কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৩৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27357 ۔۔۔ میمونہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی بہایا آپ نے غسل جنابت کرنا تھا پہلے آپ نے دو یا تین بار ہاتھ دھوئے پھر شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ سے دھوئی پھر بایاں ہاتھ زمین پر رگڑ لیا اور ہاتھ سختی سے رگڑا پھر وضو کیا جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے پھر اپنے سر پر تین لپ بھر کر پانی ڈالا پھر سارا جسم دھویا پھر اپنی جگہ سے ہٹ گئے اور اپنے پاؤں دھوئے پھر میں آپ کے پاس تولیہ لائی آپ نے تولیہ واپس کردیا (رواہ ابن عساکر)
27357- عن ميمونة قالت: "سكبت لرسول الله صلى الله عليه وسلم وضوءا من الجنابة فغسل يده مرتين أو ثلاثا فأفرغ على فرجه فغسله بشماله وضرب بشماله الأرض فدلكها دلكا شديدا، ثم توضأ وضوءه للصلاة، ثم أفرغ على رأسه ثلاث حفنات ملء كفيه، ثم غسل سائر جسده، ثم تنحى من مقامه فغسل رجليه، ثم أتيته بمنديل فرده". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27358 ۔۔۔ قتادہ کی روایت ہے کہ میں نے ام سلمہ (رض) سے پوچھا پانی کی مقدار کیا ہونی چاہے ؟ ام سلمہ (رض) نے فرمایا : جنبی کے لیے ایک صاع اور وضو کے لیے ایک مد پانی کافی ہے (رواہ عبدالرزاق)
27358- عن قتادة قال: "سألت أم سلمة كم قدر الغسل؟ قالت: صاع للجنب ومد للوضوء". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27359 ۔۔۔ یزید رقاشی کی روایت ہے کہ میری قوم کی ایک عورت نے مجھے حدیث سنائی ہے کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطھراہ ام سلمہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی ام سلمہ (رض) نے مجھے ایک برتن نکال کر دکھایا اور کہا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں پانی لے کر وضو کرتے تھے میں نے اس کا اندازہ ایک مکوک (پانی کا ایک پیالہ جو 21 صاع کا پیمانہ ہوتا ہے) پھر مجھے ایک اور برتن دکھایا اور کہا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں پانی لے کر غسل کرتے تھے میں نے اس کا اندازہ ایک قفیز سے لگایا (رواہ سعید بن المنصور)
27359- عن يزيد الرقاشي قال: حدثتني امرأة من قومي قالت: "دخلت على أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم فأخرجت إلي إناء فقالت: بهذا كان يتوضأ النبي صلى الله عليه وسلم، فحزرته مكوكا بالعقبى قالت: وأخرجت إلي إناء فقالت: بهذا كان يغتسل فحزرته قفيزا يا لعقبى". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27360 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جس شخص نے جنبی ہونے کہ حالت میں اچھی طرح سر دھو لیا وہ بعد میں سارا جسم دھولے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27360- عن علي قال: "من غسل رأسه بغسل وهو جنب فقد أبلغ ثم يغسل سائر جسده بعد". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27361 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انس اے میرے بیٹے ! مبالغہ کے ساتھ غسل جنابت کیا جائے چونکہ ہر بال کے نیچے جنابت چھپی ہوتی ہے میں نے عرض کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں کیسے مبالغہ کروں ؟ آپ نے فرمایا : بالوں کی جڑوں کو اچھی طرح تر کرلو اور اپنے چمڑے کو اچھی طرح صاف کرلو تم غسل خانہ سے باہر نکلو گے تمہارے سب گناہ معاف ہوچکے ہوں گے (رواہ ابن جریر)
27361- عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا أنس يا بني: الغسل من الجنابة فبالغ فيه فإن تحت كل شعرة جنابة" قلت: يا رسول الله وكيف أبالغ فيه؟ قال "رو أصول الشعر وأنق بشرتك تخرج من مغتسلك وقد غفر لك كل ذنب". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27362 ۔۔۔ بہز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ کی سند سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو گھر کے صحن میں غسل کرتے دیکھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ حیادارن بردبار اور ستر رکھنے والی ذات ہے لہٰذا جب تم میں کوئی شخص غسل کرے وہ ستر کرے اگرچہ دیوار کی اوٹ ہی کیوں نہ ہو (رواہ ابن عساکر)
27362- عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يغتسل في صحن الدار فقال: "إن الله حيي حليم ستير، فإذا اغتسل أحدكم فليستتر ولو بجذم حائط". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27363 ۔۔۔ حضرت سفینہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک صاع پانی سے غسل کرتے اور ایک مد سے وضو کرتے تھے۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)
27363- عن سفينة قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يغتسل بالصاع ويتطهر بالمد". "ص، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27364 ۔۔۔ ” مسند ابوہریرہ “ حضرت ابوہریرہ (رض) سے ایک شخص نے پوچھا میں اپنے سر پر کتنا پانی ڈالوں دراں حالیکہ میں جنبی ہوں ؟ ابوہریرہ (رض) نے جواب دیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے تھے۔ اس شخص نے کہا : میرے بال لمبے ہیں۔ ابوہریرہ (رض) نے جواب دیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال تم سے زیادہ تھے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم سے زیادہ پاکیزہ بھی تھے (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27364- "مسند أبي هريرة" أن أبا هريرة سأله رجل كم أفيض على رأسي وأنا جنب؟ قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحثو على رأسه ثلاث" حثيات فقال الرجل: إن شعري طويل فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أكثر شعرا منك وأطيب". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27365 ۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے کہ ایک شخص نے ابن عباس (رض) سے پوچھا غسل جنابت اور وضو کے لیے کتنا پانی کافی ہے آپ (رض) نے فرمایا : غسل کے لیے ایک صاع اور وضو کے لیے ایک مد وہ شخص بولا : مجھے یہ مقدار کافی نہیں ہے۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : تیری ماں نہ رہے اس ہستی کے لیے کافی رہا جو تم سے بدار جہا افضل تھی پوچھا : وہ کون ؟ فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (رواہ عبدالرزاق)
27365- عن عكرمة "أن رجلا سأل ابن عباس كم يكفي من غسل الجنابة من الماء والوضوء؟ فقال: صاع للغسل ومد للوضوء، فقال الرجل: إن ذلك لا يكفيني فقال ابن عباس: لا أم لك وقد كفى من كان خيرا منك قال: من؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27366 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کیا اور غسل کی ابتدا ہاتھ دھونے سے کی ہاتھوں کو تین بار دھویا پھر وضو کیا جیسا کہ نماز کے لیے کیا جاتا ہے پھر پانی میں ہاتھ داخل کیا اور بالوں میں خلال کرنے لگے حتی کہ مجھے خیال ہوا کہ آپ جلد سے برات کرنے لگے ہیں پھر اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈالا (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27366- عن عائشة "أن النبي صلى الله عليه وسلم اغتسل من الجنابة فبدأ بغسل كفيه ثلاثا، ثم توضأ وضوءه للصلاة، ثم أدخل يده في الماء يخلل بها أصول الشعر حتى يخيل إلي أنه استبرأ البشرة، ثم صب على رأسه الماء ثلاثا ثم أفاض على سائر جسده الماء". "عب، ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27367 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غسل جنابت کرتے آپ کے لیے پانی والا برتن رکھ دیا جاتا آپ برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے ہاتھوں کو دھو لیتے جب ہاتھ دھو لیتے تو دایاں ہاتھ پانی میں ڈالتے اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر شرمگاہ دھو لیتے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈال کر اسے دھو لیتے پھر تین بار کلی کرتے تین بار ناک میں پانی ڈالتے پھر تین بار لپ بھر بھر کر سر پر پانی ڈالتے پھر پورے بدن پر پانی ڈالتے (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27367- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم "كان إذا اغتسل من الجنابة وضع له الإناء فيصب على يديه قبل أن يدخلها في الإناء إذا غسل يديه أدخل يده اليمنى في الإناء فصب باليمنى وغسل فرجه باليسرى، فإذا فرغ صب باليمنى على اليسرى فغسلها، ثم تمضمض واستنشق ثلاثا، ثم يصب على رأسه ملء كفيه ثلاث مرات ثم يغسل سائر جسده". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27368 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرتے تو سر کے دائیں حصہ کے لیے ایک لپ پانی لیتے پھر سر کے بائیں حصہ کے لیے ایک لپ لیتے (رواہ ابن النجار)
27368- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم "كان يغتسل من الجنابة فيأخذ حفنة لشق رأسه الأيمن، ثم يأخذ حفنة لشق رأسه الأيسر. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27369 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل کی ابتداء وضو سے کرتے تھے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے (پھر سر کو بھگوتے پھر برتن سے سر پر پانی ڈالتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27369- عن عائشة رضي الله عنها "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يبدأ فيتوضأ وضوءه للصلاة، ثم يشرب رأسه ثم يغرف على رأسه بإناء". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27370 ۔۔۔ ابو سلمہ حضرت عائشہ (رض) اور نافع عن ابن عمر سے حضرت عمر (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں آپ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے غسل جنابت کے متعلق سوال کیا آپ نے فرمایا : دائیں ہاتھ پر دو مرتبہ پانی ڈالے پھر دایاں ہاتھ برتن میں ڈالے پھر دائیں ہاتھ سے شرمگاہ پر پانی ڈالے اور بائیں ہاتھ سے اسے دھولے حتی کہ صاف کرلے پھر اپنا بایاں ہاتھ مٹی پر رکھے اگر چاہے پھر بائیں ہاتھ پر پانی ڈالے حتی کہ اسے صاف کرلے پھر اپنا ہاتھ تین بار دھوئے پھر تین بار کلی کرے تین بار ناک میں پانی ڈالے تین بار چہرہ دھوئے تین بار بازو دھوئے جب سر پر پہنچے مسح نہ کرے بلکہ سر پر پانی ڈالے پس ایسے ہی تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا غسل جیسا کہ ذکر کیا گیا۔ (رواہ ابن عساکر)
27370- عن أبي سلمة عن عائشة وعن نافع عن ابن عمر "أن عمر بن الخطاب سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الغسل من الجنابة فيفرغ على يده اليمنى مرتين أو ثلاثا، ثم يدخل يده اليمنى في الإناء فيصب بها على فرجه بيده اليسرى فيغسل ما هناك حتى ينقيه، ثم يضع يده اليسرى على التراب إن شاء ثم يصب على يده اليسرى حتى ينقيها، ثم يغسل يده ثلاثا ويستنشق ويمضمض ويغسل وجهه وذراعيه ثلاثا ثلاثا، حتى إذا بلغ رأسه لم يمسحه وأفرغ عليه الماء فهكذا كان غسل رسول الله صلى الله عليه وسلم فيما ذكر". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27371 ۔۔۔ سالم کی روایت ہے کہ میرے والد (ابن عمر (رض)) غسل کرتے پھر وضو کرلیتے تھے میں نے عرض کیا : کیا آپ کو غسل کافی نہیں ہے ؟ فرمایا : غسل سے بڑھ کر کون سا وضو مکمل ہوسکتا ہے جنبی کے لیے ؟ لیکن مجھے خیال ہوتا ہ کہ آلہ تناسل سے کچھ نکلا ہے اس لیے میں وضو کرلیتا ہوں (رواہ عبدالرزاق)
27371- عن سالم قال: "كان أبي يغتسل ثم يتوضأ فأقول: أما يجزئك الغسل؟ قال: أي وضوء أتم من الغسل للجنب؟ ولكني يخيل إلي أنه يخرج من ذكري الشيء فأمسه فأتوضأ لذلك". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27372 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرمایا کرتے تھے جب تم اپنی شرمگاہ کو غسل کے بعد نہ چھوؤ تو پھر کون سا وضو ہے جو غسل سے بڑھ کر ہو (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27372- عن نافع أن ابن عمر "كان يقول: إذا لم تمس فرجك بعد أن تقضي غسلك فأي وضوء أسبغ من الغسل". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
27373 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) سے غسل کے بعد وضو کرنے کے متعلق پوچھا گیا آپ (رض) نے فرمایا کون سا وضو غسل سے افضل ہوسکتا ہے (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27373- عن نافع قال: "سئل ابن عمر عن الوضوء بعد الغسل فقال: أي وضوء أفضل، وفي لفظ: أعم من الغسل". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27374 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جب تم غسل کرو تو تین بار کلی کرو چونکہ اس سے غسل میں مبالغۃ ہوجاتا ہے (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27374- عن عمر قال: "إذا اغتسلت فمضمض ثلاثا فإنه أبلغ". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27375 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : میں نے غسل جنابت کیا اور پھر نماز فجر پڑھی لی پھر جب روشنی اچھی طرح پھیل گئی میں نے دیکھا کہ ناخن کے بقدر جگہ خشک رہ گئی ہے اور اسے پانی نہیں پہنچا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم نے ہاتھ سے مسح کرلیا ہوتا تو یہ تمہیں کافی ہوجاتا۔ (رواہ ابن ماجہ والشاشی و سعید ابن المنصور)
27375- عن علي قال: "جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني اغتسلت من الجنابة وصليت الفجر، ثم أصبحت فرأيت قدر موضع الظفر لم يصبه الماء فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لو كنت مسحت عليه بيدك أجزأك". "هو الشاشي، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ واجب غسل :
27376 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان کی روایت ہے کہ انھوں نے اپنی بیوی سے کہا : اپنے سر میں خلال کرلیا کرو قبل ازیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ دوزخ کی آگ میں اس کا خلال کرے (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور وابن جریر)
27376- عن حذيفة بن اليمان "أنه قال لامرأته: خللي رأسك بالماء قبل أن يخلله الله بنار". "عب، ص وابن جرير".
তাহকীক: