কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭২৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27237 ۔۔۔ زید بن وھب کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر (رض) کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا آپ (رض) نے اپنی ٹانگوں کو کھول رکھا تھا حتی کہ مجھے دیکھ کر ترس آنے لگا (راوہ عبدالرزاق)
27237- عن زيد بن وهب قال: "رأيت عمر بن الخطاب يبول قائما ففرج حتى رحمته". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27238 ۔۔۔ عبدالرحمن ابی لیلی کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) پیشاب کرتے پھر عضو مخصوص کو پتھ وغیرہ سے صاف کرتے پھر جب وضو کرتے تو عضو مخصوص کو پانی سے نہیں دھوتے تھے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27238- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: "كان عمر بن الخطاب يبول ثم يمسح ذكره بحجر أو بغيره، ثم إذا توضأ لم يمس ذكره الماء". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27239 ۔۔۔ زہری کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) قضائے حاجت سے فارغ ہو کر آتے پانی لیتے اور دو اونٹوں کے درمیان بیٹھ کر استنجاء کرتے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ہنستے اور کہتے انھوں نے اس طرح وضو کیا جس طرح عورت وضو کرتی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27239- عن الزهري أن عمر بن الخطاب "أتى الغائط ثم استطاب بالماء بين راحلتين، فجعل أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يضحكون ويقولون: توضأ كما توضأ المرأة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27240 ۔۔۔ مولائے عمر یسار بن نمیر کی روایت ہے کہ جب سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) پیشاب کرتے کہتے : مجھے استنجاء کے لیے کوئی چیز دو چنانچہ آپ (رض) کو میں لکڑی یا پتھر دیتا یا آپ دیوار کے پاس آتے اور اس سے عضو کر رگڑ کر صاف کرتے یا زمین سے مس کر کے صاف کرتے اور پھر دھوتے نہیں تھے (راوہ الترفقی)
27240- عن مولى عمر يسار بن نمير قال: "كان عمر إذا بال قال: ناولني شيئا أستنجي به فأناوله العود والحجر أو يأتي حائطا يتمسح أو يمسه الأرض ولم يكن يغسله". "الترفقي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27241 ۔۔۔ حکم کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ایک دیوار کے سوراخ میں پتھر یا ہڈی رکھتے آپ اس جگہ آتے سوراخ میں پیشاب کرتے پھر اس پتھر یا ہڈی سے عضو کا صاف کر رے پھر وضو کرتے اور پانی کو چھوتے تک نہیں تھے۔ (رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ :۔۔۔ احادیث صحیحہ میں صاف صاف یہ آیا ہے کہ ہڈی سے استنجاء نہ کیا جائے اور سوراخ میں بھی پیشاب کرنے سے ممانعت کی گئی ہے لہٰذا ترجیح احادیث صحیحہ کو ہوگی۔
27241- عن الحكم أن عمر بن الخطاب "كان له حجر أو عظم في جحر في حائط في مكان، فكان يأتيه فيبول فيه، ثم يمسحه بذلك الحجر أو بذلك العظم، ثم يتوضأ وما يمسه ماء". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27242 ۔۔۔ عثمان بن عبدالرحمن تیمی کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو دیہات میں دیکھا آپ (رض) نے قضائے حاجت کے بعد پانی سے استنجاء کیا۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27242- عن عثمان بن عبد الرحمن التيمي قال: "رأيت عمر بن الخطاب بالبادية وهو يستنجي من الغائط بالماء". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27243 ۔۔۔ ابو ظبیان کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا پھر پانی منگوایا اور وضو کیا موزوں پر مسح کیا پھر مسجد میں داخل ہوئے اور نماز پڑھی۔ (رواہ عبدالرزاق ومسدد والطحاوی وابن ابی شیبۃ)
27243- عن أبي ظبيان قال: "رأيت عليا بال وهو قائم، ثم دعا بماء فتوضأ ومسح على خفيه، ثم دخل المسجد فصلى". "عب ومسدد والطحاوي، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27244 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے دبر زیادہ محفوظ رہتا ہے اور بیٹھ کر پیشاب کرنا دبر کے لیے زیادہ فراخی کا باعث ہے (رواہ عبدالرزاق)
27244- عن عمر قال: "البول قائما أحصن للدبر، والبول جالسا أرخى للدبر". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27245 ۔۔۔ عثمان بن عبدالرحمن کی روایت ہے کہ ان کے والد نے انھیں حدیث سنائی کہ انھوں نے سنا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اپنی تہبند کے نیچے پیچھے سے وضو کرلیتے تھے (رواہ عبدالرزاق وابن وھب)
27245- عن عثمان بن عبد الرحمن "أن أباه حدثه أنه سمع عمر بن الخطاب يتوضأ بالماء وضوءا لما تحت إزاره". "عب وابن وهب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27246 ۔۔۔ ” مسند علی “ تخعی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے پیشاب کیا پھر وضو کیا اور نماز کے لیے کھڑے ہوگئے جب کہ آپ نے اپنے عضو کو چھوا تک نہیں (رواہ عبدالرزاق والبیھقی فی شعب الایمان)
27246- "مسند علي" عن النخعي "أن عليا بال ثم توضأ فقام يصلي، وما مس ذكره". "عب، هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27247 ۔۔۔ خزیمہ بن ثابت کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے استنجاء کے متعلق فرمایا کہ اس میں پتھر استعمال کیے جائیں اور ان میں کوئی گوبر نہ ہو۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27247- عن خزيمة بن ثابت قال: "قال النبي صلى الله عليه وسلم في الاستطابة ثلاثة أحجار ليس فيها رجيع". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27248 ۔۔۔ عبداللہ بن زبیر کی روایت ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو پاخانے کا اثر دھوتے دیکھ کر فرمایا ہم ایسا نہیں کرتے تھے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27248- عن عبد الله بن الزبير أنه رأى رجلا يغسل عنه أثر الغائط فقال: ما كنا نفعله. "ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27249 ۔۔۔ مجاہد کہتے ہیں کہ دبر (پچھلے حصہ) کا دھونا فطرت میں سے ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27249- عن مجاهد قال: "غسل الدبر من الفطرة". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27250 ۔۔۔ مسند علی “ ابراہیم کی روایت ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) نے ایک شخص کو عضو مخصوص دھوتے ہوئے دیکھا تو فرمایا : اپنے دین میں وہ چیز مت شامل کرو جو دین کا حصہ نہیں ہے تم سمجھتے ہو کہ تمہارے اوپر عضو مخصوص کو دھونا واجب ہے جب وہ پیشاب کرے اور اس کا ترک کرنا جفاء (ظلم) ہے (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27250- "مسند علي" عن إبراهيم "أن سعد بن أبي وقاص رأى رجلا يغسل ذكره فقال: لا تلحقوا في دينكم ما ليس منه يرى أحدكم أن حقا عليه يغسل ذكره إذا بال وأن تركه جفاء". "عب. ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27251 ۔۔۔ ” مسند ازداد ابی عیسیٰ “ عیسیٰ بن ازداد کی روایت ہے (امام بخاری کہتے ہیں عیسیٰ ابن ازداد کو صحابیت کا شرف حاصل نہیں یہ روایت وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب پیشاب کرتے تو اپنے عضو کو تین بار آہستہ آہستہ (آگے کی طرف) دباتے تھے تاکہ پیشاب کے اٹکے ہوئے قطرے خارج ہوجائے (رواہ ابو نعیم)
27251- "مسند ازداد أبي عيسى" عن عيسى بن أزداد وقال خ: لا صحبة له عن أبيه قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا بال نتر ذكره ثلاث مرات". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27252 ۔۔۔ عبدالملک بن عمیر کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : تم سے پہلے لوگ مینگینوں کی مانند پاخانہ کرتے تھے جب کہ تم لوگ پتلا پاخانہ کرتے ہو لہٰذا پتھر استعمال کرنے کے بعد پانی سے دھو لو۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بنا لمنصور)
27252- عن عبد الملك بن عمير قال: قال علي: "إن من كان قبلكم كانوا يبعرون بعرا وأنتم تثلطون ثلطا فاتبعوا الحجارة بالماء". "عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27253 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی سے استنجاء کیا۔ (راواہ سعید بن المنصور)
27253- عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم "استنجى بالماء". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27254 ۔۔۔” ایضاء “ یحییٰ بن ابی کثیر کی روایت ہے کہ حضرت انس (رض) ریشم سے استنجاء کرتے تھے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27254- "أيضا" عن يحيى بن أبي كثير قال: "كان أنس بن مالك يستنجي بالحرير". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27255 ۔۔۔ زید بن وہب کی روایت ہے کہ ہم نے حضرت عمر (رض) کی خلافت میں آذر بیجان میں جہاد کیا حضرت زبیر بن عوام (رض) ہمارے درمیان موجود تھے اتنے میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کا خط موصول ہوا کہ مجھے خبر ہوئی ہے کہ تم ایسی سر زمین میں ہو جہاں کا کھانا مردار کے ساتھ خلط ملط ہوجاتا ہے اور لباس بھی مردار کا استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا تم وہی کھانا کھاؤ جو پاک ہو اور وہی کپڑے پہنو جو پاک ہوں (رواہ ابن سعد)
27255- عن زيد بن وهب قال: "غزونا آذربيجان في إمارة عمر وفينا يومئذ الزبير بن العوام فجاءنا كتاب عمر بلغني أنكم في أرض يخالط طعامها الميتة ولباسها المتيية فلا تأكلوا إلا ما كان ذكيا، ولا تلبسوا إلا ما كان ذكيا". "ابن سعد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازالہ نجاست اور بعض اقسام نجاست :
27256 ۔۔۔ ابو عثمان وربیع یا ابی حارثہ کی حدیث ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو خبر پہنچی کہ حضرت خالد بن ولید (رض) حمام میں داخل ہوتے ہیں تو نورہ استعمال کرنے کے بعد عصفر معجون شراب کے ساتھ ملا کر مالش کرتے ہیں حضرت عمر (رض) نے خط لکھا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ تم شراب کے ساتھ مالش کرتے ہو حالانکہ شراب کا ظاہر و باطن حرام ہے جس طرح شراب کا پینا حرام ہے اسی طرح شراب کو مس کرنا بھی حرام ہے اپنے جسموں کو شراب مت ملو چونکہ یہ نجس ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
27256- عن أبي عثمان والربيع أو أبي حارثة قال: "بلغ عمر أن خالد بن الوليد دخل الحمام فتدلك بعد النورة بخبز عصفر معجون بخمر، فكتب إليه: بلغني أنك تدلكت بخمر، وإنه قد حرم ظاهر الخمر وباطنها، وقد حرم مس الخمر كما حرم شربها، فلا تمسوها أجسامكم فإنها نجس". "كر".
তাহকীক: