কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৯২০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14920 لوگوں کے عیوب کے پیچھے نہ پڑو ورنہ ان کو بگاڑ دو گے۔ الکبیر للطبرانی عن معاویۃ (رض)
14920- "لا تفتشوا الناس فتفسدوهم". "طب عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14921 عورت فیصلہ کرنے کی اہل نہیں بن سکتی کہ عوام کے درمیان فیصلے کرے۔

الدیلمی عن عائشہ (رض)
14921- "لا تكون المرأة حكما تقضي بين العامة". "الديلمي عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14922 وہ قوم ہرگز فلاح نہیں پاسکتی جو اپنے معاملہ کا حاکم کسی عورت کو کردیں۔

مسند احمد، البخاری، ابوداؤد، النسائی عن ابی بکرۃ (رض)
14922- " لا يفلح قوم ولوا أمرهم امرأة". "حم خ د ن عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14923 ایسی قوم ہرگز فلاح نہیں پاسکتی جو اپنے امر کا بڑا عورت کو کردیں۔

ابن ابی شیبہ عن ابی بکرۃ (رض)
14923- "لن يفلح قوم أسندوا أمرهم إلى امرأة". "ش عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14924 خلیفہ کے لیے اللہ کے مال (بیت المال) میں سے صرف دو پیالے (طعام کے) جائز ہیں ایک پیالہ وہ اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے رکھے اور دوسرا پیالہ وہ لوگوں کے سامنے رکھے۔ مسند احمد، عن علی (رض)

فائدہ : ہمارے زمانہ کا پیالہ مراد نہیں بلکہ وہ پیالہ آج کل کے لگن (ٹب) جتنا بڑا ہوتا تھا۔
14924- "لا يحل لخليفة من مال الله إلا قصعتان: قصعة يأكلها هو وأهله، وقصعة يضعها بين أيدي الناس". "حم عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14925 جو ہمارے معاملے کا والی بنے اور اس کی بیوی نہ ہو تو وہ بیوی حاصل کرلے جس کے پاس خادم نہ ہو وہ خادم لے لے جس کے پاس گھر نہ ہو گھر لے لے، اور جس کے پاس سواری نہ ہو سواری لے لے اور جو اس کے علاوہ کچھ حاصل کرے گا وہ اسراف کرنے والا ہے یا چور ہے۔

الکبیر للطبرانی ، مسنداحمد، مسلم عن المستور
14925- "من ولي لنا عملا ولم تكن له زوجة فليتخذ زوجة، ومن لم يكن له خادم فليتخذ خادما، أو ليس له مسكن فليتخذ مسكنا، أو ليس له دابة فليتخذ دابة، فمن أصاب سوى ذلك فهو غال أو سارق". "طب حم م عن المستورد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14926 اے اللہ ! جو میرے امت کا والی بنے اور وہ پھر ان پر سختی کرے تو تو بھی اس پر سختی فرما اے اللہ ! جو میری امت کا والی بنے اور ان کے ساتھ نرمی برتے تو بھی اس کے ساتھ نرمی کا معاملہ فرما۔ مسند احمد، مسلم عن عائشہ (رض)
14926- "اللهم من ولي من أمر أمتي شيئا فشق عليهم فاشقق عليه، اللهم من ولي من أمر أمتي شيئا فرفق بهم فارفق بهم "حم م عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14927 جب تم میرے پاس کسی کو رسول بنا کر بھیجو تو خوبصورت چہرے اور خوبصورت نام والے کو بھیجو۔ الحکیم، البزار، الضعفاء للعقیلی ، الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے۔ التنزیہ 200-1 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 232 ۔
14927- "إذا بعثتم إلي رسولا فابعثوه حسن الوجه حسن الاسم". "الحكيم بز عق طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14928 جب تم میرے پاس کسی کو نمائندہ بنا کر بھیجو تو خوبصورت چہرے اور خوبصورت نام والے کو بھیجو۔ الدیلمی وابن النجار عن ابن عباس (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : الاسرار المرفوعۃ 417، التحدیث 342، تذکرۃ الموضوعات 163 ۔
14928- "إذا بعثتم إلي بريدا فابعثوه حسن الوجه حسن الاسم". "الديلمي وابن النجار عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14929 اللہ تعالیٰ نے کسی نبی یا خلیفہ کو نہیں بھیجا مگر اس کے لیے ساتھی رکھے : ایک ساتھی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا ہے اور دوسرا ساتھی اس میں برائی کا کوئی نقصان نہیں ہونے دیتا۔ اور جو برے ساتھی سے بچ گیا وہ یقیناً بچ گیا۔ الادب المفرد للبخاری ، الترمذی عن ابوہریرہ (رض)
14929- "إن الله تعالى لم يبعث نبيا ولا خليفة إلا وله بطانتان: بطانة تامره بالمعروف وتنهاه عن المنكر، وبطانة لا تألوه خبالا، ومن يوق بطانة السوء فقد وقي". "خد ت عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14930 اللہ تعالیٰ نے کسی نبی کو بھیجا اور نہ کسی کو خلیفہ بنایا مگر اس کے دو ساتھی تھے ایک اس کو نیکی کا حکم کرتا تھا اور اس پر اکساتا تھا دوسرا ساتھی شرکا حکم کرتا تھا اور اس پر اکساتا تھا، پس معصوم وہی رہا جس کو اللہ نے معصوم رکھا۔
14930- "ما بعث الله من نبي ولا استخلف من خليفة إلا كانت له بطانتان: بطانة تأمره بالمعروف وتحضه عليه، وبطانة تأمره بالشر وتحضه عليه، فالمعصوم من عصمه الله". "حم خ ن عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14931 اللہ نے کسی نبی کو بھیجا اور نہ اس کے بعد کوئی خلیفہ آیا مگر اس کے دو ساتھی تھے ایک اس کو نیکی کا حکم کرتا تھا اور برائی سے روکتا تھا اور دوسرا ساتھی کسی برائی میں کمی نہ آنے دیتا تھا پس جو برائی کے ساتھی سے بچ گیا وہی محفوظ رہا۔ النسائی عن ابی ایوب
14931- " ما بعث الله من نبي ولا كان بعده من خليفة إلا كان له بطانتان: بطانة تأمره بالمعروف وتنهاه عن المنكر، وبطانة لا تألوه خبالا فمن وقي بطانة السوء فقد وقي". "ن عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14932 کوئی حاکم ایسا نہیں جس کے دو ساتھی نہ ہوں ایک تو اس کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا تھا اور ایک ساتھی کسی شر میں مبتلا کرنے سے نہ چوکتا تھا پس جو اس کے شر سے محفوظ رہا وہی محفوظ ہوگیا اور کوئی بھی ساتھی کسی بھی حاکم پر غالب آسکتا ہے۔ النسائی عن ابوہریرہ (رض)
14932- "ما من وال إلا وله بطانتان تأمره بالمعروف وتنهاه عن المنكر وبطانة لا تألوه خبالا، فمن وقي شرها فقد وقي وهو من التي تغلب عليه منهما". "ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14933 لوگوں میں اجر کے اعتبار سے نیک وزیر سے زیادہ کوئی نہیں جو امام کو اللہ کی اطاعت کا حکم کرتا رہے۔ السنن سعید بن منصور عن عائشہ (رض)

کلام : ضعیف الجامع 5139 ۔
14933- "ما من أحد من الناس أعظم أجرا من وزير صالح مع الإمام يأمره بذات الله فيطيعه". "ص عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14934 لوگوں میں سب سے بدترین مرتبہ والا اللہ کے نزدیک قیامت کے دن وہ بندہ ہے جو اپنی آخرت کو کسی اور کی دنیا کے بدلے ضائع کردے۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض)
14934- "إن من أشر الناس منزلة عند الله يوم القيامة عبدا أذهب آخرته بدنيا غيره". "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14935 لوگوں میں بدترین مرتبہ والا وہ ہے جو اپنی آخرت کا دوسرے کی دنیا کے بدلے نقصان کرے۔ شعب الایمان للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 5281 ۔
14935- "من أسوء الناس منزلة من أذهب آخرته بدنيا غيره". "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14936 لوگوں میں سب سے زیادہ سخت ندامت والا قیامت کے دن وہ ہوگا جو اپنی آخرت کو دوسرے کی دنیا کے بدلے فروخت کردے۔ التاریخ للبخاری عن ابی امامۃ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 1388 ۔
14936- "إن أشد الناس ندامة يوم القيامة رجل باع آخرته بدنيا غيره". "تخ عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14937 قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے برے مرتبہ والا وہ ہوگا جو اپنی آخرت کو دوسرے کی دنیا کے عوض ضائع کردے۔ ابن ماجہ عن ابی امامۃ (رض)
14937- "من أشر الناس منزلة عند الله يوم القيامة عبد أذهب آخرته بدنيا غيره". "هـ عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14938 جو کسی امام (حاکم) کے پاس حاضر ہو وہ خیر کی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔

الاوسط للطبرانی عن ابن عمر (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 5259، ضعیف الجامع 5558 ۔
14938- "من حضر إماما فليقل خيرا أو ليسكت". "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔حاکم کے مددگاروں (وزیروں) کے بیان میں
14939 جو شخص تم میں سے کسی عمل پر والی مقرر ہوتا ہے پھر اللہ پاک اس کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کا نیک وزیر مقرر کردیتا ہے اگر والی بھولتا ہے تو وزیر اس کو یاد دلاتا ہے اور جب وہ کوئی نیک کام کرتا ہے تو اس کی مدد کرتا ہے۔ النسائی عن عائشہ (رض)
14939- "من ولي منكم عملا فأراد الله به خيرا جعل له وزيرا صالحا إن نسي ذكره وإن ذكر أعانه". "ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: