কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৫ টি
হাদীস নং: ১৪৯০০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14900: عنقریب میرے بعدامراء آئیں گے جو جھوٹ بولیں گے اور ظلم وستم کریں گے۔ جو ان کے پاس آئے، ان کے کذب کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ میرا اس سے کوئی تعلق اور وہ حوض پر میرے پاس نہ آئے گا اور جوان کے کذب بیانی کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے اور وہ حوض پر میرے پاس آئے گا۔ مسنداحمد، السنن للبیہقی عن کعب بن عجرۃ
14900- "إنها ستكون بعدي أمراء يكذبون ويظلمون، فمن دخل عليهم فصدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه، وليس بوارد على الحوض، ومن لم يصدقهم بكذبهم، ولم يعنهم على ظلمهم فهو مني وأنا منه وهو وارد على الحوض". "حم ق عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14901: خبردار ! عنقریب میرے بعد امراء آئیں گے جو جھوٹ بولیں گے اور ظلم وستم کریں گے پس جوان کے کذب کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے وہ مجھ سے نہیں اور نہ میں اس سے اور جوان کے کذب کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے۔
خبردار ! سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر یہ باقیات صالحات ہیں (باقی رہنے والی نیکیاں) ۔ مسند احمد عن النعمان بن بشر
خبردار ! سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر یہ باقیات صالحات ہیں (باقی رہنے والی نیکیاں) ۔ مسند احمد عن النعمان بن بشر
14901- "ألا إنه سيكون بعدي أمراء يكذبون ويظلمون فمن صدقهم بكذبهم ومالأهم على ظلمهم فليس مني ولا أنا منه ومن لم يصدقهم بكذبهم ولم يمالئهم على ظلمهم فهو مني وأنا منه، ألا وإن سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر. هن الباقيات الصالحات". "حم عن النعمان بن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14902: عنقریب آئیں گے جو ظلم کریں گے اور جھوٹ بولیں گے اور دھوکا باز لوگ ان کے پاس ہجوم کریں گے پس جو بھی ان کی تصدیق کرے گا اور ان کے ظلم میں ان کا معاون و مددگار ہوگا وہ مجھ سے ہے اور نہ میں اس سے۔ اور جوان کے پاس نہ گیا ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور نہ ان کے ظلم کی مدد کی وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے۔
ابوداؤد، مسند احمد، مسند ابی یعلی، ابن حبان، السنن للسعید بن منصور عن ابی سعید (رض)
ابوداؤد، مسند احمد، مسند ابی یعلی، ابن حبان، السنن للسعید بن منصور عن ابی سعید (رض)
14902- "سيكون أمراء يظلمون ويكذبون يأتيهم غواش من الناس، فمن دخل عليهم فصدقهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه، ومن لم يدخل عليهم ولم يصدقهم بكذبهم ولم يعنهم على ظلمهم فهو مني وأنا منه". "ط حم ع حب ص عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14903: عنقریب میرے بعد خلفاء آئیں گے اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور حکم کے مطابق عمل بجا لائیں گے پھر ان کے بعد عنقریب ایسے آئیں گے وہ عمل کریں گے جس کا ان کو علم نہ ہوگا اور وہ کام کریں گے جس کا ان کو حکم نہ ہوگا پس جس نے ان کی تردید کی وہ ان سے بری ہوا۔ جس نے ان کی مدد سے ہاتھ روک لیا وہ محفوظ رہا لیکن جو راضی ہوگیا اور اس نے ان کی اتباع کرلی (وہ ہلاکت میں پڑگیا) ۔ السنن للبیہقی وابن عساکر عن ابوہریرہ (رض)
14903- " سيكون بعدي خلفاء يعملون بما يعلمون ويفعلون ما يؤمرون وسيكون من بعدهم خلفاء يعملون بما لا يعلمون، ويفعلون ما لا يؤمرون، فمن أنكر عليهم برئ ومن امسك يده سلم ولكن من رضي وتابع". "ق وابن عساكر عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14904: عنقریب تم پر ایسے امراء آئیں گے جن کی باتیں تم کو معروف بھی نظر آئیں گی اور منکر بھی۔ پس جس نے ان پر انکار کردیا وہ بری ہوگیا، جس نے ان کی باتوں کو ناپسند کیا وہ محفوظ رہا لیکن جو اراضی ہوگیا اور اس نے ان کی اتباع کرلی (وہ قعر ہلاکت میں پڑگیا) ۔ پوچھا گیا : یارسول اللہ ! کیا ہم ان سے قتال نہ کریں ؟ ارشاد فرمایا : نہیں جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں۔
مسند احمد ، الترمذی حسن صحیح، الکبیر للطبرانی عن ام سلمۃ (رض)
مسند احمد ، الترمذی حسن صحیح، الکبیر للطبرانی عن ام سلمۃ (رض)
14904- "إنه سيكون عليكم أئمة تعرفون وتنكرون فمن أنكر فقد برئ ومن كره فقد سلم ولكن من رضي وتابع، قيل: يا رسول الله أفلا نقاتلهم قال: لا ما صلوا". "حم ت حسن صحيح طب عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14905: عنقریب ایسے امراء آئیں گے جو حکم کریں گے ایسا جو خود نہیں کرتے۔ جس نے ان کے کذب کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں (اور وہ حوض پر میرے پاس نہ پہنچ سکے گا) ۔ مسند احمد عن ابن عمر (رض)
14905- "سيكون عليكم أمراء يأمرونكم بما لا يفعلون فمن صدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه، ولم يرد على الحوض". "حم عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14906 عنقریب امراء آئیں گے جو تم کو حکم کریں گے جو تم کو معلوم ہوگا (اور صحیح ہوگا) لیکن عمل کریں گے جو تمہارے لیے اجنبی اور نیا ہوگا۔ پس ایسے لوگوں کی تم پر اطاعت لازم نہیں ہے۔
ابن ابی شیبہ عن عبادہ بن الصامت
ابن ابی شیبہ عن عبادہ بن الصامت
14906- "سيكون عليكم أمراء يأمرونكم بما تعرفون، ويعملون ما تنكرون فليس لأولئك عليكم طاعة". "ش عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14907 اے عبداللہ ! تیرا کیا حال ہوگا جب تجھ پر ایسے امراء ہوں گے جو سنت کو ضائع کریں گے اور نماز کو وقت سے موخر کردیں گے پوچھا یارسول اللہ ! پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : اے ام عبد ! تو مجھ سے سوال کرتا ہے کہ کیسے کرے گا ؟ (سن ! ) اللہ کی معصیت میں کسی مخلوق کی اطاعت روا نہیں۔ عبدالرزاق، مسند احمد عن ابن مسعود (رض)
14907- "كيف بك يا عبد الله إذا كان عليك أمراء يضيعون السنة ويؤخرون الصلاة عن ميقاتها؟ قال: فكيف تامرني يا رسول الله؟ قال: تسألني ابن أم عبد كيف تفعل؟ لا طاعة لمخلوق في معصية الله".
"عبد الرزاق حم عن ابن مسعود".
"عبد الرزاق حم عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14908 عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کے امراء (حکام) بیوقوف لوگ ہوں گے، جو بدترین لوگوں کو آگے کریں گے جبکہ اچھے لوگوں سے صرف محبت کا اظہار کریں گے جو نماز کو وقت سے موخر کردیں گے۔ پس تم میں سے جو ان کو پالے وہ کاہن، پولیس ، صدقات وصول کرنے والا نمائندہ اور حکومت کا خزانچی ہرگز نہ بنے۔
مسند ابی یعلی، السنن للسعید بن منصور عن ابی سعید و ابوہریرہ (رض)
مسند ابی یعلی، السنن للسعید بن منصور عن ابی سعید و ابوہریرہ (رض)
14908- "ليأتين على الناس زمان يكون عليهم أمراء سفهاء يقدمون شرار الناس ويظهرون حب خيارهم يؤخرون الصلاة عن مواقيتها فمن أدرك ذلك منكم فلا يكونن عريفا ولا شرطيا ولا جابيا ولا خازنا". "ع ص عن أبي سعيد وأبي هريرة معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14909 آخر زمانے میں حکام ظلم کرنے والے ہوں گے وزراء فاسق ہوں گے ، جج خیانت دار ہوں گے اور ان کے علماء جھوٹے ہوں گے۔ پس جو ایسا زمانہ پائے وہ کاہن نہ بنے ، صدقات وعشر لینے والا نہ بنے، خزانچی نہ بنے اور نہ پولیس کا اہلکار بنے۔ الخطیب عن ابوہریرہ (رض)
کلام : اللطیفۃ 47 ۔
کلام : اللطیفۃ 47 ۔
14909- "يكون في آخر الزمان أمراء ظلمة ووزراء فسقة وقضاة خونة وفقهاء كذبة فمن أدركهم فلا يكونن لهم عريفا ولا جابيا ولا خازنا ولا شرطيا". "الخطيب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14910 آپ نے تین مرتیہ فرمایا : میری امت کو تنگی میں نہ ڈالو۔ اے اللہ جس نے میری امت کو ایسا حکم دیا جس کا آپ نے مجھے حکم نہیں دیا یا میں نے ان کو ایسا حکم دیا تو ان کو اس حکم کا نہ ماننا حلال ہے۔ الکبیر للطبرانی، الخطیب ابن عساکر عن ابی عتبۃ الحولانی
14910- "لا تحرجوا أمتي ثلاثا اللهم من أمر أمتي بما لم تأمرني به أو أمرتهم به فإنهم منه في حل". "طب والخطيب وابن عساكر عن أبي عتبة الخولاني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14911 اللہ کی معصیت میں کسی انسان کی اطاعت روا نہیں۔
ابن جریر ، ابن عساکر ابن ابی شیبہ عن علی (رض)
ابن جریر ، ابن عساکر ابن ابی شیبہ عن علی (رض)
14911- "لا طاعة لبشر في معصية الله". "ابن جرير كر ش عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14912 میرے بعدامراء آئیں گے، جو ان کے پاس داخل ہو حق کہے بعض مرتبہ آدمی بادشاہ کی رضا کے لیے کوئی بات کہتا ہے مگر اس کی وجہ سے آسمان کی بلندی سے نیچے گر جاتا ہے۔
ابن مندہ وابن عساکر عن بلال بن ابی الحارث المرنی
ابن مندہ وابن عساکر عن بلال بن ابی الحارث المرنی
14912- "يكون بعدي أمراء من دخل عليهم فليقل حقا وإن الرجل ليتكلم بالكلمة يرضي بها السلطان فيهوى بها أبعد من السماء". "ابن منده وابن عساكر عن بلال بن الحارث المزني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14913 کیا تم عاجز ہو کہ جب میں تم میں کسی کو (سرکاری) کام کے لیے بھیجوں اور وہ میرے حکم پر نہ چلے تو تم اس کی جگہ ایسے شخص کو مقرر کردو جو میرے حکم پر چلے۔ ابوداؤد عن عقبۃ بن مالک
14913- "أعجزتم إذا بعثت رجلا منكم فلم يمض لأمري أن تجعلوا مكانه من يمضي لأمري". "د عن عقبة بن مالك"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14914 میں اپنے بعد آنے والے حاکم کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کی جماعت پر نرمی کرے اور ان کے چھوٹے پر رحم کرے۔ میں آدمی کو قوم پر امیر بناتا ہوں حالانکہ قوم میں اس سے بہتر آدمی بھی ہوتا ہے لیکن وہ امیر آنکھوں کا زیادہ بیدار اور حرب زنی میں زیادہ ماہر ہوتا ہے۔
البیہقی من طریق یونس بن بکیر عن ابی معشرعن بعض مشیختھم
البیہقی من طریق یونس بن بکیر عن ابی معشرعن بعض مشیختھم
14914- "أشهد الله على الوالي من بعدي لما رق على جماعة المسلمين ورحم صغيرهم إني لأؤمر الرجل على القوم وفيهم من هو خير منه لأنه أيقظ عينا وأبصر بالحرب". "ق من طريق يونس بن بكير عن أبي معشر عن بعض مشيختهم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14915 اللہ کی قسم ! ہم حکومت کا والی ایسے کسی شخص کو نہیں بناتے جو اس کو مانگے اور نہ ایسے کسی شخص کو جو اس کی حرص اور لالچ رکھے۔ الکبیر للطبرانی عن ابی موسیٰ
14915- "إنا والله لا نولي هذا الأمر أحدا ساله ولا أحدا حرص عليه". "طب عن أبي موسى". مر برقم [14786] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14916 میں کسی کو عامل (گورنر وغیرہ) نہیں بناتا جب تک کہ میں اس سے شرائط طے نہ کرلوں۔ الدیلمی عن عائشہ (رض)
14916- "إني لست استعمل أحدا حتى أشارطه". "الديلمي عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14917 والی پر پانچ باتیں لازم ہیں غنیمت کو حق کے ساتھ جمع کرنا، حق کے ساتھ اس کو تقسیم کرنا، مسلمانوں کے امور پر ایسے شخص سے کام لینا جوان کے لیے اچھا ثابت ہو، ان کو کسی معرکہ میں محصور کرکے سب کو ہلاک نہ کردینا اور ان کے آج کا کام کل پر نہ چھوڑنا۔
العقیلی فی الضعفاء عن واصلۃ
کلام : ضعیف الجامع 3736، الکشف الالٰہی 562 ۔
العقیلی فی الضعفاء عن واصلۃ
کلام : ضعیف الجامع 3736، الکشف الالٰہی 562 ۔
14917- " على الوالي خمس خصال: جمع الفيء من حقه، ووضعه في حقه، وأن يستعين على أمورهم بخير من يعلم، ولا يجمرهم فيهلكهم ولا يؤخر أمر يوم لغد". "عق عن واصلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14918 جو بادشاہ رحم کے رشتوں اور قرابت داروں سے صلہ رحمی کرے اور اپنی رعیت کے ساتھ عدل برتے اللہ پاک اس کے مالک کو مضبوط کردے گا ۔ اس کو اجرجذیل عطا کرے گا، اس کا ٹھکانا اچھا کرے گا اور اس سے ہلکا حساب لے گا۔
ابوالحسن بن معروف، الخطیب وابن عساکر والدیلمی عن علی (رض)
ابوالحسن بن معروف، الخطیب وابن عساکر والدیلمی عن علی (رض)
14918- "ما من ملك يصل رحمه وذوي قرابته ويعدل في رعيته إلا شد الله له ملكه وأجزل له ثوابه وأكرم مآبه وخفف حسابه". "أبو الحسن بن معروف، الخطيب وابن عساكر والديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادب الامیر۔۔۔الاکمال
14919 جو مسلمانوں میں سے کسی کو عامل بنائے حالانکہ اس کو علم ہو کہ ان میں سے زیادہ بہتر کتاب اللہ کو زیادہ جاننے والا اور اپنے نبی کی سنت کا بڑا عالم موجود ہے تو اس نے اللہ سے اس کے رسول سے اور تمام مسلمانوں سے خیانت برتی۔ مسلم، ابوداؤد عن ابن عباس (رض)
14919- " من استعمل عاملا من المسلمين وهو يعلم أن فيهم أولى بذلك منه وأعلم بكتاب الله وسنة نبيه فقد خان الله ورسوله وجميع المسلمين". "م د عن ابن عباس".
তাহকীক: