কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭২১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27217 ۔۔۔ ابو عالیہ کی روایت ہے کہ جنات اور بنی آدم کی بےپردگیوں کے درمیان ستر یہ ہے کہ آدمی ہ کہہ لے (بسم اللہ (رواہ سعید بن المنصور)
27217- عن أبي العالية قال: "ستر بين الجن وبين عورات بني آدم أن يقول الرجل: بسم الله". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27218 ۔۔۔ ” مسند اسامہ “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب پاخانہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ البزار و سعید بن المنصور)
27218- "مسند أسامة" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم "نهى أن يستقبل القبلة بغائط أو ببول". "البزار، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27219 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے یہ دعا پڑھتے تھے۔ (اعوذباللہ من الخبث والخبائث) میں نر اور مادہ جنات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں (رواہ ابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27219- عن أنس قال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا دخل الخلاء قال: "أعوذ بالله من الخبث والخبائث". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27220: حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : اعوذ باللہ من الخبث والخبائث۔ میں نر اور مادہ جنات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ رواہ ابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور۔
27220- عن أنس "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا دخل الكنيف قال: "بسم الله اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث". "ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27221 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلاء میں داخل ہوتے میں اس وقت لڑکا تھا میں ایک برتن یا چھوٹا مشکیزہ پانی سے بھرا آپ کے استنجاء کے لیے اٹھا لاتا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ )
27221- عن أنس "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدخل الخلاء فأحمل وأنا غلام نحوي إداوة وعنزة فيستنجي بالماء". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27222 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے انگوٹھی دائیں ہاتھ میں لے لیتے جب باہر تشریف لائے توبائیں ہاتھ میں لگا لیتے (رواہ ابن الجوزی فی الواھیات وقال الدیصح فیہ عمرو بن خالدا الوسطی کذاب یضع الحدیث) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 1567 ۔
27222- عن علي "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا دخل الخلاء حول خاتمه في يمينه فإذا خرج وتوضأ حوله في يساره".
"ابن الجوزي في الواهيات وقال لا يصح فيه عمرو بن خالد الواسطي كذاب يضع الحديث".
"ابن الجوزي في الواهيات وقال لا يصح فيه عمرو بن خالد الواسطي كذاب يضع الحديث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27223 ۔۔۔ جعفر بن محمد اپنے آباء کے واسطہ سے حضرت علی (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے جاتے۔ میں پانی کی چھاگل اٹھا کر آپ کے پیچھے ہو لیتا (رواہ السلمی فی الاربعین)
27223- عن جعفر بن محمد عن آبائه عن علي قال: "خرج النبي صلى الله عليه وسلم البراز فأخذت الركوة فخرجت في أثره". "السلمى في الأربعين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27224 ۔۔۔ قبیصہ بن ذؤئب کی روایت ہے کہ میں نے حضرت زید بن ثابت (رض) کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا۔ (رواہ عبدالرزاق) ۔ فائدہ :۔۔۔ کھڑے ہو کر حضرت زید (رض) نے کسی عذر کی وجہ سے پیشاب کیا ہوگا عام حالات میں یا بلاعذر کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے۔
27224- عن قبيصة بن ذويب قال "رأيت زيد بن ثابت يبول قائما". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27225 ۔۔۔ عون بن عبداللہ کی روایت ہے کہ ہم حضرت ابوہریرہ (رض) کے پاس تھے لوگ آپ سے مسائل دریافت کر رہے تھے ایک اعرابی نے کہا : میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہ لوگ آپ سے پاخانہ کے متعلق پوچھیں آپ انھیں اس کے متعلق بھی بتادیں گے ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : اے میرے بھتیجے میں تمہیں لعنت کا سبب بننے والی جگہوں میں پیشاب کرنے سے منع کرتا ہوں یعنی راستے کے درمیان سایہ دار جگہ اور سایہ دار درخت کے نیچے جہاں مسافر پڑاؤ کرتے ہو (رواہ عبدالرزاق)
27225- عن عون بن عبد الله قال: "كنا عند أبي هريرة وهم يستفتونه فقال أعرابي: إني لأراهم لو استفتوك أفنيتهم في الخراءة قال: وأنا أفتيك يا ابن أخي أنهاك عن الملاعن 1: قارعة الطريق، وظل الحائط، وظل الشجرة حيث ينزل المسافر". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27226 ۔۔۔ ” مسند عائشہ (رض) “ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں میں یہودیوں کی ایک عورت کے پاس داخل ہوئی وہ بولی پیشاب کی وجہ سے عذاب قبر ہوتا ہے۔ میں نے کہا : تو جھوٹ بولتی ہے۔ بولی : جی ہاں پیشاب لگنے کی وجہ سے چمڑا اور کپڑا کاٹ دیا جاتا ہے۔ اتنے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تشریف لائے ہماری آوازیں بلند ہو رہی تھیں آپ نے وجہ دریافت کی میں نے آپ کو خبر کی آپ نے فرمایا : یہ عورت سچ کہتی ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27226- "مسند عائشة" "دخلت على امرأة من اليهود فقالت: إن عذاب القبر من البول، قلت كذبت، قالت: بلى إنه ليقرض منه الجلد والثوب، فخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الصلاة وقد ارتفعت أصواتنا فقال: "ما هذا"؟ فأخبرته فقال: "صدقت". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27227 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رفع حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو دور تک نکل جاتے حتی کہ آپ کسی کو نہ دیکھتے اس وقت تک اپنا کپڑا نہ اٹھاتے تھے جب تک زمین کے قریب نہ ہوجاتے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27227- "مسند عبد الله بن عمر" "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد الحاجة برز حتى لا يرى أحدا وكان لا يرفع ثوبه حتى يدنو من الأرض". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27228 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قضائے حاجت کے لیے قبلہ رو بیٹھے دیکھا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ) ۔ فائدہ :۔۔۔ دوسری احادیث کے پیش نظریہ حدیث مؤول ہے یہ واقعہ جزیہ ہے حکم اور قانون نہیں۔
27228- "أيضا" "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم جالسا يقضي حاجته متوجها نحو القبلة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27229 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا میں نے حفصہ (رض) کے گھر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رفع حاجت کرتے دیکھا آپ اینٹوں کے درمیان بیٹھے تھے اور آپ کا رخ بیت المقدس کی طرف تھا (رواہ عبدالرزاق)
27229- "أيضا" "ارتقيت فوق سطح لنا فرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو في بيت حفصة يضرب الخلاء بين لبنتين وهو متوجه نحو بيت المقدس". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27230 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ میں حفصہ (رض) کے گھر کی چھت پر چڑھا اور ایسے وقت اوپر گیا میرا خیال تھا کہ کوئی بھی باہر نہیں نکلے گا چنانہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قضائے حاجت کے لیے دو اینٹوں پر بیٹھے دیکھا اور آپ کا رخ بیت المقدس کی طرف تھا۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27230- عن ابن عمر قال: "ظهرت على إجار في بيت حفصة في ساعة لم أكن أظن أحدا يخرج فيها فرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم على لبنتين لحاجة مستقبل بيت المقدس". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27231 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) راستے میں پیشاب کرنا اور نماز پڑھنا مکروہ سمجھتے تھے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27231- عن ابن عمر"أنه كان يكره أن يتغوط على الطريق أو يصلي عليها". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27232 ۔۔۔ مسند عبدالرحمن بن ابی قراد “ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور بہت دور تک نکل گئے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27232- "مسند عبد الرحمن بن أبي قراد" "حججت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فذهب لحاجته فأبعد". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27233 ۔۔۔ عطاء کہتے ہیں جب تم رفع حاجت کر رہے ہوتے ہو فرشتے حاضر نہیں ہوتے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27233- عن عطاء قال: "لا تشهد الملائكة وأنت على الخلاء". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27234 ۔۔۔ ابو ظبیان کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو دیکھا آپ نے زرد رنگ کی تہبند باندھ رکھی تھی اور ایک چادر اوڑھ رکھی تھی آپ کے ہاتھ میں چھوٹا سا مشکیزہ تھا آپ جیل خانے کی دیوار تلے آئے آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا حتی کہ آپ کے پیشاب پر جھاگ چڑھ آئی۔ پھر آپ اس جگہ سے ہٹ گئے وضو کیا اور اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا پھر جوتوں اور پاؤں پر مسح کیا پھر چلو میں پانی لیا اور اپنی کمر پر گرایا۔ میں نے آپ کے کاندھوں پر پانی گرتا ہوا دیکھا پھر آپ مسجد میں داخل ہوئے جوتے اتارے پھر نماز پڑھی۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27234- عن أبي ظبيان قال: "رأيت عليا وعليه إزار أصفر وخميصة وفي يده عنزة أتى حائط السجن فبال قائما حتى رغا بوله، ثم تنحى فتوضأ ثلاثا، ومسح على نعليه وقدميه، ثم أخذ كفا من ماء فصبه على صلعته فرأيت الماء متحادرا على منكبيه ثم دخل المسجد فخلع نعليه ثم صلى". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلا سے متعلق
27235 ۔۔۔ ابن سیرین کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے وضو کرنے سے پہلے پانی پیا اور فرمایا میں پہلے اپنے پیٹ کو پاک کرنا چاہتا ہوں (رواہ سعید بن المنصور)
27235- عن ابن سيرين قال: "خرج علي من الخلاء يشرب ماء قبل أن يتوضأ وقال: أطهر بطني أولا". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کا بیان :
27236 ۔۔۔ عبدالرحمن بن ابی لیلی کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو پیشاب کرتے دیکھا پڑھ آپ نے عضو مخصوص کو مٹٰ کے ساتھ پونچھا پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : ہمیں یہی تعلیم دی گئی ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط وابو نعیم فی حلیۃ الاولیاء)
27236- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: "رأيت عمر بن الخطاب بال، ثم مسح ذكره بالتراب، ثم التفت إلينا فقال: هكذا علمنا". "طس، حل".
তাহকীক: