কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৫ টি
হাদীস নং: ১৪৮২০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14820 جب تم پر امراء مقرر ہوں اور وہ نماز زکوۃ اور جہاد فی سبیل اللہ کا تم کو حکم کریں تو اللہ تم پر ایسے امراء کو گالی دینا حرام قرار دیتا ہے اور ان کے پیچھے تمہارے لیے نماز پڑھنا حلال اور جائز رکھتا ہے۔ الکبیر للطبرانی عن عمرو البکالی
14820- " إذا كان عليكم أمراء يأمرونكم بالصلاة والزكاة والجهاد في سبيل الله فقد حرم الله عليكم سبهم وحلت لكم الصلاة خلفهم". "طب عن عمرو البكالي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14821 جس نے جانور کی کونچیں (پچھلی پنڈلیاں) کاٹ دیں اس (کی زندگی) کا چوتھائی اجر ضائع ہوگیا۔ جس نے کھجور کا (پھل دار) درخت جلا دیا اس کا چوتھائی اجر ضائع ہوگیا۔ جس نے اپنے شریک کو دھوکا دیا اس کا چوتھائی اجر ضائع ہوگیا اور جس نے اپنے حاکم کو دھوکا دیا اس کا سارا اجر ضائع ہوگیا۔ السنن للبیہقی، الدیلمی ، ابن البخار عن ابی رھم السماعی، اسم ابی رھم احراب بن السید
14821- "من عقر بهيمة ذهب ربع أجره، ومن حرق نخلا ذهب ربع أجره، ومن غش شريكا ذهب ربع أجره ومن عصى إمامه ذهب أجره كله". "ق والديلمي، وابن النجار - عن أبي رهم السماعي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14822 جب زمین پر دو خلیفہ ہوں تو بعد والے کو قتل کردو۔ الاوسط للطبرانی، الترمذی عن معاویۃ (رض)
14822- "إذا كان في الأرض خليفتان فاقتلوا آخرهما". "طس ت عن معاوية"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14823 جب تم پر کوئی باغی خروج کرے حالانکہ تم کسی ایک آدمی پر جمع ہو اور باغی مسلمانوں کی جمعیت کا عصاتوڑنا چاہے اور ان کی جمعیت کو پارہ پارہ کرنا چاہے تو اس کو قتل کرڈالو۔
الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن عمر الاشجعی
الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن عمر الاشجعی
14823- "إذا خرج عليكم خارج وأنتم مع رجل جميعا ويريد أن يشق عصا المسلمين ويفرق جمعهم فاقتلوه". "طب عن عبد الله بن عمر الأشجعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14824 یقیناً میرے بعد سلطان آئے گا۔ اس کو ذلیل نہ کرنا۔ جس نے اس کو ذلیل کرنے کی کوشش کی اس نے اپنی گردن سے اسلام کا قلادہ (تعویذ) نکال کر پھینک دیا۔ اس کی کوئی عبادت مقبول نہیں جب تک کہ وہ اپنے خلاء کو پر نہ کرے جو (بغاوت سے) پیدا ہوچکا ہے اگرچہ وہ خلاء پر نہیں کرسکتا مگر وہ پھر بھی لوٹ آئے گا اور سلطان کو عزت دینے والوں میں شامل ہوجائے گا۔
مسند احمد، شعب الایمان للبیہقی عن ابی ذر (رض)
مسند احمد، شعب الایمان للبیہقی عن ابی ذر (رض)
14824- "إنه كائن من بعدي سلطان فلا تذلوه، فمن أراد أن يذله فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه وليس بمقبول منه حتى يسد ثلمته التي ثلم وليس بفاعل ثم يعود فيكون فيمن يعزه". "حم هب عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14825 عنقریب میرے بعد سلطان (بادشاہ) آئے گا۔ اس کی عزت کرنا بیشک جس نے اس کو ذلیل کرنے کا ارادہ کیا اسلام میں دراڑ پیدا کردی۔ اس کے لیے توبہ نہیں ہے جب تک کہ وہ اس دراڑ کو بند نہ کرے اور وہ دراڑ (پہلی حالت پر) قیامت تک بند نہ ہوگی۔
التاریخ للبخاری، الرویانی عن ابی ذر (رض)
التاریخ للبخاری، الرویانی عن ابی ذر (رض)
14825- "إنه سيكون بعدي سلطان فأعزوه فإنه من أراد ذله ثغر ثغرة في الإسلام وليست له توبة إلا أن يسدها وليس بساد لها إلى يوم القيامة". "خ في تاريخه والروياني عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14826 عنقریب ایسے امراء آئیں گے جو نماز کو اس کے وقت سے موخر کیا کریں گے خبردار تم اپنے وقت پر نماز پڑھنا پھر ان کے ساتھ (مسجد میں) آجانا۔ اگر وہ نماز پڑھ چکے ہوں گے تو تم بھی اپنی نماز پڑھ چکے ہو ورنہ ان کے ساتھ شریک فی الصلوٰۃ ہوجانا اور تمہاری ان کے ساتھ نماز نفل ہوجائے گی۔ ابوداؤد ، عبدالرزاق، مسنداحمد، مسلم، النسائی عن ابی ذر (رض)
14826- "إنه سيكون أمراء يؤخرون الصلاة عن مواقيتها ألا فصل الصلاة لوقتها، ثم ائتهم فإن كانوا قد صلوا كنت قد أحرزت صلاتك وإلا صليت معهم وكانت لك نافلة". "ط وعبد الرزاق حم م ن عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14827 عنقریب تم پر ایسے امراء (مسلط) ہوں گے جو نمازوں کا وقت ضائع کردیں گے۔ تم اپنی نمازیں وقت پر پڑھنا اور پھر ان کے ساتھ نفل پڑھ لینا۔
مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن شداد بن اوس
مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن شداد بن اوس
14827- "سيكون عليكم أمراء يميتون الصلاة عن مواقيتها فصلوا الصلاة لوقتها واجعلوا صلاتكم معهم سبحة 1". "حم طب عن شداد بن أوس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14828 عنقریب میرے بعد ایسے حکام آئیں گے جو نماز کو وقت نکال کر پڑھائیں گے۔ اگر وہ ایسا کریں تو تم اپنی نمازیں (گھروں میں) وقت پر پڑھنا اور ان کے ساتھ (مسجد میں) نفل نماز پڑھ لینا۔ الاوسط للطبرانی عن انس (رض)
14828- "إنه سيكون بعدي أئمة يصلون الصلاة لغير وقتها، فإذا فعلوا ذلك فصلوا الصلاة لوقتها واجعلوا صلاتكم معهم نافلة". "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14829 عنقریب میرے بعد امراء آئیں گے جو تم کو نماز پڑھائیں گے اگر وہ رکوع و سجود کو اچھی طرح ادا کریں تو اس کا ثواب تمہارے لیے اور ان کے لیے بھی ہے اور اگر وہ نماز میں کمی کوتاہی کا شکار ہوں تو تمہارے لیے کوئی نقصان نہیں اس کا سارا وبال انہی پر ہے۔
مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن عقبۃ بن عامر
مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن عقبۃ بن عامر
14829- "إنها ستكون بعدي أمراء يصلون بكم الصلاة فإن أتموا ركوعها وسجودها فلكم ولهم، وإن انتقصوا منها فلكم وعليهم". "حم طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14830 عنقریب بہت خطرات اور مسائل پیدا ہوں گے۔ جو اس امت کو پارہ پارہ کرنا چاہے گا جبکہ امت مجتمع ہو تو ایسے شخص کی تلوار کے ساتھ گردن اڑا دینا خواہ وہ کوئی ہو۔
ابن حبان عن عرفجۃ 14804
ابن حبان عن عرفجۃ 14804
14830- "إنها ستكون هنات وهنات، فمن أراد أن يفرق أمر هذه الأمة وهم جميع فاضربوه بالسيف كائنا من كان". "حب عن عرفجة" مر برقم [14804] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14831 عنقریب میرے بعد بڑے بڑے فتنے رونما ہوں گے۔ جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ جماعت میں پھوٹ ڈال رہا ہے یا امت محمد کے درمیان انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے حالانکہ وہ سب ایک ہیں تو ایسے شخص کو قتل کردینا خواہ وہ کوئی ہو، بیشک اللہ کا ہاتھ جماعت پر ہے اور شیطان ان کو لاتیں مارتا ہے جو جماعت سے جدا ہوجاتے ہیں۔
النسائی، شعب الایمان للبیہقی عن عرفجۃ ابن شریح الا شجعی
النسائی، شعب الایمان للبیہقی عن عرفجۃ ابن شریح الا شجعی
14831- "ستكون بعدي هنات وهنات فمن رأيتموه فارق الجماعة أو يريد أن يفرق بين أمة محمد وأمرهم جميع فاقتلوا كائنا من كان، فإن يد الله على الجماعة وإن الشيطان مع من فارق الجماعة يركض". "ن هب عن عرفجة بن شريح الأشجعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14832 عنقریب ایسے امراء ہوں گے جن کے کچھ کام تمہارے جانے (پہچانے) درست ہوں گے اور کچھ اجنبی اور نامانوس (غلط) کام ہوں گے۔ جس نے غلط کام کو ناپسند کیا وہ بری ہوگیا ، جس نے اس پر نکیر کی۔ آواز اٹھائی وہ برائی سے محفوظ ہوگیا لیکن جو راضی ہوگیا اور اتباع کرلی۔ وہ خطرہ اور ہلاکت میں پڑگیا۔ صحابہ (رض) نے عرض کیا : کیا ہم ایسے امراء سے قتال (جنگ) نہ کریں ؟ ارشاد فرمایا : نہیں، جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں۔ مسلم ، ابوداؤد عن ام سلمۃ (رض)
14832- "ستكون أمراء فتعرفون وتنكرون، فمن كره برئ ومن أنكر سلم ولكن من رضي وتابع، قالوا: أفلا نقاتلهم؟ قال: لا ما صلوا". "م د عن أم سلمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14833 عنقریب ایسے امراء ہوں گے جو نماز کو فوت کردیں گے اور بالکل آخری جاتے وقت میں نماز پڑھیں گے۔ یہ ایسے لوگوں کی نماز ہوگی جو گدھے سے بھی بدتر ہوں گے جو اس کے بغیر چارہ نہ پائیں گے (مجبوراً ) پڑھنے والے لوگ ہوں گے تم ان کے ساتھ شریک ہو کر نفل نماز پڑھ لیا کرنا۔ الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض)
14833- "إنها ستكون أمراء يميتون الصلاة ويخففونها إلى شرقالموتى وإنها صلاة من هو شر من حمار وصلاة من لا يجد بدا فمن أدرك منكم ذلك الزمان فليصل الصلاة لوقتها، واجعلوا صلاتكم معهم سبحة". "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14834 عنقریب ایسے امراء (حکام) آئیں گے جن کو دوسرے کام ایسا مشغول کرلیں گے کہ وہ نماز وقت پر نہیں پڑھیں گے تم اپنی نماز وقت پر پڑھنا۔ اگر تم ان کے ساتھ بھی نماز پالو تو ان کے ساتھ نفل پڑھ لینا۔ الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن ام حرام
14834- "إنها ستجيء أمراء تشغلهم أشياء حتى لا يصلوا الصلاة لميقاتها فصلوا الصلاة لوقتها، فإن أدركتموها معهم فاجعلوا صلاتكم معهم سبحة". "طب عن عبد الله بن أم حرام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14835 عنقریب میرے بعد ایسے احکام آئیں گے جو نماز کو وقت پر بھی پڑھیں گے اور روقت سے موخر بھی کردیں گے۔ پس تم ان کے ساتھ وقت پر نماز پڑھو تو ان کے لیے اور تمہارے لیے بھی اجر ہے۔ اگر وہ وقت موخر کردیں اور تم ان کے ساتھ نماز پڑھو تو تمہارے لیے نیکی ہے اور ان کے لیے وبال ہے اور جو جماعت (مسلمین) سے جدا ہوگیا وہ جاہلیت کی موت مرا اور جس نے عہد توڑا اور عہد شکنی میں اس کو موت آئی تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے پاس کوئی حجت نہ ہوگی۔
عبدالرزاق، مسند احمد، مسند ابی یعلی، الکبیر للطبرانی، السنن للسعید بن منصور عن عامر بن ربیعۃ
عبدالرزاق، مسند احمد، مسند ابی یعلی، الکبیر للطبرانی، السنن للسعید بن منصور عن عامر بن ربیعۃ
14835- "إنها ستكون أمراء بعدي يصلون الصلاة لوقتها ويؤخرونها عن وقتها فصلوا معهم فإن صلوها لوقتها وصليتموها معهم فلكم، وإن أخروها عن وقتها فصليتموها معهم فلكم وعليهم، ومن فارق الجماعة مات ميتة جاهلية، ومن نكث العهد فمات ناكثا للعهد جاء يوم القيامة لا حجة له". "عبد الرزاق حم ع طب ص عن عامر بن ربيعة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14836 عنقریب تم پر ایسے امراء آئیں گے جو نماز کا وقت نکال دیں گے۔ صحابہ نے عرض کیا : پھر ہم کیا کریں ؟ ارشاد فرمایا : اپنے وقت پر نماز پڑھو پھر ان کے ساتھ بھی نماز مل جائے تو ان کے ساتھ نفل نماز پڑھ لو۔ سمویہ، السنن لسعید بن منصور عن انس (رض)
14836- "إنها ستكون عليكم أمراء يؤخرون الصلاة عن مواقيتها قالوا: كيف نصنع؟ قال: صلوها لوقتها فإن أدركتموها معهم فاجعلوا صلاتكم معهم سبحة". "سمويه ص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14837 میں تم کو اللہ کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں اور اس بات کی کہ تم قریش (جو تمہارے حاکم ہوں ان) کی بات سنو اور ان کے فعل کو چھوڑ دو ۔ ابن سعد وابن جریر عن عامر بن شھر ھمدانی
14837- "أوصيكم بتقوى الله، وأن تسمعوا من قول قريش وتدعوا فعلهم". "ابن سعد وابن جرير عن عامر بن شهر الههداني"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14838 اپنے ائمہ کی اطاعت کو تھام لو ان کی مخالفت مول نہ لو۔ ان کی اطاعت میں اللہ کی اطاعت ہے۔ ان کی معصیت اللہ کی معصیت ہے اور اللہ نے مجھے اس لیے مبعوث فرمایا ہے کہ میں حکمت (و بصیرت) اور اچھے وعظ کے ساتھ ان کو اللہ کی طرف بلاؤں ۔ پس جو میرے اس کام میں میرا خلیفہ بنا وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے جس نے میری اس کام میں مخالفت کی وہ ہلاک ہونے والوں میں سے ہے۔ اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ بری ہے۔ اور جو تمہاری حکومت کا کوئی کام سنبھالے پھر اس میرے طریق کے بغیر عمل کرے اس پر اللہ کی ملائکہ کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ عنقریب تم پر ایسے حکام حاکم ہوں گے جن سے رحم کی بھیک مانگی جائے گی تو وہ رحم نہ کریں گے اگر ان سے حقوق کا مطالبہ کیا جائے گا تو وہ حقوق کی ادائیگی سے انکار کریں گے، اگر ان کو نیکی کا حکم کیا جائے گا تو اس سے منہ موڑیں گے اور تم ان سے خوف کرو گے۔ تمہارے معزز لوگ ان میں ہلکے پن اور انتشار کا شکار ہوجائیں گے وہ تم کو کسی چیز پر مجبور کرنا چاہیں گے تو تمہیں بخوشی یا زبردستی آمادہ ہونا پڑے گا۔ پس تم پر اس وقت ادنی ترین فرض یہ ہوگا کہ تم ان کے عطایانہ لو اور نہ ان کے دربار اور مجالس میں شریک ہو۔
الھیثم بن کلیب اشاشی وابن مندہ، الکبیر للطبرانی، البغوی، ابن عساکر عن ابی لیلی الاشعری
کلام : اس روایت میں محمد بن سعید الشامی متروک ہے۔
الھیثم بن کلیب اشاشی وابن مندہ، الکبیر للطبرانی، البغوی، ابن عساکر عن ابی لیلی الاشعری
کلام : اس روایت میں محمد بن سعید الشامی متروک ہے۔
14838- "تمسكوا بطاعة أئمتكم ولا تخالفوهم فإن طاعتهم طاعة الله وإن معصيتهم معصية الله، وإن الله إنما بعثني أدعوا إلى سبيله بالحكمة والموعظة الحسنة فمن خلفني في ذلك فهو مني وأنا منه، ومن خالفني في ذلك فهو من الهالكين، وقد برئت منه ذمة الله وذمة رسوله، ومن ولي من أمركم شيئا فعمل بغير ذلك فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، وسيليكم أمراء إن استرحموا لم يرحموا، وإن سئلوا الحقوق لم يعطوا، وإن أمروا بالمعروف أنكروا وستخافونهم ويفترق ملأكم فيهم حتى لا يحملوكم على شيء إلا أحتملتم عليه طوعا أو كرها فأدنى الحق عليكم أن لا تأخذوا منهم العطاء ولا تحضروهم في الملأ". "الهيثم بن كليب الشاشي وابن منده طب والبغوي وابن عساكر عن أبي ليلى الأشعري؛ وفيه محمد بن سعيد الشامي متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14839 تمہارے ائمہ میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، تم ان پر دعائیں بھیجو اور وہ تم پر دعائیں بھیجیں ۔ تمہارے بدترین ائمہ وہ ہیں جن سے تم نفرت کرو اور وہ تم سے نفرت کریں۔ تم ان پر لعنت کرو اور وہ تم پر لعنت کریں۔ پوچھا گیا : یارسول اللہ ! کیا ایسے وقت ہم ان کو نہ چھوڑ دیں، ارشاد فرمایا : نہیں جب تک وہ تم میں نماز قائم کراتے رہیں، خبردار ! جس پر کسی کو حاکم مقرر کیا گیا پھر اس نے حاکم کو اللہ کی معصیت میں مبتلا ہوتے دیکھا تو وہ اس معصیت سے نفرت رکھے لیکن حاکم کی اطاعت سے ہرگز ہاتھ نہ کھینچے۔
مسلم عن عوف بن مالک الاشجعی
مسلم عن عوف بن مالک الاشجعی
14839- "خيار أئمتكم الذين تحبونهم ويحبونكم، وتصلون عليهم ويصلون عليكم، وشرار أئمتكم الذين تبغضونهم ويبغضونكم، وتلعنونهم ويلعنونكم، قيل: يا رسول الله أفلا ننابذهم عند ذلك؟ قال: لا ما أقاموا فيكم الصلاة، ألا من ولي عليه وال فرآه يأتي شيئا من معصية الله فليكره ما ياتي من معصية الله ولا ينزعن يدا من طاعة". "م
তাহকীক: