কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬০১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ وضو کے بیان میں :
اس میں چار فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ وضو کے وجوب اور اس کی فضلیت کے بیان میں :
اس میں دو فرعیں ہیں۔ فرع اول ۔۔۔ وضو کے وضو کے وجوب کے بیان میں :
اس میں چار فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ وضو کے وجوب اور اس کی فضلیت کے بیان میں :
اس میں دو فرعیں ہیں۔ فرع اول ۔۔۔ وضو کے وضو کے وجوب کے بیان میں :
26018 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو حدیث لاحق ہوجائے جب تک وہ وضو نہ کرلے اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں کرتا ۔ (رواہ ابوداؤد والترمذی ، عن ابو ہریرہ (رض))
26018- "لا يقبل الله صلاة أحدكم إذا أحدث حتى يتوضأ"."ق د ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسمیہ کا بیان : ۔۔۔ از حصہ اکمال : وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھے :
26019 ۔۔۔ جو شخص وضو نہیں کرتا اس کی نماز نہیں ہوتی اور جو شخص اللہ کا نام نہیں لیتا اس کا وضو نہیں ہوتا ۔ (رواہ عبدالرزاق عن عمارۃ بن غزیۃ)
26019- "لا صلاة لمن لا يتوضأ، ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه"."عبد الرزاق عن عمارة بن غزية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسمیہ کا بیان : ۔۔۔ از حصہ اکمال : وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھے :
26020 ۔۔۔ جس شخص کا وضو نہ ہو اس کی نماز نہیں ہوتی اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اللہ کا نام نہیں لیتا وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں لایا اور مجھ پر ایمان نہیں لایا جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو۔ (رواہ سعید بن المنصور ورواہ احمد بن حنبل والشاشی والطحاوی عن سعید بن زید والطبرانی عن ابی سیرۃ والحاکم عن اسماء بنت سعید بن زید انھا سمعت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الی قولہ لا یومن بی)
26020- "لا صلاة لمن لا وضوء له، ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه، ولا يؤمن بالله من لا يؤمن بي، ولا يؤمن بي من لا يحب الأنصار". "ص حم والشاشي والطحاوي عن سعيد بن زيد؛ طب عن أبي سبرة؛ ك عن أسماء بنت سعيد بن زيد أنها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى قوله لا يؤمن بي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسمیہ کا بیان : ۔۔۔ از حصہ اکمال : وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھے :
26021 ۔۔۔ اے لوگو ! وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی ، اس شخص کا وضو نہیں جو اللہ کا نام نہیں لیتا خبردار ! وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں لایا اور مجھ پر ایمان نہیں لایا جس نے انصار کا حق نہیں پہچانا۔ (رواہ البغوی عن عیسیٰ بن سبرۃ عن ابیہ عن جدہ)
26021- "يا أيها الناس لا صلاة إلا بوضوء، ولا وضوء لمن لم يسم الله عز وجل ألا ولم يؤمن بالله من لم يؤمن بي ولم يؤمن بي من لم يعرف حق الأنصار". "البغوي عن عيسى بن سبرة عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسمیہ کا بیان : ۔۔۔ از حصہ اکمال : وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھے :
26022 ۔۔۔ جس شخص نے وضو میں اللہ کا نام لیا اس کا سارا جسم پاک ہوگیا اور جس نے اللہ کا نام نہ لیا اس کا سارا جسم پاک نہیں ہوتا البتہ اعضائے وضو پاک ہوجاتے ہیں۔ (رواہ الدارقطنی والبیہقی فی السنن وضعفہ وابو الشیخ ، عن ابو ہریرہ (رض) الدارقطنی والبیہقی فی السنن وضعفہ عن ابن مسعود (رض) ، والدارقطنی والبیہقی فی السنن وضعفہ عن ابن عباس (رض))
26022- " من توضأ وذكر اسم الله على وضوئه تطهر جسده كله ومن توضأ ولم يذكر اسم الله على وضوئه لم يتطهر إلا موضع الوضوء". "قط هق وضعفه وأبو الشيخ عن أبي هريرة؛ قط هق وضعفه عن ابن مسعود قط هق وضعفه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسمیہ کا بیان : ۔۔۔ از حصہ اکمال : وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھے :
26023 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص پاکی حاصل کرنا چاہے وہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا نام لے اس کا پورا جسم پاک ہوجائے گا اگر تم میں سے کوئی شخص دورا وضو اللہ کا نام نہ لے اس کا سارا بدن پاک نہیں ہوگا البتہ وہ اعضاء جن پر پانی گزرے گا وہ پاک ہوجائیں گے ۔ جب تم میں سے کوئی شخص طہارت سے فارغ ہو کلمہ شہادت ” اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد وان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ پڑھے پھر مجھ پر درود بھیجے جب وہ ایسا کرلیتا ہے اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ (رواہ الشیرازی فی الالقاب والبیہقی وضعفہ عن ابن مسعود (رض))
26023- "إذا تطهر أحدكم فليذكر اسم الله فإنه يطهر جسده كله، وإن لم يذكر أحدكم اسم الله على طهوره لم يطهر إلا ما مر عليه الماء، فإذا فرغ أحدكم من طهوره فليشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله. ثم ليصل علي فإذا قال ذلك فتحت له أبواب الرحمة". "الشيرازي في الألقاب ق وضعفه عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہاتھوں کا دھونا ۔۔۔ از اکمال :
26024 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو وہ برتن میں اپنا ہاتھ نہ ڈبوئے حتی کہ ہاتھ دھو لے پھر وضو کرے ، اگر ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں اس نے ہاتھ ڈبو لیے اسے یہ پانی گرا دینا چاہیے ۔ (رواہ ابن عدی ، عن ابو ہریرہ (رض) ، وقال ابن عدی : قولہ فلیرق ذالک الماء منکر لا یحفظ وفی السند ضعیفان و انقطاع) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث میں غسل اور وضو کا ذکر ہے ، دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 302 ۔
26024- "إذا استيقظ أحدكم من منامه فلا يغمس يده في الإناء حتى يغسلها ثم ليتوضأ، فإن غمس يده في الإناء من قبل أن يغسلها فليرق ذلك الماء". "عد عن أبي هريرة. قال عد: قوله "فليرق ذلك الماء" منكر لا يحفظ وفي السند ضعيفان وانقطاع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہاتھوں کا دھونا ۔۔۔ از اکمال :
25 260 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص رات کو اٹھے وہ برتن میں ہاتھ نہ ڈبوئے حتی کہ تین مرتبہ ہاتھ دھولے چونکہ اسے پتہ نہیں کہ اس کے ہاتھ نے کہاں رات گزاری ۔ (رواہ سعید ابن المنصور وابن ابی شیبۃ ، عن ابو ہریرہ (رض))
26025- "إذا قام أحدكم من الليل فلا يغمس يده في الإناء حتى يغسلها ثلاث مرات، فإنه لا يدري أين باتت يده". "ص 1، ش عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہاتھوں کا دھونا ۔۔۔ از اکمال :
26026 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص سویا ہو پھر وہ بیدار ہو اور وضو کرنا چاہتا ہو وہ (پانی والے) برتن میں ہاتھ نہ ڈالے حتی کہ اپنے ہاتھوں پر پانی بہا کر دھو نہ لے چونکہ اسے نہیں پتہ کہ اس کے ہاتھ نے کہاں رات گزاری ۔ (رواہ عبدالرزاق ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخرۃ الحفاظ 383 ۔
26026- "إذا كان أحدكم نائما ثم استيقظ فأراد الوضوء فلا يضع يده في الإناء حتى يصب على يديه فإنه لا يدري أين باتت يده". "عب عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26027 ۔۔۔ باوجود ناگواریوں کے پورا وضو کرنا ، مسجدوں کی طرف قدموں کا اٹھانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا خطاؤں کو دھو دیتا ہے۔ (رواہ ابو یعلی والنسائی ، والبیہقی فی شعب الایمان، عن علی (رض))
26027- "إسباغ الوضوء في المكاره، وإعمال الأقدام إلى المساجد، وانتظار الصلاة بعد الصلاة، يغسل الخطايا غسلا." "ع ن هب عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26028 ۔۔۔ پورا وضو کرنا ایمان کا حصہ ہے ، الحمد للہ میزان کو بھر دیتا ہے تسبیح اور تکبیر آسمانوں اور زمین کے درمیانی خلا کو بھر دیتی ہیں نماز نور ہے ، زکوۃ برہان ہے صبر ضیاء (روشنی) ہے قرآن یا تو تیرے حق میں حجت ہے یا تیرے خلاف ہے ہر انسان صبح کرتا ہے اپنے نفس کو بیچ دیتا ہے پس یا تو (عذاب سے) اسے آزاد کرا لیتا ہے یا اسے ہلاک کردیتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والنسائی وابن ماجہ وابن حبان عن ابی مالک الاشعری)
26028- "إسباغ الوضوء شطر الإيمان، والحمد لله تملأ الميزان، والتسبيح والتكبير تملآن السموات والأرض، والصلاة نور، والزكاة برهان، والصبر ضياء، والقرآن حجة لك أو عليك، كل الناس يغدو فبايع نفسه فمعتقها أو موبقها". "حم ن هـ حب عن أبي مالك الأشعري" مر برقم [25998] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26029 ۔۔۔ ناگواریوں کے باوجود مکمل وضو کرنا ، سجدوں کی طرف قدم اٹھانا اور نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا خطاؤں کا کفارہ ہے۔ (رواہ ابن ماجہ عن ابو ہریرہ (رض))
26029- "كفارات الخطايا إسباغ الوضوء على المكاره، وإعمال الأقدام إلى المساجد، وانتظار الصلاة بعد الصلاة." "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26030 ۔۔۔ بندہ جب وضو کرتا ہے اس سے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جس طرح اس درخت کے پتے ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان، عن سلمان) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 442 ۔
26030- "إذا توضأ العبد تحاط عنه ذنوبه كما تحاط ورق هذه الشجرة". "هب سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26031 ۔۔۔ جب مسلمان شخص وضو کرتا ہے اس کی خطائیں اس کے کانوں سے ، آنکھوں سے ، ہاتھوں سے اور پاؤں سے نکل جاتی ہیں ، پس اگر وہ بیٹھے تو اس حال میں بیٹھے گا کہ اس کی مغفرت کردی گئی ہوگی ، جو اس نے آنکھوں سے دیکھ کر کیا ہو یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ گناہ نکل جاتے ہیں جب ہاتھ دھوتا ہے اس کا ہر وہ گناہ جو ہاتھوں کے چھونے سے کیا ہو پانی کے ساتھ نکال جاتا ہے یا آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتا ہے ، جب اپنے پاؤں دھوتا ہے اس کا ہر وہ گناہ جو پاؤں سے چلنے سے کیا ہو وہ پانی کے ساتھ نکل جاتا ہے ، یا فرمایا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتا ہے حتی کہ وہ گناہوں سے بالکل پاک ہوجاتا ہے۔ (رواہ مالک والشافعی ومسلم والترمذی ، عن ابو ہریرہ (رض))
26031- "إذا توضأ الرجل المسلم خرجت خطاياه من سمعه وبصره ويديه ورجليه فإن قعد قعد مغفورا له." "حم طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26032 ۔۔۔ جب کوئی مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے اور وضو میں اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے۔ (مسند احمد ، طبرانی عن ابی امامہ)
26032- "إذا توضأ العبد المسلم أو المؤمن فغسل وجهه خرج من وجهه كل خطيئة نظر إليها بعينيه مع الماء أو مع آخر قطر الماء، فإذا غسل يديه خرج من يديه كل خطيئة كان بطشتها يداه مع الماء أو مع آخر قطر الماء فإذا غسل رجليه خرجت كل خطيئة مشتها رجلاه مع الماء أو مع قطر الماء حتى يخرج نقيا من الذنوب". "مالك والشافعي، م ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26033 ۔۔۔ جب بندہ مؤمن وضو کا ارادہ کرتا ہے اور کلی کرتا ہے تو گناہ اس کے منہ سے خارج ہوجاتے ہیں اور جب ناک جھاڑتا ہے تو گناہ اس کی ناک سے خارج ہوجاتے ہیں اور جب اپنا منہ دھوتا ہے تو گناہ اس کے منہ سے خارج ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ اس کی آنکھوں کی پلکوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اور جب دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو گناہ اس کے ہاتھوں سے خارج ہوجاتے ہیں حتی کہ اس کے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ خارج ہوجاتے ہیں اور جب سر کا مسح کرتا ہے تو گناہ اس کے سر سے خارج ہوجاتے ہیں حتی کہ اس کے کانوں سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اور جب پاؤں دھوتا ہے تو گناہ اس کے دونوں پاؤں سے خارج ہوجاتے ہیں حتی کہ اس کے دونوں پاؤں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں پھر مسجد کی طرف اس کا چلنا ہوتا ہے اور اس کی نماز اس کے واسطے اعمال میں زیادتی ہے۔ (رواہ مالک واحمد بن حنبل والنسائی وابن ماجہ والحاکم عن ابی عبداللہ الصنابحی)
26033- "إذا توضأ العبد المؤمن فتمضمض خرجت الخطايا من فيه، فإذا استنثر خرجت الخطايا من أنفه، فإذا غسل وجهه خرجت الخطايا من وجهه حتى تخرج من تحت أشفار عينيه، فإذا غسل يديه خرجت الخطايا من يديه حتى تخرج من تحت أظفار يديه، فإذا مسح برأسه خرجت الخطايا من رأسه حتى تخرج من أذنيه، فإذا غسل رجليه خرجت الخطايا من رجليه حتى تخرج من تحت أظفار رجليه، ثم كان مشيه إلى المسجد وصلاته نافلة له". "مالك، حم ن هـ ك عن أبي عبد الله الصنابحي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26034 ۔۔۔ جو شخص اچھی طرح سے وضو کرتا ہے اس کے بدن سے گناہ خارج ہوجاتے ہیں حتی کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی خارج ہوجاتے ہیں۔ (رواہ ابن ماجہ واحمد بن حنبل ومسلم عن عثمان)
26034- "من توضأ فأحسن الوضوء خرجت خطاياه من جسده حتى تخرج من تحت أظفاره". "هـ حم م عن عثمان"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26035 ۔۔۔ تم میں سے جو شخص بھی وضو کا ارادہ کرتا ہے کلی کرتا ہے اور منہ سے پانی باہر نکالتا ہے ، ناک میں پانی ڈالتا ہے اور کان جھاڑتا ہے تو اس کے چہرے منہ اور ناک کے بانسے سے گناہ خارج ہوجاتے ہیں پھر جب چہرہ دھوتا ہے جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے دھونے کا حکم دیا ہے تو گناہ اس کے چہرے سے خارج ہوجاتے ہیں اور پانی کے ساتھ ساتھ اس کی داڑھی کے کناروں سے خارج ہوتے ہیں ، جب وہ کہنیوں تک ہاتھ دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ ساتھ انگلیوں کے پوروں سے گناہ خارج ہوتے ہیں پھر سر کا مسح کرتا ہے اس کے سر کے گناہ پانی کے ساتھ بالوں کے اطراف سے خارج ہوتے ہیں پھر پاؤں دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ اس کے پاؤں کے گناہ انگلیوں کے پوروں سے خارج ہوتے ہیں پھر وہ کھڑا ہوجاتا ہے اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کرتا ہے اس کی بزرگی بیان کرتا ہے جس کا وہ اہل ہے اپنے دل کو صرف اللہ کے لیے خالی کردیتا ہے جب وہ نماز سے فارغ ہوتا ہے گناہوں سے ایسا پاک ہوتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن عمرو بن عبسۃ)
26035- "ما منكم رجل يقرب وضوءه فيمضمض ويمج ويستنشق فيستنثر إلا خرجت خطايا وجهه وفيه وخياشيمه، ثم إذا غسل وجهه كما أمره الله عز وجل إلا خرت خطايا وجهه من أطراف لحيته مع الماء، ثم يغسل يديه إلى المرفقين إلا خرت خطايا يديه من أطراف أنامله مع الماء، ثم يمسح رأسه كما أمره الله إلا خرت خطايا رأسه من أطراف شعره مع الماء، ثم يغسل قدميه إلى الكعبين كما أمره الله إلا خرت خطايا رجليه من أطراف أنامله مع الماء فان هو قام فصلى فحمد الله وأثنى عليه ومجده بالذي هو أهله وفرغ قلبه لله إلا انصرف من خطيئته كهيئته يوم ولدته أمه". "حم م عن عمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26036 ۔۔۔ جس شخص نے اس طرح وضو کیا اس کے اگلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اس کی نماز اور اس کا مسجد کی طرف چلنا اس کے لیے اضافہ مزید ہے۔ (عن عثمان) ۔ فائدہ : ۔۔۔ حدیث کا حوالہ نہیں دیا گیا جگہ خالی ہے ، البتہ مسلم نے کتاب الطھارت باب فضل وضو میں ذکر کی ہے۔
26036- "من توضأ هكذا غفر له ما تقدم من ذنبه وكانت صلاته ومشيه إلى المسجد نافلة" " عن عثمان"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم : ۔۔۔ وضو کے فضائل کے بیان میں :
26037 ۔۔۔ وضو پہلے گناہوں کو ختم کردیتا ہے پھر نماز اس کے لیے اضافہ مزید ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل)
26037- "الوضوء يكفر ما قبله ثم تصير الصلاة نافلة"." حم عن أبي أمامة".
তাহকীক: