কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৪১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27417 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا کوئی بھی مسلمان عورت ہرگز حمام میں داخل نہ ہو البتہ وہ داخل ہوسکتی ہے جو بیمار ہو اپنی عورتوں کو سورت نور کی تعلیم دو ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ فی مصنفہ)
27417- عن عمر قال: "لا تدخلن امرأة مسلمة الحمام إلا من سقم وعلموا نساءكم سورة النور". "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27418 ۔۔۔ عبدالرحمن کہتے ہیں میں نے محمد بن سیرین سے حمام میں داخل ہونے کے بارے میں سوال کیا : انھوں نے جواب دیا : سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) حمام میں داخل ہونا مکرو سمجھتے تھے (رواہ مسدد)
27418- عن عبد الرحمن قال: "سألت محمد بن سيرين عن دخول الحمام فقال: كان عمر بن الخطاب يكرهه". "مسدد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27419 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : مومن کے لیے حلال نہیں کہ وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل ہو او کسی مومن عورت کے لیے حمام میں داخل ہونا حلال نہیں البتہ جو عورت بیمار ہو وہ داخل ہوسکتی ہے میں عائشہ (رض) کو کہتے سنا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو عورت اپنے گھر کے علاوہ کسی اور گھر میں اوڑھنی اتارے اس نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان قائم حجاب کو چاک کیا ۔ (رواہ البیھقی فی شعب الایمان وھو منقطع)
27419- عن عمر قال: "لا يحل للمؤمن أن يدخل الحمام إلا بمنديل ولا مؤمنة إلا من سقم فإني سمعت عائشة تقول: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " أيما امرأة وضعت خمارها في غير بيتها فقد هتكت الحجاب فيما بينها وبين ربها". "هب وهو منقطع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27420 ۔۔۔ قبیصۃ بن ذؤیب کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو فرماتے سنا : کسی آدمی کے لیے حلال نہیں کہ وہ بغیر شلوات کے حمام میں داخل ہو اور کسی عورت کے لیے حمام میں داخل ہونا حلال نہیں ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا : آپ عورت کو منع کر رہے ہیں اور اگر وہ بیمار ہو سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : ہاں البتہ بیماری کی وجہ سے حمام میں داخل ہوسکتی ہے۔ (رواہ البیھقی فی شعب الایمان وقال ھو اقوی مما قبلہ وعبدالرزاق)
27420- عن قبيصة بن ذؤيب قال: "سمعت عمر بن الخطاب يقول: لا يحل لرجل يدخل الحمام إلا بمئزر، ولا يحل لامرأة أن تدخل الحمام فقام رجل فقال: لقد منعتها من حيث سمعتك تنهى عن ذلك وإنها لسقيمة فقال عمر: إلا من سقم". "هب وقال هو أقوى مما قبله، عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27421 ۔۔۔ قتادہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا کوئی شخص بھی شلوار کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو اور حمام میں اللہ کا نام نہ لے حتی کہ باہر نکل آئے اور دو شخص ایک ہی برتن سے غسل نہ کریں (رواہ سعید بن المنصور)
27421- عن قتادة "أن عمر بن الخطاب كتب لا يدخل أحد الحمام إلا بمئزر ولا يذكر الله فيه حتى يخرج ولا يغتسل اثنان من إناء واحد". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27422 ۔۔۔ ” مسند حبیب بن سلمہ فہری “ ابن رغبان کی روایت ہے کہ حبیب بن سلمہ فہری مقام حمص میں حمام میں داخل ہوئے اور پھر کہا : یہ اہل دنیا کے عشرت کدوں میں سے ایک عشرت کدہ ہے اگر اس میں ایک گھڑی بھی ٹھہروں گا ہلاک ہوجاؤں گا میں اس سے اس وقت تک باہر نہیں نکلوں گا جب تک اللہ تعالیٰ سے ایک ہزار مرتبہ استغفار نہ کرلوں ۔ (رواہ ابو نعیم)
27422- "من مسند حبيب بن مسلمة الفهري" عن ابن رغبان أن حبيب بن مسلمة الفهري دخل الحمام بحمص فقال: هذا من نعيم ما ينعم به أهل الدنيا لو مكثت فيه ساعة لهلكت ما أنا بخارج منه حتى أستغفر الله ألف مرة". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27423 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مردوں اور عورتوں کو حماموں میں داخل ہونے سے منع فرمایا ہے البتہ مریضہ یا نفاس والی عورت داخل ہوسکتی ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27423- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم "نهى الرجال والنساء عن الحمامات إلا مريضة أو نفساء". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27424 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مردوں اور عورتوں کو حماموں میں داخل ہونے سے منع فرمایا پھر مردوں کو اجازت دے دی بشرطیکہ انھوں نے تہبند باندھ رکھی ہو ۔ (رواہ البزار)
27424- عن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم "أنه نهى الرجال والنساء عن دخول الحمام، ثم رخص للرجال أن يدخلوا وعليهم الأزر". "ز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
25 274 ۔۔۔ ابن طاؤس اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس گھر سے بچو جسے حمام کہا جاتا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حمام تو میل کچیل اور اذیت دور کرتا ہے فرمایا : تم میں سے جو شخص حمام میں داخل ہو وہ ستر کرے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27425- عن ابن طاووس عن أبيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "احذروا بيتا يقال له الحمام قالوا: يا رسول الله إنه ينقي من الوسخ والأذى، قال: فمن دخله منكم فليستتر". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27426 ۔۔۔ ابو معشر ، محمد بن کعب قرظی سے روایت نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بغیر تہبند کے حمام میں داخل نہ ہو جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنی بیوی کو حمام میں داخل نہ کرے جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ ایسے دسترخوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب پی جاتی ہو جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ کے دن نماز جمعہ واجب ہے الا یہ کہ بچہ ہو یا عورت ہو یا غلام ہو جو شخص لہو ولعب یا تجارت میں مشغول رہے اللہ تعالیٰ اس سے بےنیاز ہوجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ بےنیاز اور ستائش کا سزوار ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27426- حدثنا أبو معشر عن محمد بن كعب القرظي قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخل الحمام إلا بمئزر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخل حليلته الحمام، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يجلس على مائدة يشرب عليها الخمر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فعليه الجمعة يوم الجمعة إلا صبيا أو امرأة أو مملوكا، ومن استغنى بلهو أو تجارة استغنى الله عنه والله غني حميد". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27427 ۔۔۔ ابو عبیدہ بن الجرح (رض) فرماتے ہیں : یا اللہ ! جو عورت بلاوجہ اور بغیر کسی بیماری کے حمام میں داخل ہوتا کہ اس کا چہرہ سفید ہوجائے ، اس کا چہرہ سیاہ کر دے جس دن بہت سارے چہروں کو تو سفید کرے گا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27427- عن أبي عبيدة بن الجراح قال: "اللهم أيما امرأة دخلت الحمام من غير علة ولا سقم تريد بذلك أن تبيض وجهها فسود وجهها يوم تبيض الوجوه". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27428 ۔۔۔ عبیدہ سلمان کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) جنبی کا قرآن پڑھنا مکروہ سمجھتے تھے ۔ (رواہ ابو عبیدہ وابن جریر)
27428- عن عبيدة السلماني "أن عمر كره للجنب أن يقرأ شيئا من القرآن". "أبو عبيدة وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27429 ۔۔۔ عبیدہ سلمانی روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) حالت جنابت میں آدمی کا قرآن پڑھنا مکروہ سمجھتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن جریر)
27429- عن عبيدة السلماني قال: "كان عمر بن الخطاب يكره أن يقرأ الرجل القرآن وهو جنب". "عب وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27430 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر حال میں قرآن کی تلاوت کرتے تھے بجز حالت جنابت کے ، اگر آپ حالت جنابت میں ہوتے ہمیں قرآن میں سے کچھ نہیں سناتے تھے ۔ (وراہ ابو عبیدہ فی فضائلہ وابن ابی شیبۃ والعدنی وابو یعلی وابن جریر وصححہ)
27430- عن علي قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ القرآن على كل حال إلا الجنابة، فإن كان جنبا لم يقرئنا شيئا". "أبو عبيدة في فضائله، ش والعدني، ع وابن جرير وصححه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27431 ۔۔۔ ’ مسند عمار بن عاسر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنبی کو رخصت دی ہے کہ جب وہ سونا چاہے یا کھانا چاہے یا پینا چاہے تو وضو کرلے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27431- "مسند عمار بن ياسر رضي الله عنهما" أن النبي صلى الله عليه وسلم "رخص للجنب إذا أراد أن ينام أو يأكل أو يشرب أن يتوضأ وضوءه للصلاة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27432 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) مکروہ سمجھتے تھے کہ جنبی پانی میں ہاتھ داخل کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27432- عن أبي هريرة أنه "كان يكره أن يدخل الجنب يده في الماء". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27433 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص جنابت میں ہو وہ اس وقت تک نہ سوئے جب تک وضو نہ کرے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہے۔
27433- عن أبي هريرة يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم "أن من كانت به جنابة فلا يرقدن حتى يتوضأ وضوءه للصلاة". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27434 ۔۔۔ یحییٰ بن معمر روایت کی ہے کہ میں نے حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے پوچھا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت جنابت میں سو جاتے تھے ؟ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے فرمایا : بسا اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سونے سے قبل غسل کرلیتے اور بسا اوقات غسل سے قبل سو لیتے لیکن وضو کرلیتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27434- عن يحيى بن معمر قال: "سألت عائشة هل كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ينام وهو جنب؟ قالت: ربما اغتسل قبل أن ينام، وربما نام قبل أن يغتسل ولكنه يتوضأ". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27435 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حالت جنابت میں کھانے پینے کا ارادہ کرتے تو ہاتھ دھو لیتے کلی کرتے پھر پانی پیتے یا کھانا کھالیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق ، و سعید بن المنصور)
27435- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يأكل أو يشرب وهو جنب غسل يديه وتمضمض ثم شرب أو أكل". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے احکام آداب اور مباحات :
27436 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے فرمایا : جب کسی شخص کو جنابت لاحق ہوئے اور وہ سونا چاہے یا باہر جانا چاہے یا کھانا پینا چاہے تو استنجاء کرلے اور وضو کرلے۔ (رواہ ابن جریر)
27436- عن عائشة قالت: "إذا أصاب الرجل جنابة وأراد أن ينام أو يخرج أو يأكل أو يشرب يغسل فرجه ويتوضأ وضوءه". "ابن جرير".
তাহকীক: