কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৭০১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27018 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ وہ وضو کے بعد تولیہ کا استعمال اچھا نہیں سمجھتے تھے جب کہ غسل جنابت کے بعد تو لیے کے استعمال میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27018- عن ابن عباس "أنه كره أن يمسح بالمنديل من الوضوء ولم يكرهه إذا اغتسل من الجنابة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27019 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ قیامت کے دن بعض لوگ منقوصین کے نام سے پکارے جائیں گے آپ (رض) سے پوچھا گیا : اے ابو عبدالرحمن ! منقوصین سے مراد کون لوگ ہیں ؟ ابن عمر (رض) نے فرمایا : بعض لوگ اپنی نمازوں میں نقص ڈالتے ہیں وضو میں نقص ڈالتے ہیں اور نماز میں التفات نہیں کرتے (راہ عبدالرزاق)
27019- عن ابن عمر قال:" ليدعين أناس يوم القيامة المنقوصين قيل: يا أبا عبد الرحمن وما المنقوصون؟ قال: ينقص أحدهم صلاته في وضوئه والتفاته". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27020 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) بنے کے برتن میں وضو کرنا مکروہ سمجھتے تھے (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27020- عن نافع أن ابن عمر "كان يكره أن يتوضأ في النحاس". "عب، ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27021 ۔۔۔ عبداللہ بن دینار کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) پیتل کے برتن میں وضو نہیں کرتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27021- عن عبد الله بن دينار أن ابن عمر "كان لا يتوضأ في الصفر". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27022 ۔۔۔ عبداللہ بن دینار کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) تانبے کے بنے ہوئے طشت میں پاؤں دھو لیتے تھے جب کہ پیتل کے جام میں پانی پینا مکروہ سمجھتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
27022- عن عبد الله بن دينار قال: "كان ابن عمر يغسل قدميه في طست من نحاس وكان يكره أن يشرب في قدح من صفر". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27023 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے کہ صحابہ کرام (رض) فرمایا کرتے تھے کہ کثرت سے وضو کرنا شیطان کی وجہ سے ہوتا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27023- عن إبراهيم قال: "كانوا يقولون: كثرة الوضوء من الشيطان". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27024 ۔۔۔ ابراہیم (رح) کہتے ہیں زیادہ وضو کرنا شیطان کی طرف سے ہے اگر اس میں کوئی فضیلت ہوتی تو اصحاب محمد (رض) اس کو ترجیح دیتے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27024- عن إبراهيم قال: "تشديد الوضوء من الشيطان لو كان فضلا لأوثر به أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27025 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے صحابہ کرام (رض) وضو کرتے وقت چہرے پر تھپڑ نہیں مارتے تھے (راوہ سعید بن المنصور)
27025- عن إبراهيم قال: "لم يكونوا يلطمون وجوههم بالماء في الوضوء". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27026 ۔۔۔ ابراہیم کہتے ہیں صحابہ کرام (رض) چہروں پر پانی سے تھپڑ نہیں مارتے تھے جب کہ صحابہ کرام (رض) تم سے کہیں زیادہ وضو کے دوران پانی بچاتے تھے صحابہ تو یہ سمجھتے تھے کہ چوتھائی مد وضو کے لیے کافی ہے صحابہ کرام (رض) سچے متقی و پرہیزگار تھے دل کے سخی تھے اور لڑائی میں خوب ڈٹ جانے والے تھے (رواہ سعید بن المنصور)
27026- عن إبراهيم قال: "لم يكونوا يلطمون وجوههم بالماء، وكانوا أشد استبقاء للماء منكم في الوضوء، وكانوا يرون أن ربع المد يجزيء من الوضوء وكانوا أصدق ورعا وأسخى نفسا وأصدق عند البأس". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27027 ۔۔۔ زہری کی روایت ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس سے گزرے وہ شخص وضو کررہا تھا اور وہ وضو کے لیے چلو پر چلو بھرا ہاتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ کے بندے اسراف مت کرو اس نے عرض کیا : یا نبی اللہ ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے ؟ فرمایا : جی ہاں۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27027- عن الزهري قال: "مر رسول الله صلى الله عليه وسلم برجل يتوضأ يغرف الماء في وضوئه فقال: "يا عبد الله لا تسرف فقال: يا نبي الله وفي الوضوء إسراف؟ قال: نعم". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27028 ۔۔۔ یحییٰ بن سعید کی روایت ہے کہ ایک دن حضرت عمر بن خطاب (رض) نماز کے لیے نکلے آپ (رض) کو آپ کی بیوی نے بوسہ دیا آپ (رض) نے نماز پڑھی جب کہ آپ نے وضو نہیں کیا (رواہ عبدالرزاق)
27028- عن يحيى بن سعيد أن عمر بن الخطاب "خرج إلى الصلاة فقبلته امرأته فصلى ولم يتوضأ". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27029 ۔۔۔ یحییٰ بن سعید ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم عبداللہ بن عبداللہ بن عمر کی سند سے روایت نقل کرتے ہیں کہ عاتکہ بنت زید نے حضرت عمر (رض) کا بوسہ لیا دراں حالیکہ حضرت عمر (رض) روزہ میں تھے عمر (رض) نے بیوی کو بوسہ لینے سے نہیں روکا جب کہ آپ (رض) نماز کے لیے جانا چاہتے تھے آپ نماز کے لیے چلے گئے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا (رواہ عبدالرزاق)
27029- عن يحيى بن سعيد عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن عبد الله بن عبد الله بن عمر أن عاتكة بنت زيد "قبلت عمر بن الخطاب وهو صائم فلم ينهها قال وهو يريد الصلاة ثم مضى فصلى ولم يتوضأ". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27030 ۔۔۔ ” مسند علی کرم اللہ وجہہ “ عبد خیر کی روایت ہے کہ میں نے حضرت علی (رض) کو دیکھا آپ (رض) نے وضو کے لیے پانی مانگا آپ (رض) نے ہاتھوں اور پاؤں پر مسح کیا اور فرمایا : یہ اس شخص کا وضو ہے جس کا وضو ٹوٹا نہ ہو۔ پھر فرمایا : اگر میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پاؤں کی پشت پر مسح کرتے نہ دیکھا ہوتا میں سمجھتا کہ پاؤں کے تلوے مسح کرنے کے زیادہ لائق ہیں پھر وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے کھڑے پی لیا پھر فرمایا : کہاں ہیں وہ لوگ جن کا خیال ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینا کسی کے لیے جائز نہیں۔ (رواہ احمد بن حنبل )
27030- "مسند علي كرم الله وجهه" عن عبد خير قال: "رأيت عليا دعا بالماء ليتوضأ فمسح يديه مسحا ومسح على قدميه وقال: هذا وضوء من لم يحدث، ثم قال: لولا أني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم مسح على ظهر قدميه رأيت أن بطونهما أحق، ثم شرب فضل وضوئه وهو قائم، ثم قال: أين الذين يزعمون أنه لا ينبغي لأحد أن يشرب قائما". "حم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27031 ۔۔۔ نوال بن سبرہ کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) کے پاس لوٹے میں پانی لایا گیا جب کہ آپ مکان کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے آپ (رض) نے چلو بھر پانی لیا کلی کی ناک میں پانی ڈالا چہرے بازو اور پاؤں کا مسح کیا پھر بچا ہوا پانی کھڑے کھڑے پی لیا پھر فرمایا : یہ اس شخص کا وضو ہے جس کا وضو ٹوٹا نہ ہو۔ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی واحمد بن حنبل والبخاری وابو داؤد والترمذی فی الشمائل والنسائی وابو یعلی وابن جریر وابن خزیمۃ والطحاوی والبخاری ومسلم)
27031- عن النوال بن سبرة قال: "أتي علي بكوز من ماء وهو بالرحبة فأخذ كفا من ماء وتمضمض واستنشق ومسح وجهه وذراعيه ورجليه ثم شرب فضل الماء وهو قائم، ثم قال: هذا وضوء من لم يحدث هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل". "ط حم خ د ت في الشمائل، ن، ع وابن جرير وابن خزيمة والطحاوي ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27032 ۔۔۔ ’‘ مسند بریدہ بن حصیب اسلمی (رض) “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے البتہ فتح مکہ کے دن ایک ہی وضو سے ساری نمازیں پڑھیں۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27032- "مسند بريدة بن الحصيب الأسلمي رضي الله عنه" "كان النبي صلى الله عليه وسلم يتوضأ لكل صلاة فلما كان يوم الفتح صلى الصلوات كلها بوضوء واحد". "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27033 ۔۔۔ حسن بن علی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تو سجدہ والی جگہ کا قصد کرتے پانی سے حتی کہ سجدہ والی جگہ پر پانی بہتا (رواہ ابن عساکر)
27033- عن الحسن بن علي أن النبي صلى الله عليه وسلم "كان إذا توضأ قصد موضع سجوده بماء حتى يسيله على موضع السجود". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27034 ۔۔۔ ” مسند رفاعۃ بن رافع “ عبایہ بن رافع کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں نے ابن عمر (رض) کو وضو کرایا اور میں آپ (رض) کی دائیں طرف کھڑا ہوا آپ (رض) نے فرمایا : یہ ادب تم نے کس سے سیکھا ہے میں عرض کیا : حضرت رفاعہ (رض) سے فرمایا : ان کے علاوہ اور کون ہوسکتا ہے (رواہ عبدالرزاق)
27034- "مسند رفاعة بن رافع" عن عباية بن رافع قال: "وضأت ابن عمر فقمت عن يمينه فقال: ممن أخذت هذا؟ فقلت: من رفاعة فقال: من هنالك". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27035 ۔۔۔ ابو اوس کی روایت ہے کہ میں اپنے والد کے ہمراہ اعراب کے چشموں میں سے ایک چشمہ پر پہنچا والد صاحب نے وضو کیا اور جوتوں پر مسح کرلیا میں نے ایسا کرنے کی وجہ پوچھی فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایسا کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ والبخاری ومسلم)
27035- عن أبي أوس قال: "انتهيت مع أبي إلى ماء من مياه الأعراب فتوضأ ومسح على نعليه فقلت له في ذلك، فقال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعله". "ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27036 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن زید مازنی “ عبداللہ بن زید (رض) کی روایت ہے کہ ہمارے ہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے ہم نے آپ لے لیے پیتل کے ایک برتن میں پانی رکھا آپ نے اس سے وضو کیا (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27036- "مسند عبد الله بن زيد المازني" "أتانا رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخرجنا له ماء في تور من صفر فتوضأ به". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات وضو :
27037 ۔۔۔ زینب بنت جحش (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے اس ٹب میں وضو کیا یہ ٹب پیتل کا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27037- عن زينب بنت جحش قال: "توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم في مخضبي هذا مخضب من صفر. "ص.
tahqiq

তাহকীক: