কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৭০৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27058 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ مجھے شدت سے مذی آتی تھی چنانچہ جب بھی مجھے مذی آنے کی شکایت پیش آتی میں غسل کرتا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر ہوئی آپ نے مجھے وضو کرلینے کا حکم دیا۔ (راوہ ابن ابی شیبۃ)
27058- عن علي قال: "كنت رجلا مذاء فكنت إذا رأيت شيئا من ذلك اغتسلت فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فأمرني أن أتوضأ". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27059 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ مجھے کثرت سے مذی آتی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے ہوئے مجھے شرم آتی تھی چونکہ آپ کی بیٹی میرے نکاح میں تھی میں نے مقداد بن اسود (رض) سے پوچھنے کا کہا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنا عضو دھو کر وضو کرے۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی واحمد بن حنبل والبخاری والنسائی ومسلم وابن جریر وابن خزیمۃ والطحاوی والدورقی والبیھقی)
27059- عن علي قال: "كنت رجلا مذاء فكنت أستحيي أن أسأل رسول الله صلى الله عليه وسلم لمكان ابنته فأمرت المقداد بن الأسود فسأله فقال: "يغسل ذكره ويتوضأ". "ط حم خ م ن وابن جرير وابن خزيمة والطحاوي والدورقي، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27060 ۔۔۔ حضرت علی کی روایت ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا اور عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم لوگ دیہات میں رہتے ہیں ہم میں سے کسی کی معمولی سی ہوا نکل جاتی ہے وہ کیا کرے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ حق گوئی سے نہیں شرماتا لہٰذا جب تم میں سے کسی کی ہوا خارج ہوجائے اسے وضو کرلینا چاہیے اور عورتوں سے پچھلے راستے سے مباشرت مت کرو۔ (رواہ احمد بن حنبل واھدنی ودجالہ ثقات)
27060- عن علي قال: "جاء أعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله إنا نكون بالبادية فيخرج من أحدنا الرويحة؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن الله لا يستحيي من الحق إذا فسا أحدكم فليتوضأ، ولا تأتوا النساء في أعجازهن وقال مرة: في أدبارهن". "حم والعدني ورجاله ثقات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27061 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ نوجوان لڑکا تھا مجھے کثرت سے مذی آتی تھی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا کہ مجھے پانی نے سخت اذیت پہنچائی ہے آپ نے فرمایا : غسل تو اس پانی سے واجب ہوتا جو کود کر باہر نکلے یعنی منی سے ۔ (رواہ البیھقی)
27061- عن علي قال: "كنت غلاما مذاء فلما رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم الماء قد آذاني قال: "إنما الغسل من الماء الدافق". "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27062 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ مجھے شدت سے مذی آتی تھی میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرنا چاہا لیکن آپ کی بیٹی میرے نکاح میں تھی اس لیے مجھے سوال کرتے شرم آتی تھی میں نے عمار بن یاسر سے پوچھنے کو کہا عمار (رض) نے پوچھا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مذی آنے پر وضو کافی ہے (رواہ الحمیدی والعدنی والنسائی والطحاوی والتعیای)
27062- عن علي قال: "كنت أجد من المذي شدة فأردت أن أسأل رسول الله صلى الله عليه وسلم وكانت ابنته عندي، فاستحييت أن أسأله فأمرت عمار بن ياسر فسأله فقال: "إنما يكفي منه الوضوء". "الحميدي والعدني ن والطحاوي، عق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27063 ۔۔۔ ” ایضاء “ عروہ کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے مقدارد (رض) سے کہا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مذی کے بارے میں سوال کرو۔ چنانچہ مقداد (رض) نے سوال کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عضو مخصوص اور فوطے دھو لے اور وضو کرلے جیسا کہ نماز کے لیے کیا جاتا ہے۔ (رواہ ابو داؤد والنسائی والبیھقی)
27063- "أيضا" عن عروة أن علي بن أبي طالب قال للمقداد: "سل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المذي فسأله المقداد فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ليغسل ذكره وانثييه ويتوضأ وضوءه للصلاة". "د، ن، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27064 ۔۔۔ ” مسند براء بن عازب “ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کے متعلق نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اونٹ کا گوشدت کھانے کے بعد وضو کرو (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27064- "مسند البراء بن عازب" "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الوضوء من لحوم الإبل فقال: "توضؤا منها". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27065 ۔۔۔ ” مسند ثوبان “ سعد بن ابی طلحہ کی روایت ہے کہ حضرت ابو درداء (رض) نے انھیں حدیث سنائی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قے کی اور روزہ افطار کردیا پھر میری ملاقات ثوبان (رض) سے ہوئی میں نے ان سے پوچھا انھوں نے کہا ابودرداء (رض) نے فرمایا : سچ کہا میں نے ہی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وضو کے واسطے پانی بہایا تھا (رواہ ابو نعیم)
27065- "مسند ثوبان مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم" عن سعد بن أبي طلحة أن أبا الدرداء حدثه "أن النبي صلى الله عليه وسلم قاء فأفطر فلقيت ثوبان فقال: صدق أنا صببت له الوضوء". "أبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27066 ۔۔۔ ” مسند جابر بن سمرۃ “ جابر بن سمرہ (رض) کہتے ہیں ہم بکری کا گوشت کھا کر وضو کرتے تھے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27066- "من مسند جابر بن سمرة" "كنا نتوضأ من لحوم الغنم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
28067:۔۔۔ ” ایضاء “ ہمیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے کہ ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں اور بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں اور بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کی ضرورت نہیں یہ کہ ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیں اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھیں (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27067- "أيضا" "أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن نوضأ من لحوم الإبل ولا نتوضأ من لحوم الغنم وأن نصلي في دمن الغنم ولا نصلي في أعطان الإبل". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27068 ۔۔۔ علی بن طلق (رض) کی روایت ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں کوئی شخص ایسا بھی ہوا ہے جو دیہات میں رہتا ہے اس سے تھوڑی سی ہوا خارج ہوجاتی ہے جب کہ دیہات میں پانی کی قلت ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ گوئی سے نہیں شرماتا لہٰذا جب تم میں سے کسی شخص کی ہوا نکل جائے اسے وضو کرلینا چاہیے (رواہ ابن جریر)
27068- عن علي بن طلق قال: "أتى النبي صلى الله عليه وسلم أعرابي فقال: يا رسول الله الرجل منا يكون بأرض الفلاة فتكون منه الرويحة ويكون في الفلاة وفي الماء قلة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم "إن الله لا يستحي من الحق إذا فسا أحدكم فليتوضأ". "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27069 ۔۔۔ علی بن طلق کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کسی شخص کی نماز میں ہوا نکل جائے وہ نماز توڑ دے وضو کرے اور نماز لوٹائے (رواہ ابن جریر) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 35 ۔ 214 ۔
27069- عن النبي بن طلق أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "إذا فسا أحدكم في الصلاة فلينصرف فليتوضأ ثم ليعد الصلاة". "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27070 ۔۔۔” مسند عمرو بن امیہ ضمری “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بکری کے شانے کا گوشت کاٹ کر کھایا پھر نماز پڑھ لی اور وضو نہیں کیا۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27070- "مسند عمرو بن أمية الضمري" "أن النبي صلى الله عليه وسلم احتز من كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ". "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27071 ۔۔۔ ” مسند مقداد بن اسود “ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حضرت مقداد (رض) کو حکم دیا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھیں کہ ایک شخص ہے وہ جب اپنی بیوی کے قریب ہوتا ہے اسے مذی آجاتی ہے یہ کیا کرے ؟ چونکہ میرے نکاح میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی ہے میں آپ سے سوال کرتے ہوئے شرماتا ہوں ۔ مقداد (رض) کہتے ہیں میں نے اس بارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص یہ حالت پائے وہ شرمگاہ دھو لے اور نماز والا وضو کرے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27071- "مسند المقداد بن الأسود" "أن عليا أمره أن يسأل النبي صلى الله عليه وسلم عن الرجل إذا دنا إلى امرأته فخرج منه المذي فماذا عليه فإن عندي ابنته وأنا استحيي أن أسأله؟ فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك فقال: "إذا وجد أحدكم ذلك فلينضح فرجه وليتوضأ وضوءه للصلاة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27072 ۔۔۔” مسند ابی امامہ “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مس ذکر (عضو مخصوص کو چھونے) کے متعلق دریافت کیا گیا آپ نے فرمایا : یہ تو تمہارے بدن کا ایک حصہ ہے (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27072- "مسند أبي أمامة" أن النبي صلى الله عليه وسلم "سئل عن مس الذكر فقال: "هل هو إلا جذوة منك"؟ "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27073 ۔۔۔ ” مسند ابی امامہ “ ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : میں نے نماز پڑھتے ہوئے عضو مخصوص چھولیا ہے آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں یہ تو تمہارے جسم کا ایک حصہ ہے۔ (رواہ عبدالرزاق وھو ضعیف)
27073- "مسند أبي أمامة" "أن رجلا سأل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: مسست ذكري وأنا أصلي قال: "لا بأس إنما هو جذبة منك". "عب وهو ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27074 ۔۔۔ ” مسند ابی امامہ “ ابو امامہ (رض) کہتے ہیں میں نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص نماز کے لیے وضو کرتا ہے پھر اپنی بیوی کا بوسہ لے لیتا ہے اور اس سے کھیل کود لیتا ہے کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔ (رواہ ابن عدی وابن عساکر وفیہ رکن بن عبداللہ الشافی متروک)
27074- "مسند أبي أمامة" "قلت يا رسول الله يتوضأ للصلاة ثم يقبل أهله ويلاعبها ينقض ذلك وضوءه؟ قال: "لا". "عد، كر وفيه ركن بن عبد الله الشامي متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27075 ۔۔۔ سھل بن حنیف کہتے ہیں : مجھے شدت سے مذی آجاتی تھی جس کی وجہ سے میں بہت غسل کرتا تھا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : آپ نے فرمایا : تمہیں مذی آنے پر وضو کافی ہے میں نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مذی کپڑوں کو لگ جاتی ہے آپ نے فرمایا : تمہیں اتنی بات کافی ہے کہ چلو بھر پانی لو اور کپڑوں پر جہاں دیکھو کہ مذی لگی ہے وہاں پانی مار (کر دھو) لیا کرو (رواہ مسلم و سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)
27075- عن سهل بن حنيف قال: "كنت ألقى من المذي شدة فأكثر منه الاغتسال فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "إنما يجزئك من ذلك الوضوء" قلت: يا رسول الله فكيف بما يصيب من ثوبي منه فقال "إنما يكفيك كف من ماء تنضح من ثوبك حيث ترى أنه أصاب". "م، ص، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27076 ۔۔۔ ” مسند ابی رافع “ ابو رافع (رض) کی روایت ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بکری کا پیٹ (یعنی پیٹ کا گوشت پسلی چانپ وغیرہ) پکایا آپ نے اس میں سے تناول فرمایا پھر عشاء کی نماز پڑھی جب کہ آپ نے وضو نہیں کیا۔ (رواہ الطبرانی)
27076- "مسند أبي رافع" "طبخت لرسول الله صلى الله عليه وسلم بطن شاة فأكل منها، ثم صلى العشاء فلم يتوضأ". "طب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27077 ۔۔۔ ابو رافع کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بکری کا شانہ کھاتے دیکھا پھر آپ نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور آپ نے پانی چھوا تک نہیں (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27077- عن أبي رافع "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم أكل كتفا ثم قام إلى الصلاة ولم يمس ماء". "ش".
tahqiq

তাহকীক: