কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭০৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27038 ۔۔۔ حضرت عائشۃ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیشاب کرنے کے لیے چلے حضرت عمر (رض) آپ کے پیچھے پانی لیے چل پڑے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا اے عمر ! یہ کیا ہے ؟ عرض کیا : پانی ہے آپ اس سے وضو کرلیں فرمایا : مجھے حکم نہیں دیا گیا کہ جب بھی میں پیشاب کروں تو وضو بھی کروں اگر میں ایسا کروں گا تو یہ سنت ہوجائے گی۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 70 ۔
27038- عن عائشة "انطلق النبي صلى الله عليه وسلم يبول فاتبعه عمر بماء فقال: "ما هذا يا عمر"؟ فقال: ماء توضأ به، فقال: "ما أمرت كلما بلت أن أتوضأ ولو فعلت لكانت سنة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27039 ۔۔۔ ” مسند علی “ حارث کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا آپ نے وضو کیا اور جو پانی وضو سے بچ گیا وہ کھڑے ہو کر پی لیا پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے جب آپ کے پاس ایک ایک اعرابی سوال کرنے آیا تھا۔ (رواہ ابن جریر)
27039- "مسند علي" عن الحارث أن عليا دعا بالوضوء فتوضأ ثم قام فشرب فضل وضوئه، ثم قال: هكذا "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل حين جاءه الأعرابي يسأله". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27040 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت کہ ہمیں ایک وضو کافی ہے جب تک وضو ٹوٹے نہیں (رواہ عبدالرزاق)
27040- عن أنس قال: "أحدنا يكفيه الوضوء ما لم يحدث". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27041 ۔۔۔ حضرت اوس بن ابی اوس (رض) کی روایت ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے نعلین (جوتوں) پر مسح کیا پھر نماز کے لیے تشریف لے گئے۔ (رواہ ابو داؤد والطیالسی واحمد بن حنبل ولعدنی وابن حبان وابو نعیم والضیاء) ۔ فائدہ :۔۔۔ ممکن ہے وہ جوتے موزہ نما ہوں تب ہی آپ نے مسح کیا جو کہ موزوں کے حکم میں تھے۔
27041- عن أوس بن أبي أوس قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ ومسح على نعليه ثم قام إلى الصلاة". "ط، حم والعدني، حب وأبو نعيم، ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27042 ۔۔۔ ھیشم یعلی بن عطاء اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ مجھے اوس بن اوس ثقفی (رض) نے خبر دی کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طائف میں ایک قوم کے چشمہ کے پاس آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور پاؤں پر مسح کیا ھیشم کہتے ہیں یہ اول اسلام کی بات ہے۔
27042-ثنا هشيم أنا يعلى بن عطاء عن أبيه قال: "أخبرني أوس ابن أبي أوس الثقفي أنه رأى النبي صلى الله عليه وسلم أتى كظامة قوم بالطائف فتوضأ ومسح على قدميه قال هشيم: كان هذا في أول الإسلام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27043 ۔۔۔ حضرت ابوبکر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے گوشت کھایا پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ (رواہ ابن ابی حاتم فی العلل وقال الناس یرو ونہ موقوفا کما فی الموطا)
27043- عن أبي بكر قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل لحما ثم صلى ولم يتوضأ".
"ابن أبي حاتم في العلل وقال الناس يروونه موقوفا كما في الموطأ".
"ابن أبي حاتم في العلل وقال الناس يروونه موقوفا كما في الموطأ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27044 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے بکری کا شانہ کھایا پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور وضو نہیں کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا : ہم آپ کے لیے وضو کے واسطے پانی لائے ہیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : میرا وضو نہیں ٹوٹا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27044- عن جابر بن عبد الله "أن أبا بكر أكل كتف شاة، ثم قام إلى الصلاة ولم يتوضأ، فقيل له: نأتيك بوضوء؟ فقال: إني لم أحدث". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27045 ۔۔۔ ابو ملیح کی روایت ہے کہ ہم ابوبکر (رض) کے ساتھ تھے آپ (رض) نماز مغرب کے لیے باہر تشریف لے گئے اتنے میں موذن نے اذان دی ابوبکر (رض) کو ایک برتن تھما دیا گیا جس میں ثرید اور گوشت تھا آپ نے فرمایا : بیٹھو اور کھاؤ چونکہ کھانا کھانے کے لیے بنایا گیا ہے آپ (رض) نے کھانا کھایا پھر ہاتھ دھوئے کلی کی اور نماز پڑھ لی۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27045- عن أبي المليح قال: "كنا مع أبي بكر وقد خرج لصلاة المغرب وأذن المؤذن فتلقي بقصعة فيها ثريد ولحم فقال: اجلسوا فكلوا فإنما صنع الطعام ليؤكل، فأكل ثم دعا بماء فغسل أطرافه ومضمض وصلى". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27046 ۔۔۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ جو شخص اپنی بغلوں کو چھولے اسے وضو کرلینا چاہیے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور والدار قطنی)
27046- عن عمر بن الخطاب قال: "من مس إبطه فليتوضأ". "عب، ص، قط".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27047 ۔۔۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جو شخص پہلو کے بل سو جائے وہ وضو کرے۔ (رواہ مالک وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ والحارث والبیھقی)
27047- عن عمر بن الخطاب قال: "من نام مضجعا فليتوضأ". "مالك، عب، ش والحارث، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27048 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں بوسہ لمس میں سے ہے لہٰذا وضو کرو۔ (رواہ الدار قطنی والحاکم والبیھقی)
27048- عن عمر قال: "إن القبلة من اللمس فتوضؤا منها". "قط ك ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27049 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ ہم میں سے کسی (کے عضو مخصوص) سے موتی کی مانند مواد نکلتا ہے ایک روایت میں ہے کہ منکے کی مانند مواد نکلتا ہے لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص ایسی کیفیت پائے وہ اپنے عضو مخصوص کو دھوئے اور وضو کرلے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے مواد سے مراد مذی ہے (رواہ مالک وعبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27049- عن عمر "إنه ليخرج من أحدنا مثل الجمانة وفي لفظ مثل الخريزة فإذا وجد أحدكم ذلك فليغسل ذكره وليتوضأ وضوءه للصلاة يعني المذي". "مالك عب ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27050 ۔۔۔ ربیعہ بن عبداللہ ھدیری کی روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ رات کا کھانا کھایا آپ (رض) نے نماز پڑھ لی اور وضو نہیں کیا (رواہ مالک)
27050- عن ربيعة بن عبد الله الهديري "أنه تعشى مع عمر بن الخطاب ثم صلى ولم يتوضأ". "مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27051 ۔۔۔ ابن جریر کی روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ کو سنا انھوں نے ایسے شخص سے حدیث سنائی جسے میں متھم نہیں سمجھتا ۔ یہ کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نماز پڑھ رہے تھے جوں ہی آپ نے نماز کی ابتداء کی آپ کا ہاتھ عضو مخصوص تک پہنچا۔ آپ نے اشارے سے لوگوں کو رکنے کا کہا اور آپ (رض) وضو کرنے چلے گئے پھر واپس آئے اور نماز پڑھی عبداللہ کہتے ہیں میرے والد نے روای سے کہا۔ شاید عمر (رض) نے مذی کا اثر پا لیا ہو ؟ وہ بولا مجھے معلوم نہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
27051- عن ابن جرير قال: "سمعت عبد الله بن أبي مليكة يحدث عمن لا أتهم أن عمر بن الخطاب بينا هو قائم يصلي بالناس حين بدأ بالصلاة نزلت يده على ذكره فأشار إلى الناس أن امكثوا وذهب فتوضأ، ثم جاء فصلى فقال له أبي: فلعله وجد مذيا؟ قال: لا أدري". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27052:۔۔۔ حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ آپ (رض) سے مذی کے متعلق سوال کیا گیا آپ (رض) نے فرمایا : وہ قطرے ہیں اس میں وضو ہے (رواہ ابو عبیدہ وابو عروبۃ فی مسند القاصی ابی یوسف)
27052- عن عمر أنه "سئل عن المذي فقال: هو القطر وفيه الوضوء". "أبو عبيد وأبو عروبة في مسند القاضي أبي يوسف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27053 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے وہ وضو کرے (رواہ ابو طاھر الحنانی فی الحنانیات) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المضنف 321، 322 وذخیرۃ الحفاظ 5599 ۔
27053- عن عمر قال: "من مس فرجه فليتوضأ". "أبو طاهر الحناني في الحنانيات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27054 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : وضوان چیزوں سے واجب ہوتا ہے جو جسم سے باہر نکلتی ہیں جیسے پاخانہ پیشاب اور ہوا وغیرہ اور ان چیزوں سے نہیں ٹوٹتا جو بدن میں داخل ہوتی ہیں (رواہ سعید بن المنصور)
27054- عن عمر قال: "الوضوء مما يخرج وليس مما يدخل من الخراءة والبول والحدث". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27055 ۔۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مذی کے بارے میں سوال کیا آپ نے فرمایا : مذی پر وضو ہے جب کہ منی پر غسل ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ والترمذی وقال : حسن صحیح وابو یعلی والطحاوی و سعید بن المنصور)
27055- عن علي قال: "سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن المذي فقال: فيه الوضوء وفي المني الغسل". "ص، ش، ت وقال: حسن صحيح، ع والطحاوي، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27056 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ میں مذی پاتا تھا میں نے مقدار (رض) سے کہا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کرو چونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی میری نکاح میں ہے اس لیے سوال کرتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے چنانچہ مقداد (رض) نے آپ سے سوال کیا آپ نے فرمایا : ہر نر کو مذٰ آتی ہے لہٰذا منی کے بعد غسل کرنا چاہیے اور مذی کے بعد وضو کرنا چاہیے (رواہ ابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27056- عن علي قال: "كنت أجد مذيا فأمرت المقداد أن يسأل النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك لأن ابنته عندي فاستحييت أن أسأله لأن ابنته تحتي فسأله فقال: "إن كل فحل يمذي، فإذا كان المني ففيه الغسل، وإذا كان المذي ففيه الوضوء". "ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ وضو کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں :
27057 ۔۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں مجھے کثرت سے مذی آتی تھی جب کہ میرے نکاح میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی تھی مجھے آپ سے سوال کرنے میں حیاء آتی تھی میں نے ایک شخص سے سوال کرنے کو کہا : چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم مذی دیکھو وضو کرلو اور عضو مخصوص دھو لو جب تم کود کر منی نکلتی دیکھو تو غسل کرلو۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی وابن ابی شیبۃ وابو داؤد والنسائی وابن خزیمۃ وابن حبان والدار قطنی سعید بن المنصور)
27057- عن علي قال: "كنت رجلا مذاء وكان تحتي بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم فكنت أستحيي أن أسأله فأمرت رجلا، فقال: "إذا رأيت المذي فتوضأ واغسل ذكرك، وإذا رأيت فضخ الماء فاغتسل". "ط ش د ن وابن خزيمة حب والدورقي ص".
তাহকীক: