچھا گیا کہ ایک شخص برتن میں وضو یا غسل کرے پھر پانی کے چھینٹے اس میں پڑیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27450- عن ابن عباس أنه سئل عن رجل يغتسل أو يتوضأ من الإناء وينتضح فيه قال: فلم ير به بأسا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27451 ۔۔۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : ان کپڑوں میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں جب میں جنبی کو پسینہ آیا ہو۔ (رواہ عبدالرزاق)
27451- عن ابن عباس قال: "لا بأس أن يصلى في الثوب الذي يعرق فيه الجنب". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
274 27 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ مجھے جنابت لاحق ہوجاتی ہے تو ایسی حالت میں سو جایا کروں ؟ آپ نے فرمایا : جب تم سونے کا ارادہ کرو وضو کرلیا کرو۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ )
27452- "مسند عبد الله بن عمر" أن عمر "سأل النبي صلى الله عليه وسلم تصيبني الجنابة فأرقد؟ قال: "إذا أردت أن ترقد فتوضأ". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27453 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کیا ہم میں سے کوئی شخص حالت جنابت میں سو سکتا ہے اور کھانا کھا سکتا ہے ؟ فرمایا جی ہاں وہ وضو کرلے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہے (رواہ عبدالرزاق)
27453- "مسند عبد الله بن عمر" "أن عمر سأل النبي صلى الله عليه وسلم هل ينام أحدنا أو يطعم وهو جنب؟ قال: "نعم يتوضأ وضوءه للصلاة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27454:۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے وقت مجھے جنابت لاحق ہوجاتی ہے میں کیا کروں ؟ فرمایا استنجاء کرلو اور وضو کر کے سو لیا کرو ۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی)
27454- "مسند عبد الله بن عمر" قال عمر: "يا رسول الله تصيبني الجنابة من الليل فكيف أصنع؟ قال: "اغسل ذكرك وتوضأ ثم ارقد". "ط".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27455 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : کیا ہم میں سے کوئی شخص جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے ؟ فرمایا جب سونا چاہے وضو کرے تو کھانا بھی کھا سکتا ہے (رواہ العدنی)
27455- عن ابن عمر أن عمر "سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم أينام أحدنا وهو جنب؟ قال: "إذا أراد أن ينام فليتوضأ ويطعم إن شاء". "العدني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27456 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک میں کنگھی کرلیتی تھی حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی تھی اور آپ اعتکاف میں ہوتے (روہ ابن ابی شیبۃ)
27456- عن عائشة قالت: "كنت أرجل شعر رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا حائض وهو عاكف". "ش".
tahqiq

তাহকীক: