কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৬৯৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26958 ۔۔۔ ” مسند اسامہ “ حضرت اسامہ (رض) روایت کی ہے کہ جب جبرائیل امین (علیہ السلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کا طریقہ تعلیم کیا جب جبرائیل (علیہ السلام) وضو سے فارغ ہوئے تو چلو میں پانی لیا اور شرمگاہ پر چھینٹے مارے چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بعد چھینٹے مارتے تھے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والدارقطنی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیہ 585 ۔
26958 (مسند أسامة) إن جبريل لما نزل على رسول الله صلى الله عليه وسلم أراه الوضوء ، فلما فرغ من وضوئه أخذ حفنة من ماء فرش بها في الفرج فكان النبي صلى الله عليه وسلم يرش بعد وضوئه.

(حم قط).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26959 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) جب وضو کرتے تو اپنی داڑھی پر اوپر سے پانی بہاتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26959 عن علي أنه كان إذا توضأ سكب الماء على لحيته سكبا من فوقها.

(عب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26960 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26960 عن علي أنه كان يتوضأ لكل صلاة.

(عب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26961 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے اپنی داڑھی میں خلال کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے جئۃ المرتاب ۔ 216 ۔۔ فائدہ : ۔۔۔ لہٰذا سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ کا عمل یعنی داڑھی پر پانی بہانا اتفاقی قرار دیا جائے گا ورنہ مسنون عمل خلال کرنا ہے۔
26961 عن أنس كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا توضأ خلل لحيته.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26962 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رطل پانی سے وضو کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26962 (مسند أنس) أن النبي صلى الله عليه وسلم توضأ برطلين من ماء (ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26963 ۔۔۔ ” مسند انس “ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے اپنا چہرہ دھوتے اور دونوں شہادت کی انگلیاں پانی میں بھگوتے اور آنکھوں کی کیچڑ دھوتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26963 (مسند أنس) كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا توضأ فغسل وجهه أدخل سبابتيه في ماء فيغسل عنهما الغمص

(عب)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26964 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین بار اعضاء وضو کو دھونا واجب ہے اور سر کا مسح ایک بار ہے۔ (رواہ الدیلمی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع 3662 والمغیر 91 ۔
26964 عن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : الطهور ثلاثا واجب ومسح الرأس واحدة.

(الديلمي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26965 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اعضاء وضو کو تین تین بار دھوتے دیکھا اور فرمایا : مجھے میرے رب نے یہی کرنے کا حکم دیا ہے۔ (رواہ ابن عدی وابن عساکر)
26965 عن أنس قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ ثلاثا وقال : بهذا أمرني ربي عزوجل.

(عد ، كر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26966 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رطل پانی سے وضو کرتے اور ایک صاع سے غسل کرتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26966 عن أنس قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ برطلين ، ويغتسل بالصاع.

صلى الله عليه وآله.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26967 ۔۔۔ ” مسند علی “ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) میرے گھر پر تشریف لائے اور وضو کے لیے پانی مانگا اور فرمایا : اے ابن عباس ! کیا میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو نہ دکھاؤں ؟ میں نے کہا ہاتھوں میں پانی لیا اور چہرے پر مارا آپ نے دونوں انگوٹھے کانوں کے اگلے حصہ پر لے گئے اور تین مرتبہ ایسا ہی کیا ، پھر دائیں ہاتھ میں پانی لیا اور پیشانی پر انڈیل دیا پھر پانی کو چہرے پر گرنے دیا پھر تین بار کہنی تک دایاں ہاتھ دھویا ، پھر اسی طرح دوسرا ہاتھ بھی ، پھر سر کا مسح کیا اور کانوں کے ظاہری حصہ کا مسح کیا پھر ہتھیلیوں میں پانی لے کر پاؤں پر ڈالا جبکہ پاؤں جوتوں میں تھے پھر پاؤں کو حرکت دے دی پھر دوسرے پاؤں پر اسی طرح پانی ڈالا میں نے کہا : جوتوں ہی میں پاؤں دھو لیتے ؟ جی ہاں جوتوں میں ہی دھو لیے ۔ میں نے کہا : کیا جوتوں ہی میں ؟ فرمایا : جوتوں ہی میں میں نے کہا : کیا جوتوں ہی میں ؟ فرمایا : جوتوں ہی میں ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابویعلی وابن خزیمۃ والطحاوی وابن حبان والضیاء)
26967 (مسند علي) عن أبن عباس قال : دخل علي على بيتي فدعاء بوضوء فقال : يا أبن عباس ألا أتوضأ لك وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ قلت : بلى فوضع له إناء فغسل يديه ، ثم مضمض وأستنشق وأستنثر ، ثم أخذ بيديه فصك (1) بهما وجهه وألقم إبهاميه ما أقبل من أذنيه وعاد في مثل ذلك ثلاثا ، ثم أخذ كفا من ماء بيده اليمنى فأفرغها على ناصيته ، ثم أرسلها تسيل على وجهه ، ثم غسل يده اليمنى إلى المرفق ثلاثا ، ثم يده الاخرى مثل ذلك ، ثم مسح برأسه وأذنيه من ظهورهما. ثم أخذ بكفيه من الماء فصك بهما على قدميه وفيهما النعل ، ثم قلبها بها ، ثم على الرجل الاخرى مثل ذلك قال : فقلت وفي النعلين ؟ قال وفي النعلين ، قلت : وفي النعلين ؟ قال : وفي النعلين ، قلت : وفي النعلين ؟ قال : وفي النعلين.

(حم ، د ، ع وأبن خزيمة والطحاوي حب ض)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26968 ۔۔۔ ” ایضا “ عبد خیر روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو ایک برتن دیا گیا جس میں پانی تھا اور ایک طشتری تھی آپ (رض) نے دائیں ہاتھ میں برتن پکڑ لیا پھر برتن کو بائیں ہاتھ پر سرنگوں کیا پھر دونوں ہتھیلیاں دھو لیں پھر دائیں ہاتھ میں برتن لیا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا پھر دونوں ہتھلیاں دھوئیں ، یہ کام آپ نے تین بار کیا اور اس دوران آپ نے برتن میں ہاتھ داخل نہیں کیا ، آپ بائیں ہاتھ پر برتن کو سرنگوں کرتے پھر دونوں ہتھیلیاں دھوتے پھر دائیں ہاتھ میں پکڑتے اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے پھر ہتھلیاں دھو لیتے ، پھر برتن دائیں ہاتھ میں پکڑتے اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے پھر ہتھیلیاں دھو لیتے یوں آپ نے تین مرتبہ ہاتھ دھوئے یہ سارا کام کرتے ہوئے آپ نے برتن میں ہاتھ نہیں ڈالا حتی کہ ہاتھ تین مرتبہ دھوئے پھر دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا کلی کی ، ناک میں پانی ڈالا اور بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑ لی یہ سب کچھ آپ نے تین تین بار کیا پھر دائیں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور تین بار چہرہ دھویا پھر تین بار کہنی تک دایاں ہاتھ دھویا پھر تین بار کہنی تک بایاں ہاتھ دھویا ، پھر دایاں ہاتھ تو برتن میں داخل کیا حتی کہ پورا ہاتھ پانی میں ڈبو لیا پھر ہاتھ نکال لیا اور بائیں ہاتھ سے مل لیا (تاکہ پانی کی تری دوسرے ہاتھ کو بھی پہنچ جائے) پھر دونوں ہاتھ سے ایک بار سر کا مسح کیا ، پھر دائیں ہاتھ سے تین بار دائیں پاؤں پر پانی ڈالا پھر تین بار بائیں ہاتھ سے دایاں پاؤں دھو لیا (اسی طرح دوسرا پاؤں بھی دھو لیا) پھر بایاں ہاتھ داخل کیا اور چلو میں پانی لے کر پی لیا ، پھر فرمایا : یہ ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طہارت حاصل کرنے کا طریقہ جو شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کو دیکھنا پسند کرتا ہو تو یہی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ۔ (رواہ ابو داؤد الطیاسی وقال صحیح وابن منیع والدارمی وابو داؤد والنسائی وابن خزیمۃ وابو یعلی وابن الجارود وابن حبان والدارقطنی والضیاء)
26968 (أيضا) عن عبد خير قال : أتي علي بإناء فيه ماء وطست فأخذ بيمينه الاناء فأكفأه على يده اليسرى ، ثم غسل كفيه ، ثم أخذ بيده اليمنى الاناء فأفاض على يده اليسرى ، ثم غسل كفيه فعله ثلاث مرات كل ذلك لا يدخل يده في الاناء فأكفأه على يده اليسرى ، ثم غسل كفيه ، ثم أخذ بيده اليمنى ، فأفاض على يده اليسرى ، ثم غسل كفيه ثلاث مرات ، كل ذلك لايدخل يده في الاناء حتى غسلها ثلاث مرات ، ثم أدخل يده اليمنى في الاناء فمضمض وأستنشق ، ونثره بيده اليسرى فعل ذلك ثلاث مرات ، ثم أدخل يده اليمنى في الاناء فغسل وجهه ثلاث مرات ثم غسل يده اليمنى ثلاث مرات إلى المرفق ، ثم غسل يده اليسرى ثلاث مرات إلى المرفق ، ثم أدخل يده اليمنى حتى أغمرها الماء ، ثم رفعها بما حملت من ماء ، ثم مسحها بيده اليسرى ، ثم مسح رأسه بيديه كلتيهما مرة ، ثم صب بيده اليمنى ثلاث مرات على قدمه اليمنى ، ثم غسلها بيده اليسرى ثلاث مرات ثم أدخل يده اليسرى فغرف بكفه فشرب ، ثم قال : هذا طهور نبي الله صلى الله عليه وسلم من أحب أن ينظر إلى طهور نبي الله صلى الله عليه وسلم فهذا طهوره.

(ط صحيح وأبن منيع والدارمي ، د ، ن ، وأبن خزيمة ، ع وأبن الجارود ، حب قط ص)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26969 ۔۔۔ ” ایضا “ عبد خیر روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے وضو کیا تین بار ہاتھ دھوئے تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازو و دھوئے ، تین بار سر کا مسح کیا اور تین بار پاؤں دھوئے پھر فرمایا جو شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو دیکھنا چاہتا ہو تو وہ یہی وضو دیکھ لے ۔ (رواہ الدارمی والدارقطنی) دارقطنی کہتے ہیں۔ اسی طرح یہ حدیث ابو حنفیہ نے خالد بن علقمہ سے روایت کی ہے اور اس میں تین بار مسح کرنے کا ذکر ہے جبکہ حفاظ حدیث کی ایک بڑی جماعت نے اس کی مخالفت کی ہے اس میں سے کچھ (محدثین حفاظ) یہ ہیں زائدہ بن قدامہ ، سفیان ثوری ، شعبہ ، ابو عوانہ ، شریک ، ابو اشھب ، جعفر بن حارث، ہارون بن سعد، جعفر بن محمد ، حجاج بن ارطات ابان بن تغلب علی بن صالح بن حی حازم بن ابراہیم حسن بن صالح ، جعفر احمر ، ان حضرات محدثین نے یہ حدیث خالد بن علقمہ سے روایت کی ہے اور اس میں ایک بار مسح کرنے کا ذکر ہے ہم نہیں جانتے کہ کسی نے اس حدیث میں تین بار مسح کرنے کا ذکر کیا ہو سوائے ابوحنیفہ کے انتھی۔
26969 (أيضا) عن عبد خير عن علي أنه توضأ فغسل يديه ثلاثا ومضمض وأستنشق ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ، ومسح برأسه ثلاثا ، وغسل رجليه ثلاثا ، ثم قال : من أحب أن ينظر إلى وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم كاملا فلينظر إلى هذا.

(الدارمي ، قط وقال : هكذا رواه أبو حنيفة عن خالد بن علقمة فقال فيه ومسح رأسه ثلاثا وخالفه جماعة من الحفاظ الثقات منهم زائدة بن قدامة وسفيان الثوري وشعبة وأبو عوانة وشريك وأبو الاشهب جعفر بن الحارث وهارون بن سعد وجعفر بن محمد وحجاج بن أرطاة وأبان بن تغلب وعلي بن صالح بن حي وحازم بن إبراهيم وحسن بن صالح وجعفر الاحمر ، فرووه عن خالد بن علقمة فقالوا فيه ومسح رأسه مرة ولا نعلم أحدا منهم قال في حديثه : إنه مسح رأسه ثلاثا غير أبي حنيفة أنتهى).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26970 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین تین بار وضو کیا اور سر کے مسح کے لیے نیا پانی لیا ۔ (رواہ عبداللہ بن احمد بن حنبل والدارقطنی)
26970 عن علي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ ثلاثا ثلاثا وأخذ لرأسه ماء جديدا.

(عم قط).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26971 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ انھوں نے تین تین بار اعضاء وضو کو دھویا سر اور کانوں کو تین تین بار مسح کیا اور فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو اسی طرح ہوتا تھا میں نے چاہا کہ تمہیں دکھادوں ۔ (رواہ الدارقطنی)
26971 عن علي أنه توضأ ثلاثا ثلاثا ومسح برأسه ثلاثا وقال : هكذا وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم أحببت أن أريكموه (قط).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان :
26972 ۔۔۔ خزیمہ بن ثابت (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو کئی بار مسواک کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26972- عن خزيمة بن ثابت "أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يستاك في الليلة مرارا". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان :
26973 ۔۔۔ ” مسند بریدہ بن خصیب اسلمی “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے اہل خانہ کے پاس سے سو کر اٹھتے ایک باندی کو جسے بریرہ کہا جاتا تھا مسواک لانے کا کہتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26973- "من مسند بريدة بن الخصيب الأسلمى" "كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا استيقظ من أهله دعا جارية يقال لها بريرة بالسواك". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان :
26974 ۔۔۔ ” مسند بھزیحییٰ بن عثمان یمان بن عدی حضرمی ثییت بن کثیر ضبی یحییٰ بن سعید ، سعید بن مسیب کی سند ہے بہز (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرض (دانتوں کی چوڑائی) میں مسواک کرتے تھے چوس چوس کر پانی پیتے (پانی پیتے وقت) تین بار سانس لیتے اور فرماتے یوں اس طرح پانی زیادہ خوشگوار اور زیادہ مفید ہوتا ہے۔ (رواہ ابونعیم وابن عساکر قال ابو نعیم رواہ ابراھیم بن العلاء الذی بیدی عن عبادۃ بن یوسف عن ثبیت عن یحییٰ بن سعید بن المسیب عن القشیری ورواہ سلیمان بن سلمۃ عن الیمان بن عدی عن معاویۃ القشری) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 164 والجامع المصنف 259 ۔
26974- "مسند بهزط" عن يحيى بن عثمان ثنا اليمان بن عدي الحضرمي ثنا ثبيت بن كثير الضبي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن بهز قال: "كان النبي صلى الله عليه وسلم يستاك عرضا ويشرب مصا ويتنفس ثلاثا ويقول: هو أهنأ وأمرأ". "أبو نعيم كر قال أبو نعيم رواه إبراهيم بن العلاء الزبيدي عن عبادة بن يوسف عن ثبيت عن يحيى بن سعيد بن المسيب عن القشيري ورواه سليمان بن سلمة عن اليمان بن عدي عن معاوية القشيري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان :
26975 ۔۔۔ عبداللہ بن حنظلہ غسیل (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیا ہے۔ (رواہ ابن جریر)
26975- عن عبد الله بن حنظلة الغسيل "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بالسواك عند كل صلاة". "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان :
26976 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عباس (رض)) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعتیں پڑھتے پھر مسواک کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26976- "من مسند عبد الله بن عباس" "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي ركعتين ثم يستاك". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان :
26977 ۔۔۔ ” ایضا “ ہمیں مسواک کرنے کا حکم دیا گیا حتی کہ ہمیں گمان ہونے لگا کہیں قرآن میں مسواک کرنے کا حکم نہ نازل ہوجائے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26977- "أيضا" "لقد كنا نؤمر بالسواك حتى ظننا أنه سينزل". "س".
tahqiq

তাহকীক: