কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৮০০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14800 اطاعت صرف نیکی میں ہے۔ مسند احمد، البخاری ، مسلم عن علی (رض)
14800- "إنما الطاعة في معروف". "حم ق عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14801 تجھ پر سمع وطاعت فرض ہے تنگی ہو یا آسانی یا خوشی سے ہو یا زبردستی اور خواہ تم پر کسی اور کو ترجیح دی جائے۔ مسنداحمد ، مسلم، النسائی عن ابوہریرہ (رض)
14801- "عليك السمع والطاعة في عسرك ويسرك ومنشطك ومكرهك وأثرة عليك". "حم م ن عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14802 عنقریب تم پر ایسے والی مقرر ہوں گے جو خرابی پیدا کریں گے لیکن اللہ پاک ان کی بدولت جو اصلاح پیدا فرمائیں گے وہ زیادہ ہوگی پس ان میں سے جو اللہ کی اطاعت کے ساتھ عمل کریں ان کو اجر ہے اور تم پر ان کا شکرواجب ہے۔ جو ان میں سے اللہ کی معصیت کے ساتھ عمل کریں ان پر اس کا وبال ہے اور تم پر صبر کرنا لازم ہے۔ شعب الایمان للبیہقی عن ابن مسعود (رض)

کلام : ذخیرۃ الحفاظ۔ 3281 ۔ ضعیف الجامع 3314 ۔
14802- "سيليكم أمراء يفسدون وما يصلح الله بهم أكثر، فمن عمل منهم بطاعة الله فلهم الأجر وعليكم الشكر، فمن عمل منهم بمعصية الله فعليهم الوزر وعليكم الصبر". "هب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14803 جو شخص نکلے اس غرض سے کہ میری امت میں پھوٹ ڈالے تم اس کی گردن اڑادو۔

النسائی عن اسامۃ بن شریک
(14803) - أيما رجل خرج يفرق بين أمتي فاضربوا عنقه (ن عن اسامة بن شريك).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14804 میرے بعد بڑے بڑے مسائل پیش ہوں گے پس جو مسلمانوں کی جماعت کو پارہ پارہ کرنا چاہے اس کی گردن اڑا دینا خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ ابوداؤد ، نسائی، مستدرک الحاکم عن عرفجہ
(14804) - سكون بعدي هنات (د ن ك عن عرفجة) (2) أخرجه أبو داود في كتاب السنة باب في قتل الخوارج رقم (4736).

وقال المنذري أخرجه مسلم والنسائي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14805 بنی اسرائیل کے امور حکومت کو بھیان کے انبیاء سنبھالتے تھے۔ جب بھی ایک نبی ہلاک ہوجاتا تو دوسرا نبی اس کے بعد اس کا خلیفہ بن جاتا۔

اور میرے بعد بیشک کوئی نبی نہ آئے گا۔ ہاں خلفاء ہوں گے اور بہت ہوں گے صحابہ نے عرض کیا : پھر آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : پہلے والے کی بیعت کی وفاداری کرو، پھر اس کے بعد والے کی بیعت کی وفاداری کرو اور ان کو ان کا حق دو جو اللہ نے ان کا حق رکھا ہے۔ بیشک اللہ بھی ان سے ان کی رعیت کے حقوق کے بارے میں باز پرس کرے گا۔

مسند احمد، البخاری ، مسلم ، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
(14805) - كانت بنو إسرائيل تسوسهم الانبياء كلما هلك نبي خلفه نبي وإنه لا نبي بعدي وسيكون خلفاء فيكثرون ، قالوا : فما تأمرنا ؟ قال : فوا بيعة الاول فالاول وأعطوهم حقهم الذي جعل الله لهم فان الله سائلهم عما استرعاهم (حم ق ه عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14806 جو تمہارے پاس آئے اس حال میں کہ تم سب ایک ہو اور ایک پر تمہارا اتفاق ہو۔ پھر وہ آنے والا تمہاری لاٹھی توڑنا چاہے یا تمہاری جمعیت کو پارہ پارہ کرنا چاہے تو اس کو قتل کردو۔

مسلم عن عرفجہ
(14806) - من أتاكم وأمركم جميع على رجل واحد يريد أن يشق عصاكم أو يفرق جماعتكم فاقتلوه (م عن عرفجة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14807 جب دو خلیفوں کی بیعت کی جائے تو بعد والے کو قتل کردو۔

مسند احمد، مسلم عن ابی سعید (رض)
(14807) - إذا بويع لخليفتين فاقتلوا الآخر منهما.

(حم م عن أبي سعيد)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14808 جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی، جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔ مسند احمد، البخاری، مسلم، النسائی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
(14808) - من أطاعني فقد أطاع الله ، ومن عصاني فقد عصى الله ، ومن يطع الامير فقد أطاعني ، ومن يعص الامير فقد عصاني.

(حم ق ن ه عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮০৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14809 جو (امام کی) اطاعت سے نکل گیا اور جماعت سے جدا ہوگیا پھر اسی حال میں مرا تو وہ جاہلیت (کفر) کی موت مرا۔ جس نے مصیبت و گمراہی کے جھنڈے تلے قتال کیا مصیبت کے لیے غضبناک ہوا۔ یا مصیبت کی طرف بلایا یا مصیبت کی مدد کی اور لڑائی میں مارا گیا تو اس کی موت جاہلیت (کفر) کی موت ہے، جو شخص میری امت پر نکلا اور ان کے نیکوں اور بدوں کو مارنا شروع کیا۔ مومن کی پروا کی اور نہ کسی عہد والے (غیر مسلم ذمی) کے عہد کا خیال کیا تو وہ مجھ سے ہے اور نہ میں اس سے (میرا اس کا کوئی تعلق نہیں) ۔ مسند احمد ، النسائی ، مسلم عن ابوہریرہ (رض)
14809- "من خرج من الطاعة وفارق الجماعة فمات مات ميتة جاهلية ومن قاتل تحت راية عمية يغضب لعصبية أو يدعو على عصبية أو ينصر عصبية فقتل فقتلته جاهلية ومن خرج على أمتي يضرب برها وفاجرها، ولا يتحاشى من مؤمنها ولا يفي لذي عهد عهده فليس مني ولست منه". "حم ن م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14810 جس نے (امام کی) اطاعت سے ہاتھ نکال لیا وہ قیامت کے روز اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کے پاس (نجات کی) کوئی حجت نہ ہوگی (اور جو اس حال میں مرا) کہ اس کے گلے میں بیعت کا طوق نہ تھا تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔ مسلم عن ابن عمر (رض)
14810- "من خلع يدا من طاعة لقي الله يوم القيامة لا حجة له، ومن مات وليس في عنقه بيعة مات ميتة جاهلية". "م عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14811 جو اپنے امیر سے کوئی ناگوار بات دیکھے صبر کرے۔ کیونکہ جو شخص بھی جماعت سے ایک بالشت بھر بھی دورہوا اور اسی حال میں مرا تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔

مسند احمد، مسلم، البخاری، مسلم عن ابن عباس (رض)
14811- "من رأى من أميره شيئا يكرهه فليصبر عليه، فإنه ليس أحد يفارق الجماعة شبرا فيموت إلا مات ميتة جاهلية". "حم م ق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14812 اے لوگو ! اللہ سے ڈرو اور اگر تم پر کسی کالے کلوٹے نکٹے غلام کو بھی امیر بنادیا جائے اس کی سنو اور اطاعت کرو جب تک وہ تمہارے درمیان کتاب اللہ کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے۔

مسند احمد، الترمذی، مستدرک الحاکم عن ام الحصین
14812- "يا أيها الناس اتقوا الله وإن أمر عليكم عبد حبشي مجدع فاسمعوا له وأطيعوا ما أقام لكم كتاب الله". "حم ت ك عن أم الحصين"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14813 مجھ سے پہلے جو نبی بھی تھا اس پر لازم تھا کہ اپنی امت کو خیر کی راہ بتائے جو ان کے لیے سب سے بہتر اس کو معلوم ہو۔ اور ان کو اس برائی سے بھی ڈرائے جوان کے لیے بری معلوم ہو اور میری اس امت کی عافیت کا زمانہ شروع کا ہے جبکہ آخروالوں کو شدید مصیبتوں اور ایسے ایسے فتنوں کا سامنا کرنا ہوگا جو ان کے لیے بالکل اجنبی ہوں گے۔ فتنے یوں امڈ آئیں گے کہ ایک دوسرے سے بڑھ کر نکلے، ایک فتنہ آئے گا کہ مومن کہے گا یہ تو ہلاکت خیز فتنہ ہے۔ پھر اس کی قلعی کھل جائے گی پھر اور کوئی فتنہ آئے گا تو مومن کہے گا ہاں یہ ہے۔ پس جو تم میں سے جہنم سے بچنا چاہے اور جنت میں داخل ہوناچا ہے تو اس کو موت اس حال میں آنا ضروری ہے کہ وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اور لوگوں کے ساتھ بھی وہی معاملہ کرے جو اپنے لیے پسند کرے۔ اور جو کسی امام کی بیعت کرے اور اس کو اپنے ہاتھ کا سودا اور دل کا ثمرہ دیدے تو اس کی اطاعت کرتا رہے جہاں تک ممکن ہوسکے پھر اگر دوسرا امام آجائے جو پہلے والے سے جھگڑے تو دوسرے کی گردن اڑادو۔

مسند احمد ، مسلم ، نسائی ، ابن ماجہ عن ابن عمرو
14813- "لم يكن نبي قبلي إلا كان حقا عليه أن يدل أمته على خير ما يعلمه خيرا لهم وينذرهم ما يعلمه شرا لهم، وإن أمتكم هذه جعل عافيتها في أولها وسيصيب آخرها بلاء شديد وأمور تنكرونها، وتجيء فتن فيرقق بعضها بعضا وتجيء الفتن فيقول المؤمن هذه مهلكتي ثم تنكشف وتجيء الفتنة فيقول المؤمن: هذه هذه، فمن أحب منكم أن يزحزح عن النار، ويدخل الجنة فلتأته منيته وهو يؤمن بالله واليوم الآخر وليأت إلى الناس الذي يحب أن يؤتي إليه، ومن بايع إماما فأعطاه صفقه يده وثمرة قلبه فليطعه ما استطاع فإن جاء آخر ينازعه فاضربوا عنق الآخر". "حم م ن هـ عن ابن عمرو"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14814 ہر امیر کی اطاعت کر، ہر امام کے پیچھے نماز پڑھ اور میرے صحابہ میں سے کسی کو بھی گالی مت دے۔ الکبیر للطبرانی عن معاذ بن جبل (رض)

کلام : ضعیف الجامع 897 ۔
14814- "اطع كل أمير، وصل خلف كل إمام ولا تسبن أحدا من أصحابي". "طب عن معاذ بن جبل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔امیر کی اطاعت میں اور اس سے بغاوت و مخالفت پر وعیدوں کے بیان میں
14815 ہر نیک اور بد کے پیچھے نماز پڑھو ہر نیک اور بد کی نماز جنازہ پڑھو اور ہر نیک اور بد (حاکم) کے تحت جہاد کرو۔ السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے ضعیف الجامع 3478 ضعاف الدارقطنی 431 صلۃ المرتاب 273 ۔
14815- "صلوا خلف كل بر وفاجر وصلوا على كل بر وفاجر وجاهدوا مع كل بر وفاجر". "هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14816 سن اور اطاعت کر خواہ امیر حبشی ہو اور اس کا سر کشمش کی طرح (چھوٹا اور بدصورت) ہو۔ ابوداؤد ، البخاری عن انس (رض)
14816- "اسمع وأطع ولو لحبشي كأن رأسه زبيبة". "ط خ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14817 اپنے امراء کی اطاعت کرتے رہو جیسے بھی ممکن ہوسکے۔ اگر وہ ایسی چیز کا حکم کریں جو میں تمہارے پاس لے کر آیا ہوں تو ایسے حکم پر ان کو اجر ملے گا اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو تم کو بھی اجر ملے گا اور اگر وہ ایسی کسی چیز کا حکم دیں جو میں تمہارے پاس لے کر نہیں آیا تو اس کا وبال ان پر ہے اور تم اس سے بری ہو۔

اس کا حال یہ ہوگا کہ جب تم اپنے پروردگار سے ملو گے تو کہو گے اے پروردگار کوئی ظلم قبول نہیں، پروردگار فرمائے گا ظلم نہ ہوگا، بندے عرض کریں گے اے ہمارے رب ! تو نے ہمارے پاس رسولوں کو بھیجا ہم نے آپ کے حکم کے ساتھ ان کی اطاعت کی آپ نے ہم پر خلیفہ منتخب کئے ہم نے آپ کے حکم کے ساتھ ان کی بھی اطاعت کی آپ نے ہم پر امیر مقرر کئے اور ان کی اطاعت بھی ہم نے آپ کے لیے کی۔ پروردگار فرمائے گا : تم نے سچ کہا غلط بات کے حکم کا وبال ان پر ہے اور تم اس سے بری ہو۔ ابن جریر، الکبیر للطبرانی، السنن للبیہقی عن المقدام
14817- " أطيعوا أمراءكم مهما كان فإن أمروكم بشيء مما جئتكم به فإنهم يؤجرون عليه وتؤجرون بطاعتهم، وإن أمروكم بشيء مما لم آتكم به فإنه عليهم وأنتم منه براء ذلكم بأنكم إذا لقيتم الله قلتم ربنا لا ظلم، فيقول: لا ظلم، فيقولون: ربنا أرسلت إلينا رسلا فأطعناهم بإذنك واستخلفت علينا خلفاء فأطعناهم بإذنك، وأمرت علينا أمراء فأطعناهم لك فيقول: صدقتم وهو عليهم وأنتم منه براء". "ابن جرير طب ق عن المقدام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14818 اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، جن کو اللہ نے تمہاری باگ ڈور تھمائی ہے ان کی اطاعت کرو اور اہل حکومت سے حکومت کے لیے نہ جھگڑو خواہ حاکم حبشی غلام ہو۔ تم پر تمہارے نبی اور خلفاء راشدین مہدین کی سنت کی اتباع بھی لازم ہے جو تم کو معلوم ہو باتوں کو اپنے جبڑوں کے ساتھ مضبوطی سے تھام لو جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔

الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم، ابن ماجہ، الادب للبخاری ، ابن حبان ، حلیۃ الاولیاء عن ابن عمرو، ابن جریری، مستدرک الحاکم عن العریاض بن ساریۃ
14818- " اعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وأطيعوا من ولاه الله أمركم ولا تنازعوا الأمر أهله وإن كان عبدا أسود، وعليكم بما تعرفون من سنة نبيكم والخلفاء الراشدين المهديين، وعضوا عليها بالنواجذ تدخلوا الجنان". "طب ك هـ خ في الأدب حب حل عن ابن عمرو، ابن جرير طب ك عن العرباض بن سارية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮১৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ "إطاعة الأمير من الإکمال "
14819 میں تم کو اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میری امت پر میرے بعد ظلم وتعدی نہ کرنا، میرے بعد عنقریب ایسے امراء آئیں گے تم ان کی اطاعت کرنا بیشک امیر کی مثال ڈھال کی سی ہے جس کے ساتھ حفاظت ہوتی ہے پس اگر تم اپنے معاملوں کو خیر کے ساتھ درست کرو تو ان کا فائدہ تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی اگر وہ تم پر احکام جاری کرنے میں برائی کریں تو اس کا وبال ان پر ہے اور تم ان سے بری ہو بیشک امیر جب لوگوں میں شک وشبہ کرتا ہے تو ان کو فاسد وخراب کردیتا ہے۔ الکبیر للطبرانی عن المقدام بن معدی، کرب وابی امامۃ معا
14819- "أذكركم الله لا تبغوا على أمتي بعدي سيكون بعدي أمراء فأدوا طاعتهم فإن الأمير مثل المجن يتقى به فإن أصلحوا أموركم بخير فلكم ولهم، وإن أساءوا فيما أمروكم فهو عليهم وأنتم منه براء، إن الأمير إذا ابتغى الريبة في الناس أفسدهم". "طب عن المقدام بن معد يكرب وأبي أمامة معا".
tahqiq

তাহকীক: