কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৩৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27377 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عباس “ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کیا پھر تھوڑی جگہ خشک دیکھی جہاں پانی نہیں پہنچا تھا آپ نے سرکے بالوں سے تری لے کر اس جگہ کو تر کردیا (رواہ ابن ابی شیبۃ وفیہ ابو علی الرحبی ضعفوہ وورد من طریق اخر مرسل ویاتی)
27377- "من مسند عبد الله بن عباس" "أن النبي صلى الله عليه وسلم اغتسل من جنابة فرأى لمعة لم يصبها الماء فقال بجمته فبلها به". "ش وفيه أبو علي الرحبى ضعفوه وورد من طريق آخر مرسل ويأتي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27378 ۔۔۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم جنابت کی حالت میں ہو اور کلی اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جاؤ تو نماز لوٹا لو۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور) ۔ فائدہ :۔۔۔ یعنی غسل بھی دوبارہ کرو اور نماز بھی لوٹاؤ چونکہ واجب چھوٹ گیا ہے لہٰذا غسل نہیں ہوا۔
27378- عن ابن عباس قال: "إذا نسيت المضمضة والاستنشاق وأنت جنب فأعد صلاتك". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27379 ۔۔۔ ھیشم یونس کی سند سے مروی ہے کہ حسن بصری (رح) نے کہا : مجھے بتایا گیا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بال کے نیچے جنابت ہوتی ہے لہٰذا بالوں کو اچھی طرح تر کرو اور جلد کو صاف کرو ہونس کہتے ہیں : مجھے نہیں معلوم کہ یہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف منسوب کیا ہے یا نہیں (حوالہ کی جگہ خالی ہے البتہ اخرجہ الترمذی کتاب الطھارۃ باب ما حاء تحت کل شعرۃ جنابۃ)
27379- حدثنا هشيم حدثنا يونس حدثنا الحسن قال: "نبئت أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "تحت كل شعرة جنابة فبلوا الشعر وأنقوا البشر"، قال يونس: لا أدري أرده إلى النبي صلى الله عليه وسلم أم لا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27380 ۔۔۔ حسن (رح) کی روایت ہے کہ اہل طائف نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا ہماری زمین ٹھنڈی ہے ہمیں کتنی مقدار میں غسل کافی ہے ؟ آپ نے فرمایا : رہی بات میری سو میں اپنے سر پر تین لپ پانی ڈال لیتا ہوں (رواہ سعید بن المنصور)
27380- عن الحسن أن أهل الطائف سألوا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا إن أرضنا أرض باردة فما يجزئنا من الغسل؟ فقال: "أما أنا فأحفن على رأسي ثلاث حفنات". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27381 ۔۔۔ حضرت جبیر بن مطعم (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس غسل جنابت کا تذکرہ کیا گیا آپ نے فرمایا : میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈال لیتا ہوں ایک روایت میں ہے میں اپنے سر پر تین مرتبہ یوں پانی بہاتا ہوں زبیر نے اس کا طریقہ یوں بیان کیا کہ ہتھیلیوں کا باطنی حصہ زمین کی طرف (رواہ ابو داؤد والطیالسی وابو نعیم)
27381- عن جبير بن مطعم قال: "ذكر عند رسول الله صلى الله عليه وسلم الغسل من الجنابة فقال: "أما أنا فأفرغ على رأسي ثلاثا"، وفي لفظ: "فأفيض على رأسي ثلاث مرات هكذا" ووصف زهير قال فجعل باطن كفيه مما يلي السماء وظاهرهما مما يلي الأرض."ط وأبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27382 ۔۔۔ عبداللہ بن عامر بن ربیعہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں نے اور ایک دوسرے شخص نے غسل کیا ہمیں اس حالت میں حضرت عمر بن خطاب (رض) نے دیکھا کیا ہم ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مجھے ڈر ہے کہ تم بعد میں آنے والے ان نااہل لوگوں میں نہ ہو جن متعلق اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے کہ۔ (فخلف من بعدھم خلف اضاعوا الصلوۃ واتبعوا الشھوات فسوف یلقون غیا) ان کے بعد اسیے نااہل لوگ آئے جنہوں نے نماز ضائع کی خواہشات پر چل پڑے وہ گمراہی میں پڑجائیں گے۔ (رواہ البیھقی فی شعب الایمان)
27382- عن عبد الله بن عامر بن ربيعة قال: "اغتسلت أنا وآخر فرآنا عمر بن الخطاب وأحدنا ينظر إلى صاحبه قال: إني لأخشى أن تكونا من الخلف الذي قال الله عز وجل: {فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيّاً} ."هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27383 ۔۔۔ عبداللہ بن عامر ربیعہ کی روایت ہے کہ میں اور ایک دوسرا شخص غسل کر رہے تھے ہم ایک دوسرے کی طرف دیکھتے تھے اسی حالت میں حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ہمیں دیکھ لیا فرمایا : مجھے ڈر ہے تم دونوں بعد میں آنے والے ان نااہل لوگوں میں سے نہ ہوجاؤ جن کے متعلق اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے ” فخلف من بعدھم خلف “ الایۃ ۔ رواہ عبدالرزاق)
27383- عن عبد الله بن عامر بن ربيعة قال: "اغتسلت أنا وآخر فرآنا عمر بن الخطاب وأحدنا ينظر إلى صاحبه فقال: إني لأخشى أن تكونا من الخلف الذي قال الله: {فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ} "- الآية."عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27384 ۔۔۔ ” مسند علی “ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کو نہر میں ننگے غسل کرتے ہوئے دیکھا انھوں نے تہبندیں بھی نہیں باندھیں ہوئی تھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پکار کر فرمایا : تمہیں کیا ہوا جو تمہیں اللہ کی عزت وقار کا خیال نہیں۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27384- "مسند علي" عن علي قال: "رأى النبي صلى الله عليه وسلم ناسا يغتسلون في النهر عراة ليس عليهم أزر فوقف فنادى بأعلى صوته فقال: "ما لكم لا ترجون لله وقارا". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27385 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ آپ فرماتی ہیں : اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص کا پاک نہ کرے جو غسل خانے میں پیشاب کردے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27385- عن عائشة قالت: "ما طهر الله أحدا بال في مغتسله". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27386 ۔۔۔ حضرت عمران بن حصین (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے غسل خانے میں پیشاب کردیا وہ پاک نہ ہو۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27386- عن عمران بن الحصين قال: "من بال في مغتسله لم يتطهر". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27387 ۔۔۔ ” مسند ابن عباس “ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص جنابت میں مبتلا ہوگیا اس کے جسم میں زخإ تھا پھر اسے احتلام ہوگیا مسئلہ دریافت کیا لوگوں نے اسے غسل کرنے کا کہا۔ اس نے غسل کیا اور مرگیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو اس کی خبر ہوئی فرمایا : تم نے اسے کیوں قتل کیا اللہ تمہیں قتل کرے کیا عاجز کی شفاء سوال کرنے میں نہیں ؟ عطاء کہتے ہیں مجھے حدیث پہنچی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زخمی آدمی غسل کرے اور زخم والی جگہ چھوڑے دے (رواہ عبدالرزق واحمد بن حنبل وابو داؤد وابن جریر والطبرانی والحاکم دون قول عطاء) اور حاکم نے یہ اضاجہ کیا ہے اگر وہ جسم دھوتا اور زخم والی جگہ چھوڑا دیتا اسے کافی تھا۔
27387- "مسند ابن عباس" "أن رجلا أصابته جنابة وبه جراح فاحتلم فاستفتى فأمروه أن يغتسل فاغتسل فمات فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "ما لكم قتلتموه قتلكم الله ألم يكن شفاء العي السؤال"، قال عطاء: فبلغني أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "اغتسل واترك موضع الجراح". "عب ورواه حم، دو ابن جرير، طب، ك دون قول عطاء وزادك: لو غسل جسده وترك حيث أصابه الجراح أجزأه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27388 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) ایک برتن سے مردا اور عورت کا غسل کرنے سے منع کرتے تھے (رواہ سعید بن المنصور)
27388- عن أبي هريرة أنه "نهى أن يغتسل الرجل والمرأة من إناء واحد". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27389 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص کا پاک نہ کرے جو غسل خانے میں پیشاب کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27389- عن عائشة قالت: "ما طهر الله رجلا يبول في مغتسله". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27390 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) کہتے ہیں غسل خانے میں پیشاب کرنے سے وسوسے پیدا ہوتے ہیں (رواہ سعید بن المنصور)
27390- عن عبد الله بن مغفل قال: "البول في المغتسل يأخذ منه الوسواس". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27391 ۔۔۔ عامر بن ربیعہ کہتے ہیں : سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ہمارے پاس تشریف لائے ہم غسل کر رہے تھے اور ایک دوسرے پر پانی ڈال رہے تھے آپ (رض) نے فرمایا : کیا تم غسل کرتے ہو اور ستر نہیں کرتے بخدا مجھے ڈر ہے کہ تم کہیں بعد میں آنے والے برے لوگ نہ ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27391- عن عامر بن ربيعة قال: "أتى علينا علي ونحن نغتسل يصب بعضنا على بعض فقال: أتغتسلون ولا تستترون والله إني لأخشى أن تكونوا أخلف الشر". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27392 ۔۔۔ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کی باندی کہتی ہیں : میں نے غسل کیا پھر میں بیٹھی کہ پھر اٹھ ہی نہ سکی میں نے حضرت علی بن ابی طالب (رض) کو خبر کی وہ آئے اور اپنا ہاتھ میرے سر پر رکھا ان کا ہاتھ میرے سر پر رہا اور وہ یہ دعا کرتے رہے حتی کہ میں اٹھ کھڑی ہوئی پھر آپ (رض) نے فرمایا : درختوں کے جھنڈ میں غسل مت کرو اور ایسی جگہ بھی غسل نہ کرو جہاں پیشاب کیا جاتا ہو اور ایسی جگہ بھی غسل نہ کرو جہاں براہ راست چاندنی پڑتی ہو (رواہ الدینوری وابن عساکر)
27392- عن سرية علي بن أبي طالب قالت: "اغتسلت فأقعدت فلم أستطيع أن أقوم فأخبر بذلك علي بن أبي طالب فجاء فوضع يده على رأسي [فلم تزل يده على رأسي] يدعو حتى قمت فقال: لا تغتسلي في الحش 1 ولا في مكان يبال فيه ولا في قمر". "الدينوري، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات غسل
27393 ۔۔۔ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں غسل خانے میں پیشاب کرنے سے وسوسے پیدا ہوتے ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
27393- عن أنس قال: "البول في المغتسل يأخذ منه اللمم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27394 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : اگر تم چاہو تو میں تمہیں دیوار میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کے نشانات دکھا سکتی ہوں جہاں آپ غسل جنابت کرتے تھے (رواہ سعید بن المنصور) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعف ابی داؤد 43 ۔
27394- عن عائشة قالت: "لئن شئتم لأرينكم أثر رسول الله صلى الله عليه وسلم في الحائط حيث كان يغتسل من الجنابة". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27395 ۔۔۔ حضرت ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے سے کی مینڈھیاں بہت زیادہ ہیں کیا میں غسل جنابت کے لیے مینڈھیاں کھولوں ؟ آپ نے فرمایا : تمہیں اتنا کافی ہے کہ تم تین لپ پانی کے سر پر ڈال لو پھر اپنے بدن پر پانی ڈالو یوں پاک ہوجاؤ گی (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27395- عن أم سلمة قالت: "قلت يا رسول الله إني امرأة أشد ضفر رأسي أفأنقضه لغسل الجنابة؟ فقال؟؟: "إنما يكفيك من ذلك أن تحثي عليه بكفيك ثلاث حثيات من ماء، ثم تفيضي عليك من الماء فتطهرين أو فإذا أنت قد طهرت". "عب، ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات غسل :
27396 ۔۔۔ ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ میں ایسی عورت ہوں کہ میرے سر کی مینڈھیاں بہت زیادہ ہیں میں کیا کروں جب میں غسل کروں ؟ فرمایا اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالو پھر ہر لپ کے بعد سر کو مل لو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27396- عن أم سلمة أنها "سألت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: إني امرأة شديدة ضفر الرأس فكيف أصنع إذا اغتسلت؟ قال: "احفني على رأسك ثلاثا، ثم اغمري على إثر كل حفنة غمرة". "ش".
তাহকীক: