কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৯৬০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں۔ الاکمال
14960 آخر زمانے میں اس امت میں ایسے لوگ ہوں گے جن کے پاس گائے کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے جو صبح کو اللہ کی ناراضگی میں نکلیں گے اور شام کو اللہ کے غپب کے ساتھ لوٹیں گے۔ مسند احمد، مستدرک الحاکم عن ابی امامۃ

کلام : روایت ضعیف ہے۔ التنزیہ 224-2 ۔ اللآلی 184-2 ۔
14960- "يكون في آخر الزمان في هذه الأمة أناس معهم سياط كأنها أذناب البقر يغدون في سخط الله ويروحون في غضبه". "حم ك عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14961 میرے بعد تیس سال تک خلافت رہے گی پھر اس کے بعد بادشاہت کا دور ہوگا۔

مسند احمد، الترمذی، مسند ابی یعلی، ابن حبان عن سفینۃ، الترمذی حدیث حسن
14961- "الخلافة بعدي في أمتي ثلاثون سنة ثم ملك بعد ذلك". "حم ت ع حب عن سفينة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14962 نبوت کی خلافت تیس سال رہے گی پھر اللہ پاک جس کو چاہے گا ملک عطا فرمادے گا۔

ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن سفینۃ
14962- "خلافة النبوة ثلاثون سنة ثم يؤتي الله الملك من يشاء". "د ك عن سفينة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14963 آج رات ایک نیک شخص کو دکھایا گیا کہ ابوبکر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ لٹکے ہوئے ہیں، عمر ابوبکر کے ساتھ لٹکے ہوئے ہیں اور عثمان عمر کے ساتھ لٹکے ہوئے ہیں۔

ابوداؤد، مستدرک الحاکم عن جابر (رض)

کلام : روایت منقطع و ضعیف ہے، کیونکہ زہری کا سماع حضرت جابر (رض) سے ثابت نہیں ہے۔

عون المعبود، 390, 389, 12، ضعیف الجامع 787
14963- "أري الليلة رجل صالح أن أبا بكر نيط برسول الله ونيط عمر بأبي بكر ونيط عثمان بعمر". "د ك عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14964 ہر قوم کا کوئی سردار ہوتا ہے حتیٰ کہ شہد کی مکھیوں کی بھی سردار ہوتی ہے۔

مسند الفردوس للدیلمی عن ابی موسیٰ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 4735 ۔
14964- "لكل قوم سادة حتى أن للنحل سادة". "فر عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14965 اپنے اوپر نرمی رکھ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں بلکہ قریش کی ایک عام عورت کا بیٹا ہوں جو خشک گوشت کے ٹکڑے چباتی تھی۔

ابن ماجہ، مستدرک الحاکم عن ابی مسعود (رض) ، ھذا اسناد صحیح، زوائد ابن ماجہ
14965- "هون عليك فإني لست بملك إنما أنا ابن امرأة من قريش تأكل القديد". "هـ ك عن أبي مسعود"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14966 مدینہ خلافت کا مرکز ہے اور شام میں بادشاہت کا راج ہے۔

التاریخ للبخاری، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 2949، الضعیفۃ 1188 ۔
14966- "الخلافة بالمدينة والملك بالشام". "تخ ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14967 دین پر نہ رؤ و (اور نہ غم کرو) جبکہ حاکم دین کے اہل ہوں۔ لیکن جب نااہل لوگ حکومت پر بیٹھ جائیں تو رونے کا مقام ہے۔ مسند احمد، مستدرک الحاکم عن ابی ایوب (رض)

کلام : ضعیف الجامع 5188 ۔
14967- " لا تبكوا على الدين إذا وليه أهله، ولكن ابكوا عليه إذا وليه غير أهله". "حم ك عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14968 جو حاکم غضب کے وقت درگزر سے کام لے اللہ پاک پیامت کے دن اس سے سے درگزر فرمائے گا۔ ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن مکحول مرسلاً

کلام : ضعیف الجامع 5150 ۔
14968- "ما من إمام يعفو عند الغضب إلا عفا الله عنه يوم القيامة". "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن مكحول مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৬৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14969 اے اللہ ! جو میری امت کا والی بنے اور ان پر سختی کرے تو بھی اس پر سختی فرما۔ اور جو ان کا والی بن کر ان پر نرمی برتے تو بھی اس کے ساتھ نرم سلوک فرما۔

مسلم عن عائشہ (رض) ، کتاب الامارۃ رقم الحدیث 1828 ۔

روایت 14926 پر گزر چکی ہے۔
14969- "اللهم من ولي من أمر أمتي شيئا فشق عليهم فاشقق عليه، ومن ولي من أمر أمتي شيئا فرفق بهم فارفق به". "م عن عائشة". كتاب الإمارة رقم "1828" ومر برقم [14926] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14970 دو امیر ایسے ہیں جو امیر نہیں ہیں (یعنی صاحب اختیار نہیں ہیں) ۔ اس عورت کے ساتھ والے جو کسی قوم کے ساتھ حج کرے پھر طواف زیارت سے قبل حائضہ ہوجائے تو اس کے ساتھیوں کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس عورت سے اجازت لیے بغیر (یا اس کی فراغت کے بغیر کوچ کر جائیں) دوسرا وہ شخص جو جنازہ کے ساتھ جائے اس پر نماز پڑھے اس کے لیے بھی جائز نہیں کہ اہل جنازہ سے اجازت لیے بغیر لوٹ آئے۔ المحاملی فی اعالیہ عن جابر (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 1285، المتناھیۃ 943، الوقوف 108 ۔
14970- "أميران وليسا بأميرين: المرأة تحج مع القوم فتحيض قبل أن تطوف بالبيت طواف الزيارة فليس لأصحابها أن ينفروا حتى يستأمروها، والرجل يتبع الجنازة فيصلي عليها فليس له أن يرجع حتى يستأمر أهلها". "المحاملي في أماليه عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14971 میرے بعد خلفاء کی تعداد وہی ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے نقباء (سرداروں) کی تھی (یعنی بارہ) ۔ الکامل لا بن عدی، ابن عساکر عن ابن مسعود (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 1879 ۔
14971- "إن عدة الخلفاء بعدي عدة نقباء موسى". "عد وابن عساكر عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14972 جیسے تم ہوگے ویسے تم پر والی آئیں گے۔

مسند الفردوس عن ابی بکرۃ شعب الایمان للبیہقی عن ابی اسحق السبعی مرسلاً

کلام : روایت ضعیف ہے : الاتفان 1361، اسنی المطالب 1108 ۔ الدردا المنشرۃ 328، ضعیف الجامع 4275 ۔
14972- "كما تكونوا يولى عليكم". "فر عن أبي بكرة هب عن أبي إسحاق السبيعي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14973 جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کے ساتھ برا ارادہ فرماتا ہے ان کی حکومت عیش پرستوں کو سونپ دیتا ہے۔ مسند الفردوس عن علی (رض)

کلام : فیض المقدیر میں علامہ مناوی (رح) فرماتے ہیں اس روایت میں حفص بن مسلم سمرقندی ہے جس کو امام ذہبی (رح) نے متروک قرار دیا ہے۔ فیض 265-1 نیز دیکھئے ضعیف الجامع 244 ۔
14973- "إذا أراد الله بقوم سوءا جعل أمرهم إلى مترفيهم". "فر عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔حکومت و خلافت کے لواحق میں
14974 شاہد (حاضر) وہ کچھ دیکھتا ہے جو غائب نہیں دیکھتا۔ مسند احمد عن علی القضاعی عن انس (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : اسنی المطالب :1800 المشتہر 98 ۔
14974- "الشاهد يرى ما لا يرى الغائب". "حم عن علي القضاعي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نظم ونسق امور مملکت
14975 ناظم۔ چیف منسٹر کے بغیر چارہ کار بھی نہیں اور ہ جہنم میں ہوگا۔

ابونعیم فی المعرفۃ عن جعونۃ بن زیاد الشیء

فائدہ : اس منصب سے دور رہنے کے لیے وعید فرمائی ہے کہ اس کی طلب وحرص میں نہ پڑو اگرچہ منصب بھی ضروری ہے اس سے امور مملکت کا انتظام ہوتا ہے لیکن وعید اس صورت میں ہے جس اس میں ظلم وناانصافی روا رکھی جائے۔
14975- " لابد من العريف، والعريف في النار". "أبو نعيم في المعرفة عن جعونة بن زياد [الشني] "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نظم ونسق امور مملکت
14976 نظامت کا اول ملامت ہے، آخر قیامت کے دن پر ندامت ہے۔

الطیالسی عن ابوہریرہ (رض)

کلام : روایت محل کلام ہے۔ کشف الخفاء 1728 ۔
14976- "العرافة أولها ملامة وآخرها ندامة والعذاب يوم القيامة". الطيالسي عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نظم ونسق امور مملکت
14977 نظم ونسق مملکت حق ہے اور لوگوں کے لیے اس منصب پر کسی کو فائز کئے بغیر چارہ کار نہیں۔ لیکن عرفاء منتظمین جہنم میں ہوں گے۔ ابوداؤد عن رجل

کلام : امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس کی اسناد میں مجہول راوی ہیں اس لیے روایت ضعیف ہے۔ دیکھئے : عون المعبود 153-8، التمیز 42، ضعیف الجامع 1506 ۔
14977- "إن العرافة حق ولابد للناس من العرفاء ولكن العرفاء في النار". "د عن رجل"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نظم ونسق امور مملکت
14978 بہرحال ناظم جہنم میں جھونکا جائے گا۔ الکبیر للطبرانی عن زید بن سیف

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 1226 ۔
14978- "أما إن العريف يدفع في النار دفعا". "طب عن زيد بن سيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৭৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔قضاء (عدلیہ) کے بارے میں

پہلی فصل۔۔۔قضاء (عدلیہ ) کی ترغیب میں
14979 قصاص تین ہیں : امیر مامور یا مختال (بڑائی پسند) ۔

الکبیر للطبرانی عن عوف بن مالک وعن کعب بن عیاض

کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 3883 ۔
14979- "القصاص ثلاثة أمير أو مأمور أو مختال". "طب عن عوف بن مالك وعن كعب بن عياض".
tahqiq

তাহকীক: