কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৭৬০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14760 اللہ پاک کسی بندے کو رعایا کا حاکم بنائے رعایا میں قلیل افراد ہوں یا کثیر مگر اللہ پاک اس حاکم سے ان کے بارے میں قیامت کے دن ضرور سوال کرے گا کہ کیا ان کے اندر اللہ کا حکم قائم کیا ہے یا ضائع کردیا ہے حتیٰ کہ کسی بھی آدمی سے خاص طور پر اس کے گھر والوں کے بارے میں پوچھ گچھ فرمائیں گے۔ مسند احمد، عن ابن عمر (رض)
14760 لا يسترعي الله عبدا رعية قلت أو كثرت إلا سأله الله تعالى عنها يوم القيامة أقام فيهم أمر الله أم أضاعه حتى يسأله عن أهل بيته خاصة.

(حم عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14761 کوئی آدمی دس یا زیادہ آدمیوں پر حاکم نہیں بنایا گیا مگر وہ قیامت کے روز گلے میں طوق ڈالے ہوئے آئے گا جس میں اس کے ہاتھ بندھے ہوں گے، اگر وہ اچھائی کرنے والا ہوگا تو اس کی گردن چھوڑ دی جائے گی اور اگر وہ بدکردار ہوگا تو طوق پر مزید طوق چڑھا دیئے جائیں گے۔ النسائی عن عبداللہ بن نرید عن ابیہ
14761 لا يستعمل رجل على عشرة فما فوقهم إلا جاء يوم القيامة مغلولة يداه إلى عنقه فان كان محسنا فك عنه وإن كان مسيئا زيد غلا إلى غلة.

(ن عبد اله بن زيد عن أبيه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14762 اللہ پاک ایسے حاکم کی نماز قبول نہیں فرماتا جو اللہ کے نازل کردہ حکم کے خلاف فیصلہ کرے اور نہ بغیر طہارت والے بندے کی نماز قبول فرماتا ہے اور نہ خیانت کے مال میں سے صدقہ کو قبول کرتا ہے۔ مستدرک الحاکم، الشیرازی فی الالقاب عن طلحۃ بن عبیداللہ

کلام : روایت ضعیف ہے دیکھئے۔ الضعیفۃ 1160 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 6364 ۔ الوضع فی الحدیث 163-3 ۔
14762 لا يقبل الله صلاة إمام حكم بغير ما أنزل الله ولا يقبل الله صلاة عبد بغير طهور ولا صدقة من غلول.

(ك والشيرازي في الالقاب عن طلحة بن عبيد الله).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14763 اللہ پاک ایسی امت کو پاک اور مقرب نہیں کرتا جس کی حکومت عورت کے ہاتھ میں ہو۔ الکبیر للطبرانی عن ابی بکرۃ (رض)
14763 لا يقدس الله أمة قادتهم امرأة (طب عن أبي بكرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14764 کوئی شخص کسی قوم پر حاکم نہیں ہوتا مگر وہ قیامت کے دن ان کے آگے آئے گا اور اس کے ہاتھ میں جھنڈا ہوگا اور قوم والے اس کے پیچھے ہوں گے۔ پھر اس سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی اور ان سے اس کے بارے میں باز پرس ہوگی۔

الکبیر للطبرانی عن المقدام بن معدی کرب
14764- "لا يكون رجل على قوم إلا جاء يقدمهم يوم القيامة على يديه راية يحملها وهم يتبعونه فيسأل عنهم ويسألون عنه". "طب عن المقدام بن معد يكرب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14765 اے لوگو ! تم میں سے جو شخص کسی کام پر والی بنا پھر اس نے اپنا دروازہ حاجت مسلمان سے بند کرلیا تو اللہ پاک اس کو جنت کے دروازے میں جانے سے روک لے گا۔ اور جس شخص کا مقصود نظر صرف دنیا بن گئی اللہ پاک اس پر میرا پڑوس حرام فرمادیں گے۔ بیشک مجھے دنیا کی ویرانگی کے ساتھ مبعوث کیا گیا ہے نہ کہ دنیا کو آباد کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

الکبیر للطبرانی، حلیۃ الاولیاء عن ابی الدحداح
14765- "يا أيها الناس من ولي منكم عملا فحجب بابه عن ذي حاجة المسلم حجبه الله أن يلج باب الجنة، ومن كانت الدنيا نهمته حرم الله عليه جواري فإني بعثت بخراب الدنيا ولم أبعث بعمارتها". "طب حل عن أبي الدحداح"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14766 اے عباس ! اے نبی کے چچا ! ایک جان جس کو تم امارت سے نجات دو اس میں اس قدر خیر ہے جس کو تم شمار نہیں کرسکتے۔ ابن سعد عن الضحاک بن حمزۃ مرسلاً ، ابن سعد، السنن للبیہقی عن محمد بن المکدر مرسلا، السنن للبیہقی عن جابر (رض)
14766- "يا عباس يا عم النبي نفس تنجيها خير من إمارة لا تحصيها". "ابن سعد عن الضحاك بن حمزة مرسلا؛ ابن سعد ق عن محمد بن المنكدر مرسلا ق عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14767 اس حاکم کو جو خدا کی نافرمانی کا حکم دیتا تھا اور اس کی اطاعت کی جاتی تھی لایا جائے گا اور جہنم میں ڈالنے کا حکم دیا جائے گا۔ پس اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا اس کی آنتیں آگ میں نکلتی پھریں گی، جس طرح چکی کا گدھا چکی کے گرد پھرتا ہے (اس طرح وہ اپنی آنتوں کے گرد چکر کاٹے گا) اس کے پاس اس کے فرمان بردار لوگ آئیں گے وہ پوچھیں گے اے فلانے ! تو تو ہم کو کیسے کیسے حکم کرتا تھا ؟ وہ کہے گا : میں تم کو ایک حکم کرتا تھا اور خود اس کی مخالفت کرتا تھا۔

مستدرک الحاکم عن اسامۃ بن زید
14767- " يؤتى بالوالي الذي كان يطاع في معصية الله فيؤمر به إلى النار فيقذف فيها فتندلق أقتابه في النار، كما يستدير الحمار في الرحى فيأتي عليه أهل طاعته من الناس فيقولون: أي فل أينما كنت تأمرنا فيقول: كنت آمركم بأمر وأخالفكم إلى غيره". "ك عن أسامة ابن زيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14768 حاکم کو لایا جائے گا اور پل پر کھڑا کردیا جائے گا ، پل اس کو ہلائے گا حتیٰ کہ اس کا ہر عضو اپنی جگہ سے ڈگمگا جائے گا ۔ اگر وہ عادل ہوگا تو پل صراط پر سے گزر جائے گا اور اگر وہ ظالم ہوگا تو وہ جہنم کی ستر سال کی گہرائی میں گرتا جائے گا۔ عبدبن حمید عن بشر بن عاصم
14768- "يؤتى بالوالي فيوقف على الصراط فيهتز به حتى يزول كل عضو منه عن مكانه فإن كان عادلا مضى وإن كان جائرا هوى في النار سبعين خريفا". "عبد بن حميد عن بشر بن عاصم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৬৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14769 قیامت کے دن عادل اور ظالم ہر طرح کے حاکموں کو سامنے لایا جائے گا حتیٰ کہ وہ پل صراط پر کھڑے ہوجائیں گے اللہ عزوجل فرمائیں گے۔ تمہاری ہی مجھے تلاش تھی۔ پس جو بھی اپنے فیصلے میں ظلم کرنے والا ہوگا۔ فیصلے میں رشوت کھانے والا ہوگا اور مقدمے میں کسی ایک فریق کی بات کو زیادہ توجہ اور دھیان دینے والا ہوگا وہ جہنم میں ستر سال کی گہرائی میں گرتا جائے گا۔ اور اس شخص کو بھی لایا جائے گا جس نے حد سے اوپر (سزا میں) مارا ہوگا۔ اللہ پاک اس سے پوچھیں گے : تو نے میرے حکم سے اوپر کیوں مارا ؟ وہ عرض کرے گا : اے پروردگار ! مجھے تیری وجہ سے اس پر غصہ آگیا تھا۔ پروردگار ارشاد فرمائیں گے : کیا تیرا غضب میرے غضب سے زیادہ سخت تھا ؟ اور اس شخص کو بھی لایا جائے گا جس نے (شرعی سزا میں) کمی کی ہوگی۔ پروردگار فرمائے گا : اے میرے بندے ! تو نے کیوں کمی کی ؟ وہ عرض کرے گا : مجھے اس پر رحم آگیا تھا۔ پروردگار ارشاد فرمائے گا، کیا تیری رحمت میری رحمت سے زیادہ بڑھ کر تھی ؟ مسند ابی یعلی عن حذیفہ (رض)
14769- "يؤتى بالولاة يوم القيامة عادلهم وجائرهم حتى يقفوا على جسر جهنم فيقول الله عز وجل: فيكم طلبتي فلا يبقى جائر في حكمه مرتش في قضائه مميل سمعه أحد الخصمين إلا هوى في النار سبعين خريفا، ويؤتى بالرجل الذي ضرب فوق الحد فيقول الله: لم ضربت فوق ما أمرتك؟ فيقول: يا رب غضبت لك، فيقول: أكان لغضبك أن يكون أشد من غضبي، ويؤتى بالذي قصر فيقول: عبدي لم قصرت؟ فيقول: رحمته فيقول: أكان لرحمتك أن تكون أشد من رحمتي". "ع عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14770 اس شخص کو لایا جائے گا جو والی ہوگا۔ اس کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا اس کی آنتیں نکل جائیں گی اور وہ جہنم میں (ان کے گرد) چکر کاٹے گا جس طرح گدھا چکی کے گرد چکر کاٹتا ہے۔ اہل جہنم اس کے پاس اکٹھے ہوجائیں گے۔ وہ پوچھیں گے۔ کیا تو ہی ہمیں نیکی کا حکم نہیں کرتا تھا ؟ اور برائی سے نہیں روکتا تھا ؟ وہ کہے گا : میں تم کو نیکی کا حکم کرتا تھا لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتا تھا اور تم کو برائی سے روکتا تھا لیکن خود اس کا ارتکاب کرتا تھا۔ الحمیاء ی والعدلی عن اسامۃ بن زید
14770- "يؤتى برجل كان واليا فيلقى في النار فتندلق أقتابه فيدور في النار كما يدور الحمار بالرحى فيجتمع إليه أهل النار فيقولون: ألست كنت تأمرنا بالمعروف، وتنهانا عن المنكر؟ قال: كنت آمركم بالمعروف ولا آتيه، وأنهاكم عن المنكر وآتيه". "الحميدي والعدني عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14771 قیامت کے دن حکام کو ان لوگوں کے ساتھ لایا جائے گا جن پر حکام نے سزا میں کمی یا زیادتی کی ہوگی۔ پروردگار فرمائے گا : تم میری زمین کے مکھی (حساب کتاب رکھنے والے) تھے میرے بندوں کے راعی (حاکم) تھے اور مجھے تمہاری ہی تلاش تھی۔ پھر پروردگار اس شخص سے فرمائے گا جس نے کمی کی ہوگی کہ تجھے کس بات نے (سزا میں) کمی کرنے پر اکسایا تھا ؟ وہ عرض کرے گا : مجھے اس پر رحم آگیا تھا۔ پروردگار فرمائے گا : کیا تو میرے بندوں پر مجھ سے زیادہ رحم کرنے والا تھا۔ اور پروردگار اس شخص کو فرمائے گا جس نے ظلم اور زیادتی کی ہوگی کہ تجھے زیادتی پر کس چیز نے اکسایا تھا۔ وہ کہے گا : غصے کی وجہ سے (میں نے اس پر سزا زیادہ کی تھی) پروردگار فرمائے گا : ان کو لے جاؤ اور جہنم کے ستونوں میں سے کوئی ستون ان کے ساتھ بھردو۔

ابوسعید النقاش فی کتاب القضاۃ من طریق ابن عبدالرحیم المروزی عن بقیۃ لنا مسلمۃ ابن کلثوم عن انس، وعندہ قال ابوداؤد : لا احدث عنہ ، وسلۃ شنامی ثقہ وبقیۃ روایتہ عن الشامتیین مقبولۃ وقد صبرح فی ھذا الحدیث بالتی دیت
14771- "يؤتى بالحكام يوم القيامة بمن قصر وبمن تعدى، فيقول: أنتم خزان أرضي ورعاء عبيدي وفيكم بغيتي، فيقول للذي قصر: ما حملك على ما صنعت؟ فيقول: رحمته فيقول الله: أنت أرحم بعبادي مني ويقول للذي تعدى: ما حملك على الذي صنعت؟ فيقول: غضبا مني، فيقول: انطلقوا بهم فسدوا بهم ركنا من أركان جهنم". "أبو سعيد النقاش في كتاب القضاة من طريق ابن عبد الرحيم المروزي عن بقية ثنا سلمة ابن كلثوم عن أنس، وعنده قال أبو داود: لا أحدث عنه، وسلمة شامي ثقة وبقية روايته عن الشاميين مقبولة وقد صرح في هذا الحديث بالتحديث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14772 قیامت کے دن امیر کو لایا جائے گا اور جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ وہ اس میں (اپنی آنتوں کے گرد) اس طرح چکر کاٹے گا جس طرح چکی کا گدھا چکی کے گرد چکر کاٹتا ہے۔ اس سے پوچھا جائے گا کہ کیا تو نیکی کا حکم نہیں کرتا تھا اور برائی سے نہیں روکتا تھا وہ کہے گا کیوں نہیں، لیکن میں خود اس پر عمل نہیں کرتا تھا۔ حلیۃ الاولیاء عن اسامۃ بن زید
14772- "يجاء بالأمير يوم القيامة فيلقى في النار فيطحن فيها كما يطحن الحمار بطاحونته فيقال له: ألم تكن تأمر بالمعروف وتنهى عن المنكر؟ قال: بلى ولكن لم أكن لأفعله". "حل عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14773 جب قیامت کا دن ہوگا والی (حاکم) کے لیے حکم ہوگا اور اس کو جہنم کے پل پر کھڑا کردیا جائے گا۔ اللہ پاک پل کو حکم دے گا وہ اس شدت سے ہلے گا کہ حاکم کا ہر جوڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا پھر اللہ پاک ہڈیوں (اور جوڑوں) کو حکم دے گا وہ واپس اپنی جگہ آجائیں گی، پھر پروردگار اس سے سوال جواب کرے گا اگر وہ اللہ کی اطاعت گزار ہوگا تو اس کو کھینچ لے گا اور اس کو دو بوجھ اجر کے عطا فرمائے گا اور اگر وہ نافرمان ہوگا تو پل شق ہوگا اور وہ جہنم تک ستر سال کی گہرائی میں گرتا جائے گا۔ الکبیر للطبرانی عن عاصم بن سفیان الثقفی
14773- "إذا كان يوم القيامة أمر بالوالي فيوقف على جسر جهنم، فيأمر الله الجسر فينتفض انتفاضة فيزول كل عظم منه من مكانه، ثم يأمر الله العظام فترجع إلى مكانها ثم يساله فإن كان لله مطيعا اجتبذه فأعطاه كفلين من الأجر، وإن كان عاصيا خرق به الجسر فهوى إلى جهنم سبعين خريفا". "طب عن عاصم بن سفيان الثقفي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14774 بہت سے حکام لوگوں کو نفرت دلانے والے ہیں۔ ابن ابی شیبہ عن عباس الجشمی

فائدہ : یعنی جو حاکم نماز میں امام بنتے ہیں اور لمبی لمبی قرات کرکے لوگوں کو بھگاتے ہیں۔
14774- "إن من الأئمة طرادين" 4. "ش عن عباس الجشمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔امارت (حکومت ) کے احکام اور آداب میں

اس میں پانچ فروع ہیں۔

پہلی فرع۔۔۔حکومت کے آداب میں

اور اس بیان میں کہ حکام قریش میں سے ہوں گے ۔
14775 جب تم میرے پاس کسی آدمی کو (اپنا نمائندہ بنا کر) بھیجو تو خوبصورت چہرے اور اچھے نام والے شخص کو بھیجا کرو۔ البزار الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے۔ التنزیہ 200-1 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 232 ۔
14775- "إذا بعثتم إلي رجلا فابعثوه حسن الوجه حسن الاسم". "البزار طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔امارت (حکومت ) کے احکام اور آداب میں

اس میں پانچ فروع ہیں۔

پہلی فرع۔۔۔حکومت کے آداب میں

اور اس بیان میں کہ حکام قریش میں سے ہوں گے ۔
14776 جب تم میرے پاس کسی کو ڈاکیہ (قاصد ) بنا کر بھیجو تو خوبصورت جہرے والے اور اچھے نام والے کو بھیجو۔ البزار عن بریدۃ ضعیف ، اللٓالی 113, 112
14776- "إذا أبردتم إلي بريدا فابعثوه حسن الوجه حسن الاسم". "البزار عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔امارت (حکومت ) کے احکام اور آداب میں

اس میں پانچ فروع ہیں۔

پہلی فرع۔۔۔حکومت کے آداب میں

اور اس بیان میں کہ حکام قریش میں سے ہوں گے ۔
14777 جب تو میرے پاس کوئی برید (نمائندہ) بھیجے تو اچھے جسم اچھے چہرے والے کو بھیجو۔

الخرائطی فی اعتدال القلوب عن ابی امامۃ (رض)

کلام : ضعیف الجامع 416 ۔
14777- "إذا بعثت إلي بريدا فاجعله جسيما وسيما حسن الوجه". "الخرائطي في اعتلال القلوب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔امارت (حکومت ) کے احکام اور آداب میں

اس میں پانچ فروع ہیں۔

پہلی فرع۔۔۔حکومت کے آداب میں

اور اس بیان میں کہ حکام قریش میں سے ہوں گے ۔
14778 اگر یہ بات نہ ہوتی کہ قاصدوں کو قتل نہیں کیا جاتا تو میں تم دونوں کی گردن اڑا دیتا۔

مسند احمد، الکبیر للطبرانی عن نعیم بن مسعود الاشجعی
14778- "لولا أن الرسل لا تقتل لضربت أعناقكما". "حم طب عن نعيم بن مسعود الأشجعي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৭৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔امارت (حکومت ) کے احکام اور آداب میں

اس میں پانچ فروع ہیں۔

پہلی فرع۔۔۔حکومت کے آداب میں

اور اس بیان میں کہ حکام قریش میں سے ہوں گے ۔
14779 اللہ کی قسم ! اگر رسولوں (نمائندوں) کو قتل نہ کرنے کی رسم نہ ہوتی تو میں تم دونوں کی گردن اڑا دیتا۔ ابوداؤد، مستدرک الحاکم عن نعیم بن مسعود
14779- "أما والله لولا أن الرسل لا تقتل لضربت أعناقكما". "د ك عن نعيم بن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: