কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৮৪০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14840 تمہارے بہترین ائمہ وہ ہیں جن سے تم محبت رکھو، اور وہ تم سے محبت رکھیں وہ تم پر دعائے رحمت بھیجیں اور تم ان پر دعائے رحمت بھیجو، تمہارے بدترین ائمہ وہ ہیں جن سے تم نفرت رکھو اور وہ تم سے نفرت رکھیں، تم ان پر لعنت کرو اور وہ تم پر لعنت کریں، پوچھا گیا : یارسول اللہ ! کیا ہم تلوار کے ساتھ ان کو نہ سیدھا کریں۔ ارشاد فرمایا : نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔ ہاں جب تم اپنے حاکموں کی کوئی بری بات دیکھو تو اس سے کراہت کرو اس کے عمل سے نفرت کرو لیکن اس کی اطاعت سے ہاتھ نہ کھینچو۔ مسلم عن عرف بن مالک الاشجعی
14840- "خيار أئمتكم الذين تحبونهم ويحبونكم ويصلون عليكم وتصلون عليهم وشرار أئمتكم الذين تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنونهم ويلعنونكم قيل: يا رسول الله أفلا ننابذهم بالسيف؟ قال: لا ما أقاموا فيكم الصلاة قال: لا ما أقاموا فيكم الصلاة، وإذا رأيتم من ولاتكم شيئا تكرهونه فاكرهوا عمله ولا تنزعوا يدا من طاعة". "م عن عوف ابن مالك الأشجعي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14841 عنقریب میرے بعدامراء آئیں گے تم ان کی اطاعت کرنا بیشک امیر ڈھال کے مثل ہے، جس کے ساتھ حفاظت ہوتی ہے ، اگر وہ درست رہیں، تقوی اختیار کریں اور تم کو نیکی کا حکم کریں تو پس تمہارے لیے بھی اور ان کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر وہ برائی اختیار کریں اور تم کو بھی اس کا حکم دیں اس کا وبال انہی پر ہے اور تم اس سے بری ہو۔ اور امیر جب لوگوں میں عیب تلاشی کرتا ہے تو ان کو بگاڑ دیتا ہے۔ الکبیر للطبرانی عن شریح بن عبدقال اخبرنی جبیر بن نفیر وکثیر بن مرۃ وعمرو بن الاسود والمقدام بن معدی کرب وابو امامۃ
14841- "ستكون من بعدي أمراء فأدوا إليهم طاعتهم فإن الأمير مثل المجن يتقى به فإن صلحوا واتقوا وأمروكم بخير فلكم ولهم، وإن أساءوا وأمروكم به فعليهم وأنتم منه براء، وإن الأمير إذا ابتغى الريبة في الناس أفسدهم". "طب عن شريح بن عبيد قال أخبرني: جبير بن نفير وكثير بن مرة وعمرو بن الأسود والمقدام بن معد يكرب وأبو أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14842 عنقریب میرے بعد ایسے حکام آئیں گے جو میری ہدایت قبول کریں گے اور نہ میری سنت اختیار کریں گے۔ عنقریب ایسے لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے جن کے قلوب شیاطین کے قلوب ہوں گے لیکن وہ انسانی جسم میں محصور ہوں گے۔ حضرت حذیفہ (رض) نے عرض کیا : اگر مجھے ایسا وقت پیش آجائے تو میں کیا کروں ؟ ارشاد فرمایا : بڑے امیر کی اطاعت کرنا خواہ وہ تیری کمر پر مارے اور تیرا مال لے لے۔ ابن سعد عن حذیفہ (رض)
14842- " ستكون بعدي أئمة لا يهتدون بهدي ولا يستنون بسنتي وسيقوم رجال قلوبهم قلوب رجال شياطين في جسمان إنسان قال حذيفة: كيف أصنع إن أدركني ذلك؟ قال: اسمع الأمير الأعظم وإن ضرب ظهرك وأخذ مالك". "ابن سعد عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14843 عنقریب تم پر حاکم مقرر ہوں گے وہ تم کو نماز پڑھائیں گے اگر وہ رکوع و سجود وغیرہ کو اچھی طرح ادا کریں تو تمہارے لیے اور ان کے لیے بھی مفید ہے۔ اور اگر وہ کچھ کمی کریں تو تمہارے لیے پورا ثواب ہے اور ان کے لیے وبال ہے۔ الدارقطنی فی الافراد عن عقبۃ بن عامر
14843- "سيكون عليكم أمراء يصلون بكم الصلاة فإن أتموا بكم ركوعها وسجودها وما فيها فلكم ولهم، وإن انتقصوا من ذلك فلكم وعليهم". "قط في الأفراد عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14844 عنقریب ایسے امراء آئیں گے جن کو دوسرے کام نماز سے مشغول کردیں گے وہ نمازوں کو ان کے اوقات سے موخر کردیں گے تم اپنی نماز وقت پر ادا کرنا اور پھر ان کے ساتھ اپنی نماز کو نفل کرلینا۔ مسنداحمد عن ابی موسیٰ (رض)
14844- "سيكون أمراء تشغلهم أشياء يؤخرون الصلاة عن وقتها فصلوا الصلاة لوقتها واجعلوا صلاتكم معهم تطوعا". "حم عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14845 عنقریب میرے بعد ایسے امراء آئیں گے جو نماز کو وقت سے موخر کردیں گے پس جب تم ان کے پاس جاؤ تو ان کے ساتھ نماز پڑھ لینا۔ الاوسط للطبرانی عن ابن عمرو
14845- "سيكون بعدي أمراء يؤخرون الصلاة لوقتها فإذا حضرتم معهم الصلاة فصلوا". "طس عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14846 عنقریب میرے بعد امراء آئیں گے نیک اپنی نیکی کے ساتھ تم پر حکومت کریں گے اور فاسق اپنے فسق کے ساتھ حکومت کریں گے ۔ پس سنو اور اطاعت کرو جب تک حق کے موافق ہو اور ان کے پیچھے نماز پڑھو، اگر وہ اچھائی کریں تو ان کے لیے اور تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر وہ برائی کریں تو تمہارے لیے وبال نہیں بلکہ ان پر اس کا وبال ہے۔

ابن جریر الدار قطنی، ابن النجار عن ابوہریرہ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے۔
14846- "سيكون بعدي ولاة فيليكم البر ببره، ويليكم الفاجر بفجوره، فاسمعوا له وأطيعوا في كل ما وافق الحق، وصلوا وراءهم فإن أحسنوا فلكم ولهم وإن أساءوا فلكم وعليهم". "ابن جرير قط وابن النجار عن أبي هريرة؛ وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14847 اپنی تنگی اور آسانی میں خوشی میں اور ناخوشی میں اور خواہ تجھ پر اوروں کو فوقیت دی جائے تجھ پر ہر حال میں اطاعت لازم ہے۔ حکومت کے معاملہ میں اہل حکومت سے نہ جھگڑ خواہ وہ معاملہ تیرے لیے ہو ہاں مگر جب تجھے اہل حکومت کی کوئی بات کتاب اللہ کی رو سے سمجھ میں نہ آئے۔ (جب تو ان کی مخالفت کرسکتا ہے) ۔ الکبر للطبرانی، امروبانی، ابن عساکر عن عبادۃ بن الصامت
14847- "عليك بالسمع والطاعة في عسرك ويسرك ومنشطك ومكرهك وأثرة عليك ولا تنازع الأمر أهله وإن رأيت أن لك إلا أن يأمرك بأمر توارى عنك تأويله من الكتاب". "طب والروياني وابن عساكر عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14848 اپنی تنگی میں اور خوشی میں نشاط میں اور ناگواری میں ہر حال میں خواہ تجھ پر کسی کو فوقیت دی جائے تجھ پر سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے۔ مسند احمد، مسلم، النسائی، ابن جریر عن ابوہریرہ (رض)
14848- "عليك بالسمع والطاعة في عسرك ويسرك ومنشطك ومكرهك وأثرة عليك". "حم م ن وابن جرير عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14849 تم پر سننا اطاعت کرنا لازم ہے تم چاہو یا نہ چاہو ، خبردار ! سننے والا اطاعت کرنے والا، اس پر کوئی حجت اور الزام نہیں، لیکن سن کر نہ ماننے والے کے لیے (نجات کی) حجت نہیں۔ خبردار ! تم پر اللہ کے ساتھ اچھا گمان رکھنا لازم ہے۔ بیشک اللہ پاک ہر بندے کو اس کے اچھے گمان کے مطابق بلکہ مزید اضافے کے ساتھ عطا کرنے والا ہے۔ ابوالشیخ عن عبدالرحمن بن مسعود (رض)
14849- "عليكم بالسمع والطاعة في ما أحببتم وكرهتم، ألا إن السامع المطيع لا حجة عليه وإن السامع العاصي لا حجة له، ألا وعليكم بحسن الظن بالله فإن الله تعالى معط كل عبد بحسن ظنه وزيادة عليه". "أبو الشيخ عن عبد الرحمن بن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14850 میرے بعد لوگوں پر اللہ اس کے رسول اور وقت کے خلیفہ کی اطاعت لازم ہے۔

البغوی وابن شاھین عن حزم بن عبدالخشعمی ، قال البغوی ، ولا ادری لہ صحبۃ ام لا رقد ذکرہ ابن ابی حاتم وابن حبان فی ثقاۃ التابعین
14850- "لخليفتي على الناس السمع والطاعة لله ولرسوله ولولاة الأمر". "البغوي وابن شاهين عن حزم بن عبد الخثعمي، قال البغوي: ولا أدري له صحبة أم لا وقد ذكره ابن أبي حاتم وابن حبان في ثقات التابعين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14851 اگر تم اپنے امراء کو گالی نہ دو تو اللہ پاک ان پر ایسی آگ بھیجے جو ان کو ہلاک کردے، بیشک اللہ پاک تمہارے ان کو گالی دینے کی وجہ سے ان سے عذاب ٹال دیتا ہے ۔

الدیلمی عن ابن عمرو
14851- "لولا أنكم تسبون أمراءكم لأرسل الله عليهم نارا فاهلكتهم إنما يدفع الله بسبكم إياهم". "الديلمي عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14852 تم پر سمع وطاعت لازم ہے تمہاری پسند کی باتوں میں اور ناگوار باتوں میں، تمہاری خوشی ہو یا زبردستی، اور خواہ تم پر اور کسی کو فوقیت دی جائے۔ اور اہل حکومت سے حکومت کے معاملے میں نہ جھگڑو۔ الکبیر للطبرانی عن عبادہ بن الصامت
14852- "عليكم بالسمع والطاعة فيما أحببتم وكرهتم في منشطكم ومكرهكم وأثرة عليكم ولا تنازعوا الأمر أهله". "طب عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14853 جو قوم سلطان کی طرف اس غرض سے گی کہ اس کی تذلیل وتوھین کرے تو اللہ پاک قیامت سے قبل ان کو ذلیل کرے گا۔ النسائی عن حذیفہ (رض)
14853- "ما من قوم سعوا على السلطان ليذلوه إلا أذلهم الله قبل يوم القيامة". "ن عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14854 جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی، جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی، امام ڈھال ہے اس کی حفاظت میں مقابل سے لڑا جاتا ہے اور اس کے ساتھ حفاظت حاصل ہوتی ہے، اگر وہ اللہ کے تقویٰ کا حکم کرے اور عدل سے کام لے تو اس کو اس کا اجر ملے گا اور اگر اس کے علاوہ حکم دے تو اس کا وبات اسی پر ہوگا۔

البخاری ومسلم، النسائی عن ابوہریرہ (رض) ، ابن ابی شیبہ، مسند احمد، ابن ماجہ، صدرہ الی قولہ فقد عصانی
14854- "من أطاعني فقد أطاع الله، ومن عصاني فقد عصى الله، ومن يطع الأمير فقد أطاعني، ومن يعص الأمير فقد عصاني، وإنما الإمام جنة يقاتل به من وراءه ويتقى به فإن أمر بتقوى الله وعدل كان له بذلك أجر. وإن يأمر بغيره كان عليه منه". "خ م ن عن أبي هريرة ش حم هـ صدره إلى قوله فقد عصاني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14855 جو تم میں سے یہ کرسکے کہ نہ سوئے اور نہ صبح کرے مگر اس حال میں کہ اس پر کوئی امام ہو تو وہ ایسا ہی کرے۔ ابن عساکر عن ابی سعید وابن عمر (رض)
14855- "من استطاع منكم أن لا ينام نوما ولا يصبح صبحا إلا وعليه إمام فليفعل". "ابن عساكر عن أبي سعيد وابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14856 جس نے امام کی بیعت کی اس کو اپنے ہاتھ کا سودا اور اپنے دل کا ثمر دیدیا تو پس ممکنہ حد تک اس کی اطاعت کرے، پھر اگر دوسرا کوئی اس سے جھگڑنے والا آجائے تو اسی دوسرے کی گردن اڑادو۔ ابوداؤد، ابن ابی شیبہ عن ابن عمرو
14856- "من بايع إماما فأعطاه صفقة يده وثمرة قلبه فليطعه ما استطاع فإن جاء آخر ينازعه فاضربوا رقبة الآخر". "د ش عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14857 جو (بغاوت اور) خروج کرنے اور اپنے لیے یا کسی اور کے لیے لوگوں کو بلائے حالانکہ لوگوں پر ایک امام ہے، پس اس پر اللہ کی ملائکہ اور تمام انسانوں کی لعنت ہے (ایسے شخص کو قتل کر ڈالو) ۔ الدیلمی عن ابی بکر (رض)
14857- "من خرج يدعو إلى نفسه أو إلى غيره وعلى الناس إمام فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين فاقتلوه". "الديلمي عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14858 جو میری امت پر نکلے حالانکہ امت ایک ہے اور وہ ان کے درمیان انتشار کرنا چاہے تو اس کو قتل کر ڈالو خواہ وہ کوئی ہو۔

مسند ابی یعلی، ابوعوانہ، السنن للسعید بن منصور عن اسامۃ بن شریک، الکبیر للطبرانی عن عرفجہ الاشجعی
14858- "من خرج على أمتي وهم مجتمعون يريد أن يفرق بينهم فاقتلوه كائنا من كان". "ع وأبو عوانة ص عن أسامة بن شريك، طب عن عرفجة الأشجعي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14859 جس کو سلطان کی طرف جانے کا بلاوا آئے لیکن وہ نہ آئے تو وہ ظالم ہے اس کا کوئی حق نہیں۔ الکبیر للطبرانی عن سمرۃ
14859- "من دعي إلى سلطان فلم يجب فهو ظالم لا حق له". "طب عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক: