কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭১১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27118 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرے پھر نماز کے لیے نکل جاتے اور (چلتے چلتے) مجھے بوسی دے دیتے پھر نماز کے لیے آگے بڑھ جاتے نیا وٖضو نہیں کرتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27118- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ ثم يخرج إلى الصلاة فيقبلني ثم يمضي إلى الصلاة فما يحدث وضوءا". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27119 ۔۔۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں ہر سونے والے پر وضو واجب ہوجاتا ہے البتہ جو شخص سر جھکا کر اونگھ لے اس کو وضو نہیں ٹوٹتا۔ (رواہ عبدالرزاق)
27119- عن ابن عباس قال: "وجب الوضوء على كل نائم إلا من أخفق خفقة برأسه". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27120 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں : پروا نہیں کہ میں بیوی کا بوسہ لیتا ہوں یا پھول سونگھ لیتا ہوں (رواہ عبدالرزاق)
27120- عن ابن عباس قال: "ما أبالي قبلتها أو شممت ريحانا". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27121 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں : آگ اللہ تبارک وتعالیٰ کی برکت ہے آگ کسی چیز کو حلال کرتی ہے اور نہ ہی حرام جن چیزوں کو آگ چھولے ان (کو کھانے) سے وضو نہیں ٹوٹتا وضو بدن میں داخل ہونے والی چیزوں سے نہیں ٹوٹتا وضو تو بدن سے خارج ہونے والی چیزوں سے ٹوٹتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27121- عن ابن عباس قال: "إنما النار بركة الله وما تحل من شيء ولا تحرمه ولا وضوء مما مست النار ولا وضوء مما دخل إنما الوضوء مما خرج من الإنسان". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27122 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت عائشہ (رض) سے مسئلہ دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا بوسہ لے وہ وضو دوبارہ کرے گا ؟ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کسی بیوی کا بوسہ لے لیتے تھے اور پھر وضو نہیں دہراتے تھے عروہ کہتے ہیں : میں نے کہا وہ (بیوی) ہو نہ ہو آپ ہی ہوسکتی ہیں حضرت عائشہ (رض) خاموش ہوگئیں۔ (رواہ ابن عساکر وفیہ الحسن بن دینار مستدوک) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 1145 ۔
27122- عن عروة "أن رجلا سأل عائشة عن الرجل يقبل امرأته أيعيد الوضوء؟ فقالت: قد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقبل بعض نسائه ثم لا يعيد الوضوء فقلت لها: لئن كان ذلك ما كان إلا منك فسكتت". "كر وفيه الحسن بن دينار متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27123 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں : تم پاک کھانے کی وجہ سے وضو کرتے ہو اور بےہودہ گوئی سے وضو نہیں کرتے ہو۔ (رواہ عبدالرزاق)
27123- عن عائشة قالت: يتوضأ أحدكم من الطعام الطيب ولا يتوضأ من الكلمة العوراء يقولها". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27124 ۔۔۔ جابر بن عبداللہ (رض) عمرہ بنت حزام سے روایت نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھجوروں کے لیٹے ہوئے خوشے اور دہی پیش کیا پھر آپ کے لیے بکری ذبح کی آپ نے تناول فرمایا پھر آپ نے وضو کیا اور ظہر کی نماز پڑھی پھر میں نے آپ کا بکری کا گوشت پیش کیا آپ نے تناول فرمایا : پھر عصر کی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔ (رواہ البیھقی فی شعب الایمان)
27124- عن جابر بن عبد الله عن عمرة بنت حزام أنها جعلت للنبي صلى الله عليه وسلم في صورة نخل ملتف كبيسه ورثيئة وطيبة ثم ذبحت له شاة فأكل ثم توضأ فصلى الظهر فقدمت إليه من لحمها فأكل فصلى العصر ولم يتوضأ". "هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27125 ۔۔۔ سالم یا نافع روایت نقل کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) آگ سے پکی ہوئی چیزیں کھانے کی وجہ سے وضو کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27125- عن سالم أو نافع أن ابن عمر "كان يتوضأ مما مست النار". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27126 ۔۔۔ ام حکیم بنت زبیر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بکری کاشانہ پیش کیا آپ نے تناول فرمایا پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن مسدہ)
27126- عن أم الحكيم بنت الزبير "أنها ناولت نبي الله صلى الله عليه وسلم كتفا من لحم فأكل منه ثم صلى ولم يتوضأ". "حم وابن منده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27127 ۔۔۔ ” ایضاء “ ام حکیم کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعہ بنت زبیر کے ہاں تشریف لے گئے ان کے ہاں بکری کا شانہ تناول فرمایا پھر نماز کے لیے تشریف لے گئے اور وضو نہیں کیا (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27127- "أيضا" "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل على ضباعة بنت الزبير فنهش عندها من كتف ثم خرج إلى الصلاة ولم يتوضأ". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27128 ۔۔۔ ام حکیم بنت زبیر کی روایت ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان (ام حکیم) کی بہن کے ہاں تشریف لے گئے اور ان کے ہاں دانتوں نوچ نوچ کر بکر کا شانہ تناول فرمایا پھر انہی کے ہاں نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا (رواہ احمد بن حنبل وابن مندہ)
27128- عن أم حكيم بنت الزبير "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل على أختها ضباعة بنت الزبير فنهش من كتف عندها ثم صلى عندها وما توضأ من ذلك". "حم وابن منده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27129 ۔۔۔ ام حکیم بنت زبیر کی روایت ہے کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھانا تیار کرتی تھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے ہاں تشریف لائے تھے چنانچہ ایک دن ام حکیم (رض) نے سمجھا آپ تشریف لائیں گے آپ کے پاس بکری کا شانہ لائیں ام حکیم (رض) گوشت الگ کر کے آپ کو دیتی رہیں اور آپ تناول فرماتے رہے پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا (رواہ ابن عساکر)
27129- عن أم حكيم بنت الزبير "أنها كانت تصنع للنبي صلى الله عليه وسلم طعاما فيأتيها فربما أكله عندها وإنها زعمت أنه أتاها يوما فأتته بكتف فجعلت تسحاها له فأكل منها ثم صلى ولم يتوضأ". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27130 ۔۔۔ ام سلمی کہتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے ہاں دانتوں سے نوچ نوچ کر بکری کا شانہ تناول فرمایا پھر نماز کے لیے تشریف لے گئے اور پانی چھوا تک نہیں (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27130- عن أم سلمى قالت: "نهش رسول الله صلى الله عليه وسلم عندي كتفا ثم خرج إلى الصلاة ولم يمس ماء". "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27131 ۔۔۔ ام سلمہ کی روایت ہے کہ میں نے بکری کا بھونا ہوا پہلو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب کیا آپ نے اس سے تناول فرمایا پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور وضو نہیں کیا (رواہ عبدالرزاق)
27131- عن أم سلمة قالت: "قربت لرسول الله صلى الله عليه وسلم جنبا مشويا فأكل منه ثم قام إلى الصلاة ولم يتوضأ". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27132 ۔۔۔ عبداللہ بن شداد بن ھاد کی روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : آگ چھوئی ہوئی چیزوں سے وضو واجب ہوتا ہے مروان نے کہا : کسی اور سے کیوں سوال کیا جائے جب کہ ہمارے درمیان نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج اور ہماری مائیں موجود ہیں چنانچہ مراون نے مجھے (عبداللہ بن شداد کو) ام سلمہ (رض) کے پاس بھیجا میں نے ان سے سوال کیا انھوں نے کہا : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باوضو میرے پاس تشریف لائے میں نے آپ کو ہڈی یا بکری کا شانہ پیش کیا آپ نے تناول فرمایا پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور وضو نہیں کیا۔ (راوہ عبدالرزاق)
27132- عن عبد الله بن شداد بن الهاد قال: قال أبو هريرة: "الوضوء مما مست النار فقال مروان: كيف يسأل أحد وفينا أزواج نبينا صلى الله عليه وسلم وأمهاتنا فأرسلني إلى أم سلمة فسألتها فقالت: أتاني رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد توضأ فناولته عرقا أو كتفا فأكل ثم قام إلى الصلاة ولم يتوضأ". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27133 ۔۔۔ ھند بنت سعید بن ابی سعید الخدری اپنی پھوپھی سے روایت نقل کرتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابو سعید خدری (رض) کی عیادت کرنے تشریف لائے ہم نے آپ کو بکری کی دستی پیش کی آپ نے اسے تناول فرمایا پھر نماز کا وقت ہوگیا آپ نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور وضو نہیں کیا ۔ (رواہ ابن ابی خثمۃ وابن عساکر)
27133- عن هند ابنة سعيد بن أبي سعيد الخدري عن عمتها قالت:" جاء رسول الله صلى الله عليه وسلم عائدا لأبي سعيد الخدري فقدمنا إليه ذراع شاة فأكل منه وحضرت الصلاة فقام فصلى ولم يتوضأ". "ابن أبي خيثمة، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27134 ۔۔۔ ابن مسعود (رض) کہتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گوشت تناول فرماتے دیکھا پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور پانی کا ایک قطرہ تک نہیں چھوا۔ (راوہ سعید بن المنصور)
27134- عن ابن مسعود قال: "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يأكل اللحم ثم يقوم إلى الصلاة فلا يمس قطرة ماء". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27135 ۔۔۔ محمد بن المنکدر کی روایت ہے کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک بیوی کے پاس حاضر ہوا میرے اور ان کے درمیان پردہ حائل تھا میں نے کہا : مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کے ہاں ایسی چیز تناول فرمائی ہو جسے آگ نے متغیر کردیا ہے ؟ وہ بولیں : جی ہاں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ہاں تشریف لائے اور میرے ہاں (ذبح شدہ) بکری کا پیٹ لٹک رہا تھا آپ نے دیکھ کر فرمایا : اگر تم اسے ہمارے لیے پکاؤ اور ہم اسے کھائیں ہم نے گوشت پکایا اور آپ نے تناول فرمایا پھر آپ نے نماز کے لیے کھڑے ہوئے جب کہ آپ نے وضو نہیں کیا محمد بن المنکدر کہتے ہیں : میں نے اسی طرح ان کے علاوہ اور ازواج مطھرات کے پاس گیا اور ان سے پوچھا وہ بولیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب بھی ہمارے ہاں رات گذاری مدینہ میں رہتے ہوئے آپ کے لیے بکری کے پہلو کا گوشت لایا گیا اور آپ نے تناول فرمایا : پھر آپ نے نماز پڑھ لی اور وضو نہیں کیا (رواہ سعید بن المنصور والضیاء)
27135- عن محمد بن المنكدر قال: "دخلت على بعض نساء النبي صلى الله عليه وسلم وبيني وبينها حجاب فقلت حدثيني بشيء أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم عندك مما غيرته النار؟ قالت: نعم دخل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم وعندي بطن معلق فقال: لو اتخذتم لنا هذا فأكلنا فطبخنا له فأكل وقام فصلى فلم يتوضأ قال محمد: دخلت أيضا على غيرها فسألتها فقالت: ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يبيت حتى يغلى له جنب يكون بالمدينة فيأكله ثم يقوم فيصلي ولا يتوضأ". "ص، ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27136 ۔۔۔ ھیشم مغیرہ ابراھیم کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ مسجد میں سو گئے حتی کی خراٹے لینے لگے پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور وضو نہیں کیا ابراہیم (رح) نے فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھیں سوتی ہیں دل نہیں سوتا۔ (رواہ الضیاء)
27136- حدثنا هشيم أنبأنا مغيرة عن إبراهيم "أن النبي صلى الله عليه وسلم نام وهو في المسجد حتى نفخ ثم قام فصلى ولم يتوضأ وقال: إن النبي صلى الله عليه وسلم تنام عيناه ولا ينام قلبه". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27137 ۔۔۔ ابو عوانہ منصور کی سند سے ابراہیم تیمی کی روایت ہے کہ ہمیں حدیث سنائی گئی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدہ میں سو جاتے تھے حتی کہ آپ خراٹے لینے لگتے آپ کی نیند خراٹوں سے پہچانی جاتی تھی پھر آپ کھڑے ہوجاتے اور نماز پڑھنے لگ جاتے (راوہ الضیاء)
27137- حدثنا أبو عوانة عن منصور عن إبراهيم التيمي قال: حدثنا "أن النبي صلى الله عليه وسلم كان ينام وهو ساجد حتى ينفخ وكان يعرف نومه بنفخته ثم يقوم فيصلي". "ض".
তাহকীক: