কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৮৮০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14880 عنقریب میرے بعد تمہارے نظام کی باگ ایسے لوگ سنبھالیں گے جن باتوں کو تم اجنبی اور ناپسند خیال کرتے ہو وہ ان کو اچھا قرار دیں گے ۔ اور تمہاری اچھی باتوں کو وہ ناپسند کریں گے جو اللہ کی نافرمانی کرے اس کی اطاعت نہیں اور تم اپنے رب سے گمراہ نہ ہوجانا۔

مسند احمد، مستدرک الحاکم عن عبادۃ بن الصامت
14880- " إنه سيلي أموركم من بعدي رجال يعرفونكم ما تنكرون، وينكرون عليكم ما تعرفون فلا طاعة لمن عصى الله فلا تضلوا بربكم". "حم ك عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14881 مسلمان آدمی پر (حاکم کی بات) سن کر اطاعت کرنا واجب ہے ، اچھا لگے یا برا لگے جب تک کہ حاکم معصیت کا حکم نہ کرے پس ایسی صورت میں نہ سننا ضروری ہے اور نہ اطاعت کرنا۔ مسند احمد ، السنن للبیہقی ، الترمذی، النسائی، ابن ماجہ، ابوداؤد عن ابن عمر (رض)
14881- "السمع والطاعة حق على المرء المسلم فيما أحب أو كره ما لم يؤمر بمعصية فلا سمع عليه ولا طاعة". "حم ق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14882 قریش کے لیے سیدھے رہو جب تک وہ تمہارے لیے سیدھے رہیں اگر وہ تمہارے لیے سیدھے نہ ہوں تو اپنی تلواریں کندھوں پر اٹھالو پھر اپنے ہدایت یافتہ لوگوں کی تائید اور پیروی کرو۔ مسند احمد عن ثوبان
14882- "استقيموا لقريش ما استقاموا لكم فإن لم يستقيموا لكم فضعوا سيوفكم على عواتقكم ثم أبيدوا خضراءهم". "حم عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14883 عنقریب تم پر میرے بعد امراء آئیں گے جو تم کو ایسی باتوں کا حکم دیں گے جن کو تم ناپسند کرتے ہو اور ایسا عمل کریں گے جو تمہارے لیے نیا ہوگا پس وہ تمہارے امام (حاکم) نہیں ہیں۔ الکبیر للطبرانی عن عبادۃ بن الصامت
14883- "سيكون عليكم أمراء من بعدي يأمرونكم بما لا تعرفون ويعملون بما تنكرون فليس أولئك عليكم بأئمة". "طب عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14884 عنقریب میرے بعدای سے امراء آئیں گے وہ جو کہیں گے ان کی بات ان پر رد نہیں ہوگی۔ وہ جہنم میں ایک دوسرے کے اوپر یوں گریں گے جس طرح بندر ایک دوسرے کے اوپر اچھلتے کودتے ہیں۔ مسند ابی یعلی، الکبیر للطبرانی عن معاویۃ
14884- "سيكون أئمة من بعدي يقولون فلا يرد عليهم قولهم يتقاحمون في النار كما تقاحم القردة". "ع طب عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14885 تم بادشاہوں کے دروازے پر جانے سے اجتناب کرو کیونکہ وہ انتہائی سخت جگہ ہے۔

الکبیر للطبرانی عن رجل من سلیم
14885- "إياكم وأبواب السلطان فإنه قد أصبح صعبا هبوطا ". "طب عن رجل من سليم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14886 کوئی شخص بادشاہ سے جس قدر قریب ہوتا ہے اللہ سے دور ہوجاتا ہے جس (ظالم) کے پیروکار جس قدر زیادہ ہوں گے اسی قدر اس کے شیاطین زیادہ ہوجائیں گے اور جس قدر جس کا مال زیادہ ہوگا اسی قدر اس کا (قیامت کے دن) حساب زیادہ ہوگا۔ ھناد عن عبید بن عمیر مرسلاً

کلام : ضعیف ہے۔ الاتقان 1572، ضعیف الجامع 4995 ۔
14886- "ما ازداد رجل من السلطان قربا إلا ازداد عن الله بعدا ولا كثرت أتباعه إلا كثرت شياطينه ولا كثر ماله إلا ازداد حسابه". "هناد عن عبيد بن عمير مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14887 بادشاہ کے دروازے سے اور اس کے قریب و جوار سے بچو بیشک جو لوگوں میں اس کے سب سے زیادہ قریب ہوگا وہ اللہ سے اسی قدر دور ہوگا اور جس نے اللہ پر بادشاہ کو ترجیح دی اللہ پاک اس کے اندر اور باہر فتنہ رکھ دیں گے اور اس سے تقویٰ و پرہیزگاری ختم کردیں گے اور اس کو حیران پریشان چھوڑ دیں گے۔ الحسن بن سفیان، مسند الفردوس للدیلمی عن ابن عمر (رض)
14887- "اتقوا أبواب السلطان وحواشيها فإن أقرب الناس منها أبعدهم من الله ومن آثر سلطانا على الله جعل الله الفتنة في قلبه ظاهرة وباطنة وأذهب عنه الورع وتركه حيران". "الحسن بن سفيان فر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں
14888 جو رب کی ناراضگی کے ساتھ بادشاہ کو راضی کرنے والا ہوگا وہ اللہ کے دین سے نکل جائے گا۔ مستدرک الحاکم عن جابر (رض)

کلام : ضعیف الجامع 5391 ۔
14888- "من أرضى سلطانا بما يسخط ربه خرج من دين الله". "ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৮৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14889 عنقریب تم پر ایسے امراء ہوں گے جو نماز کو ان کے اوقات سے موخر کردیں گے اور بدعتیں ایجاد کریں گے۔

حضرت ابن مسعود (رض) نے عرض کیا : اگر میں ان کو پالوں تو کیا طریقہ اختیار کروں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے ابن ام عبد ! تو مجھ سے سوال کررہا ہے کہ تو کیا طریقہ اختیار کرے ؟ (سن) اس شخص کی اطاعت نہیں جو اللہ کی نافرمانی کرے۔

الکبیر للطبرانی، السنن للبیہقی عن ابن مسعود (رض)
14889- "سيكون عليكم أمراء يؤخرون الصلاة عن مواقيتها ويحدثون البدع، قال ابن مسعود: فكيف أصنع إن أدركتهم؟ قال تسألني يا ابن أم عبد كيف تصنع لا طاعة لمن عصى الله". "طب ق عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14890 سنو ! عنقریب تم پر ایسے امراء آئیں گے تم ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرنا اور ان کے کذب پر ان کی تصدیق نہ کرنا بیشک جس نے ان کی مدد کی ان کے ظلم پر اور جس نے ان کی تصدیق کی ان کے کذب جھوٹ پر وہ ہرگز میرے حوض پر نہیں آئے گا۔

مسند احمد، مسند ابی یعلی، ابن حبان، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم، السنن للسعید بن منصور عن عبداللہ بن جناب عن ابیہ
14890- "اسمعوا إنه سيكون عليكم أمراء فلا تعينوهم على ظلمهم ولا تصدقوهم بكذبهم فإنه من أعانهم على ظلمهم وصدقهم على كذبهم فلن يرد علي الحوض". "حم ع حب طب ك ص عن عبد الله بن خباب عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14891 سنو ! کیا تم نے سنا ہے کہ عنقریب میرے بعد امراء آئیں گے۔ بس جو ان کے پاس آئے، ان کے کذب کی تصدیق کرے، ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ میں اس سے ہوں (میرا اس کا کوئی تعلق نہیں ہے) ۔ وہ میرے پاس حوض پر نہیں آئے گا۔ اور جو ان کے پاس نہ آئے ، ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے، ان کے کذب کی تصدیق نہ کرے وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے، اور وہ حوض پر میرے پاس ضرور آئے گا۔

الترمذی صحیح غریب النسائی ، ابن حبان عن کعب بن عجرۃ
14891- "اسمعوا هل سمعتم أنه سيكون بعدي أمراء فمن دخل عليهم فصدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه، وليس بوارد علي الحوض، ومن لم يدخل عليهم ولم يعنهم على ظلمهم ولم يصدقهم بكذبهم فهو مني وأنا منه، وهو وارد علي الحوض". "ت: صحيح غريب ن حب عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14892 اے کعب ! تیرا کیا حال ہوگا جب امراء آئیں گے۔ پس جو ان کے پاس داخل ہوا ور ان کے کذب کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے وہ مجھ سے نہیں اور نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے اور وہ شخص حوض (کوثر) پر میرے پاس نہیں آسکے گا۔ اے کعب ! جنت میں ایسا گوشت داخل ہوگا اور نہ خون، جو حرام سے پرورش پایا ہو۔ ہر وہ گوشت اور خون جو حرام سے پرورش پاتے ہوں جہنم کی آگ ہی ان کی زیادہ مستحق ہے۔ اے کعب ! لوگ دو طرح کے ہیں دونوں صبح کو جانے والے ہیں اور شام کو لوٹنے والے ہیں : ایک صبح جاکر اپنی جان آزاد کرانے والا ہے اور دوسرا صبح کو جاکر اپنی جان کو ہلاک کرنے والا ہے۔

اے کعب ! نماز برھان ہے، روزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہوں کو یوں اڑا دیتا ہے جس طرح برف چکنے پتھر سے پھسل جاتی ہے۔ شعب الایمان للبیہقی عن کعب بن عجرۃ
14892- "يا كعب كيف بك إذا أنزل أمراء فمن دخل عليهم فصدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولا أنا منه، ولا يرد على حوضي، يا كعب إنه لا يدخل الجنة لحم ولا دم نبتا من سحت، كل لحم ودم نبتا من سحت فالنار أولى به، يا كعب؛ الناس رجلان غاديان ورائحان غاد في فكاك رقبة فمعتقها، وغاد فموبقها، يا كعب الصلاة برهان والصوم جنة والصدقة تذهب الخطيئة كما تذهب الجامدة على الصفا 3". "هب عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14893 اے کعب بن عجرۃ ! اللہ تجھے بیوقوفوں کی امارت سے پناہ دے، میرے بعد ایسے امراء آئیں گے جو میرے راستے پرچلیں گے اور نہ میری سنت کو اختیار کریں گے۔ پس جو شخص ان کے پاس گیا ان کے کذب کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی وہ لوگ مجھ سے نہیں اور نہ میرا ان سے کوئی واسطہ ہے وہ لوگ حوض پر میرے پاس نہ آسکیں گے اور جوان کے پاس نہیں گیا ان کے کذب کی تصدیق نہ کی اور نہ ان کے ظلم پر ان کی مدد کی وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے وہ لوگ حوض پر میرے پاس ضرور آئیں گے اے کعب بن عجرہ ! روزہ ڈھال ہے ، صدقہ گناہوں کو یوں بجھاتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھاتا ہے ، نماز قربان ہے (یعنی قرب خداوندی کا ذریعہ ہے) یا فرمایا برھان (دلیل ہے) اے کعب بن عجرہ ! ایسا گوشت ہرگز داخل نہ ہوگا جو حرام سے پرورش پایاہو ایسے گوشت کی جہنم کی آگ ہی زیادہ مستحق ہے، اے کعب بن عجرہ ! لوگ دو طرح کے ہیں دونوں صبح کو نکلتے ہیں۔ ایک اپنے نفس کو خرید کر آزاد کردیتا ہے اور دوسرا اپنے نفس کو فروخت کرکے ہلاک کردیتا ہے۔

مسند احمد، عبدبن حمید ، الدارمی، ابن زنجویہ، مسند ابی یعلی، ابن حبان، مستدرک الحاکم، السنن لسعید بن منصور، ابن حرب الکبیر للطبرانی، حلیۃ الاولیاء، شعب الایمان للبیہقی عن جابر (رض)
14893- "يا كعب بن عجرة أعاذك الله من إمارة السفهاء، أمراء يكونون من بعدي لا يقتدون بهديي ولا يستنون بسنتي، فمن دخل عليهم وصدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فأولئك ليسوا مني ولست منهم ولا يردون على حوضي، ومن لم يدخل عليهم ولم يصدقهم بكذبهم ولم يعنهم على ظلمهم فأولئك مني وأنا منهم وسيردون على حوضي يا كعب بن عجرة الصوم جنة والصدقة تطفيء الخطيئة كما يطفيء الماء النار والصلاة قربان أو قال برهان يا كعب بن عجرة، إنه لا يدخل الجنة لحم نبت من سحت النار أولى به يا كعب بن عجرة الناس غاديان فمبتاع نفسه فمعتقها وبائع نفسه فموبقها". "حم وعبد بن حميد والدارمي وابن زنجويه ع حب ك ص وابن جرير طب حل هب عن جابر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14894 اے عبدالرحمن ! اللہ تجھے ایسے امراء سے پناہ میں رکھے جو میرے بعد آئیں گے پس جو ان کے پاس آئے ان کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے وہ مجھ سے نہیں اور وہ حوض پر میرے پاس نہ آسکے گا۔ اے عبدالرحمن ! روزہ ڈھال ہے ، نماز برہان ہے، اے عبدالرحمن اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہے کہ جنت میں ایسا کوئی شخص داخل ہوگا جس کا گوشت حرام سے پرورش پایا ہو، اس کے لیے جہنم کی آگ ہی زیادہ مستحق ہے۔ مستدرک الحاکم، الخطیب عن عبدالرحمن بن سمرۃ
14894- "يا عبد الرحمن أعاذك الله من أمراء يكونون بعدي فمن دخل عليهم وصدقهم وأعانهم على جورهم فليس مني ولا يرد على الحوض يا عبد الرحمن، إن الصيام جنة والصلاة برهان يا عبد الرحمن إن الله تعالى أبى على أن يدخل الجنة لحما نبت من سحت النار أولى به". "ك والخطيب عن عبد الرحمن بن سمرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14895 اے کعب بن عجرہ ! میں تجھے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں ایسے امراء سے جو میرے بعد آئیں گے، جوان کے دروازہ پر آیا ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی وہ مجھ سے نہیں اور نہ میرا ان سے کوئی تعلق ہے اور جوان کے دروازوں پر آیا یا آیا ہی نہیں اور ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے اور عنقریب وہ میرے پاس حوض پر ضرور آئیں گے۔ اے کعب بن عجرہ ! نماز برہان ہے، روزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہ کو یوں مٹاتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھاتا ہے۔ اے کعب بن عجرہ ! کوئی گوشت حرام سے پرورش نہ پائے گا مگر جہنم کی آگ اس کی زیادہ مستحق ہوگی۔

الترمذی حسن غریب عن کعب بن عجرہ
14895- "أعيذك بالله يا كعب بن عجرة من أمراء يكونون [من] بعدي فمن غشي أبوابهم فصدقهم في كذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه ولا يرد علي الحوض، ومن غشي [أبوابهم] أو لم يغش فلم يصدقهم في كذبهم ولم يعنهم على ظلمهم فهو مني وأنا منه وسيرد على الحوض، يا كعب بن عجرة الصلاة برهان والصوم جنة والصدقة تطفيء الخطيئة كما يطفيء الماء النار يا كعب بن عجرة إنه لا يربو لحم [نبت] من سحت إلا كانت النار أولى به". "ت: حسن غريب عن كعب بن عجرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14896 اللہ تعالیٰ نے جس نبی کو بھی مبعوث فرمایا اس کے حواریین (ساتھی) بھی بنائے۔ پس وہ نبی ان کے درمیان جب تک اللہ نے چاہا کتاب اللہ اور اپنے (پیش رو پیغمبر) کی سنت کے ساتھ عمل کرتا رہا جب وہ انبیاء چلے گئے تو ان کے بعد ایسے امراء آئے جو منبروں پر بیٹھتے تھے اور بات وہ کہتے تھے جو تم کو اچھی لگے لیکن عمل وہ کرتے تھے جو تم جانتے نہیں، پس جب تم ان لوگوں کو دیکھو تو یہ مومن پر حق ہے کہ اپنے ہاتھ کے ساتھ ان سے جہاد کرے، اگر اس کی ہمت نہ ہو تو اپنی زبان کے ساتھ ان سے جہاد کرے اور اگر اپنی زبان کے ساتھ بھی ہمت نہ رکھتا ہو تو اپنے دل کے ساتھ جہاد کرے اور اس کے بعد اسلام نہیں رہتا۔ ابن عساکر عن ابن مسعود (رض)
14896- "إن الله لم يبعث نبيا إلا وله حواريون فيمكث بين أظهرهم ما شاء الله يعمل فيهم بكتاب الله وسنة نبيه فإذا انقرضوا كان من بعدهم أمراء يركبون رؤوس المنابر يقولون ما تعرفون ويعملون ما تنكرون، فإذا رأيتم أولئك فحق على كل مؤمن يجاهدهم بيده فإن لم يستطع فبلسانه، فإن لم يستطع بلسانه فبقلبه ليس وراء ذلك إسلام". "ابن عساكر عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14897 عنقریب تم پر امراء (حکام) مسلط ہوں گے، جھوٹ بولیں گے اور ظلم ڈھائیں گے پس جو ان کے کذب وجھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم کی مدد کرے وہ مجھ سے کوئی تعلق نہیں رکھتا اور نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔ اور وہ حوض پر میرے پاس نہ آسکے گا اور جوان کے کذب کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرکے وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے اور وہ عنقریب حوض پر ضرور میرے پاس آئے گا۔ مسند احمد، سمویہ ، الکبیر للطبرانی، السنن للسعید بن منصور عن حذیفہ (رض)
14897- " إنه سيكون عليكم أمراء يكذبون ويظلمون، فمن صدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه ولا يرد على الحوض، ومن لم يصدقهم بكذبهم ولم يعنهم على ظلمهم فهو مني وأنا منه، وسيرد على الحوض". "حم وسمويه طب ص عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14898: عنقریب میرے بعد امراء آئیں گے وہ منبروں پر بیٹھ کر حکمت کی بات کریں گے لیکن جیسے ہی وہ اتریں گے ان سے ان کے دل گویا نکل جائیں گے (اور عمل ان کا قول کے بالکل مخالف ہوگا) پس وہ مردار سے زیادہ بدبودار ہیں۔ جوان کے کذب کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے وہ مجھ سے نہیں اور نہ میں اس سے اور وہ حوض پر بھی میرے پاس نہ آسکے گا۔ اور جوان کے کذب کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے اور عنقریب وہ حو ض پر میرے پاس آئے گا۔ الکبیر للطبرانی عن کعب بن عجرۃ
14898- "إنها ستكون عليكم أمراء بعدي يعظون بالحكمة على منابر فإذا نزلوا اختلست منهم قلوبهم أنتن من الجيف فمن صدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه ولا يرد على الحوض ومن لم يصدقهم بكذبهم ولم يعنهم على ظلمهم فهو مني وأنا منه وسيرد على الحوض". "طب عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৯৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔حاکم کی مخالفت اور عدم اطاعت کے جواز میں۔۔ " الإکمال "
14899: عنقریب امراء آئیں گے جو ان کے جھوٹ کو سچا کہے اور ان کے ظلم میں معاون بنے اور ان کے دروازوں پر چھایا رہے وہ مجھ سے ہے اور نہ میں اس سے اور وہ حوض پر میرے پاس نہ آسکے گا اور جوان کے جھوٹ کو سچا نہ کہے، ان کے ظلم میں ان کا معاون نہ بنے اور ان کے دروازوں پر ہجوم رکھے وہ مجھ سے ہے اور وہ عنقریب حوض پر میرے پاس ضرور آئے گا۔

الشیرازی فی الالقاب عن ابن عمر (رض)
14899- "إنها ستكون أمراء فمن صدقهم بكذبهم وأعانهم على ظلمهم وغشى أبوابهم فليس مني ولست منه، ولا يرد على الحوض ومن لم يصدقهم بكذبهم ولم يعنهم على ظلمهم ولم يغش أبوابهم فهو مني وسيرد علي الحوض". "الشيرازي في الألقاب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: