কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬০৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26038 ۔۔۔ جو شخص بھی وضو کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور نماز کا ارادہ کرتا ہے پھر اپنی ہتھلیاں دھوتا ہے تو پانی کے پہلے قطرے کے ساتھ اس کے گناہ ہتھیلیوں سے نکل جاتے ہیں ، جب کلی کرتا ہے، ناک میں پانی ڈالتا ہے اور ناک جھاڑتا ہے تو اس کی زبان اور ہونٹوں سے پانی کے پہلے قطرے کے ساتھ گناہ نگل جاتے ہیں ، جب چہرہ دھوتا ہے ہے تو اس کے کانوں اور آنکھوں سے پہلے قطرے کے ساتھ گناہ نکل جاتے ہیں ، جب کہینوں تک ہاتھ دھوتا ہے اور ٹخنوں تک پاؤں دھوتا ہے وہ ہر گناہ سے محفوظ ہوجاتا ہے اور ہر خطا سے پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا جب نماز کے لیے اٹھتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا درجہ بلند فرماتا ہے اور اگر بیٹھ جائے تو گناہوں سے محفوظ بیٹھتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل بن ابی امامۃ)
26038- "أيما رجل قام إلى وضوءه يريد الصلاة ثم غسل كفيه نزلت خطيئته من كفيه مع أول قطرة، فاذا مضمض واستنشق واستنثر نزلت خطيئته من لسانه وشفتيه مع أول قطرة فاذا غسل وجهه نزلت خطيئته من سمعه وبصره مع أول قطرة، فاذا غسل يديه إلى المرفقين ورجليه إلى الكعبين سلم من كل ذنب هو له، ومن كل خطيئة كهيئته يوم ولدته أمه، فاذا قام إلى الصلاة رفعه الله عز وجل بها درجة وإن قعد قعد سالما"."حم عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26039 ۔۔۔ جس شخص نے شدید سردی میں پورا وضو کیا اس کے لیے اجر وثواب کے دو حصے ہیں۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن علی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5394 والضعفیۃ 839 ۔
26039- "من أسبغ الوضوء في البرد الشديد كان له من الأجر كفلان"."طس عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26040 ۔۔۔ جس شخص نے وضو کیا جیسا کہ اسے حکم دیا گیا تھا اور پھر نماز پڑھی جیسا کہ اسے حکم دیا گیا تھا اس کے اعمال میں جو لغزشیں ہوں گی اسے بخش دی جائیں گی ، (رواہ احمد بن حنبل النسائی وابن ماجہ وابن حبان عن ابی ایوب وعقبۃ بن عامر)
26040- "من توضأ كما أمر وصلى كما أمرغفر له ما تقدم من عمل"."حم ن هـ حب عن أبي أيوب وعقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26041 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے اور اچھی طرح سے وضو کرتا ہے پھر مسجد کی طرف چل پڑتا ہے اور وہ صرف نماز کے لیے جا رہا ہو اس کا بایاں پاؤں جس قدر اٹھے گا اسی کے بقدر اس کے گناہ معاف کیے جائیں گے اور دائیں پاؤں کے اٹھنے کے بقدر اس کے لیے نیکیاں لکھی جائیں گی حتی کہ مسجد میں داخل ہوجاتا ہے اگر لوگوں کو علم ہوتا کہ عشاء اور فجر کی نمازوں کی کتنی بڑی فضیلت ہے وہ ان میں ضرور شریک ہوتے اگرچہ گھٹنوں کے بل انھیں کیوں نہ چلنا پڑتا۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط والحاکم وٍالبیہقی فی شعب الایمان، عن ابن عمر (رض))
26041- "إذا توضأ أحدكم فأحسن الوضوء، ثم خرج إلى المسجد لا ينزعه إلا الصلاة لم تزل رجله اليسرى تمحو عنه سيئة وتكتب له اليمنى حسنة حتى يدخل المسجد، ولو يعلم الناس ما في العتمة والصبح لأتوهما ولو حبوا". "طس ك هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26042 ۔۔۔ جس نے پاکی باوجود وضو کیا اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔ (رواہ ابو دادؤ والترمذی وابن ماجہ عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے : اسنی المطالب 138 و ضعیف الجامع 536 ۔
26042- "من توضأ على طهر كتب له عشر حسنات". "د، ت هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26043 ۔۔۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہ معاف کردیتا ہے اور درجات کو بلند کرتا ہے ناگواریوں کے باوجود مکمل وضو کرنا مسجد کی طرف کثرت سے قدموں کا اٹھانا ، نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا یہ رباط ہے پس یہ رباط ہے پس یہ رباط ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی ومسلم والنسائی ، عن ابو ہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ رباط کا معنی دشمن کے مقابلہ میں مملکت کی سرحد کی حفاظت کے لیے بیٹھنا یہاں بھی شیطان کے مقابلہ کے لیے اپنی حفاظت کے لیے بیٹھنا رباط ہے۔
26043- "ألا أدلكم على ما يمحو الله به الخطايا ويرفع به الدرجات؟ إسباغ الوضوء على المكاره، وكثرة الخطا إلى المسجد، وانتظار الصلاة بعد الصلاة، فذلكم الرباط فذلكم الرباط". "حم ت م ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26044 ۔۔۔ وضو نصف ایمان ہے اور مسواک نصف وضو ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، عن حسان بن عطیۃ مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے : 6158 ۔
26044- "الوضوء شطر الإيمان والسواك شطر الوضوء"."ش عن حسان بن عطية مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26045 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کلی کرتا ہے تو اس کے منہ سے صادر ہونے والے گناہ نکل جاتے ہیں جب چہرہ دھوتا ہے تو چہرے سے صادر ہونے والے گناہ خارج ہوجاتے ہیں ، جب ہاتھ دھوتا ہے تو ہاتھوں سے صادر ہونے والے گناہ خارج ہوجاتے ہیں ، جب سر کا مسح کرتا ہے تو سر کے گناہ بالوں کی جڑوں سے خارج ہوجاتے ہیں اور جب پاؤں دھوتا ہے پاؤں سے صادر ہونے والے گناہ پاؤں سے نکل جاتے ہیں۔ (رواہ الطبرانی عن الاوسط عن ابی امامۃ)
26045- "إذا تمضمض أحدكم حط عنه ما أصاب بيديه، وإذا غسل وجهه حط ما أصاب بوجهه، وإذ غسل يديه حط ما أصاب بيديه، وإذا مسح برأسه، تناثرت خطاياه من أصول الشعر، وإذا غسل قدميه حط ما أصاب برجليه"."طس عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26046 ۔۔۔ جب بندہ وضو کرتا ہے اور اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے گناہ ہاتھوں سے جھڑ جاتے ہیں ، جب چہرہ دھوتا ہے چہرے میں سے اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں جب بازو دھوتا ہے تو بازؤوں سے اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں جب پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں۔ (واہ ابن ابی شیبۃ ، عن عمرو بن عبسۃ واحمد بن حنبل عن مرۃ بن کعب)
26046- "إذا توضأ العبد فغسل يديه خرت خطاياه من يديه، فإذا غسل وجهه خرت خطاياه من وجهه، وإذا غسل ذراعيه خرت خطاياه من ذراعيه، وإذا غسل رجليه خرت خطاياه من رجليه"."ش عن عمرو ابن عبسة، حم عن مرة بن كعب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26047 ۔۔۔ جب کوئی مسلمان شخص وضو کا پانی منگواتا ہے اپنا چہرہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ داڑھی کے کونوں سے نکل جاتے ہیں۔ جب ہاتھ دھوتا ہے تو ہاتھوں کے گناہ اس کے پوروں اور ناخنوں سے خارج ہوتے ہیں جب سر کا مسح کرتا ہے تو سر کے گناہ بالوں کی اطراف سے خارج ہوجاتے ہیں ، جب پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں کے گناہ پاؤں کے تلوؤں سے نکل جاتے ہیں اگر چل کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھے اس کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کے ذمہ واقع ہوجاتا ہے اگر دو رکعت نماز پڑھ لے اور اپنی نیت خالص رکھے وہ اس کے لیے کفارہ ہوجاتی ہیں۔ (رواہ الضیاء عن عمرو بن عسبۃ)
26047- "إذا دعا الرجل المسلم بطهوره فغسل وجهه سقطت خطاياه وجهه من أطراف لحيته، وإذا غسل يديه سقطت خطايا يديه من أنامله وأظفاره، فإذا مسح رأسه سقطت خطايا رأسه من أطراف شعره، فإذا غسل رجليه سقطت خطايا رجليه من بطون قدميه، فإن انطلق فصلى في جماعة فقد وقع أجره على الله وإن صلى ركعتين يخلص فيهما نيته لله فهو كفارته"."ض عن عمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26048 ۔۔۔ جب بندہ اپنے پاؤں دھوتا ہے اس کی خطائیں خارج ہوجاتی ہیں جب چہرہ دھوتا ہے کلی کرتا ہے مسواک کرتا ہے ، ناک میں پانی ڈالتا ہے اور سر کا مسح کرتا ہے اس کے کان ، آنکھوں اور زبان کے گناہ خارج ہوجاتے ہیں ، جب اپنے بازو دھوتا ہے اور پاؤں دھوتا ہے گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابی امامہ)
26048- "إن العبد إذا غسل رجليه خرجت خطاياه، وإذا غسل وجهه وتمضمض وتشوص واستنشق ومسح برأسه خرجت خطايا سمعه وبصره ولسانه، وإذا غسل ذراعيه وقدميه كان كيوم ولدته أمه". "طس عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26049 ۔۔۔ جو مسلمان کلی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ہر وہ گناہ معاف کردیتے ہیں جو اس دن اس کی زبان سے سرزد ہوئے ہوں جب ہاتھ دھوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس دن ہاتھوں سے سرزد ہونے والے گناہ معاف کردیتے ہیں اور جو سر کا مسح کرتا ہے وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے ، جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابی امامۃ)
26049- "ما من مسلم يمضمض فاه إلا غفر الله له كل خطيئة أصابها بلسانه ذلك اليوم، ولا يغسل يديه إلا غفر الله ما قدمت يداه ذلك اليوم، ولا يمسح برأسه إلا كان كيوم ولدته أمه". "طس عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26050 ۔۔۔ آدمی کی مثال ایسی ہے جیسے ایک نہر ہو اور اس میں پانی مرتبہ غسل کرتا ہو ممکن نہیں کہ اس پر میل باقی رہے چنانچہ بندہ جب وضو کا ارادہ کرتا ہے ہاتھ دھوتا ہے تو ہاتھوں سے سرزد ہونے والا ہر گناہ جھڑ جاتا ہے کلی کرتا ہے تو زبان سے تکلم کرکے جو گناہ سرزد ہوئے ہوں جھڑ جاتے ہیں پھر چہرہ دھوتا ہے تو آنکھوں سے سرزد ہونے والے گناہ جھڑ جاتے ہیں پھر سر کا مسح کرتا ہے تو کانوں سے سن کر ہونے والے گناہ جھڑ جاتے ہیں۔ پھر پاؤں دھوتا ہے اور پاؤں سے چل کر جو گناہ صادر ہوئے ہوں وہ بھی جھڑ جاتے ہیں۔ (رواہ ابو یعلی ، عن انس (رض))
26050- "مثل المرء مثل نهر يغسل منه خمس مرات فما عسى أن يبقين عليه من درنه، يقوم إلى الوضوء فيغسل يديه فيتناثر كل خطيئة فعلها بيده، ويمضمض فيتناثر كل خطيئة تكلم بها لسانه، ثم يغسل وجهه فيتناثر كل خطيئة نظرت بها عيناه، ثم يمسح برأسه فيتناثر كل خطيئة سمعتها أذناه، ثم يغسل قدميه فيتناثر كل خطيئة مشت بها قدماه"."ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26051 ۔۔۔ جو وضو کرتا ہے اور اچھی طرح سے وضو کرتا ہے اس کے گناہ کانوں ، آنکھوں ، ہاتھوں اور پاؤں سے نکل جاتے ہیں۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابی امامۃ وعمرو بن عبسۃ)
26051- "من توضأ فأحسن الوضوء ذهب الإثم من سمعه وبصره ويده ورجليه". "طس عن أبي أمامة وعمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26052 ۔۔۔ جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے اس کے گناہ اس طرح جھڑنے لگتے ہیں جس طرح درخت سے پتے جھڑتے ہیں۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، عن سلمان وسندہ حسن)
26052- "من توضأ فأحسن الوضوء تحاتت عنه خطاياه كما يتحاتت الورق". "ش عن سلمان وسنده حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26053 ۔۔۔ جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے تو ایک نماز سے لے کر دوسری نماز کے درمیان ہونے والے گناہ اسے معاف کردیئے جاتے ہیں حتی کہ نماز پڑھ لے ۔ (رواہ عبدالرزاق عن عثمان)
26053- "ما توضأ رجل فأحسن وضوءه إلا غفر له ما بينه وبين الصلاة الأخرى حتى يصليها". "عبد الرزاق عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26054 ۔۔۔ تم مجھ سے نماز کے متعلق سوال کرنے آئے ہو ، سو جب تم منہ دھوتے ہو تو تمہاری آنکھوں کی پلکوں سے گناہ جھڑنے لگتے ہیں ، جب تم اپنے ہاتھ دھوتے ہو تمہارے ہاتھوں کے ناخنوں سے گناہ خارج ہوتے ہیں جب تم سر کا مسح کرتے ہو سر سے گناہ نکل جاتے ہیں ، جب تم پاؤں دھوتے ہو تو پاؤں کے ناخنوں سے گناہ خارج ہوجاتے ہیں۔ (رواہ مسدد عن انس (رض))
26054- "جئت تسألني عن الصلاة، فإنك إذ غسلت وجهك انتثرت الذنوب من أشفار عينيك، وإذا غسلت يديك انتثرت الذنوب من أظفار يديك، وإذا مسحت برأسك انتثرت الذنوب عن رأسك فإذا غسلت رجليك انتثرت الذنوب من أظفار قدميك"."مسدد عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26055 ۔۔۔ جو بندہ بھی وضو کرتا ہے اس کے ہاتھوں سے گناہ خارج ہوتے ہیں پھر چہرہ دھوتا ہے تو چہرے سے اس کے گناہ نکلنے لگتے ہیں پھر بازو دھوتا ہے اس کی خطائیں بازوؤں سے نکل جاتی ہیں ، پھر سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے گناہ نکل جاتے ہیں پھر پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں سے اس کے گناہ خارج ہوجاتے ہیں۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ)
26055- "ما من عبد يتوضأ إلا خرت خطاياه من يديه، ثم يغسل وجهه إلا خرت خطاياه من وجهه، ثم يغسل ذراعيه إلا خرت خطاياه من ذراعيه، ثم يمسح رأسه إلا خرت خطاياه من رأسه، ثم يغسل رجليه إلا خرت خطاياه من رجليه"."طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26056 ۔۔۔ جو بندہ بھی پاکی کا اہتمام کرتا ہے اس کی خطائیں طہارت کی وجہ سے بہت جلد اس سے جھڑنے لگتی ہیں ، (رواہ الدیلمی عن عثمان)
26056- "ما من عبد يتطهر إلا كانت خطاياه أسرع انحدارا عنه من طهوره"."الديلمي عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26057 ۔۔۔ جس شخص نے وضو کیا اور تین بار ہاتھ دھوئے پھر تین بار کلی کی ، پھر تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار منہ دھویا ، کہنیوں تک ہاتھ دھوئے سر کا مسح کیا ، پاؤں دھوئے پھر کوئی کلام نہیں کیا حتی کہ کلمہ شہادت ” اھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ پڑھا دو وضوؤں کے درمیان ہونے والے گناہ اسے بخش دیئے جائیں گے ۔ (رواہ ابو یعلی عن عثمان وھو ضعیف)
26057- "من توضأ فغسل يديه ثلاثا، ثم تمضمض ثلاثا، ثم استنشق ثلاثا، وغسل وجه ثلاثا، ويديه إلى المرفقين، ومسح برأسه، ثم غسل رجليه، ثم لم يتكلم حتى يقول أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله غفر له ما بين الوضوئين"."ع عن عثمان وهو ضعيف".
তাহকীক: