কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৩১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دباغت کا بیان :
27317 ۔۔۔ میمونہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک بکری مردار ہوگئی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے اس کے چمڑے کو دباغت کیوں نہیں دی ۔۔ (رواہ عبدالرزاق)
27317- عن ميمونة "أن شاة ماتت فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "ألا دبغتم إهابها"؟ "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27318 ۔۔۔ ” مسند صدیق “ جعفر کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر وعمر ، علی (رض) نے فرمایا : جو چیز دو حدیں یعنی کوڑے اور رجم کو واجب کرتی ہے وہ غسل کو بھی واجب کردیتی ۔ (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ)
27318- "مسند الصديق" عن جعفر "أن أبا بكر وعمر وعليا قالوا: ما أوجب الحدين الجلد أو الرجم أوجب الغسل". "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27319 ۔۔۔ ابن شہاب کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض)، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ، اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) ، اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کے نزدیک جب شرم گاہ دوسری شرمگاہ کو تجاوز کر جاتی ہے تو غسل واجب ہوجاتی ہے۔ (رواہ ابن المنصور)
27319- عن ابن شهاب "أن أبا بكر الصديق وعمر وعثمان وأزواج النبي صلى الله عليه وسلم كانوا يرون الغسل إذا جاوز الختان الختان". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27320 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ گتھ جاتا ہے تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27320- عن عمر قال: "إذا استخلط الرجل أهله فقد وجب الغسل". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27321 ۔۔۔ سعید بن مسیب کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ، سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) اور مہاجرین اولین فرماتے تھے کہ جب ایک شرمگاہ دوسری شرمگاہ کو مس کرلیتی ہے تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔ (رواہ مالک وعبدالرزاق) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 422 ۔
27321- عن سعيد بن المسيب "أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان وعائشة والمهاجرين الأولين كانوا يقولون: إذا مس الختان الختان فقد وجب الغسل". "مالك، عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27322 ۔۔۔ سعید بن مسیب (رح) کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو منبر پر فرماتے سنا کہ میں کسی بھی ایسے شخص کو نہ پاؤں جو مجامعت کرے اور پھر غسل نہ کرے خواہ اسے انزال ہو یا نہ ہو ورنہ میں اسے سخت سزا دوں گا ۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن سعد)
27322- عن سعيد بن المسيب قال: "سمعت عمر على المنبر وهو يقول: لا أجد أحدا جامع فلم يغتسل أنزل أو لم ينزل إلا عاقبته". "ص وابن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27323 ۔۔۔ سلیمان بن یسار کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : اے لوگو ! مجھے مذی آجاتی ہے جبکہ ہر نر کو مذی آتی ہے منی کی وجہ سے غسل کیا جاتا ہے اور مذی آنے پر وضو کیا جاتا ہے ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27323- عن سليمان بن يسار قال: "خطب عمر الناس فقال: يا أيها الناس إنه يكون مني مذي وإن كل فحل يمذي يغتسل من المني ويتوضأ من المذي". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27324 ۔۔۔ زید بن خالد جہنی کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) سے سوال کیا میں نے کہا : مجھے بتائیں ایک شخص اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے اور اسے منی نہیں آتی (یعنی انزال نہیں ہوتا) سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے فرمایا : یہ شخص وضو کرے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے اور آلہ تناسل دھو لے عثمان (رض) نے فرمایا میں نے یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے میں نے یہی مسئلہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) طالب زبیر بن عوام طلحہ بن عبیداللہ اور ابی بن کعب (رض) سے پوچھا : انھوں نے مجھے اسی (یعنی وضو) کا حکم دیا۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ابی شیبۃ والبخاری ومسلم وابو العباس السراج فی کتابہ وابن خزیمۃ والطحاوی وابن حیان)
27324- عن زيد بن خالد الجهني قال: "سألت عثمان بن عفان قلت: أرأيت إذا جامع الرجل امرأته ولم يمن؟ فقال عثمان: يتوضأ كما يتوضأ للصلاة ويغسل ذكره، وقال عثمان: سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألت عن ذلك علي بن أبي طالب والزبير بن العوام وطلحة بن عبيد الله وأبي بن كعب فأمروني بذلك". "حم، ش، ح، م وأبو العباس السراج في كتابه وابن خزيمة والطحاوي، حب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27325 ۔۔۔ حضرت ابی بن کعب (رض) کی روایت ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ ہم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے پھر اکسال کرتا ہے (یعنی اسے انزال نہیں ہوتا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پانی پانی (یعنی غسل منی) سے واجب ہوتا ہے (رواہ عبدالرزاق)
27325- عن أبي كعب "سأل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: أحدنا يأتي المرأة ثم يكسل فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "الماء من الماء"."عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27326 ۔۔۔ ” مسند سھل بن سعد ساعدی “ سھل (رض) کی روایت ہے کہ انصار کا قول ” پانی پانی سے واجب ہوتا ہے “ شروع اسلام میں بطور رخصت کے تھا پھر اس کے بعد غسل کا حکم استوار ہوگیا ایک روایت میں ہے کہ اس کے بعد ہم نے غسل کرنا شروع کیا بشرطیکہ جب شرمگاہ شرمگاہ کو مس کرے (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27326- "من مسند سهل بن سعد الساعدي" إنما كان قول الأنصار: "الماء من الماء إنها كانت رخصة في أول الإسلام، ثم كان الغسل بعد، وفي لفظ: ثم أخذنا بالغسل بعد ذلك إذا مس الختان الختان". "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27327 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ جب سپاری غائب ہوجائے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27327- عن أبي هريرة "إذا غابت المدورة فقد وجب الغسل". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27328 ۔۔۔ ابو صالح زیات ایک شخص سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک انصاری نے غسل کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کی وجہ دریافت کی انصاری نے جواب دیا : جس وقت آپ نے مجھے آواز دی میں اپنی بیوی سے مجامعت کررہا تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تمہارا جماع ادھورا رہ جائے یا اکسال (یعنی انزال نہ) ہو تمہیں وضو ہی کافی ہے (رواہ عبدالرزاق)
27328- عن أبي صالح الزيات عن رجل" أن النبي صلى الله عليه وسلم نادى رجلا من الأنصار فخرج إليه فانطلقا قبل قباء فمرا بمرية فاغتسل الأنصاري فسأله النبي صلى الله عليه وسلم فقال: دعوتني وأنا على امرأتي فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "إذا فحط أحدكم أو أكسل فإنما يكفي منه الوضوء". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27329 ۔۔۔ خولہ بنت حکیم کی روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کیا کہ کوئی عورت خواب میں وہ کچھ دیکھے جو (یعنی احتلام) مرد دیکھتا ہے آپ نے فرمایا : عورت پر اس وقت تک غسل نہیں جب تک اسے انزال نہ ہو جس طرح مرد پر اس وقت تک غسل نہیں جب تک اسے انزال نہ ہو (رواہ ابن ابی شیبۃ وھو صحیح)
27329- عن خولة بنت حكيم أنها سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل فقال: "إنه ليس عليها غسل حتى تنزل كما أن الرجل ليس عليه غسل حتى ينزل". "ش وهو صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27330 ۔۔۔ ” مسند عائشہ (رض) جب ایک شرمگاہ دوسری شرمگاہ کا تجاوز کر جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے میرے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایسا ہوا ہے اور آپ نے غسل کیا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27330- "مسند عائشة" "إذا جاوز الختان الختان فقد وجب الغسل فقد كان يكون ذلك مني ومن النبي صلى الله عليه وسلم فيغتسل". "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27331 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ جماع کیا لیکن آپ کو انزال نہیں ہوا تاہم دونوں نے غسل کیا (رواہ ابن عساکر)
27331- عن عائشة "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جامعها فلم ينزل فاغتسلا". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27332 ۔۔۔ ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ ام سلیم (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں سوال کیا کہ عورت خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے آپ نے فرمایا جب عورت پانی (منی) دیکھے تو غسل کرے میں نے کہا تو نے عورتیں رسوا کردیں کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں پھر اس کا بچہ اس کے مشابہ کیونکر ہوا۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27332- عن أم سلمة قالت: "جاءت أم سليم إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألته عن المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل قال: "إذا رأت الماء فلتغتسل" فقلت: فضحت النساء وهل تحتلم المرأة؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "تربت يمينك فبم يشبهها ولدها إذا"؟ "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27333 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ ام سلیم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ عورت وہ کچھ دیکھے کہ جو مرد دیکھتا ہے آپ نے فرمایا عورت پر غسل واجب ہے (رواہ سعید بن المنصور)
27333- عن أنس عن أم سليم "أنها سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: المرأة ترى ما يرى الرجل قال: "عليها الغسل". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27334 ۔۔۔ سعید بن المسیب کی روایت ہے کہ خولہ بنت حکیم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ پوچھا کہ ایک عورت خواب میں وہ کچھ دیکھے مو مرد خواب میں دیکھتا ہے کیا عورت پر غسل واجب ہے آپ نے فرمایا جی ہاں بشرطیکہ جب عورت کو انزال ہو (رواہ سعید بن المنصور)
27334- عن سعيد بن المسيب أن خولة بنت الحكيم استفت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل أعليها الغسل؟ قال: "نعم إذا هي أنزلت الماء". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27335 ۔۔۔ عبدالغریز بن رفیع ، ابو سلمہ بن عبدالرحمن ، عبدالرحمن و مجاہد وعطا کہتے ہیں : حضرت ام سلیم (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عورت خواب میں وہ کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے کیا عورت پر غسل واجب ہے ؟ آپ نے فرمایا : کیا عورت شہوت پاتی ہے عرض کیا : ہوسکتا ہے پاتی ہو فرمایا کیا تری (منی کا اثر) پاتی ہے ؟ عرض کیا : ممکن ہے پاتی ہو فرمایا : پھر غسل کرے گی ام سلیم (رض) سے عورتیں ملیں اور کہا اے اسم سلیم (رض) تو نے ہمیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پاس رسوا کردیا ۔ ام سلیم (رض) نے فرمایا میں اس وقت تک نہیں رک سکتی جب تک مجھے معلوم نہ ہوجائے آیا کہ میں حلال میں ہوں یا حرام میں (رواہ سعید بن المنصور)
27335- عن عبد العزيز بن رفيع عن أبي سلمة بن عبد الرحمن عن عبد الرحمن ومجاهد وعطاء قالوا:" دخلت أم سليم على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله ترى في منامها كما يرى الرجل أفيجب عليها الغسل؟ قال: "هل تجد شهوة؟ " قالت: لعله قال: "وهل تجد بللا؟ " قالت: لعله قال: "فلتغتسل"، فلقيها نسوة فقلن لها يا أم سليم فضحتنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: ما كنت أنتهي حتى أعلم أفي حلال أنا أم في حرام". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৩৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب موجبات غسل ۔۔۔ آداب غسل حمام میں داخل ہونے کا بیان : موجبات غسل :
27336 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے اس شخص کے متعلق جس کے عضو سے غسل کرنے کے بعد کچھ نکل آئے فرمایا : اگر غسل سے پہلے پیشاب کیا ہے تو وضو کے لے اور اگر پیشاب نہیں کیا تو غسل کرے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27336- "عن علي في الرجل يخرج منه الشيء بعد الغسل؟ قال: إن كان بال قبل الغسل توضأ، وإن لم يكن بال أعاد الغسل". "ص".
তাহকীক: