কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭২৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27257 ۔۔۔ سلمان بن موسیٰ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حضرت خالد (رض) کو خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا مجھے خبر پہنچی ہے کہ تم شام میں حمام میں داخل ہوتے ہو جب کہ ان حماموں میں عجمی لوگ داکل ہوتے ہیں جو بدن پر ایسی ادویات ملتے ہیں جو شراب سے تیار کی جاتی ہیں اے آل مغیرہ ! میں تمہیں دوزخیوں کے رنگ میں خیال کرتا ہوں۔ (رواہ ابو عبیدہ فی الغریب)
27257- عن سلمان بن موسى "أن عمر كتب إلى خالد بن الوليد: إنه بلغني أنك دخلت حماما بالشام، وإن من بها من الأعاجم اتخذوا لكم دلوكا عجن بخمر وإني أظنكم آل المغيرة ذراء النار."أبو عبيدة في الغريب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27258 ۔۔۔ حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اس بات سے منع فرماتے تھے کہ پٹھوں کو پیشاب سے رنگا جائے۔
27258- عن ابن عمر "أن عمر كان ينهى أن يصبغ العصب بالبول". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27259 ۔۔۔ سلیمان بن موسیٰ کی روایت ہے کہ جب حضرت خالد بن ولید (رض) نے ملک شام فتح کیا تو مقام آمد میں پڑاؤ کیا عجمیوں نے آپ (رض) کے لیے حمام تیار کیا اور کچھ کری میں تیار کیں جو شراب میں تیار کی جاتی تھیں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے کچھ جاسوس لشکر میں موجود رہتے تھے جو مختلف قسم کی خبریں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو لکھتے رہتے تھے چنانچہ جاسوسوں نے یہ خبر بھی لکھ بھیجی سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حضرت خالد (رض) کو خط لکھا : اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمہارے پیٹوں بالوں اور مونچھوں پر شراب حرام کردی ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27259- عن سليمان بن موسى قال: "لما افتتح خالد بن الوليد الشام نزل آمد فأعد له من بها من الأعاجم الحمام ودلوكا عجن بالخمر، وكان لعمر عيونا من جيوشه يكتبون إليه بالأخبار، فكتبوا إليه بذلك، فكتب إليه عمر إن الله حرم الخمر على بطونكم وأشعاركم وأبشاركم". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27260 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو خبر پہنچی کہ خالد بن ولید (رض) حمام میں داخل ہوتے ہیں اور نورہ استعمال کرنے کے بعد ایک روئی سے مالش کرتے ہیں جو شراب میں گوندھی جاتی ہے۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حضرت خالد (رض) کو خط لکھا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ تم شراب کے ساتھ مالش کرتے ہو سو اللہ تبارک وتعالیٰ نے شراب کے ظاہر و باطن کو حرام کیا ہے بلکہ شراب کو مس کرنا (چھونا) بھی حرام کردیا ہے شراب کے ساتھ (کسی چیز کو) دھونا اسی طرح حرام ہے جس طرح اس کا پینا حرام ہے اپنے جسموں کو شراب مت لگنے دو چونکہ یہ نجس ہے اگر تم اس سے پہلے ایسا کرچکے ہو تو آئندہ ایسا مت کرو ۔ حضرت خالد (رض) نے جواب لکھا : ہم نے اس کا خاتمہ کردیا ہے شراب کے علاوہ اور بھی چیزیں دھونے میں آسکتی ہیں۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے جواب میں لکھا میرا خیال ہے کہ ال مغیرہ جفاکشی میں مبتلا کردیئے گئے ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ تمہیں اس پر موت نہ دے۔ (رواہ سعید وابن عساکر)
27260- عن عمر أنه بلغه "أن خالد بن الوليد دخل الحمام فتدلك بعد النورة بخبز عصفر معجون بخمر، فكتب إليه عمر: إنه بلغني أنك تدلكت بخمر، فإن الله قد حرم ظاهر الخمر وباطنها، وحرم ظاهر الإثم وباطنه وقد حرم مس الخمر إلا أن الغسل حرام كما حرم شربها فلا تمسوها أجسادكم، فإنها نجس وإن فعلتم فلا تعودوا فكتب إليه خالد: إنا قد قتلناها فعادت غسولا غير خمر فكتب إليه عمر إني لأظن آل المغيرة قد ابتلوا بالجفاء فلا أماتكم الله عليه فانتهى لذلك". "سيف، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27261 ۔۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : لڑکی کا پیشاب دھویا جائے اور لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مار لیے جائیں (حوالہ کی جگہ خالی ہے البتہ ابو داؤد نے مرفوقا وموفوعا کتاب الطھارۃ میں یہ حدیث روایت ہے باب بول الصبی یصیب الثوب)
27261- عن علي قال: "يغسل بول الجارية وينضح بول الصبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27262 ۔۔۔” مسند ابی سعید “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ اگر چوہا گھی میں گرجائے تو کیا کیا جائے۔ آپ نے فرمایا۔ اگر گھی جا مد ہے تو چوہے کو نکالنے کے بعد اس کے اردگرد سے کرید کر گھی نکال دیا جائے (اور باقی استعمال میں لایا جائے) اگر گھی مائع ہو تو پھر اس کے قریب بھی مت جاؤ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27262- "مسند أبي سعيد" "سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن الفأرة تقع في السمن قال: "إن كان جامدا فألقوه وما حولها، وإن كان مائعا فلا تقربوه". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27263 ۔۔۔ ” مسند ابی لیلی “ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے تھے اتنے میں حضرت حسن بن علی (رض) گھسٹتے ہوئے آئے حتی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینے پر آ بیٹھے اور آپ پر پیشاب کردیا اور ہم جلدی سے آپ کی طرف لپکے تاکہ ہم حسن (رض) کو اٹھائیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ میرا بیٹا ہے یہ میرا بیٹا ہے پھر آپ نے پانی منگوایا اور پیشاب پر بہا دیا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27263- "مسند أبي ليلى" "كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم جلوسا والحسن ابن علي يحبو حتى جلس على صدره فبال عليه فابتدرناه لنأخذه فقال النبي صلى الله عليه وسلم "ابني ابني" ثم دعا بماء فصبه عليه". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27264 ۔۔۔ ” مسند ابوہریرہ (رض) “ ایک اعرابی مسجد میں داخل ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں موجود تھے اعرابی نے مسجد میں پیشاب کردیا آپ نے پانی کو ڈول منگوایا اور پیشاب پر بہا دیا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27264- "مسند أبي هريرة" "دخل أعرابي المسجد ورسول الله صلى الله عليه وسلم فيه فبال فأمر بسجل من ماء فأفرغ على بوله". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27265 ۔۔۔ ” مسند ابوہریرہ (رض) ‘ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ اگر چوہا گھی میں پڑجائے تو کیا کیا جائے۔ آپ نے فرمایا : گھی اگر جامد ہے (یعنی ٹھوس ہو) تو چوہا اور اس کے اردگرد کا گھی نکال دو اور اگر مائع ہو تو اس کے قریب بھی مت جاؤ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27265- "مسند أبي هريرة" "سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن الفأرة تقع في السمن قال: "إذا كان جامدا فألقوه وما حولها، وإن كان مائعا فلا تقربوه". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27266 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ بچے کے پیشاب پر اسی کے بمثل پانی بہا دیا جائے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسن بن علی کے پیشاب کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27266- عن ابن عباس "في بول الصبي يصب عليه مثله من الماء كذلك صنع رسول الله صلى الله عليه وسلم ببول الحسن بن علي". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27267 ۔۔۔ حضرت اسمائی بنت ابی بکر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حائضہ عورت کے خون کے متعلق دریافت کیا گیا جو کپڑوں کو لگ گیا ہو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے کھرچو پھر پانی سے رگڑ کر دھو لو اور اس میں نماز پڑھ لو۔ (رواہ الشافعی و سعید بن المنصور وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ والنسائی وابن حبان والبیھقی فی السنن)
27267- عن أسماء بنت أبي بكر قالت: "سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن دم الحيض يكون في الثوب فقال: حتيه ثم اقرصيه بالماء واغسليه وصلى فيه". "الشافعي، ص، عب، ش، ن، حب، هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27268 ۔۔۔ زینب بنت جحش کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے اتنے میں حسین بن علی (رض) آہستہ آہستہ چلتے ہوئے آئے مجھے خدشہ ہوا کہ حسین (رض) کا جگا نہ دیں میں نے حسین (رض) کو کسی چیز سے بہانا شروع کردیا پھر میں حسین (رض) سے غافل ہوگئی حسین (رض) آگے بڑھے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیٹ پر چڑھ کر بیٹھ گئے پھر اپنا عضو تناسل نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ناف میں رکھا اور پیشاب کردیا میں یہ دیکھ کر گھبرا گئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس پانی لاؤ میں نے پیشاب پر پانی بہا دیا پھر آپ نے فرمایا : بچے کے پیشاب پر چھینٹے مار لیے جائیں اور بچی کا پیشاب دھو لیا جائے (رواہ عبدالرزاق)
27268- عن زينب بنت جحش قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم نائما في بيتي فجاء حسين بن علي يدرج، فخشيت أن يوقظه فعللته بشيء ثم غفلت فقعد على بطن النبي صلى الله عليه وسلم، ووضع طرف ذكره في سرة رسول الله صلى الله عليه وسلم فبال فيها ففزعت لذلك فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "هاتي ماء" فصببته عليه، ثم قال: "ينضح بول الغلام ويغسل من بول الجارية". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27269 ۔۔۔ حضرت عائشۃ (رض) کی روایت ہے کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس شخص کے متعلق پوچھا جو جوتوں تلے نجاست روند ڈالے آپ نے فرمایا : مٹی اسے پاک کردیتی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3194 ۔
27269- عن عائشة قالت: "سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الرجل يطأ في نعليه الأذى قال: "التراب له طهور". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27270 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ ہم میں سے کوئی عورت حائضہ ہوئی اس کے کپڑوں میں خون لگ جاتا ہو پتھر یا لکڑی یا ہڈی سے خون کھرچتی پھر اسے دھو کر نماز پڑھ لیتی (رواہ عبدالرزاق)
27270- عن عائشة قالت: "كانت إحدانا تحيض فيكون في ثوبها الدم فتحته بالحجر أو بالعود أو بالعظم ثم ترشه وتصلي". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27271 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ ہم میں سے کوئی عورت حیض کا خون اپنی تھوک سے دھو لیتی اور (پہلے) اسے ناخن سے کھرچ لیتی (رواہ عبدالرزاق)
27271- عن عائشة قالت: "كانت إحدانا تغسل دم الحيضة بريقها تقرصه بظفرها". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27272 ۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے کہ ایک شخص حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : آپ ایسے مٹکے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جس میں گھی ہوا اور اس میں چوہا پڑجائے پھر مر بھی جائے آپ (رض) نے فرمایا : اگر گھی مائع حالت میں ہو تو اس سے چراغ جلانے کا کام لو اور اگر جامد ہو تو چوہے اور اس کے اردگرد کا گھی باہر نکال دو اور بقیہ کو اپنے استعمال میں لاؤ (رواہ ابن جریر)
27272- عن عكرمة قال: "جاء رجل إلى ابن عباس فقال: ما تقول في جرة من سمن وقعت فيها فأرة فماتت؟ فقال ابن عباس: إن كان مائعا فاستسرجوا به وإن كان جامدا فألقوها وما حولها ثم شأنكم بالبقية". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27273 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ ابن زبیر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پیشاب کردیا میں نے غصہ سے ابن زبیر (رض) کا پکڑا آپ نے فرمایا : اسے چھوڑ دو چونکہ یہ کھانا نہیں کھاتا اور اس کا پیشاب باعث ضرر نہیں۔ رواہ ابن النجار) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدر قطنی 91 ۔
27273- عن عائشة قالت: "بال ابن الزبير على النبي صلى الله عليه وسلم فأخذته أخذا عنيفا فقال: "دعوه فإنه لم يطعم الطعام ولا يضر بوله". "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27274 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک بچہ لایا گیا اس نے آپ پر پیشاب کردیا آپ نے پیشاب پر پانی بہایا اور اسے دھویا نہیں۔ (رواہ البزار)
27274- عن عائشة قالت:" أتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بصبي فبال عليه فأتبعه الماء ولم يغسله". "ز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27275 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے دریافت کیا گیا کہ حیض کا خون پانی سے دھویا جاتا ہے لیکن اس کا اثر نہیں ختم ہوتا۔ فرمایا : کپڑے کو زعفران میں رنگ لیا کرو۔ (رواہ عبدالرزاق)
27275- عن عائشة أنها "سئلت عن دم الحيضة يغسل بالماء فلا يذهب أثره قالت جعل الله الماء طهورا". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27276 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : حیض کا خون پانی سے دھو لیا جائے کسی نے کہا : خون کا اثر نہیں ختم ہوتا۔ فرمایا کپڑے کو زعفران میں رنگ لیا کرو۔ (رواہ عبدالرزاق)
27276- عن عائشة قالت: "تغسله بالماء فقيل لها: لا يذهب أثره، قالت: فتلطخه بزعفران". "عب".
তাহকীক: