কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৩৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27397 ۔۔۔ حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں۔ ہم میں سے کوئی عورت جب غسل جنابت کرتی تو اپنی مینڈھیاں باقی رکھتی تھی ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27397- عن أم سلمة قالت: "إن كانت إحدانا إذا اغتسلت من الجنابة لتبقي ضفيرتها". "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27398 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے ک (رض) الگ الگ غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27398- عن إبراهيم قالوا: "كانوا لا يرون بتفريق الغسل بأسا". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27399 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رات کے وقت جنابت لاحق ہوتی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح ہونے تک پانی کو چھوتے تک نہیں تھے (رواہ ابن جریر)
27399- عن علي أن النبي صلى الله عليه وسلم "كان يجنب من الليل فلا يمس ماء حتى يصبح". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27400 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو اپنی بیویوں کے پاس چکر لگاتے اور ایک مرتبہ غسل کرتے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27400- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم "طاف على نسائه في ليلة بغسل واحد". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27401 ۔۔۔” مسند انس “ معمر ایک شخص سے روایت کرتے ہیں جس نے حضرت انس (رض) اور حسن (رض) سے سماع کر رکھا ہے سوال کیا گیا کہ ایک شخص غسل جنابت کرے اور دوران غسل کے پانی سے چھینٹے اٹھیں ان کا کیا حکم ہے۔ فرمایا : ان میں کوئی حرج نہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
27401- "مسند أنس" عن معمر عمن "سمع أنس بن مالك والحسن يسألان عن الرجل يغتسل من الجنابة، فينتضح من غسله من الماء الذي يغتسل منه؟ قال: لا بأس به". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27402 ۔۔۔ ابو فاختہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سنگی لگوانے کے بعد غسل کرنا مستحب سمجھتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27402- عن أبي فاختة "أن عليا كان يستحب أن يغتسل من الحجامة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27403 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) جب حمام سے باہر تشریف لاتے تو غسل کرتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27403- عن إبراهيم "أن عليا كان يغتسل إذا خرج من الحمام". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27404 ۔۔۔ اسلم کی روایت ہے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) گرم پانی سے غسل کرلیتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27404- عن أسلم "أن عمر بن الخطاب كان يغتسل بالماء الحميم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27405 ۔۔۔ عبدالرحمن بن حاطب کی روایت ہے کہ انھوں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ عمرہ کیا دوران سفر سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے راستے میں ایک جگہ رات کے پچھلے پہر پڑاؤ کیا یہ جگہ پانی سے قریب تھی آپ (رض) کو احتلام ہوگیا جب بیدار ہوئے فرمایا ۔ مجھے بتاؤ ہم پانی پاسکتے ہیں طلوع آفتاب سے پہلے پہلے ؟ لوگوں نے کہا جی ہاں ! چنانچہ جلدی سے وہاں سے چل دیئے حتی کہ پانی تک پہنچ گئے آپ (رض) نے غسل کیا اور پھر نماز پڑھی (رواہ عبدالرزاق)
27405- عن عبد الرحمن بن حاطب "أنه اعتمر مع عمر بن الخطاب وأن عمر عرس في بعض الطريق قريبا من بعض المياه فاحتلم فاستيقظ فقال: أترونا ندرك الماء قبل أن تطلع الشمس؟ قالوا: نعم فأسرع السير حتى أدرك الماء فاغتسل وصلى". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27406 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا میں چاہتا ہوں کہ اسے باقی رکھ لوں تاکہ غسل کروں آپ (رض) نے غسل کیا پھر سونے کے لیے لیٹ گئے تاکہ گرم ہو لیں (رواہ عبدالرزاق)
27406- عن ابن عمر قال: "إني لأحب أن أسبقها إلى الغسل فأغتسل ثم أتكرى 1 بها حتى أدفأ". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27407 ۔۔۔ ابراہیم تیمی کی روایت ہے کہہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کرتے تھے اور اس کا حکم بھی دیتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27407- عن إبراهيم التيمي "أن عمر بن الخطاب كان يفعله ويأمر به". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27408 ۔۔۔ ابن جریر کہتے ہیں مجھے حدیث پہنچی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اپنے اونٹ میں غسل کرلیتے تھے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27408- عن ابن جرير قال: "بلغني أن عمر بن الخطاب كان يغتسل إلى بعيره". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27409 ۔۔۔ اسلم کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے لیے تانبے کے برتن میں گرم کیا جاتا تھا اور آپ (رض) اسی میں غسل کے لیے پانی لیتے تھے (رواہ الدار قطنی وصیححہ)
27409- عن أسلم "أن عمر بن الخطاب كان يسخن له ماء في قمقة ويغتسل به."قط وصححه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27410 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی کوئی بیوی ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے تھے البتہ ان میں سے کوئی بھی دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل نہیں کرتا تھا (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل وابن ماجہ والدارمی)
27410- عن علي قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يغتسل هو وأهله من إناء واحد ولا يغتسل أحدهما بفضل صاحبه."ش، حم، هـ والدارمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27411 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی ازواج ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے تھے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27411- عن جابر بن عبد الله قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم وأزواجه يغتسلون من إناء واحد". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27412 ۔۔۔ حضرت زینب جحش (رض) پیتل کے ایک لگن میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سر دھو دیتی تھیں ۔ (رواہ ابو نعیم)
27412- "كانت زينب بنت جحش تغسل رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم في مخضب من صفر". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27413 ۔۔۔ ” مسند ابی رافع “ ابو رافع (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رات میں بیویوں کے پاس چکر لگاتے اور ہر بیوی کے پاس جانے کے بعد غسل کرتے میں نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ایک ہی مرتبہ غسل کرلیتے ؟ فرمایا یہ زیادہ طہارت اور پاکیزگی کا باعث ہے۔ (راوہ ابن ابی شیبۃ)
27413- "مسند أبي رافع" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم "طاف على نسائه في ليلة فاغتسل عند كل امرأة منهن غسلا فقلت: يا رسول الله أو اغتسلت غسلا واحدا؟ فقال: "هذا أطهر وأطيب أو أطهر وأنظف". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27414 ۔۔۔ ” مسند ابی سعید “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک انصاری کے پاس سے گزرے آپ نے اسے پیغام بھیجا وہ گھر سے باہر آیا اس کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے آپ نے فرمایا : شاید ہم نے تم سے جلدی کروا دی ۔ عرض کیا : جی ہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تمہیں جلدی میں ڈالا جائے یا جماع ادھورا رہ جائے کہ انزال نہ ہو ایسی صورت میں تمہیں وضو کرلینا چاہیے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27414- "مسند أبي سعيد" "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على رجل من الأنصار فأرسل إليه فخرج ورأسه يقطر فقال: "لعلنا أعجلناك"؟ فقال: نعم يا رسول الله قال: "إذا أعجلت أو أقحطت فعليك الوضوء". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27415 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کے بعد وضو نہیں کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27415- عن عائشة قالت: "كان النبي صلى الله عليه وسلم لا يتوضأ بعد الغسل من الجنابة". "ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৪১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
27416 ۔۔۔ مورق عجلی کی روایت ہے کہ جب سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کا خط ابو موسیٰ اشعری (رض) کو موصولہ ہوا میں ان کے پاس موجود تھا خط کا مضمون یہ تھا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ شہروں کے باشندگان نے بہت سارے حمام بنا رکھے ہیں کوئی شخص بھی بغیر شلوار کے حمام میں داخل نہ ہو اور حمام میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا نام نہ لے حتی کہ اس سے باہر نکل آئے اور دو آدمی حوض میں داخل نہ ہوں۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ والبیھقی فی شعب الایمان)
27416- عن مورق العجلي قال: "شهدت كتاب عمر إلى أبي موسى الأشعري إنه بلغني أن أهل الأمصار اتخذوا الحمامات، فلا يدخلن أحد إلا بمئزر ولا يذكر لله تعالى فيه اسم حتى يخرج منها، ولا يستنقع اثنان في حوض". "عب، ش، هب".
তাহকীক: