কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬৯৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
26998 ۔۔۔ اسود بن یزید کہتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے اعضاء وضو کو دو دو مرتبہ دھویا۔ (رواہ ابن خسرو)
26998- عن الأسود بن يزيد قال: "رأيت عمر بن الخطاب توضأ وضوءه كله مرتين". "ابن خسرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
26999 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ جس شخص کو داڑھی پر مسح کرنا پاک نہ کرے بس اسے اللہ تبارک وتعالیٰ ہی نہ کرے۔ (رواہ عباس الرافعی فی جزنہ)
26999- عن عمر قال: "من لم يطهره المسح على الخمار فلا طهره الله". "عباس الرافعي في جزئه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27000 ۔۔۔ نباتہ کی روایت ہے کہ حضرت عثمان (رض) وضو کرنے کے بعد اعضاء وضو کو تولیہ سے صاف کرتے تھے۔ (رواہ ابن سعد و سعید بن المنصور)
27000- عن نباتة قال: "كان عثمان يتنشف بعد الوضوء". "ابن سعد، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27001 ۔۔۔ حسن کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان امیر المؤمنین (رض) کو دیکھا آپ پر لوٹے سے پانی بہایا جا رہا تھا اور آپ وضو کر رہے تھے (رواہ سعید بن المنصور وابن جریر)
27001- عن الحسن قال: "رأيت عثمان أمير المؤمنين يصب عليه من إبريق وهو يتوضأ". "ص وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27002 ۔۔۔ جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا (رواہ ابن ابی شیبۃ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 1310 ۔ 2202 ۔
27002- عن جابر بن عبد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم "توضأ مرة مرة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27003:۔۔۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے تو چادر وغیرہ کے کنارہ سے چہرہ صاف کرلیتے تھے (رواہ ابن عساکر) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التحدیث 23 ۔
27003- عن معاذ بن جبل قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا توضأ مسح وجهه بطرف ثوبه". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27004 ۔۔۔ حطان بن عبداللہ رقاشی کہتے ہیں : ہم حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کے ساتھ ایک لشکر میں دریائے دجلہ کے کنارے پر تھے اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا موذن نے ظہر کی اذان دی لوگ وضو کے لیے کھڑے ہوئے ابو موسیٰ (رض) نے وضو کیا اور لوگوں کو نماز پڑھائی پھر لوگ حلقہ باندھ کر بیٹھ گئے جب عصر کی نماز کا وقت ہوا موذن نے اذان دی لوگ وضو کے لیے دوڑ پڑے۔ (ابو موسیٰ (رض) نے موذن کو حکم دیا کہ اعلان کرو کہ نیا وضو صرف اسی شخص پر واجب ہے جس کا وضو ٹوٹ چکا ہے۔ پھر فرمایا : عنقریب علم ختم ہوجائے گا اور جہالت کا دور دورہ ہوگا حتی کہ جہالت کی وجہ سے آدمی تلوار سے اپنی ماں کو قتل کر دے گا (ر اور ہ عبدالرزاق)
27004- عن حطان بن عبد الله الرقاشي قال: "كنا مع أبي موسى الأشعري في جيش على ساحل دجلة إذ حضرت الصلاة فنادى مناديه للظهر، فقام الناس إلى الوضوء فتوضأ ثم صلى بهم، ثم جلسوا حلقا، فلما حضرت العصر نادى منادي العصر، فهب الناس للوضوء أيضا، فأمر مناديه ألا لا وضوء إلا على من أحدث قال: أوشك العلم أن يذهب ويظهر الجهل حتى يضرب الرجل أمه بالسيف من الجهل". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27005 ۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے ک ابن عباس (رض) پیتل کے برتن میں وضو کرتے تھے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27005- عن عكرمة أن ابن عباس كان يتوضأ في آنية النحاس". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27006 ۔۔۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ گرم پانی سے غسل اور ضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
27006- عن ابن عباس قال: "لا بأس أن يغتسل بالحميم ويتوضأ منه". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27007 ۔۔۔ بکر بن عبداللہ مزنی کی روایت ہے کہ میں نے منی میں حضرت عمر (رض) کو وضو کرتے دیکھا پھر آپ (رض) (وضو خانہ سے) باہر نکلے دراں حالیکہ آپ (رض) ننگے پا آں چل رہے تھے اور آپ کے پاؤں تلے جو چیز آتی روند دیتے پھر مسجد میں داخل ہوئے اور مزید وضو نہیں کیا۔ (رواہ عبدالرزاق)
27007- عن بكر بن عبد الله المزني قال: "رأيت ابن عمر بمنى يتوضأ، ثم يخرج وهو حاف فيطأ ما يطأ، ثم يدخل المسجد فيصلي ولا يتوضأ". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27008 ۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) ہر نماز کے لیے (نیا) وضو کرتے تھے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور)
27008- عن نافع أن ابن عمر "كان يتوضأ لكل صلاة". "عب ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27009 ۔۔۔ ابن مسعود (رض) کہتے ہیں : مجھے کوئی پروا نہیں چاہے میں وضو کی ابتدا دائیں طرف سے کروں یا بائیں طرف سے (رواہ عبدالرزاق)
27009- عن ابن مسعود قال: "ما أبالي بأيهما بدأت باليمنى أم باليسرى". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27010 ۔۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں تمہارا کوئی نقصان نہیں چاہے تم دائیں ہاتھ سے ابتدا کرو یا بائیں سے اور جس پاؤں کو چاہے پہلے دھو لو اور جس جانب چاہے منہ موڑ لو (رواہ عبدالرزاق)
27010- عن علي قال: "لا يضرك بأي يديك بدأت ولا بأي رجليك بدأت ولا على أي جانبك انصرفت". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات وضو :
27011 ۔۔۔ ” مسند انس (رض) “ شریک بن عبداللہ بن عمرو بن عامر کہتے ہیں ہم نے حضرت انس (رض) سے دریافت کیا کہ ہر نماز کے وقت وضو کیا جائے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے وقت وضو کرتے تھے بات ہماری سو ہم جرات کا مظاہرہ کردیتے ہیں یا ایک ہی وٖضو سے پورے دن کی نمازیں پڑھ لیتے ہیں۔ (رواہ الضیاء)
27011- "مسند أنس رضي الله عنه" ض: حدثنا شريك بن عبد الله بن عمرو بن عامر عن أنس قال: سألناه عن الوضوء عند كل صلاة، فقال: "كان النبي صلى الله عليه وسلم يتوضأ عند كل صلاة وأما نحن فكنا نجترئ أو نصلي بوضوء واحد صلاة يومنا أو قال لصلاتنا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27012 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کے لیے کنویں سے پانی نکالتے دیکھا میں فورا آپ کی طرف لپکا اور آپ کے لیے پانی نکالتے دیکھا میں فورا آپ کی طرف لپکا اور آپ کے لیے پانی نکالنا چاہا آپ نے فرمایا : اے عمر ! رک جاؤ میں ناپسند کرتا ہوں کہ میرے وضو میں کوئی اور بھی شریک ہو ایک روایت میں ہے کہ مجھے پسند نہیں کر میرے وضو میں کوئی میری مدد کرے (رواہ البزار وابن جریر و ضعیف وابو یعفراد)
27012- عن عمر قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يستقى ماء لوضوئه فبادرته أستقي له فقال: مه يا عمر فإني أكره أن يشركني في طهوري أحد، وفي لفظ: لا أحب أن يعينني على وضوئي أحد". "البزار وابن جرير وضعف، ع قط في الأفراد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27013 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم وضو کرو تولیہ استعمال نہ کرو۔ (رواہ عبدالرزاق)
27013- عن جابر بن عبد الله قال: "إذا توضأت فلا تمندل". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27014 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انھوں نے وضو کیا لیکن ان کی ایڑیوں کو پانی نے چھوا تک نہیں تھا آپ نے فرمایا ایڑیوں کے لیے دوزخ کی آگ سے ہلاکت ہے (رواہ سعید بن المنصور)
27014- عن جابر بن عبد الله قال: "رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم قوما قد توضؤوا ولم يمس أعقابهم الماء فقال: "ويل للأعقاب من النار". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27015 ۔۔۔ حکم بن عمرو غفاری (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وٖضو کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ ابو نعیم)
27015- عن الحكم بن عمرو الغفاري قال: "نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يتوضأ بفضل وضوء المرأة". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27016 ۔۔۔ ” مسند معاویہ “ حضرت معاویہ (رض) کہتے ہیں مجھے تانبے کے برتن میں وضو کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ )
27016- "مسند معاوية" نهيت أن أتوضأ في النحاس."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہات وضو :
27017 ۔۔۔ مجھے تانبے کے برتن میں وضو کرنے سے منع کیا گیا ہے اور مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں غرہ ہلال کے دوران اپنی بیوی سے ہمبستری کروں اور یہ کہ میں سنت نماز ختم کر کے مسواک کروں۔ (رواہ عبدالرزاق)
27017- "نهيت أن أتوضأ في النحاس وأن آتي أهلي في غرة الهلال، وإذا انتهيت من سنتي للصلاة أن أستاك". "عب".
তাহকীক: