কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৭০৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27078 ۔۔۔ ” مسند ابی رافع “ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بکری کا بچہ ذبح کیا آپ نے اس کا گوشت تناول فرمایا اور آپ نے پانی چھوا تک نہیں اور نہ ہی کلی کی (رواہ الطبرانی)
27078- "مسند أبي رافع" "ذبحت للنبي صلى الله عليه وسلم عناقا فأكل ولم يتوضأ ولم يمس ماء ولم يتمضمض". "طب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27079 ۔۔۔ ” ایضا “ ابو رافع (رض) کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تیز دھار لکڑی سے بکری ذبح کی اور اس کا گوشت پکایا آپ نے گوشت تناول کیا آپ نے کلی کی اور نہ ہی وضو کیا (رواہ الطبرانی عن ابی رافع)
27079- "أيضا" "ذبحت للنبي صلى الله عليه وسلم شاة بشظاظ" وشويته فأكل ولم يتمضمض ولم يتوضأ". "طب - عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27080 ۔۔۔ ” مسند ابی سعید “ محمد بن ثابت عبدی ابو ہارون عبدی کی سند سے حضرت ابو سعید خدری (رض) کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے ایک شخص کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا اور یہ سوال پوچھنا چاہا کہ ایک شخص راستے سے گزر رہا ہوتا ہے وہ کسی عورت دیکھ لیتا ہے اور اسے مذی آجاتی ہے کیا اسے غسل کرنا چاہیے جبکہ خود سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے سوال کرنا اچھا نہیں سمجھا چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے نکاح میں تھی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ حالت مردوں کو پیش آجاتی ہے تمہیں صرف وضو کافی ہے۔ (رواہ الضیاء)
27080- "مسند أبي سعيد" ض ثنا محمد بن ثابت العبدي عن أبي هارون العبدي عن أبي سعيد الخدري قال: "بعث علي رجلا إلى النبي صلى الله عليه وسلم فسأله عن الرجل يمر في الطريق فيرى المرأة فيمذي أفعليه الغسل وكره علي أن يسأله لمكان فاطمة؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "تلك يلقاها فحول الرجال يجزئك من ذلك الوضوء". "ض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27081 ۔۔۔ حضرت ابو ہریرہ (رض) عن انس (رض) جو شخص سو جائے اس پر وضو واجب ہوجاتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 954 ۔
27081- عن أبي هريرة قال: "من استحق النوم فعليه الوضوء". "عب، ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27082 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ وضو صرف حدث سے واجب ہوتا ہے خواہ ہوا خارج ہو یا گوز نکلے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27082- عن أبي هريرة قال: "لا وضوء إلا من حدث فساء أو ضراط". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27083 ۔۔۔ مجاہد روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ ہم یعنی حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے اصحاب عطاء ، طاوؤس اور عکرمہ بیٹھے ہوئے تھے ، یکایک ایک آدمی آیا جبکہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کھڑے نماز پڑھ رہے تھے آنے والا شخص بولا : کوئی مفتی ہے ؟ میں نے کہا : سوال کرو ، وہ بولا : میں جب بھی پیشاب کرتا ہوں پیشاب کے بعد کودنے والا پانی آتا ہے۔ (یعنی منی) ہم نے کہا : وہ پانی جس سے بچہ بنتا ہے ؟ بولا : جی ہاں ۔ ہم نے کہا : تمہیں غسل کرنا چاہیے ۔ وہ شخص ” انا للہ وانا الیہ راجعون “ کہتا ہوا واپس چلا گیا ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے نماز میں جلدی کی جب سلام پھیرا فرمایا : اے عکرمہ ! اس آدمی کو میرے پاس لاؤ، عکرمہ اس آدمی کو پکڑ کرلے آئے پھر حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ہماری طرف متوجہ ہوئے فرمایا : ذرا بتاؤ تم نے اس شخص کو کتاب اللہ کی رو سے فتوی دیا ہے ؟ ہم نے کہا : نہیں فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی رو سے فتوی دیا ہے ؟ ہم نے کہا : نہیں فرمایا کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی تعلیمات کی رو سے فتوی دیا ہے ؟ ہم نے کہا : نہیں فرمایا : پھر تم نے کہاں سے یہ فتوی دیا ہے ؟ ہم نے کہا رائے سے یہ فتوی دیا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : اسی لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ ایک فقیہ ہزار عبادت گزاروں سے بھی زیادہ شیطان پر بھاری ہوتا ہے پھر حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : مجھے بتاؤ جب تمہیں وہ پانی خارج ہوتا ہے کیا تم اپنے دل میں شہوت پاتے ہو ؟ شخص بولا نہیں فرمایا : کیا تم اس کی وجہ سے جسم میں بےحسی پاتے ہو عرض کیا : نہیں ، فرمایا : یہ تو بس جسم کی ٹھنڈی ہے تمہیں اس کے بعد صرف وضو کرلینا چاہیے ۔ (رواہ ابن عساکر وسندہ حسن)
27083- عن مجاهد قال: "بينا نحن جلوس أصحاب ابن عباس عطاء وطاوس وعكرمة إذ جاء رجل وابن عباس قائم يصلي فقال: هل من مفت؟ فقلت: سل فقال: إني كلما بلت تبعه الماء الدافق، فقلنا: الذي يكون منه الولد؟ قال: نعم فقلنا عليك الغسل فولى الرجل وهو يرجع وعجل ابن عباس في صلاته فلما سلم قال: يا عكرمة علي بالرجل فأتاه به، ثم أقبل علينا فقال: أرأيتم ما أفتيتم به هذا الرجل عن كتاب الله؟ قلنا: لا قال: فمن سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قلنا: لا قال: فعن أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قلنا: لا قال: فعمن؟ قلنا: عن رأينا فقال: لذلك يقول رسول الله صلى الله عليه وسلم فقيه واحد أشد على الشيطان من ألف عابد، ثم أقبل على الرجل فقال: أرأيت إذا كان منك هل تجد شهوة في قلبك؟ قال: لا قال: فهل تجد خدرا في جسدك؟ قال: لا قال: إنما هذا بردة يجزئك منه الوضوء". "كر وسنده حسن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27084 ۔۔۔ ابو عالیہ ایک انصاری سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو نماز پڑھا رہے تھے اتنے میں ایک شخص گزرا اس کی آنکھیں بینائی سے خالی تھیں چنانچہ وہ کنویں میں گرگیا نماز میں کھڑے (تقریبا) سب لوگ ہنس پڑے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو وضو اور نماز دونوں لوٹانے کا حکم دیا ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27084- عن أبي العالية عن رجل من الأنصار "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي بأصحابه فمر رجل في بصره سوء فتردى في بئر فضحك طوائف من القوم فأمر رسول الله صلى الله عليه وسلم من ضحك يعيد الوضوء والصلاة". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27085 ۔۔۔ ” مسند بسرہ بنت صفوان “ بسرہ (رض) کہتی ہیں میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم میں سے کوئی عورت نماز کے لیے وضو کرتی ہے جب وضو سے فارغ ہوجاتی ہے پھر اپنا ہاتھ چادر کے نیچے داخل کرتی ہے اور شرمگاہ کو چھو لیتی ہے کیا اس پر وضو واجب ہوجاتا ہے ؟ فرمایا : جی ہاں ۔ جب کوئی کوئی عورت اپنی شرمگاہ چھوئے تو اسے وضو لوٹانا چاہیے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27085- "مسند بسرة بنت صفوان" "قلت: يا رسول الله إحدانا تتوضأ للصلاة فتفرغ وضوءها ثم تدخل يدها في درعها فتمس فرجها أيجب عليها الوضوء؟ قال: "نعم إذا مست فرجها فلتعد الوضوء". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27086 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ منی سے غسل واجب ہوتا ہے جبکہ ودی اور مذی سے وضو واجب ہوتا ہے ، ودی اور مذی آنے کی صورت میں عضو مخصوص کی سپاری دھولی جائے اور پھر وضو کرلیا جائے ۔ (رواہ عبدالرزاق، سعید بن المنصور)
27086- عن ابن عباس قال: "من المني الغسل، ومن الودي والمذي الوضوء يغسل حشفته ويتوضأ منه". "عب، ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27087 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : وضو ان چیزوں سے واجب ہوتا ہے جو بدن سے خارج ہوں ، ان چیزوں سے واجب نہیں ہوتا جو بدن میں داخل ہوں ، راستے کو روندنے کی وجہ سے غسل نہ کیا جائے ۔ (رواہ عبدالرزاق، سعید بن المنصور ، وابن ابی شیبۃ)
27087- عن ابن عباس قال: "الوضوء مما خرج وليس مما دخل ولا يتوضأ من موطئ". "عب، ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27088 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) روایت کی ہے کہ جو شخص اپنے عضو مخصوص کو چھو لے وہ وضو کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الالحاظ 709 ۔
27088- عن ابن عمر قال: "من مس ذكره فليتوضأ". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27089: حضرت نافع کی روایت ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) عبہ بیٹھے بیٹھے سوتے تو وضو نہیں کرتے تھے اور اگر کروٹ کے بل سوتے تو وضو کرتے تھے۔ عبدالرزاق۔
27089- عن نافع أن ابن عمر "كان ينام وهو جالس فلا يتوضأ، وإذا نام مضطجعا أعاد الوضوء". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27090 ۔۔۔ ابو معاویہ اعمش سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ابراہیم (رح) کہتے ہیں : ایک شخص جو کہ نابینا تھا مسجد میں آنا چاہتا تھا جبکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اس شخص کا پاؤں کنویں پر لگا اور لوگ اسے دیکھ کر ہنس پڑے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو وضو اور نماز لوٹانے کا حکم دیا ۔
27090- حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: "دخل رجل سييء البصر المسجد والنبي صلى الله عليه وسلم يصلي بالناس فوقعت رجله في بئر فضحك القوم فأمرهم صلى الله عليه وسلم بإعادة الوضوء وإعادة الصلاة". مر برقم/27084/
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27091 ۔۔۔ ابو معاویہ ، ہشام ، حفصہ ، ابو عالیہ کی سند سے حدیث مثل بالا کے مروی ہے ۔۔ فائدہ : ۔۔۔ ہنسی تین قسم پر ہے مسکراہٹ ، ضحک ، قہقہہ مسکراہٹ سے نہ وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی نماز ، ضحک سے نماز ٹوٹ جاتی ہے وضو نہیں ٹوٹتا قہقہہ سے دونوں ٹوٹ جاتے ہیں۔
27091-ثنا أبو معاوية ثنا هشام عن حفصة عن أبي العالية عن النبي صلى الله عليه وسلم مثله.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27092 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) روایت کی ہے کہ بوسے کا تعلق لمس سے ہے لہٰذا اس سے وضو واجب ہوجاتا ہے ۔۔ (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ)
27092- عن ابن مسعود قال: "القبلة من اللمس ومنها الوضوء". "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27093 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کہتے ہیں : میں نے مقداد (رض) سے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرو اگر میرے نکاح میں آپ کی بیٹی نہ ہوتی تو میں خود سوال کرتا وہ یہ کہ ہم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے قریب ہوتا ہے اسے مذی آجاتی ہے ، اس پر اسے قابو نہیں ہوتا حالانکہ وہ اپنی بیوی کو چھوتا تک بھی نہیں ، مقداد (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا ، آپ نے فرمایا : جب تم میں سے کسی شخص کو مذی آنے لگے حالانکہ اس نے بیوی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی اسے عضو تناسل اور فوطے دھو لینے چاہئیں پھر وضو کرے اور نماز پڑھے ۔ (رواہ عبدالرزاق، والطبرانی وابن النجار)
27093- عن ابن مسعود رضي الله عنه قال: "القبلة من اللمس وفيها الوضوء واللمس ما دون الجماع". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27094 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مجھے شدت سے مذی آجاتی تھی جس کی وجہ سے میں اکثر غسل کرتا تھا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا آپ نے فرمایا تمہیں مذی آنے پر وضو کافی ہے۔ (رواہ ابن النجار)
27094- عن علي قال قلت للمقداد: "سل رسول الله صلى الله عليه وسلم فإني لولا أن تحتى ابنته سألته عن أحدنا إذا اقترب من امرأته فأمذى ولم يملك ذلك ولم يمسها؟ فسأل المقداد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا أمذى أحدكم ولم يمسها فليغسل ذكره وأنثييه، ثم ليتوضأ وليصل". "عب، طب وابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27095 ۔۔۔ مصعب بن سعد (رض) روایت کی ہے کہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے سامنے قرآن مجید پکڑ کر رکھتا تھا میں نے خارش کردی سعد (رض) بولے : شاید تم نے عضو مخصوص چھوا ہے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں ، فرمایا جاؤ اور وضو کرو۔۔ (رواہ عبدالرزاق، سعید بن المنصور، وابن ابی داؤد فی المصاف)
27095- "أيضا" عن ابن عباس عن علي قال: "كنت رجلا مذاء فكنت أكثر منه الاغتسال فسألت النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "يكفيك منه الوضوء". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27096: مصعب بن سعد کی روایت ہے کہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص کے سامنے قرآن مجید پکڑ کر رکھتا تھا میں نے خارش کردی سعد (رض) بولے : شاید تم نے عضو مخصوص چھوا ہے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں، فرمایا جاؤ اور وضو کرو۔ (رواہ عبدالرزاق سعید بن المنصور وابن ابی داؤد فی المصاحف)
27096- عن مصعب بن سعد قال: "كنت أمسك المصحف على سعد بن أبي وقاص فاحتككت فقال سعد: لعلك مسست ذكرك؟ قلت نعم قال: فتوضأ". "عب، ص وابن أبي داود في المصاحف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27097 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حضرت مقداد (رض) سے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرو کہ ایک شخص ہے جو اپنی بیوی سے کھیل کود کرتا ہے اس سے بات چیت کرتا ہے (بس اتنا کرنے پر) اسے مذی آجاتی ہے اگر آپ کی بیٹی میرے نکاح میں نہ ہوتی میں خود سوال کرتا چنانچہ مقداد (رض) نے سوال کیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ شخص اپنا وضو اور فوطے دھو لے اور پھر شرمگاہ پر چھینٹے مار لے ۔ (رواہ العقیلی والطحاوی)
27097- عن علي أنه قال للمقداد: "سل لي رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الرجل يلاعب امرأته ويكلمها فيكون منه المذي فإنه لولا ابنته تحتي لسألته فسأله المقداد فقال: "يغسل ذكره وانثييه ثم لينضح فرجه". "عق والطحاوي".
tahqiq

তাহকীক: